Baaghi TV

Tag: انگلینڈ

  • انگلینڈ :آسمان پر قدرت کے عجیب و غریب مظاہر،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    انگلینڈ :آسمان پر قدرت کے عجیب و غریب مظاہر،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    انگلینڈ: آسمان پر قدرت کے عجیب و غریب مظاہروں کی تصاویر سوشل میڈیا ہے گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تصاویر 39 سالہ تھومیس سویلونے اس وقت لیں جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ انگلینڈ کے پرکشش سیاحتی مقام لیک ڈسٹرکٹ پر گئے-

    دبئی دنیا کا پہلا پیپر لیس شہر بن گیا

    تھومیس نے بتایا کہ انہیں لگا کہ جیسے آسمان پر بادلوں میں سے کوئی مخلوق نمودار ہوئی ہے وہ یہ دیکھ کر انتہائی خوفزدہ ہوگئےانگلینڈ کا پرکشش سیاحتی مقام لیک ڈسٹرکٹ ہے جو کہ فلک بوس سرسبز پہاڑوں اور صاف و شفاف تالابوں پر مشتمل ہے تھومیس اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ یہاں مہم جوئی کرنے کیلئے آئے تھے۔

    سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت :قاہرہ نے اعزاز حاصل کرلیا

    تھومیس کا کہنا تھا کہ پہاڑ پر چڑھتے وقت وہ ذرا پہلے اپنے دوستوں سے آگے نکل گئے اور جیسے ہی ان کی نظر آسمان پر پڑی ان کو خوف کا ایک جھٹکا لگا۔ انہیں پہلے پہل تو نظر کا دھوکہ محسوس ہوا لیکن پھر ان کی سمجھ میں کچھ کچھ آنے لگا وہ دراصل اپنا ہی عکس آسمانوں میں دیکھ رہے تھے جو کہ قدرت کے شاذ و نادر مظاہروں میں سے ایک ہے۔

    سونے کی چین نگلنے والی گائے کا آپریشن

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں ایک شخص کا عکس پیچھے سے آتی براہ راست سورج کی روشنی کی وجہ سے آسمان پر پڑتا ہےتھومیس کی باری میں قوس و قزح بھی ساتھ ساتھ وجود میں آگیا۔

    ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی چور گرفتار

  • انگلینڈ:اومی کرون کے 55 فیصد کیسز ویکسین لگوانے والوں میں ہوئے

    انگلینڈ:اومی کرون کے 55 فیصد کیسز ویکسین لگوانے والوں میں ہوئے

    انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا اثر نہیں ہوتا اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

    اومی کرون وائرس کے کیسز سامنے آنے والے ملکوں کی فہرست میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہےلاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کے نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے امریکا میں 5 سے زیادہ اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے-

    کرونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے امریکا میں سفر سے ایک دن پہلے ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکڑ انتھونی فوچی نے زور دیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لینی چاہیے جب وہ خود کو بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کے اہل ہوں۔

    امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کے اسپتال میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 افراد کو گزشتہ روز اور 4 افراد کو آج اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اومی کرون، جو پہلی بار جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا، اس وبائی مرض سے لڑنے کی عالمی کوششوں کے لیے ایک تازہ چیلنج کی نمائندگی کرتا ہے جس میں متعدد ممالک پہلے ہی دوبارہ پابندیاں عائد کر چکے ہیں جن کی امید تھی کہ بہت سے لوگ ماضی کی بات ہیں۔

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

    یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ابھرنے والا تازہ ترین کورونا وائرس کا تناؤ ہے، جس میں فی الحال غالب ڈیلٹا ویرینٹ بھی شامل ہے، جس کا پہلی بار ہندوستان میں اکتوبر 2020 میں پتہ چلا تھا۔

  • پاکستان سپر لیگ پریکٹس سیشن میں انگلینڈ کی اہم شخصیت  شریک۔

    پاکستان سپر لیگ پریکٹس سیشن میں انگلینڈ کی اہم شخصیت شریک۔

    پاکستان سپر لیگ سے پہلے پشاور زلمی کی دوسرے روز کی پریکٹس خصوصی ٹریننگ کٹ میں جاری ہے۔ٹریننگ کٹ میں خیبر پختون خوا اور پاکستان کے خوبصورت مقامات کو اجاگر کیا گیااورپریکٹس سیشن میں انگلینڈ کے روی بوپارہ بھی شریک تھے۔ پشاور زلمی کے باقی غیر ملکی کرکٹرز سیلف آئسولیشن کے بعدٹیم کو جوائن کرلیں گے۔شعیب ملک, حیدر علی اور عماد بٹ نے بھی پشاور زلمی ٹیم کو جوائن کر لیا باقی ملکی کرکٹرز بھی ان ایکشن۔

  • آسٹریلیا نے سزا پانے والے ایک  اور کرکٹر کو ایشز کیلئے منتحب کرلیا

    آسٹریلیا نے سزا پانے والے ایک اور کرکٹر کو ایشز کیلئے منتحب کرلیا

    کینبرا: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایشز کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا اور اس سکواڈ میں بال ٹمپرنگ کے الزام میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر جو کہ سزا کاٹ چکے ہیں کو بھی ایشز کیلئے منتحب کرلیا،
    یادرہے اس سال ایشز جو کہ انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہے اس میں تینوں وہ کھلاڑی جو کہ بال ٹمپرنگ کے باعث سزا کاٹ چکے ہیں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ان میں اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر، اور کیمرون بینکروفٹ شامل ہیں

  • ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ورلڈ کپ 2019 جیتنے والی انگلش ٹیم آئر لینڈ کے خلاف مشکلات سے دو چار ہو گئی-انگلینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے پہلے سیشن میں ہی انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے اور سیشن کے اختتام تک پوری انگلش ٹیم محض 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی-
    صرف 3 کھلاڑی جو ڈینلی ، صام کرن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اولے سٹون ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی آنے جانے میں لگے رہے- آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹگ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی-

  • فائنل ہار جاتے تو شاید کرکٹ چھوڑ دیتا: جوز بٹلر

    فائنل ہار جاتے تو شاید کرکٹ چھوڑ دیتا: جوز بٹلر

    لندن: انگلینڈ کی ورلڈ جیتنے والی ٹیم کے اہم کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا ہے اگر ہم ورلڈ کپ 2019 کا فائنل ہار جاتے تومیرے لیے دوبارہ کرکٹ بیٹ اتھانا مشکل ہوجاتا،
    ڈیلی میل کو انڑویو دیتے ہوئے انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں نے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل سے پہلے میں نے کل سات فائنل کھیلے اور سب میں میری ٹیم ہاری تھی، سمرسیٹ کاؤنٹی کیساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلی لیکن فائنل نہیں جیت سکا، اسی طرح ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2016 کا فائنل اور چیمپینز ٹرافی کا سیمی فائنل ہارنا اور کسی دوسری ٹیم کو ٹرافی اٹھاتے دیکھنا بہت کٹھن مرحلہ تھا، اور ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں یہی خیال مجھے کھائے جا رہا تھا کہ فائنل ہارنے کے بعد کرکٹ کیسے کھیلوں گا،