Baaghi TV

Tag: اپوزیشن

  • مبارک ہو، نیا سیاسی منجن مل گیا،حکومت اور اپوزیشن کی دوڑیں

    مبارک ہو، نیا سیاسی منجن مل گیا،حکومت اور اپوزیشن کی دوڑیں

    مبارک ہو، نیا سیاسی منجن مل گیا،حکومت اور اپوزیشن کی دوڑیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اکثر پاکستانی سیاست میں بھونچال اس لیے بھی برپا کیا جاتا ہے کہ لوگوں کی توجہ ان مسائل سے ہٹائی جا سکے جن میں وہ گھرے ہوئے ہیں۔ ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ آج کل صبح و شام وفاقی وزراء نوازشریف کا ورد کیوں کر رہے ہیں۔۔ کبھی انہیں واپس لانے کی باتیں کی جاتی ہیں۔۔ کبھی ان کی میڈیکل رپورٹ منگوائی جاتی ہے۔ ۔ کبھی یہ کہا جاتا ہے ان کے خلاف پارٹی میں بغاوت ہو گئی ہے۔۔ کبھی حمزہ اور مریم کی لڑائی کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں ۔ ۔ کبھی شہباز شریف کو ان کے مقابل کھڑا کیا جاتا ہے اور کبھی ڈیل کی کوششوں کا تذکرہ کر کے مظلوم بننے کی کہانی گھڑی جاتی ہے۔۔ پھر کبھی زرداری تو کبھی بلاول کی طرف توپوں کا رخ کردیا جاتا ہے ۔ ۔ اور اب حکومت نے ایک نیا ایشو پکڑا لیا جس کا نام ہے جنوبی پنجاب صوبہ ۔۔۔۔ یہ سب باتیں عوام کو سیاسی کھیل تماشوں میں الجھانے کی ایک کوشش نظر آتی ہے، تاکہ مہنگائی نے ان کا جو برا حال کر رکھا ہے اس سے ان کی توجہ ہٹائی جا سکے ۔

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو جنوبی معاملے پر بھی تیلی ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی نے لگائی ۔ مگر اب اپوزیشن حکومت کو اس معاملے سے بھاگنے نہیں دے رہی ۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو اس ایشو پر گھیر لیا ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ کیونکہ جو بیانات چیزیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ جانب سے آئی ہیں اس کے بعد پی ٹی آئی کی نیت ہو تو پھر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے سے اسکو کوئی نہ روک سکتا ۔ مگر یاد رکھیے گا یہ نہیں بنائیں گے یہ بس اس معاملے پر بھی سیاست ہی کھیلیں گے ۔

    مبارک ہو، نیا سیاسی منجن مل گیا،حکومت اور اپوزیشن کی دوڑیں

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں یاد کروادوں کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل تھا ۔ یہ کارڈ استعمال کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے electablesکو گزشتہ جنرل الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا تھا ۔ کیونکہ عمران خان دعوی تھا کہ نوے دن میں صوبہ بنوا کر دیکھاوں گا ۔ ۔ مگر عملی طور پر پی ٹی آئی نے باقی چیزوں کی طرح اس پر بھی کچھ نہ کیا بس جنوبی پنجاب سکریٹریٹ بنا کر ایک نیا ڈرامہ رچا دیا گیا۔ جس کا مقصد صوبے کے قیام کو پس پشت ڈالنا دیکھائی دیتا ہے۔ وجوہات آگے چل کر تفصیل سے بتاتا ہوں ۔ پر اب جو ایک بار پھر جنرل الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ کا شور مچایا جا رہا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیاست کرنے کے لئے اب علیحدہ صوبے کی بات کرنا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے جو سیاسی جماعت اس مطالبے کی حمایت نہیں کرے گی وہ کم از کم جنوبی پنجاب سے کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ۔ سینیٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بجا طور پر اس بات کا کریڈٹ لیا ہے کہ ان کی حکومت میں پنجاب اسمبلی سے بھی علیحدہ صوبے کی قرارداد منظور ہوئی، جو ایک آئینی تقاضا تھی اور قومی اسمبلی نیز سینٹ میں بھی یہ قرارداد پیش کی گئی۔ اگر ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو پیپلزپارٹی علیحدہ صوبہ بنانے میں کامیاب ہو جاتی۔ اس لیے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو یاد دلایا ہے کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور سو دن کے اندر اس ضمن میں عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مگر حکومت میں آکر وہ سب کچھ بھول گئے۔۔ اس بس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر کھلا دل کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ اب بھی اگر عمران خان اس حوالے سے کچھ کرنا چاہیں تو اپوزیشن ان کا ساتھ دے گی۔

