Baaghi TV

Tag: انگلینڈ

  • انگلینڈ :پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر ہوٹل کے باہر احتجاج

    انگلینڈ :پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر ہوٹل کے باہر احتجاج

    پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو برطانوی شہر پورٹسماؤتھ میں غلطی سے پناہ کے متلاشی افراد کا گروپ سمجھ لیا گیا،یہ واقعہ منگل کی شام میریئٹ ہوٹل کے باہر پیش آیا جہاں پاکستانی ٹیم قیام پذیر تھی-

    رپورٹس کے مطابق تقریباً 40 غیر ملکی افراد کی ایک ٹیم میریئٹ ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود بعض افراد نے اسے پناہ گزینوں کی آمد سمجھتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا،صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب مظاہرین ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے،سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ غیر ملکی افراد ایک کوچ کے ذریعے و ہاں پہنچے ہیں، جس کے بعد پولیس کو شام ساڑھے 6 بجے سے کچھ دیر پہلے طلب کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر معلوم کیا کہ جن افراد کے بارے میں احتجا ج کیا جا رہا ہے وہ دراصل پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔

    ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوک نے معاملہ سلجھانے کے لیے ہوٹل سے رابطہ کیا اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ سے بات کی بعد ازاں انہوں نے مظاہرین کو بتایا کہ یہ افراد پناہ گزین نہیں بلکہ کرکٹ ٹیم کے ارکان ہیں جس پر مظاہرین چند ہی منٹ میں منتشر ہوگئے ،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے اور ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    جارج میڈگوک نے گارڈین سے گفتگو میں کہا کہ میں نے ٹیم کے کوچ سے بات کی، وہ اس معاملے کو سمجھ رہے تھے۔ میں مظاہرین کے پاس گیا اور کہا کہ آپ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے، یہ کرکٹ ٹیم ہے۔ وہ چند منٹ میں وہاں سے چلے گئے، یہ انتہائی بدقسمت واقعہ تھا۔

    واقعے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب بس سے اترنے والے افراد کی ایک تصویر آن لائن شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر لوگوں نے بغیر تصدیق کے یہ خیال قائم کرلیا کہ وہاں پناہ کے متلاشی افراد پہنچے ہیں،میڈگوک نے بتایاکہ کسی شخص نے سوشل میڈیا پر دیکھا کہ غیر ملکی نظر آنے والے کچھ لوگ کوچ سے اتر رہے ہیں اور ان کی تصویر آن لائن ڈال دی، جس کے بعد یہ معاملہ شروع ہوا، یہ محض قیاس آرائی تھی، اس کی حقیقت یا کسی ثبوت پر بنیاد نہیں تھی۔

    ہیمپشائر پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مظاہرین سے بات کرکے انہیں بتایا کہ ان کا خدشہ غلط فہمی پر مبنی ہے، پولیس نے کسی جرم کی نشاندہی نہیں کی اور مظاہرین رات 9 بجے سے کچھ دیر پہلے وہاں سے چلے گئےپورٹس ماؤتھ نارتھ کی رکن پارلیمنٹ امانڈا مارٹن نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات کی وجہ سے نوجوان کرکٹرز کو نشانہ بنایا جانا قابل قبول نہیں۔

    پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف چار روزہ میچ کھیلا جس میں اسے 10 رنز سے شکست ہوئی جبکہ 9 ستمبر کے یوتھ ون ڈے میں پاکستان نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

  • پاک انگلینڈپہلاٹیسٹ:گیندکوکاٹ کر 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا

    لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے میچ کی گیند کو آپس میں برابر تقسیم کرکے کرکٹ کی ایک منفرد یادگار بنا لی۔

    انگلینڈ کے دو بولرز کی جانب سے ایک ہی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ 16ویں مرتبہ انجام پایا اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے یہ اعزاز 2006 میں سائمن ہارمنسن اور مونٹی پنیسر نے پاکستان ہی کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا، پاکستان کیخلاف شاندار بولنگ کے بعد دونوں بولرز جب میدان سے باہر آئے تو ان کے ہاتھ میں وہی میچ بال تھی، تاہم دونوں کے درمیان اسے اپنے پاس رکھنے پر کوئی اختلاف نہیں ہوا بلکہ انہوں نے گیند کو درمیان سے کاٹ کر نصف نصف کرنے کا فیصلہ کیا۔

    انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے گیند ہیڈنگلے کے گراؤنڈ اسٹاف کے حوالے کی، جہاں اسے عین درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، یوں رابنسن اور ٹونگ کو ایک ہی میچ بال کا الگ الگ نصف حصہ مل گیا۔

