Baaghi TV

Tag: انڈیا

  • بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے

    بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے

    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں، بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے، 8 لاکھ کیوسک کا ریلا 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائےگا۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں ،ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

    ادھر دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور کے مقام پر تحصیل صدر، بستی یوسف اور احمد والہ کھوہ سمیت 7 بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرِ آب آگئی ہیں دریائے چناب سے جھنگ کے گاؤں جنگران میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متاثرین اور مال مویشی کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قصور کے اسکول میں قائم ریلیف کیمپ دورہ کیا، مریم نواز نے خواتین اور بچوں سے بات چیت کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔

    دوسری جانب کمشنر ملتان عامر کریم نے کہا ہے ابھی 40 ہزار کیوسک کا ریلا ملتان میں داخل ہوا ہے اور پیر کو دریائے چناب میں ملتان سے تقریباً 8 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے، ہیڈ تریموں سے 7 لاکھ کیوسک جبکہ راوی سے 90 ہزار کیوسک پانی ملتان میں داخل ہوگا، ہیڈ محمد والا کی گنجائش 10 لاکھ کیوسک ہے تاہم ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالا جائے گا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا کہناہے کہ دریائےچناب کا ریلا2 سے3 ستمبرکےدوران مظفرگڑھ کی حدود میں داخل ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی مدد: کے پی حکومت نے وفاق سے تعاون مانگ لیا

    فیصل آباد کے قریب دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے دریا کے اطراف سیکڑوں ایکڑ اراضی اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں،فیصل آباد ماڑی پتن کے علاقے سے 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک کا ریلا گزررہا ہے، 1500 سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد: کے پی حکومت نے وفاق سے تعاون مانگ لیا

    دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانےکے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا جس کے باعث جھنگ میں 220 دیہات ڈوب گئے، سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں، رابطہ سڑکیں پانی میں غائب ہو گئیں۔

  • مودی چین کے آگے جھکنے پر مجبور, بھارت کا دوغلہ چہرہ بے نقاب

    مودی چین کے آگے جھکنے پر مجبور, بھارت کا دوغلہ چہرہ بے نقاب

    ماضی میں چین مخالف بیانات، آج ایس سی او میں چاپلوسی , مودی سرکار کی دوغلی پالیسی آشکارہوگئی-

    جنگی اور سفارتی میدانوں میں شکست کے بعد مودی چین کے آگے جھکنے پر مجبور, بھارت کا دوغلہ چہرہ بے نقاب،ماضی میں چین کو گیدڑ بھبکیاں دینے والا مودی ، آج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہوگیا بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں حالیہ دنوں میں واضح تضاد اور منافقت سامنے آئی ہے-

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1962081828665446779

    بھارتی وزیر اعظم مودی جب اپوزیشن میں تھا تو چین کے حوالے سے اسکے خیالات انتہائی منفی تھےمودی بطور اپوزیشن لیڈر ہر جلسے میں چین کیخلاف آواز اٹھانے کی بات کرتا تھا نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جو(چین) میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے کیا اس کیلئے پروٹول ہونا چاہئے؟ آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے چین مخالف بیانات دئیے

    چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم

    بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کے مطابق،چین نے پاکستان کو ہر ممکن تکنیکی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی،پاکستان کو چین سے لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس موصول ہو رہی تھیں، چینی اسلحے اور مدد کی بدولت آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی،بھارتی نائب آرمی چیف نے الزام عائد کیا تھا کہ چین پاکستان کو "اُدھار کی چھری سے وار” کی پالیسی پر سہارا دے رہا تھا

    مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    حیرت انگیز طور پر آج بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی چین میں صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتا نظر آ رہا ہےبھارتی وزیراعظم مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے چین بھی پہنچ چکے ہیں، ایک طرف چین پر الزام تراشی، دوسری جانب سفارتی انداز میں شکریہ دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے،بھارتی حکومت سیاسی مفادات کی خاطر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے حقائق مسخ کرتی آئی ہے-

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل چینی صدراور مودی کی ملاقات

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل چینی صدراور مودی کی ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل چینی صدراور مودی کی ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تیانجن شہر میں دو طرفہ ملاقات کی۔

    یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے قبل ہوئی جو آج اور کل (31 اگست اور یکم ستمبر) تیانجن میں منعقد ہو رہا ہےبھارتی وزیراعظم مودی سات سال بعد چین کے دورے پر ہیں،اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہیں جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم رہنما بھی شامل ہیں۔

    چین اور بھارت کے تعلقات 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد سرد مہری کا شکار رہے، تاہم گزشتہ سال قازان میں ہونے والی ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی،ایس سی او اجلاس میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جبکہ 16 ممالک مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنرز کے طور پر شریک ہوں گے۔

    مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہیں دفترِ خارجہ کے مطابق وہ صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی۔

    صدر نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی

  • بھارتی میڈیا کی  پاکستانی شہریوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی من گھڑت خبریں بے نقاب

    بھارتی میڈیا کی پاکستانی شہریوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی من گھڑت خبریں بے نقاب

    ریاست بہار کے انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایما پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

    28 اگست 2025 کو بھارتی میڈیا نے 3 پاکستانی شہریوں حسنین علی، عادل حسین اور محمد عثمان کے حوالے سے خبر شائع کی کہ وہ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،تاہم، فوری تحقیقات اور تینوں شہریوں کے بیانات سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ دعوے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں شواہد کے مطابق تینوں پاکستانی شہری براستہ نیپال اور ملائیشیا روزگار کے لیے کمبوڈیا جا رہے تھے۔

    راولپنڈی کا رہائشی حسنین علی ولد ابرار حسین 10 اگست 2025 کو دبئی سے نیپال روانہ ہواکھٹمنڈو میں وہ یامبو ہوٹل میں 18 دن مقیم رہا نیپالی امیگریشن حکام نے مالی وسائل کی کمی کے باعث اس کی ملائیشیا روانگی میں 8 روز کی تاخیر کی،28 اگست 2025 کو حسنین علی باتک ایئرویوز کی پرواز OD-183 سے کوالالمپور روانہ ہوا۔ حسنین علی نے واضح کیا کہ وہ صرف کمبوڈیا جا رہا ہے اور اس کا بہار میں داخلہ یا کسی دہشتگرد کارروائی سے کوئی تعلق نہیں۔

    بہاولپور کا رہائشی محمد عثمان ولد بشارت 8 اگست کو دبئی سے کھٹمنڈو پہنچا۔ بلیک یارڈ ہوٹل میں 6 دن قیام کے بعد 15 اگست کو کوالالمپور روانہ ہوا۔ 17 اگست کو بنکاک پہنچنے کے بعد 2 دن قیام کے بعد 19 اگست کو کمبوڈیا پہنچاجہاں وہ کال سینٹر میں ملازمت کر رہا ہے۔ محمد عثمان نے کہا کہ نیپال صرف تھرڈ کنٹری کے طور پر استعمال کی گئی اور بھارتی میڈیا پر چلائی گئی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    میرپور خاص کا رہائشی عادل حسین ولد غلام مصطفیٰ 8 اگست 2025 کو پرواز FZ344 کے ذریعے کھٹمنڈو پہنچا۔ کھٹمنڈو میں وہ بلیک یارڈ ہوٹل میں 6 روز مقیم رہا اور 15 اگست کو کوالالمپور روانہ ہوا،عادل حسین نے بتایا کہ وہ نیپال میں تفریح اور گھومنے کے لیے رکا تھا اور کمبوڈیا میں کال سینٹر میں ملازمت کر رہا ہے۔

    تینوں شہریوں کے بیانات اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں دہشتگرد کے طور پر پیش کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پروپیگنڈا مودی حکومت کے بہار انتخابات میں پاکستان مخالف کارڈ کھیلنے کی کوشش ہے، جس کے ذریعے بھارت کی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی تھی۔

  • بھارت نے چمیرا ڈیم سےپانی چھوڑ دیا، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

    بھارت نے چمیرا ڈیم سےپانی چھوڑ دیا، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