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن نے سینیٹ میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ سب نے کیا ہے، اسے پورا کیا جائے۔ رانا محمود الحسن کے بقول جتنا پانی اسلام آباد کے پھولوں کو ملتا ہے، اگر اتنا پانی جنوبی پنجاب کو مل جائے تو ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ پنجاب اور بلوچستان صوبہ بن سکتا ہے تو سرائیکستان کیوں نہیں بن سکتا۔ یہ ہمارا حق ہے۔ سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے اس بل کو ایک اہم ایشو قرار دیا ۔ ۔ اس بل پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی سینیٹ میں اظہار خیال کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کا بل ہماری خواہشات کے عین مطابق ہے۔ ہم نے جنوبی پنجاب کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ صوبے کی تشکیل کے لیے ہمیں دوتہائی اکثریت چاہیے ، اس بل پر مل کر آگے بڑھیں اور اپوزیشن اس پر ہمارا ساتھ دے کیونکہ ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے۔ ہمیں پنجاب اسمبلی سے بھی رائے لینا ہو گی، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم سیکرٹریٹ نہیں مانگ رہے صوبہ بن جائے گا تو دارالحکومت ہم خود بنائیں گے۔ ۔ شاہ محمود قریشی ہر بار ملتان آکر یہ دعویٰ ضرور کرتے ہیں کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ سکریٹریٹ دیا ہے اور علیحدہ صوبہ بھی وہی بنائے گی۔ پر مجھے نہیں لگتا کہ شاہ محمود قریشی کبھی عمران خان کو یہ کہنے کی جرأت نہیں کریں گے کہ آپ نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کی تھی۔ اگر یہ وعدہ پورا نہ ہوا تو آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کی حد تک تحریک انصاف کا جیتنا نا ممکن ہو جائے گا۔ ابھی تو پی ٹی آئی صرف اسی بات پر خوش ہے کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ سیکرٹریٹ مل گیا ہے اور افسروں کی فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سینٹ میں خطاب کے ذریعے یوسف رضا گیلانی نے اپنے علاقے کی اس بار بھرپور نمائندگی کی ہے اس سے سرائیکی علاقے کی قوم پرست جماعتیں بھی ان کی پشت پر آکھڑی ہوئی ہیں کیونکہ وہ بھی علیحدہ سکریٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کر چکی ہیں اور خود مختار صوبہ چاہتی ہیں۔۔ کیونکہ اس بار بھی خدشہ یہ ہی ہے کہ پی ٹی آئی علیحدہ صوبے کے مطالبے کو صرف ایک سیاسی نعرہ کے طور پر زندہ رکھنا چاہتی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکمتِ عملی غالباً یہ ہے انتخابی مہم میں اس وعدے کے ساتھ جایا جائے کہ علیحدہ سکریٹریٹ بھی ہم نے بنایا اور اب علیحدہ صوبہ بھی ہم ہی بنائیں گے۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ صوبے کی بجائے سکریٹریٹ بنا کر تحریک انصاف نے خود مختار صوبے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔ یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یہ مسئلہ صرف انتظامی نوعیت کا تھا، جسے خود مختار سکریٹریٹ بنا کر حل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ یہ مسئلہ انتظامی نہیں بلکہ ثقافتی، سیاسی اور تاریخی نوعیت کا ہے۔ یوں جب تک علیحدہ صوبہ نہیں بنتا، دکھاوے کے اقدامات سے بات نہیں بنے گی۔ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ اسمبلی، علیحدہ بجٹ، علیحدہ ہائیکورٹ اور سینٹ میں علیحدہ نمائندگی ہی مسئلے کا حل ہے۔ یہ سب کچھ علیحدہ سیکرٹریٹ بنانے سے نہیں مل سکتا۔۔ کیونکہ جب صوبے کا وزیر اعلیٰ ایک، اسمبلی ایک، چیف سکریٹری اور آئی جی ایک، نیز ہائیکورٹ بھی ایک ہے تو جنوبی پنجاب کے چھ کروڑ سے زائد عوام کو نمائندگی کا حق کیسے مل سکتا ہے۔

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت نے صوبہ جنوبی پنجاب پر آج تک سنجیدہ سیاست نہیں کی اور نہ ہی اس معاملہ میں کبھی آئینی تقاضے کے تحت عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ محض جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور محرومیوں کا رونا رو کر ہر جماعت ایک دوسرے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کرتی رہی ہے جبکہ اس سیاست نے سندھ اور سرحد میں بھی نئے صوبے کی سیاست کو ہوا دی ہے ۔ سندھ میں ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کو صوبہ جناح پور بنانے کے لیے آواز اٹھائی گئی جس کی پیپلز پارٹی کی جانب سے سخت مخالفت ہوئی اور سندھی قوم پرستوں نے اعلان کر دیا کہ سندھ میں سے نیا صوبہ ہماری لاشوں کو اٹھا کر ہی نکالا جا سکتا۔ علاقائی بنیادوں پر ہونے والی اسی سیاست نے صوبہ سرحد میں بھی سیاسی طوفان اٹھایا جہاں صوبہ ہزارہ کی تحریک شروع ہوئی اور اسے اے این پی کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس وقت ہماری سیاست تعمیری سے زیادہ مفاداتی سیاست بن گئی ہے۔ ۔ ہمارا اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ جنوبی پنجاب یا کسی دوسرے صوبے پر سیاست کرنے والوں کو جب آئینی ترمیم کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوتی ہے تو وہ نئے صوبے کا نام لینا بھی بھول جاتے ہیں مگر اس ایشو پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ۔ پھر اگر پی ٹی آئی اور عمران خان جنوبی پنجاب کے لیے مخلص ہوتے تو یہ کارنامہ بھی بالکل ویسے ہی سرانجام دے دیا جاتا جیسے منی بجٹ اور دیگر معاملوں میں حکومت نے اپنی استادی دیکھائی ہے ۔ ۔ ویسے پی ٹی آئی نے جو جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکرٹریٹ تشکیل دے کر حل نکالا ہے یہ محض سیاسی سٹنٹ ہی ثابت ہوا ہے کیونکہ نیا سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں قطعاً معاون نہیں بن سکا۔