    اولی رابنسن کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد انہوں نے ٹونگ سے گیند تقسیم کرنے کی بات کی، جس پر دونوں نے اتفاق کیا ان کے مطابق کرکٹ کی گیند کا نصف حصہ ملنا انتہائی منفرد یادگار ہے اور دونوں کھلاڑی اس لمحے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    جوش ٹونگ نےبتایا کہ گیند کو تقسیم کرنے کی تجویز رابنسن نے دی تھی اور گراؤنڈ اسٹاف نے ان کی درخواست پوری کردی انہوں نے پہلی مرتبہ ایسا ہوتے دیکھا ہے اور وہ گیند کے اپنے حصے کو محفوظ جگہ پر رکھیں گے۔

    رابنسن نے میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرکے انگلینڈ میں تقریباً 20 سال بعد یہ کارنامہ انجام دیا انہوں نے پاکستان کے ٹاپ پانچ میں سے چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ٹونگ نے پاکستانی ٹیل کو سمیٹتے ہوئے ٹیم کو 171 رنز پر آل آؤٹ کردیا،رابنسن کے لیے یہ دن اس لیے بھی خاص تھا کہ گزشتہ ہفتے ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی، اہلخانہ سے دور رہ کر بہترین کارکردگی دینا ان کے لیے انتہائی جذباتی اور خوشی کا لمحہ ہے،انجری اور ٹیم سے باہر رہنے کے دوران انہوں نے فٹنس اور بولنگ پر سخت محنت کی، اب وہ انگلینڈ کے لیے مستقل بنیادوں پر کارکردگی دکھانے اور فٹ رہنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

  • انگلینڈ نے بھی بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

    انگلینڈ نے بھی بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

    انگلینڈ نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں بھی بھارت کو 56 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے-

    ہفتے کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، انگلینڈ کے 258 رنز کے ہدف تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بناسکی۔

    انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور جوز بٹلر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 8 رنز کے اسکور پر انگلش ٹیم کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر فل سالٹ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےپہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد انگلش وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر اور کپتان ہیری بروک نے بھارتی بولرز کی بھرپور دھلائی کی، ہیری بروک اور جوز بٹلر نے 102 گیندوں پر 233 رنز کی پارٹنرشپ بنائی،یہ پارٹنر شپ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں دوسری وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ بھارت کے سنجو سیمسن اور تلک ورما کے پاس تھا، جنہوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 210 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

    241 رنز پرجوز بٹلر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، یہ جوز بٹلر کی بھارت کے خلاف ٹی 20 کیریئر کی بہترین اننگز قرار دی جا رہی ہے اس کے علاوہ کپتان ہیری بروک نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 95 رنز کی ناقابل شکست دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیکب بیتھل بغیر کوئی رنز نہ بنا سکے جب کہ وِل جیکس 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اس طرح انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا ئے-

    بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پراسدھ کرشنا ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

    انگلینڈ کے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن اور ابھیشک شرما بیٹنگ کے لیے آئے تاہم ابھیشک شرما 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ سنجو سیمسن 27 رنز بنا سکے اور کپتان شریاس ائیر 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، انہیں راشد کی گیند پر فل سالٹ نے کیچ آؤٹ کیا جب کہ شیوم دوبے 14 رنز بنا سکے۔

    بھارت کی چھٹی وکٹ تلک ورما کی گری، انہوں نے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ سورینش صرف 7 رنز بنا سکے، اکثیر پٹیل 3 رنز بنا کر راشد کی گیند پر وہل جیکس کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے اس طرح مقررہ بھارت کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی اور یوں انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ 56 رنز سے جیت گئی۔

    اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں مکمل برتری ثابت کرتے ہوئے سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی اور یوں آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ وائش کردیا۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی:  بھارت کو انگلینڈ کیخلاف بدترین شکست کا سامنا

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو انگلینڈ کیخلاف بدترین شکست کا سامنا

    5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کیا-

    انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی، نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 12 ویں اوور میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

    بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی اور ایشان کشن 13، 13 رنز بنا کر نمایاں رہے اکشر پٹیل 10، ابھیشیک شرما 10، ہرشت رانا 9، کپتان شریاس ایر 5، ورون چکرورتی 5، ارشدیپ سنگھ 4، تِلک ورما 3 اور شیوم ڈُوبے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پرنس یادو 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4، جوفرا آرچر نے 3 اور عادل راشد نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ وِل جیکس نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    یہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہےانگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 201 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں بھارت کو 125 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے فِل سالٹ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیم کرَن نے ناٹ آؤٹ 41 رنز کی شاندار باری کھیلی جوس بٹلر 36، کپتان ہیری بروک 16، وِل جیکس 14، جیکب بیتھل 13، جوفرا آرچر 5 اور ٹام بینٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، بھارت کی جانب سے پرنس یادو اور ہرشت رانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