    بھارت کی جانب سے دریاؤں پر قائم ڈیموں سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب بھارت نے چمیرا ڈیم سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے چمیرا ڈیم 1 سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بھارت نے چمیرا ڈیم نمبر 1 سے بڑے پیمانے پر پانی خارج کیا ہے، جسے ماہرین پاکستان کے خلاف ’’آبی جارحیت‘‘ قرار دے رہے ہیں،بھارتی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر ریجن میں قائم ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور وہاں سے تقریباً دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے،تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ واضح نہیں کیا کہ پانی کا یہ اخراج ایک ہی بار میں ہوگا یا مرحلہ وار کیا جائے گا۔

    https://x.com/Hash2di/status/1960421484179996850

    آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

  • ٹرمپ نے 4 بار فون کیے، مودی نے کالز وصول کرنے سے انکار کر دیا، جرمن اخبار کا دعویٰ

    ٹرمپ نے 4 بار فون کیے، مودی نے کالز وصول کرنے سے انکار کر دیا، جرمن اخبار کا دعویٰ

    جرمن اخبار فرانکفرٹر الگمائنے سائٹونگ (ایف اے زیڈ) نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے فون پر 4 بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن مودی نے کال وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

    ایف اے زیڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ رویہ مودی کے ’غصے اور احتیاط‘ کی شدت کا عکاس ہے، جو روسی تیل کی درآمد روکنے کے لیے بھارت پر امریکی ٹیرف کے دباؤ کے جواب میں سامنے آیا ہےان مبینہ کالز کے پس منظر میں تجارتی کشیدگی میں بڑی شدت شامل ہےٹرمپانتظامیہ،نےبھارتی،مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، جسے روسی تیل کی درآمدات پر سزا کے طور پر بیان کیا گیا تھا، یہ شرح برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر عائد کی جانے والی سب سے زیادہ سطح ہے،اسی دوران نئی دہلی نے روسی رعایتی تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا، جس سے واشنگٹن کی ناراضی اور بڑھ گئی۔

    ایف اے زیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کا بار بار فون کالز سے گریز کسی وقتی ردِعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ سوچا سمجھا فیصلہ تھا، تاکہ وہ ٹرمپ کے مخصوص اندازِ گفت و شنید میں نہ پھنس جائیں، ٹرمپ اکثر کسی معاہدے کو باضابطہ طے ہونے سے پہلے ہی عوامی طور پر اعلان کر دیتے ہیں۔

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    جرمن اخبار کے مطابق ویتنام کے ساتھ ٹرمپ کے نام نہاد تجارتی معاہدے کی مثال ایک انتباہی واقعے کے طور پر دی جاتی ہے، جہاں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر معاہدے کا اعلان کیا، حالاں کہ کوئی معاہدہ موجود ہی نہیں تھا، مودی اسی جال میں نہیں پھنسنا چاہتے۔

    نیویارک کی دی نیو اسکول میں انڈیا۔چائنا انسٹیٹیوٹ کے شریک ڈائریکٹر امریکی سیاسی تجزیہ کار مارک فریزر کا خیال ہے کہ امریکا کی انڈو پیسیفک حکمتِ عملی، جس کے تحت بھارت کو چین کے خلاف امریکی کوششوں میں شریک ہونا تھا، ناکام ہو رہی ہے،بھارت نے کبھی بھی یہ ارادہ نہیں کیا تھا کہ وہ چین کے خلاف امریکا کا ساتھ دے۔

    ٹرمپ خاندان کے نئی دہلی کے قریب لگژری ٹاور منصوبے پر تنقید کی گئی، اسی طرح ٹرمپ کے یہ عوامی دعوے بھی مسترد کیے گئے کہ بھارت-پاکستان جنگ بندی کا سہرا ان کے سر ہے, بھارت نے ان بیانات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

    بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا آج سے نفاذ

    دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری تصدیق شدہ رابطہ 17 جون کو ہوا تھا، جب مودی نے ٹرمپ کی درخواست پر فون پر بات کی تھی، جو پہلگام میں سیاحوں پر حملے اور بھارت کے آپریشن سندور کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو تھی،اس کال کے بعد مودی نے وضاحت کی تھی کہ بھارت-پاکستان جنگ بندی میں امریکا کی کوئی ثالثی شامل نہیں تھی، بلکہ براہِ راست دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت پاکستان کی خواہش پر ہوئی تھی،بھارتی وزارتِ خارجہ نے اعادہ کیا تھا کہ بھارت ایسے معاملات میں کبھی بھی کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔

    پی ٹی آئی کا این اے 129 لاہور کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