  • شیخ رشید سینیٹ پہنچ گئے، دہشت گردی واقعات پر بولنے کے ساتھ اپوزیشن پر بھی برس پڑے

    شیخ رشید سینیٹ پہنچ گئے، دہشت گردی واقعات پر بولنے کے ساتھ اپوزیشن پر بھی برس پڑے

    شیخ رشید سینیٹ پہنچ گئے، دہشت گردی واقعات پر بولنے کے ساتھ اپوزیشن پر بھی برس پڑے
    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں ،اسلام آباد میں کچھ روز قبل بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا،کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کررہے ہیں اسلام آباد دہشت گردی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،اپوزیشن شوق سے اسلام آباد دھرنے کے لیے آئے ،یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں لانگ مارچ کے لیے ہمیں کمربستہ ہونے کی ضرورت نہیں،فضل الرحمان شوق سے بلاول بھٹو کے ساتھ لانگ مارچ اسلام آباد لائیں ،کیوں اپنی انرجی کو ضائع کر رہے ہیں،

    سینیٹ میں وزیرداخلہ شیخ رشید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا.شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد مارے گئے کالعدم تنظیم نے 2 دہشتگردوں کی ہلاکت کوقبول کیا،دہشت گردوں کے خاص مقاصد ہیں، باڑ کو ہر صورت مکمل کریں گے،

    سینیٹ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارے ذمہ داران کے ساتھ بدسلوکی کی گئی،کیا خون دینا جرم ہے؟ جس کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں پنجاب حکومت سے پوچھتا ہوں واقعہ کیا ہوا، خون دینا اور خبر بنانے میں فرق ہوتا ہے، اگر صرف خون دینے کی بات تھی تو اس کا ازالہ ہوگا، تھوڑی سی جو بارڈر ہر باڑ رہ گئی ہے وہ لگارہے ہیں

    قبل ازیں سینیٹ میں لاہور دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات زیربحث آئے، لاہور دھماکے کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئیی، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کیا یہ بات درست نہیں کہ یہ سب ٹی ٹی پی سے معاہدے کے بعد ہوا؟ وفاقی وزیر داخلہ کو ایوان میں اس وقت موجود ہونا چاہیے تھا،ملک میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں،وزیر داخلہ کو ایوان میں بلاکر دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات پوچھی جائیں، واقعات کیا یہ ثابت نہیں کرتے کہ جو پالیسی ٹی ٹی پی کے ساتھ اپنائی گئی تھی وہ غلط تھی؟ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں تائید کرتا ہوں کہ حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لے، وزیر داخلہ کی ایوان کو اعتماد میں لینے کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ،اعظم نذیر تارڑ نے بھی کہا کہ میں رضا ربانی کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ایوان کو آگاہ رکھا جائے کہ کیا ہو رہا ہے؟ وزیر داخلہ ایوان میں آ کر بریف کریں کہ آئندہ کیا لائحہ عمل ہو گا، پاکستان کے دل پر حملہ ہوا ،حکومت کا کیا ری ایکشن ہے؟

    سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ 3 دن سے لگاتار دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، معمول کا ایجنڈا معطل کرکے ایوان میں بحث کروائی جائے،میں نے انہیں واقعات سے متعلق توجہ دلاو نوٹس جمع کرایا سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹس کو شاید اہم نہیں سمجھا اور ایجنڈے میں شامل نہیں کیا،عرفان صدیقی نے کہا کہ معمول کا ایجنڈا معطل کرکے حالیہ واقعات کی صورتحال پر بحث کی جائے

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں دہشت گردی کے سات واقعات ہوئے ،اسلام آباد کا واقعہ ہوا، لاہور کا ہوا، بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے؟

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گردی واقعات سے متعلق بحث ہوسکتی ہے، اگر کوئی تحریک لے آئے تو ایجنڈا معطل کرسکتے ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی پی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر تحریک بھی لے آئیں گے،جب بحث ہو تو وزیرداخلہ شیخ رشید ایوان میں لازمی موجود ہوں،ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر ہمیں تحفظات ہیں، اپوزیشن نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینیٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کردیا

    لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

    انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

    انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

    انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

    پہلے اسلام آباد اب لاہوروزیرداخلہ اپنے سگھارکے دھوئیں سے باہرنہیں نکلے؟سربراہ تحریک لبیک کا سوال

  • سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا

    سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا

    ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سمیت سندھ کی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف میٹروپول پر علامتی دھرنا دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی قانون کے خلاف فوارہ چوک پر مشترکہ احتجاج کیا جس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، نصرت سحر عباسی، خواجہ اظہار ایم کیو ایم پاکستان کےسینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان سمیت دیگرنےشرکت کی اور خطاب کیا۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے بلدیاتی قانون کے خلاف ابھی سے شارع فیصل میٹرو پول پر علامتی دھرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ساری جماعتیں، پی ٹی آئی، مسلم لیگ فنکشنل بھی ہمارے ساتھ بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے میں بیٹھیں گی۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کا منہ بھی نئے بلدیاتی قانون کی طرح کالا ہے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں جو باتوں سے نہیں مانیں گے، اب پارٹی شروع ہوچکی ہے، گھوٹکی سے کراچی تک کالے قانون کے خلاف احتجاج ہوگا۔

    میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے کہا کہ بلدیاتی قانون کے خلاف جب ہم آواز بلند کرتے ہیں تو پی پی اسے لسانی سیاست کا نام دیتی ہے مگر اب یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا کیونکہ اُن کا ظلم اور دور ختم ہونے والا ہے۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ان سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ واپس لیں گے بلدیاتی قانون کےخلاف احتجاج میں تمام قومیتوں کےلوگ شامل ہوئے آج کا احتجاج عوام کے اختیار کے لیے باہر نکلا ہے اگر یہ قافلہ چل پڑا تو وزیراعلیٰ ہاؤس زیادہ دور نہیں ہےمگر آج احتجاجی شرکا یہیں موجود رہیں گے-

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کا تقاضہ ہے کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، بھٹو کے شہر لاڑکانہ کو دیکھیں کہ اسکی کیا حالت ہے، کوئی جاکر اندرون سندھ کے شہر دیکھے کہ وہاں کتنی ترقی ہوئی، جمہوریت میں جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہوتا ہے اس کے پاس اختیار بھی اتنا ہی ہوتا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی شہر پاکستان اور صوبے کے بجٹ کو ایک بڑا حصہ دیتا ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت سے یہ شہر بہت بہتر تھا۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ان سے وزیراعلی ہاؤس بھی اور سندھ دونوں واپس لیں گے ابھی ہمیں یہیں رک کر فیصلہ کرنا ہے کہ اگلا اعلان کیا کرنا ہے ، ابھی نوٹس دینے آئے تھے ، اب فیصلہ کرنا ہے تمام جماعتوں اور زبانیں بولنے والوں کا شکریہ۔

    ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہم مظلوموں پر 14 سال سے حکومت کررہے ہیں، آصف علی زرداری ایک مافیا ہے ، اس کے اکاؤنٹنٹ کا نام مردا علی شاہ ہے ، وہ سارے پیسے گنتا ہے یہ مظاہرہ تو ایک چھوٹا سا ٹریلر ہے ، اگر یہ گھوم گئے تو پھر تمہارا کیا ہوگا نا ان سےکچرا اٹھتا ہے ، نا یہ بس چلا سکتے ہیں ، ان سے اسپتال نہیں چلتے ہیں ، یہ 14 سال میں 1122 شروع نہیں کرسکے ، یہ نہ راشن کارڈ اور صحت کارڈ نہیں دےسکے۔

    برطانیہ بھی نوازشریف کو مزید پناہ دینے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ اب اعلان آیا ہے کہ 5 ہزار اسکول بند کرنے جارہے ہیں ، اسکولوں میں وڈیروں کی اوتاکیں بنائی ہوئی ہیں ، یہ پیسا پھر گیا کہاں؟ ایک اور لیڈر ہے یہاں پر اس سے اپنی بوتل بھی نہیں کھلتی ہے ، اس نے ڈھکن کھولنے کےلیے ایک وزیر رکھا ہے ، یہ ماں کے پاؤں تلے سے زمین ہی نکال کر کھا گئے ہیں ، ہم زرداری مافیا کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے ، ہم میر پور خاص، سکھر سب بند کردیں گے ، ہم سب ملکر اس کا تختہ پلٹ کر رہیں گے ، آصف زرداری تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے۔

    افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان…

    تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج کراچی کی جمہوریت پسند جماعتیں سڑکوں پر ہیں۔اس کالے قانون کے خلاف لوگ احتجاج کررہے ہیں، ہمارا مقصد بااختیار بلدیاتی نظام لانا ہے۔ ہم کسی صورت اس کالے قانون کو قبول نہیں کریں گے، یہ تحریک آج کراچی سے شروع ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کے کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ سندھ میں ان کا راج رہے، پیپلز پارٹی نے کراچی سے کشمور تک مظالم ڈھائے، ڈاکے ڈالے، پیپلز پارٹی اس قانون کی آڑ میں ہم پر قابض ہونا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کی نظر میں دیگر جماعتوں اور اراکین کو ملنے والے ووٹوں کی اہمیت نہیں، کراچی سے کشمور تک کا فیصلہ ہے کہ یہ کالا قانون ہے۔

    آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ووفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی قانون کے خلاف 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک عوامی مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا

    اُن کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی باتیں کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ خود سب سے اختیارات چھین رہے ہیں، وہ ایک مافیا کے رکن ہیں جس کا گاڈ فادر آصف زرداری ہے، یہ حکومتوں میں رہنے کے باوجود بھی بی بی کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکتے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ سے مخاطب ہوں اور بتارہا ہوں کہ پی پی سندھ کے لوگوں کے تمام حقوق کھا جائے گی گےْ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہر ڈویژن کی الگ اتھارٹی بنائیں گے مگر اب تک نہیں بنائی جاسکی۔

    شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی…

  • عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

    عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

    عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا،کل23 ویں دفعہ آئی ایم ایف میں گئے،وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین جارہے ہیں احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد میں تقسیم کیا گیا نوازشریف آنا چاہیں تو آئیں نہ آنا چاہے تو نہ آئیں چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہے،میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ہے وہ ان کے سر پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن ان کے سر پر نہیں آئے گا ،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپریل کے مہینے میں صورتحال کافی بہتر ہو گی، اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے، اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی مہنگائی ہے لیکن ہم حلقوں میں انہی تھڑوں پر ہیں ،صوبائی مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا عمران خان پانچ سال حکومت ٹکا کر کریں گے ۔مری کا واقعہ صوبائی مسئلہ ہے میں انسانی بنیادوں پر وہاں گیا تھا،ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خزانے کو اتنا لوٹا گیا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی ماننا پڑیں، اپوزیشن 2، 2 لانگ مارچ کر رہی ہے اپوزیشن ایک ہی مارچ کرے تا کہ ٹوکرا آپ پر رکھ دیا جائے، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہونے جا رہی ہے،او آئی سی کے مہمان بھی پریڈ دیکھنے آئیں گے، چاروں شریف مائنس ہیں پاکستان کی سیاست سے۔ ہماری حکومت چوتھے سال میں داخل ہے، پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے،

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

  • کیا سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں،،بابر اعوان

    کیا سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں،،بابر اعوان

    نوازشریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،بابر اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں64 نکات پر مشتمل نکات لے کر جارہے ہیں،

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورتحریک انصاف درست سمت میں لے کر جارہے ہیں ،جو لوگ باہر نکل رہے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے کیا کیا؟ وزیراعظم اورتحریک انصاف ملک کو درست سمت میں لےکر جا رہے ہیں،جب پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو پاکستان ڈیفالٹ کیا جارہا تھا،آئی ایم ایف کے 13 پروگرام ن لیگ اور پیپلز پارٹی دور میں لیے گئے،تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ صرف2سیاسی جماعتوں نے لیا وزیراعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں لےکر جارہے ہیں،

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی گھبراہٹ کی وجہ نوازشریف کیلئے باہر بیٹھنے کے راستے بند ہونا ہے، نواز شریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،نوازشریف لندن پہنچتے ہی ٹھیک ہو گئے،کمر کا بہانہ کر کے شہبازشریف 10منٹ عدالت میں کھڑے نہیں ہو سکتے،وہی شہبازشریف ایوان میں کئی کئی گھنٹے کھڑا بولتے رہتے ہیں شہباز شریف کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،یہ مارچ نہیں ڈبل مارچ ہے تحریک انصاف اپنے 5سا ل پورے کرے گی،حکومت ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف الیکشن کرائے گی،سندھ میں پیپلزپارٹی 14سال سے اقتدار میں ہے،کیا سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں،

    دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکمران اوپر اور عوام نیچے جارہی تھی ،اس سال پرائیویٹ سیکٹر نے14سو ارب ادھار لیے ہیں،منی بجٹ اصل میں ریفارم بجٹ ہے،حکومت سرمایہ لگائے گی،پرائیویٹ سیکٹر مینجمنٹ سنبھالے گی،میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کی تشکیل نو کی جارہی ہے،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا بیان انکی منافقت کا ایک اور ثبوت ہے، ماضی میں ذخیرہ اندوزی جیسے گھناؤنے فعل آپ کے زیرِ نگرانی ہوتے رہے ہیں،اپنے بیانات کے ذریعے ذخیرہ اندوزی کو شہ دینا ہی آپکا مقصد ہے، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران پیدا کرنے کی آپکی کوشش ناکام ہوگی حکومت مافیاز سے نمٹنا اچھے طریقے سے جانتی ہے،حکومت نے گزشتہ 3 سال سے مافیاز کو نکیل ڈالی ہے،نااہلوں کی چیخوں سے انکی تکلیف کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے،

    قبل ازیں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑھتے بیرونی کھاتوں کے دباؤ سے باہر نکل سکتا ہے ، پاکستان کے پاس مالی وسائل موجود ہیں، دباؤ کی وجہ عالمی سطح پر مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں،شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی آئی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا،سینٹرل بینک عالمی سطح پر پالیسی کو سخت کریں گے،جیسے ہی دنیا کے مرکزی بینک مانیٹری پالیسی سخت کریں گے دباؤ کم ہونا چاہیے،پاکستان اس سے گزرے گا جب تک اشیا کی قیمتوں کا سپرسائیکل نہیں رکتا،پاکستان کی درآمدی ادائیگیوں کا ایک تہائی حصہ تیل کی ادائیگیوں پر ہے،تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے،برینٹ کی قیمت 2021 میں 50 فیصد بڑھی ہے اور 2022 میں بھی جاری ہے ہمارا لچکدار ایکسچینج ریٹ ادارہ جاتی اصلاحات میں سے ایک قدم ہے،