  • میکسیکو کو شکست دے کرانگلینڈ  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    میکسیکو کو شکست دے کرانگلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برتری حاصل کی، تاہم دوسرے ہاف میں ایک کھلاڑی کے ریڈ کارڈ کے باعث ٹیم کو بقیہ وقت 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا، جس کے بعد میکسیکو نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 2 گول کیے اور میچ کو انتہائی د لچسپ بنا دیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے 2 گول اسکور کیے جبکہ کپتان ہیری کین نے پنالٹی پر ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،ریڈ کارڈ کے بعد میکسیکو نے مسلسل حملے کی ،میزبان ٹیم نے آخری لمحات میں انگلینڈ کے دفاع پر شدید دباؤ ڈالا، تاہم انگلش ٹیم نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی اور فتح اپنے نام کرلی،اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ ناروے سے ہوگا، جس نے اسی روز 5 مر تبہ کے عالمی چیمپیئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا،دوسری جانب میزبان میکسیکو کا ورلڈ کپ سفر اختتام پذیر ہوگیا-

  • دوسرا ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    دوسرا ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دوسرے ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی-

    مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہدف کے تعاقب میں جیکب بیتھل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا کپتان ہیری بروک اور ٹام بینٹن نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ وِل جیکس 9 اور سام کرن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ فِل سالٹ اور جوس بٹلر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

    بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھےبھارت کی جانب سے ایشان کشن 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 43، کپتان شریاس ایر نے 37، ویبھو سوریا ونشی نے 14، ہرشت رانا نے 6، شیوم ڈوبے نے 5 اور اکشر پٹیل نے 2 رنز اسکور کیے انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وِل جیکس، لیام ڈاسن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا جبکہ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

  • ہاکی پرو لیگ:پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ بھی ہار گئی

    ہاکی پرو لیگ:پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ بھی ہار گئی

    ایف آئی ایچ (FIH) ہاکی پرو لیگ کے آخری میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 0-7 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے اس یکطرفہ میچ میں انگلش کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستانی ٹیم دفاع کرنے میں مکمل ناکام رہی-

    لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی انگلینڈ کی جانب سے یکطرفہ مقابلے میں نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک ایک گول کیا،اس شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا ایونٹ میں سفر مایوس کن انداز میں اختتام پذیر ہوا-

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھا پورے ایونٹ میں پاکستان نے 22 گول اسکور کیے جب کہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول داغے، یوں 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔

  • انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

    انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

    ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 342 رنز کے مارجن سے شکست دی، جو ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے انگلش ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔

    اس سے قبل 2023 میں بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے ہرایا تھا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 414 رنز بنائے، جس میں جیکب بیتھل نے 110 اور جو روٹ نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ جیمی اسمتھ اور جوز بٹلر نے بھی 62، 62 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جوفرا آرچر 18 رنز کے عوض 4 وکٹ لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کیشو مہاراج اور جو روٹ کے نام رہا۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی سب سے بڑی ون ڈے فتح 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 242 رنز کی تھی۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا نے ابتدائی دونوں میچز جیتے تھے، تاہم تیسرا میچ انگلینڈ کی تاریخی فتح سے اختتام پذیر ہوا۔
    جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 2 میچز 10 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

    غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

  • چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

    رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی بھی 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اننگز کے آخری اوور میں ابراہیم زادران 177 رنز اور محمد نبی 40 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • انگلینڈ کو بدترین شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    انگلینڈ کو بدترین شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دیکر سیریز4-1 سے جیت لی۔

    ممبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔بھارت نے مقررہ اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔بھارتی اننگز کی خاص بات ابھیشک شرما کی بلے بازی تھی،انہوں نے13چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 135 رنزبنائے۔ابھیشک شرما ٹی 20 میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے،اس کے علاوہ وہ ٹی 20میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بلے باز بھی بن گئے۔انہوں نے اس میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں ، شاندار بلے بازی اور گیند بازی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، جبکہ ورون چکر ورتی 14 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران کی تعیناتی

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

    افغانستان :امریکی انخلا کے بعد پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری