Baaghi TV

Tag: انڈیا

  • پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

    پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا-

    ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کومسترد کرتا ہےاس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں،بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کیا اور جارحیت کی، پاکستان نے بھارت کو جارحیت پر بھرپور جواب دیا۔

    پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،خالد مسعود سندھو

    ترجمان نے کہا کہ بھارت آپریشن مہادیو کے نام پر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچا رہاہے،آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہےبھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں، پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے لئے پرعزم ہے۔

    تحریک انصاف سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،عظمیٰ بخاری

  • بھارت کا  چینی شہریوں کو  5سال بعد سیاحتی ویزے   جاری  کرنے کا اعلان

    بھارت کا چینی شہریوں کو 5سال بعد سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان

    بھارت نے 24 جولائی سے چینی شہریوں کو سیاحتی ویزے دوبارہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے –

    بھارتی سفارتخانے نے بدھ کو چین میں اس فیصلے کا اعلان کیا، یہ پانچ برس بعد پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک اپنے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں2020 میں ہمالیہ کی متنازع سرحد پر ہونے والی فوجی جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی، بھارت نے چینی سرمایہ کاری پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے سیکڑوں مشہور چینی ایپس پر پابندی لگاکر مسافروں کی آمدورفت محدود کر دی تھی۔

    چین نے بھی کورونا وبا کے دوران بھارتی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے لیے ویزے معطل کر دیے تھے، لیکن 2022 میں ان پابندیوں کو اٹھا لیا گیا تھا اور طلبہ و کاروباری افراد کو ویزے کو اجرا شروع کردیا تھا،تاہم بھارتی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزے محدود ہی رہے، یہاں تک کہ رواں سال مارچ میں دونوں ممالک نے براہِ راست فضائی سروس دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا،گزشتہ ماہ بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا تھا کہ دونوں ممالک کو سرحدی کشیدگی کو حل کرنا ہوگا، افواج کو پیچھے ہٹانا ہوگا اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے تجارتی پابندیوں سے گریز کرنا ہوگا۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بدھ کو کہا کہ بیجنگ نے اس مثبت اقدام کا نوٹس لیا ہےچین بھارت کے ساتھ رابطے اور مشاورت برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کی سطح کو مسلسل بہتر بنانا چاہتا ہے‘۔

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

    واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان 3 ہزار 800 کلومیٹر طویل سرحد ہے جس پر 1950 کی دہائی سے تنازع چلا آ رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں ایک مختصر مگر شدید جنگ بھی ہوچکی ہے، لیکن سرحدی تنازع کے حل کے لیے مذاکرات سست روی کا شکار ہیں۔

    سندھ میں بھی بڑے اسپیل آئے تو سندھ حکومت مکمل تیار ہے،شرجیل میمن

  • 2006ممبئی ٹرین دھماکے:ممبئی ہائی کورٹ نےتمام بے گناہ 12 مسلمانوں کو بری کر دیا

    2006ممبئی ٹرین دھماکے:ممبئی ہائی کورٹ نےتمام بے گناہ 12 مسلمانوں کو بری کر دیا

    2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں 19 سال بعد ممبئی ہائی کورٹ نےتمام 12 مسلمانوں کو بری کر دیا جنہیں 2015 میں ٹرائل کورٹ نے جھوٹے الزامات کے تحت سزا دی تھی ، ان میں سے پانچ کو سزائے موت اور سات کو عمر قید سنائی گئی تھی۔

    جسٹس انیل کلور اور جسٹس شیام چندک پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں واضح الفاظ میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا، ہمیں یہ ماننے میں سخت دقت ہو رہی ہے کہ ان افراد نے جرم کا ارتکاب کیا لہٰذا سزا کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے،عدالت نے حکم دیا کہ تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بشرطیکہ وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوں۔