    جرمن اخبار نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام واقعات بھارت کی خارجہ پالیسی میں ایک وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں، لگتا ہے کہ نئی دہلی اپنے تذویراتی شراکت داریوں کو متنوع بنا رہا ہے، اور صرف امریکی فریم ورک پر انحصار کرنے کے بجائے چین اور روس جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہےیہ تبدیلی اس وقت سامنے آ رہی ہے جب بھارت آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے تیانجن جا رہا ہے۔

  • دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔

    اس بارے میں این ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں سیلابی ریلے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے،پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے متعلقہ سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، بھارت کی طرف سے ستلج میں ہریکے اورفیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے گا،بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں اکھنورڈاؤن اسٹریم جبکہ دریائے راوی میں مادھو پور ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے گا۔

    دوسری جانب بھارت سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی کیفیت شدت اختیار کرگئی ہے،سیالکوٹ، نارووال اور شکرگڑھ سمیت کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، انڈیا کی جانب سے آنے والے پانی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے مختلف ضلعوں میں نقصانات ہو رہے ہیں،سیالکوٹ میں بجوات سیکٹر میں، 85 دیہات کا سیالکوٹ سے رابطہ ختم ہو گیاہے-

    پی ٹی آئی کا این اے 129 لاہور کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

    سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر

    سیالکوٹ: ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا، فوج طلب

  • بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا آج سے نفاذ

    بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا آج سے نفاذ

    امریکا نے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد تک ٹیکس لگا دیا ہے، جو اب تک کے سخت ترین اقدامات میں سے ایک ہے، پاکستان پر 19 ٹیرف عائد کیا گیا ہے

    بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کا مطلب ہے کہ امریکا جانے والے بھارتی مصنوعات اب مہنگی ہو جائیں گی اور امریکی مارکیٹ میں متبادل سستی اشیا کی جانب عوام راغب ہوں گے، امریکہ کی اس پابندی سے بھارت کی 55 فیصد برآمدات متاثر ہوں گی، جن کی مالیت 87 ارب ڈالر ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ٹیکسٹائل، انجینئرنگ مصنوعات، دوائیں اور آئی ٹی ہارڈویئر کی برآمدات پر پڑے گا۔

    بھارت پر امریکی 50 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے، اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ روس سے بھارت جو تیل کی مصنوعات لینے کے بعد ریفائن کرکے اسے انٹرنیشنل مارکیٹ کو دیتا ہے اس سے جو رقم روس کو ملتی ہے وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    امریکا کے اس فیصلے کے بعد بھارتی مالیاتی منڈیوں میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی،بھارتی کرنسی کی قدر کم ہوکر 87.68 فی ڈالر پر آگئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ کے دونوں بڑے انڈیکس 1 فیصد گر گئے، جو پچھلے تین ماہ کا سب سے برا دن ثابت ہوا،ماہرین کے مطابق بھارت نے امریکہ اور روس دونوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کی کوشش میں زیادتی کر دی، اس صورتحال سے بنگلہ دیش، ویتنام اور چین جیسے ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

    امریکی حکام نے کہا ہے کہ بھارت روس سے سستا خام تیل خرید کر عالمی منڈی میں زیادہ قیمت پر بیچ رہا ہے اور اس طرح وہ یوکرین جنگ سے منافع کما رہا ہے۔

    سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث

  • ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب امریکی خاتون بھارت سے گرفتار

    ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب امریکی خاتون بھارت سے گرفتار

    اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والی ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب 10 مجرمان میں شامل ایک امریکی خاتون کو بھارت سے گرفتار کر لیا گیا ہے،سینڈی،سنگھ اب امریکہ میں قانونی کارروائی کا سامنا کریں گی-

    امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے 10 انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک سینڈی سنگھ کو بھارت سے گرفتار کیا گیا ہےجن پر مبینہ طور پر اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا الزام ہےیہ گرفتاری انٹرپول کی ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تفتیش کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

    بھارتی حکام اور ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی کے بعد سینڈی ز سنگھ کو حراست میں لیا گیا اور بعدازاں انہیں امریکہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ٹیکساس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، سینڈی پر ٹیکساس کے ضلع ٹارنٹ کاؤنٹی میں اپنے 6 سالہ بیٹے کے قتل کا الزام ہے اس مقدمے کے بعد ان پر رہائی سے بچنے کی کوشش کا الزام بھی عائد ہوا اور انہیں فیڈرل وارنٹ کے تحت انتہائی مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

    پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مجرمان کو دنیا بھر میں تلاش کیا جاتا ہے اور کوئی انصاف سے نہیں بچ سکتا،امریکی خاتون کی گرفتاری اس بات کا اہم ثبوت ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے تعاون اور جدید تفتیشی حکمت عملیوں کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے دنیا کے کسی بھی حصے میں چھپے مجرمان تک پہنچ سکتے ہیں۔

    6 سالہ نوئل روڈریگز الواریز نومبر 2022 سے لاپتہ ہے اور اسے مردہ تصور کیا جا رہا ہےیہ کیس 20 مارچ 2023 کو ٹیکساس پولیس کے علم میں اس وقت آیا جب ٹیکساس کے محکمہ خاندانی اور حفاظتی خدمات نے سینڈی سنگھ کے بیٹے کی فلاح و بہبود کی جانچ کی،ٹیکساس حکام کے مطابق اس بچے کو صحت اور نشوونما کے متعدد مسائل کا سامنا ہے اور بچے کو اکتوبر 2022 سے نہیں دیکھا گیا تھا۔

    عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

  • بھارتی فوج کی افسران کی ’کے بی سی‘ میں آمد، بھارتی اپنی ہی حکومت اور فوج پر برہم

    بھارتی فوج کی افسران کی ’کے بی سی‘ میں آمد، بھارتی اپنی ہی حکومت اور فوج پر برہم

    بھارتی فوج کی افسران کو ’کے بی سی‘ میں بلانے پر بھارتی اپنی ہی حکومت اور فوج پر برہم،ہوگئے-

    بھارتی فوج کی دو اعلیٰ خاتون افسران، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ، جو حالیہ ”آپریشن سندور“ کے دوران میڈیا بریفنگز دیتی نظر آئیں، انہیں معروف ٹی وی شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں بطور مہمان پیش کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہےسوشل میڈیا صارفین نے اسے مودی حکومت کی جانب سے مسلح افواج کو سیاسی فائدے اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنے کی شرمناک کوشش قرار دیا ہے۔

    اس خصوصی یوم آزادی ایپی سوڈ میں بھارتی بحریہ کی کمانڈر پرینہ دیوستھلی بھی شامل ہوں گی، جنہوں نے گزشتہ برس بطور خاتون کسی جنگی بحری جہاز کی کمان سنبھالی تھی،پروگرام کے ٹیزر میں ان افسران کو امیتابھ بچن کی جانب سے شاندار استقبال کرتے دکھایا گیا، مگر ناظرین نے سوال اٹھایا کہ کسی فوجی آپریشن کے فوراً بعد وردی میں افسران کو تفریحی پروگراموں میں بھیجنا کس فوجی ضابطے میں جائز ہے؟

    سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف نے لکھا، ’کیا آپ نے کسی سنجیدہ ملک میں فوجی آپریشن کے بعد ایسا تماشا دیکھا ہے؟ موجودہ حکومت فوج کو اپنی گندی سیاست اور کھوکھلی قوم پرستی کے لیے استعمال کر رہی ہے، یہ شرمناک ہے۔‘

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’گراؤنڈ پرذلیل ہوئے، اب کون بنے گا کروڑ پتی میں ہیرو بننے آئے ہیں؟ آپریشن سندور کے فلاپ شو کو اب بلاک بسٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پاکستان نے ایسا حال کر دیا کہ اب ٹی وی پر کہانیاں گھڑ کر عزت بچانی پڑ رہی ہے،ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ہمیں تو امید تھی کہ بھارت اپنی جھوٹی بہادری کی کہانیاں کسی بالی وڈ فلم میں سنائے گا، مگر انہوں نے تو یہ کام کون بنے گا کروڑ پتی میں ہی کر دیا۔

    واضح،ر ہے کہ بھارتی فوج کے اپنے ضابطوں کے مطابق وردی کسی ثقافتی یا سماجی تقریب میں نہیں پہنی جا سکتی، نہ ہی عوامی مقامات، ریسٹورنٹس یا عام سواری میں سفر کے دوران، جب تک کمانڈنگ افسر کی تحریری اجازت نہ ہو اس کے باوجود مودی حکومت نے اپنے سیاسی شو کے لیے ان قوانین کو روند ڈالا۔