    جولائی 2006 کو ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں 11 منٹ کے دوران سات دھماکے ہوئے تھے، جن میں 189 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوئے دھماکوں کے لیے پریشر کُکر بم استعمال کیے گئے تھے اور الزام فوری طور پر مسلمانوں پر لگا دیا گیا بھارتی میڈیا اور ریاستی اداروں نے مسلمانوں کو نہ صرف بدنام کیا بلکہ کئی بے گناہ نوجوانوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا ان میں سے کچھ نوجوانوں نے جیل میں قید کے دوران اپنے اہل خانہ کو کھو دیا، اور ان کی زندگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

    غیرت کے نام پر قتل کی ہر شکل، صورت میں شدید مذمت کی جانی چاہیے۔سپریم کورٹ بار

    2015 میں مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) کی خصوصی عدالت نے 12 مسلمانوں کو مجرم قرار دے کر سزا سنا دی فیصل شیخ، آصف خان، کمال انصاری، احتشام صدیقی اور نوید خان کو سزائے موت دی گئی تھی، جبکہ دیگر سات افراد کو عمر قید، ان افراد پر اعتراف جرم کے لیے جسمانی اور ذہنی تشدد کے الزامات بھی سامنے آئے، مگر بھارتی ریاست نے سب کچھ نظر انداز کیا۔

    اب، ممبئی ہائی کورٹ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان تمام مسلمانوں کو باعزت بری کر دیا ہے یہ فیصلہ نہ صرف ان بے گناہوں کی فتح ہے بلکہ بھارت میں جاری مسلم مخالف ریاستی پالیسیوں کی ایک تاریخی شکست بھی ہے،یہ عدالتی فیصلہ صرف 12 بے گناہ مسلمانوں کی رہائی نہیں، بلکہ پوری مسلم ملت کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے ایک لمحہ جب جھوٹا پروپیگنڈا، ظلم، اور تعصب عدل کے سامنے ٹک نہ سکا۔

    ٹھٹھہ: ایس ایچ او مبین پرھیار ہٹاؤ، ٹھٹھہ بچاؤ،عوامی تحریک شروع

  • 20 برس تک ٹرانسجینڈر خاتون  بن کر بھارت میں  رہنے والا بنگلادیشی شہری  گرفتار

    20 برس تک ٹرانسجینڈر خاتون بن کر بھارت میں رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں کئی سال تک ٹرانسجینڈر خاتون ’نیہا‘ کے نام سے زندگی گزارنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالکلام 10 سال کی عمر میں بنگلادیش سے بھارت آیا اور ابتدائی طور پر ممبئی میں 20 سال تک رہا بعدازاں وہ بھوپال منتقل ہوا جہاں اس نے خود کو ایک ٹرانسجینڈر خاتون "نیہا” کے طور پر رجسٹر کروایا اور مقامی خواجہ سرا کمیونٹی کا حصہ بھی بن گیا۔

    عبدالکلام نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ جیسے اہم قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لیے پولیس کے مطابق اس نے بھارتی پاسپورٹ پر بنگلا دیش کے کئی سفر بھی کیے اور اس دوران کبھی بھی شک ظاہر نہیں کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں بھی خواجہ سرا برادری کے ساتھ منسلک رہا، جس سے شبہ بڑھ گیا ہے کہ یہ صرف انفرادی کیس نہیں بلکہ ایک منظم گروہ کی کارستانی ہو سکتی ہےدو مقامی نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے عبد الکلام کو جعلی دستاویزات بنانے میں مدد دی پولیس موبائل فون ڈیٹا، چیٹ میسجز اور کال ریکارڈنگز کی مدد سے اس نیٹ ورک کے مزید سرے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    حکام کے مطابق عبدالکلام کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا اس پر غیر قانونی داخلہ، جعلی دستاویزات بنانے، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، کیس کی تفتیش جاری ہے،اب اس کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

  • بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا امریکی فوڈ چین  پر حملہ

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا امریکی فوڈ چین پر حملہ

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گوشت فروخت امریکی فوڈ چین پر حملہ کرکے زبردستی ریسٹورنٹس بندکرادیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے غازی آباد اور اتر پردیش میں امریکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹس پر دھاوا بول دیا جس دوران انتہا پسندوں نے ریسٹور ینٹس کو زبردستی بند کرادیااترپردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے امریکی فوڈچین سمیت دیگر شاپس پر بھی حملہ کیا اور نعرے لگاکر شاپس بند کرادیں۔

    ہندو پسندوں کے امریکی فوڈ چین پر حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں مشتعل افراد جھنڈے اٹھائے فوڈ چین میں داخل ہوکر زبردستی ریسٹورینٹس بند کرارہے ہیں، جبکہ وہ زبردستی کے ایف سی کی شٹر گرا رہے تھےبھارت میں مقیم ہندو ’ساون‘ کو ایک مقدس مہینہ تصور کرتے ہیں، اس موسم کے دوران بہت سے ہندو روزے رکھتے ہیں، ان دنوں گوشت، شراب حتٰی کہ پیاز اور لہسن کے استعمال سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مریم نواز

    رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے ایک گروہ نے اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں واقع کے ایف سی کی شاخ پر دھاوا بول دیا اور عملے سے جھگڑا کرتے ہوئے ریستوران کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گروپ کے سربراہ پنکی چوہدری نے کہا کہ ہمارا پیغام بالکل واضح ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کانور یاترا کے دوران تمام نان ویجیٹیرین کھانے کی دکانیں ایسی اشیا فروخت کرنا بند کریں، اگر وہ کھلے رہنا چاہتے ہیں تو صرف سبزی پر مشتمل کھانے ہی پیش کریں۔

    دی ہندو کے مطابق حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے اس واقعے کو ’قانون و انصاف کی خرابی‘ قرار دیا۔

    بھارتی اداروں کا شرمناک کردار، نسل پرستی اور ریاستی جبر بے نقاب

    بھارتی کانگریس پارٹی کے قومی سیکریٹری شہنواز عالم نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، جب کوئی سرکاری پابندی نہیں ہے تو کوئی فرد یا گروپ کسی فوڈ چین پر دھاوا بول کر اسے بند کرنے پر کیسے مجبور کر سکتا ہے؟یہ معاشرے میں بدنظمی پھیلانے کی ایک سازش ہے جس میں وہ گروہ شامل ہیں جو بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مرکزی دھارے میں آ چکے ہیں، مذہبی مواقع کو فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    بھارت نے اے سی سی میٹنگ ڈھاکا میں رکھنے پر اعتراض کردیا-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول کی گئی ہے جسے بھارتی بورڈ کسی اور مقام پر منتقل کرنے کا خواہاں ہیں، ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ کسی دوسرے وینیو پر منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کرسکتا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے میٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہےموجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بنگلا دیش جانا مناسب نہیں ہے لہٰذا بھارتی بورڈ نے اے سی سی میٹنگ کے وینیو کو شفٹ کرنے سے متعلق باضابطہ بتادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا ہے ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھ لیا گیا ہے بس بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ہدایت کا انتظار ہے دبئی، ابو ظبی اور شارجہ کے وینیو ز کو ایشیا کپ کے لیے رکھا گیا ہے اور اگر بھارتی بورڈ کو حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملتی تو بورڈ اس ونڈو میں ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کا انعقاد کر سکتا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے کا حادثہ،دو پائلٹ ہلاک

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے حوالے سے کلئیر نس کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہوا ہے، ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے یو اے ای بھی بیک اپ پلان ہے،مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا میزبان یو اے ای ہو سکتا ہے ایونٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا اور مجوزہ شیڈول میں پاک بھارت میچ 7ستمبر کو رکھا گیا ہے۔

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

  • بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کردی

    بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کردی

    بھارتی حکومت نے پاکستان کے ڈراموں اور دیگر شوبز مواد دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کو جواز بنا کر بھارتی حکومت نے 22 اپریل کے بعد پاکستان کے متعدد نیوز چینلز، مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاکستانی ڈرامے دکھانے والے معروف شوبز یوٹیوب چینلز کو ملک میں بند کر دیا تھا بھارتی حکومت نے اے آر وائی ڈیجیٹل، جیو ٹی وی اور ہم ٹی وی کے یوٹیوب چینلز کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی تھی وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔

    تاہم اب خبریں ہیں کہ بھارت نے پاکستانی ڈرامے دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد یہ چینلز دوبارہ بھارتی ناظرین کے لیے قابلِ رسائی ہو گئے ہیں بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس بحالی پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل کشیدگی کم کرنے اور آن لائن مکالمہ بحال کرنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتا ہے۔

    بھارتی صارفین نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا، ’’’پہلا قدم دلجیت دوسانجھ نے اٹھایا، اب سب ان کے پیچھے چل رہے ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا، ’’پابندی ختم ہونا خوش آئند ہے مگر پاکستانی انڈسٹری کو اب اور بہتر مواد پر توجہ دینی چاہیے۔‘‘

    دوسری جانب بھارتی صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی ٹائم لائن پر کچھ پاکستانی فنکاروں کی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں، جس سے معلوم ہوا کہ کچھ فنکاروں کے اکاؤنٹس پر بھی عائد پابندی ختم کردی گئی ہے جن فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی بحال ہوئی ہے ان میں دانش تیمور، احد رضا میر، ماورا حسین اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں تاہم، ابھی بھی کئی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارتی صارفین کےلیے بند ہیں جن میں ماہرہ خان، فواد خان، وہاج علی، اقرا عزیز، فرحان سعید اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔

  • پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے،اسحاق ڈار

    پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا-

    انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایس ایس آئی پاکستان کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، تعلیمی شعبے میں آئی ایس ایس آئی اہم کردار ادا کررہا ہے بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا پاکستان نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے، اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا، پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل پیرا ہے، مسئلہ کشمیرکا یو این قراردادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

    پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے، پاکستان ایران پراسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، ہم ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت اور ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان چین اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط تر ہوتی جارہی ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کا حامی ہے۔

    3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

  • بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی میں  کمی کی اپیل

    بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی میں کمی کی اپیل

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کی اپیل کی ہے۔

    اتوار کو امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کی ہے، ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی،بات چیت کے دوران حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ہم نے ایک بار پھر فوری کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا راستہ قرار دیا اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

    https://x.com/narendramodi/status/1936721293682131386

    واضح رہے کہ اتوار کی صبح ا مر یکہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا،اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

  • بھارت دنیا میں سفر کرنے والے خطرناک ترین ممالک میں شامل

    بھارت دنیا میں سفر کرنے والے خطرناک ترین ممالک میں شامل

    بھارت دنیا میں سفر کرنے والے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہوگیا ۔

    بھارت کو دنیا میں سفر کرنے والے خطرناک ممالک میں شامل کرنے کا بڑا سبب اس میں سماجی تشدد، مسلح جھڑپیں، دہشت گردی کا خطرہ، فضائی آلودگی، سڑکوں کی خراب صورتِ حال اور خواتین پر جنسی تشدد اور متعدد خطوں میں جاری بحران شامل ہےبھارت میں سفر کرنے کے خطرات کا اسکور مجموعی طور پر 77.86 ہے یہ انڈیکس 35 میٹرکس استعمال کرتا ہے، جس میں معاشرتی تشدد، مسلح تصادم، صحت کا انفراسٹرکچر اور قدرتی آفات شامل ہیں۔

    امریکا نے بھارت کو "Level 2: Exercise Increased Caution” قرار دیا ہے، خاص طور پر مقبوضہ کشمیر اور دیگر شورش زدہ علاقوں کے حوالے سےیورپی ممالک، کینیڈا، آسٹریلیا وغیرہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر کرنے پر خبردار کیا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے خطرات کی موجودگی کیوجہ سے۔

    بھارت ڈرائیونگ کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے جہاں ہزاروں سڑک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اس کے علاوہ ماحولیاتی اور صحت کے خطرات بھی یہاں دوسرے ممالک سے زیادہ ہیں خاص طور پر دہلی اور بڑے شہروں کی فضائی آلودگی انتہائی خراب ہے جو صحت اور سفر دونوں کے لیے خطرناک ہے،خواتین کا جنسی تشدد اور عصمت دری کے واقعات نہ صرف بھارتی بلکہ غیرملکیوں کیلئے بھی شدید تشویش کا باعث ہیں ۔