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

    منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

    عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان

    @MumtaazAwan

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

  • ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے

    ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے

    اسلام آباد:ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کل قومی اسمبلی سے فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے، پارٹی قیادت نے تمام اراکین کو کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت گئی ہے۔

    حکومتی جماعت نے حتمی لائحہ عمل بھی طے کرلیا، جس کے تحت قومی اسمبلی سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی اسلام آباد پہنچ گئے، دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں علیحدہ علیحدہ عشائیے دیئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں پنجاب سے تعلق رکھنےوالے جبکہ محمودخان کےعشائیے میں کے پی کے سے تعلق رکھنےوالےارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

  • ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے ،اپوزیشن

    ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے ،اپوزیشن

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ منی بجٹ پیش کرنا ثبوت ہے کہ یہ حکومت معیشت کے معاملے پر ابہام کا شکار ہے-

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ، ہم نے پہلے روز کہا تھا کہ معاشی کنفیوژن معاشی طور پر موت کے مترادف ہے آئی ایم ایف میں نہ جانےکا اعلان کرکے پہلےعوام کو مشکلات میں ڈالا اور پھرآپ مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس گئے جو کسی اور کے سہارےحکومت بناتے ہیں وہ عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ہی بات مانتے ہیں-

    آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا گورنر پنجاب

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کمزور پوزیشن میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہے تھے اور ڈیل میں کمزور کی تھی، ہم نے اس وقت کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ سے غریب کو نقصان ہوگا، اسے بوجھ اٹھانا پڑے گا 2019 میں قائد حزب اختلاف نے میثاق معیشت کی پیشکش کی، صدر زرداری نے بھی معیشت کی پیشکش کی، اس وقت آپ نے انکار کردیا، پھر آپ نے اکیلے فیصلے لئے، قوم کو نظر آرہا ہے جو کچھ آپ نے کیا-

    انہوں نے کہا کہ آپ اگر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی بات مانتے تو آپ کو اس کا فائدہ ہوتا، ایسی صورت میں جب آپ آئی ایم ایف سے ڈیل کرتے تو حکومت یا پارٹی نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کرتے، مگر آپ کی ضد، انا، پسند ناپسند کی وجہ سے آپ نے عام آدمی کی جیب اور پیٹ پر ڈاکا ڈال دیا، ایک نئے وزیر کے ساتھ ایک نیا بجٹ پیش کردیا، اس وقت بھی آپ کی معاشی کارکردگی نظر آرہی تھی۔

    ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے کم اشاریے ہم نے کبھی نہیں دیکھے جو منفی پوزیشن پر گئے، جب ہم جنگ لڑ رہے تھے، جب ہم دو ٹکڑے ہوئے، جب عالمی پابندیوں کا سامنا ہوا اس وقت بھی نیگیٹو زیرو فور گروتھ ریٹ نہیں ہوا، آج عمران خان حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، نیا پاکستان کا مطلب، مہنگائی بے روز گاری ہے، ہم جب کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں تباہی ہے تو ہم سچ اور حقائق کہہ رہے ہیں-

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت یہ روایت ڈال چکی ہےکہ حقیقت کچھ بھی ہو وہ اپنی ہی بات کریں گےعوام بے شک دکھتے رہیں یہ کہتے رہیں گےکہ پاکستان ترقی کررہا ہے، پاکستان کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معاشی ترقی کی طرف جارہے ہیں، مگر کہاں۔، آپ نے کہا تھا کہ ہم ٹیکس کا طوفان نہیں لائیں گے مگر آج جنوری میں آپ ٹیکسز کا سونامی لے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم سے لگتا تھا کہ وزیراعظم بن کر یہ سائیکل پر آئیں گے لیکن عمران خان خود بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس بھی ہیلی کاپٹر پر آتے ہیں، وزیراعظم خود تو جہاز کا سفر کرتے ہیں عوام کو سائیکل پر چڑھا دیا، جو کسی اور کی وجہ سے حکومت بنائیں ان کو عوام کی پراوہ نہیں ہوتی۔

    صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی تجاویز…

    ہم نے عوام دشمنی دیکھی، غریب دشمنی دیکھی مگر یہ حکومت تو ملک دشمنی پر اتر آئی ہے، جس قسم کا ظلم اس منی بجٹ میں کیا جارہا ہے اس لئے الفاظ تک نہیں، سلائی مشینوں تک پر ٹیکس لگا دیا ہے، آپ نے خاندانی منصوبہ بندی تک کے میٹریل پر ٹیکس لگا دیا، آپ نے بچوں کے دودھ تک کو بھی نہیں بخشا، پھر یہ کہتے ہیں پاکستان سستا ترین ملک ہے، اس پر میں مزید نہیں بولوں گا آپ کو سمجھ آرہا ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ریجن کا سب سے مہنگا ملک ہے، کتنا ڈھیٹ ہوکر بیان بازی کرتے ہیں، پاکستان کے ہر شہری کو پتہ ہے تاریخی مہنگائی ہے، اس مہنگائی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان نیازی ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے عمران خان مزید غربت، مہنگائی، بے روز گاری کا بندوبست کررہے ہیں، اگر ترقیاتی بجٹ سے 250 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی تو ہر سطح پر اس کا نقصان ہوگا، عوامی حکومت پہلے عوامی ترجیحات کا تعین کرتی ہے، مگر جو کسی اور کے سہارے حکومت بناتے ہیں وہ عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ہی بات مانتے ہیں، آپ ایسی صورت میں عوام کے پاس نہیں جاسکیں گے، کے پی کے میں عوام کے نے اپنی جھلک دکھا دی ہے۔

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھے گی، گاڑیوں پر ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، 1 ہزار سی سی انجن گاڑی پر ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ ہورہا ہے، 1 ہزار سی سی گاڑی غریب محنت کرکے بناتا ہے، گاڑی ، پٹرول اور سائیکل سب کچھ مہنگا کردیا گیا، لیپ ٹاپ، موبائل انٹرنیٹ پر ٹیکس لگایا جارہا ہے، شہباز شریف نے مفت لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کیے مگر آپ نے الٹا ٹیکس لگا دیئے، آپ نے صرف اس پر بس نہیں کیا بلکہ یہاں تیار ہونے والی الیکٹرانک اشیاء پر بھی آپ نے ٹیکس لگا دیئے، آپ کسانوں کا معاشی قتل کررہے ہیں، ایک طرف منی بجٹ، دوسری طرف یوریا مہنگا کررہے ہیں، پاکستان زرعی ملک تھا مگر اس حکومت نے ہر بجٹ میں ملکی معیشت کو تباہ کیا۔

    حکومت سخت شرائط ملک پر مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے، شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے منظور ہونے سے قبل ہی مہلک اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گندم کی قیمت کا 74 سالہ قومی ریکارڈ ٹوٹنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روز نااہلی کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کرتی ہے گندم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک من گندم کی قیمت 2 ہزار 600 روپے ہونا عوام سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے جبکہ گزشتہ 74 سال میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت اتنی نہیں بڑھی۔

    منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے،حافظ حمد اللہ

    شہباز شریف نے کہا کہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 11 سو روپے ہونا عوام پر ظلم ہے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات اس کے علاوہ وصول کیے جا رہے ہیں منی بجٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ابھی منظور نہیں ہوا لیکن اس کے مہلک اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) دوبارہ بات چیت کی تجویز دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سخت شرائط ملک پر مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے اور آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ چیت سے راہ فرار حکومت کی نااہلی ہے۔ کیا ضمانت ہے یہ بل منظور ہو بھی جائے تو آئی ایم ایف نئی شرائط کا تقاضا نہیں کرے گا ؟

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ گندم اور آٹے کا بحران پھر سے پیدا ہونے کی خبریں مجرمانہ غفلت اور نااہلی ہیں جبکہ پہلے بھی گندم اور چینی میں لوٹ مار ہوئی جسے پھر بیرون ملک سے درآمد کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ نااہل قیادت 3 سال سے پاکستان اور عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    جبکہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ عمران خان! قوم کو بتاؤ، یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یا آئی ایم ایف کا ؟منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے یہ منی بجٹ نہیں سونامی بجٹ ہے جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو نہیں آئی ایم ایف کوریلیف دینے کا بجٹ ہے-

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر پارلیمنٹ میں عوام دشمن منی بجٹ منظورکیا جا رہا ہےجے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ ایک ارب ڈالرز کے لیے پارلیمنٹ کی خود مختاری داؤ پر لگا دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔

  • ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

    ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

    اپوزیشن جماعتیں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) میں اس حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے جبکہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اگلے چند دنوں میں اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔

    مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو اِس ملاقات کیلئے نواز شریف نے ’گرین سگنل‘ دے دیا ہے شہباز شریف ملاقات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اِن ہاؤس تبدیلی پر آمادہ کریں گے جے یو آئی سے رابطےکے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر…

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےکبھی نہیں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے، ہم آئینی طریقہ ہی اپنانے کے حامی ہیں جو ان ہاؤس تبدیلی ہی بنتا ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے اکٹھےہونے پر اِن ہاؤس تبدیلی میں مشکل نہیں ہوگی۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بھی چند لوگ جلد عام انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف کےحامی ہیں، توقع ہےدونوں جماعتوں کےدرمیان آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی جلد اتفاق ہوجائےگا۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے آج قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اورسیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ملاقات میں اتفاق ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف اور ملک بچاؤ تحریک پریکساں مؤقف پر کار بندہیں، دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحاریک کے معاملے پر وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کا فیصلہ کیا جو آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) والے اب خود چوری کرتے ہوئےپکڑے گئے ہیں، نیب والے دعوے کرتے ہیں 800 ارب سے زیادہ وصول کیا، وزارت خزانہ میں ان 800 ارب روپے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، نیب کے موجودہ اور پہلے والے تمام ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا چیئرمین نیب سے لے کر انسویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) تک سب اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، ہم منی بجٹ کی مخالفت کریں گے، ہم عوام میں جائیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے، مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

    ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    بلاول نے کہا کہ ہمیں مل کر اسلام آباد پہنچنا ہوگا، آج بھی ہم سمجھتے ہیں سارے کارڈ موجود ہیں، ہم حکومت ہٹانے کیلئے جمہوری، آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے حامی ہیں، وزیراعظم عوام کو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے، ہمارا وزیراعظم کو پیغام ہےکہ اب ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکاہے، جہاں جاتا ہوں وہاں سب کا مطالبہ ہے کب حکومت سے چھٹکارا دلا رہے ہیں۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

  • مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے محلات کے بجائے مری پر وسائل خرچ کیے ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر فواد چودھری نے جیسے ہی تقریرشروع کی تو اپوزیشن نےشور شرابہ شروع کردیافوادچودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 30 سال ان لوگوں نے حکومتیں کیں اورآج یہ ہم سے سوال کرتے ہیں اگر انہوں نے محلات کے بجائے مری پر وسائل خرچ کی ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ان کی حیثیت نہیں ہے یہ بات کرنے کی میرا خیال تھا کہ شہباز شریف لیڈر کی طرح خطاب کریں گے اور ایسی بات ہو گی جس سے یکجہتی کی فضا قائم ہو گی لیکن لیڈر پیدا ہوتے ہیں بنائے نہیں جاتے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ چھوٹے دل کے لوگ بڑے ہال میں آگئے ہیں مری کے واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے اپوزیشن کا ایک بھی ایم این اے مری نہیں گیا جب اپوزیشن لیڈر وزیراعلیٰ تھے تو ہر روز ایک نیا واقعہ ہوتا تھا 100 بچے ایک اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مارے گئے تھے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلیں تو انہیں ٹی وی سے معلوم ہوا تھا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کےاداروں نے مل کرامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر ریسکیو کی کوشش کامیاب ہوئی حکومت پنجاب نے اس واقعہ پر کمیٹی بھی بنائی ہے مری میں 5 دن میں 1 لاکھ 64 ہزار گاڑیاں داخل ہوئی تھیں وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار ماحول پر توجہ دلائی آج پاکستان میں اندرونی سیاحت کا انقلاب برپا ہو چکا ہے۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائےمری ابھی تک انگریزوں کے دیئے گئےڈھانچے پر چل رہا ہے ساری دنیا میں ایڈوانس بکنگ کا نظام چلتا ہے لیکن وہ متعارف کرانے سے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں گیس کی دستیابی کےتحت ہی کنکشنز دیں گے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے خطاب میں دریافت کیا کہ موسم خرابی کی اطلاعات تھیں تو سیاحوں کو مری کیوں جانے دیا گیا؟ اس واقعے میں مجرمانہ غفلت ہوئی ہے لوگوں کےگزرجانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شیشے نیچے کر لیتے تو بچ جاتے۔

    پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ سانحہ مری حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے کہا کہ ہم ایکٹو ہوئے تو24 گھنٹے میں مسائل حل ہو گئے اگر یہ 24 گھنٹے پہلے متحرک ہو جاتے توسانحہ روکا جا سکتا تھا میں شہباز شریف سے اختلاف کرتا ہوں کہ پنجاب کا نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کہتا ہے کہ میں سیکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ سیکھے گا تو پتہ نہیں کیا کرے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ماننا چاہیے کہ ان سے غلطی ہوئی۔

    رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے تجاویز پیش کیں کہ سیاحتی علاقوں میں ایمرجنسی لین بنائی جائے، سیاحتی مقام فورٹ منرو اور وادی سون سکیسرکوپروموٹ کیا جائےانہوں نے سانحہ مری کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی شدید قلت ہے۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

    رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ مری بہت افسوسناک واقعہ ہے وہاں عام برفباری نہیں ہوئی بلکہ برفانی طوفان آیا تھا برفانی طوفان کی وجہ سے درخت اور کھمبے گرے، پیدل چلنا نا ممکن ہو گیا تھا پانچ گاڑیوں میں لوگ موجود تھے، جن میں ہیٹر چلائے گئے، کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث لوگ بیہوش ہوئے اور پھر اموات ہوئیں نمک کا اضافی اسٹاک ہونے کے باوجود وہاں نہیں پہنچایا جا سکا۔

    مولانا اسعد محمود نےکہا کہ لوگوں کو اس واقعے سے بڑا صدمہ پہنچا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے رضاکاروں نے مری میں ریلیف سینٹر قائم کیا اور مدد پہنچائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مدد پہنچانے والی وہی انصارالاسلام تنظیم ہے جس پر عثمان بزدار نے پابندی لگائی ہے۔

    سانحہ مری کی ذمہ دار مری انتظامیہ:کس کی وفادار اور کس کو کیا خوار:ایمپلائمنٹ…

  • شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

    شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

    شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے ریسکیو کے لیے آرمی اور رینجرز کو طلب کیاہے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک سے دو گھنٹے میں تمام سڑکیں کلیئر کرادیں گے،شدید برفباری کے باعث 22افراد جاں بحق ہوئے ہیں،کچھ لوگوں کا گاڑی میں گیس بھرجانے کے باعث انتقال ہوا،ہم نے آرمی اور رینجرز کو طلب کرلیا ہے، ریسکیوکا عمل تیزی سے جاری ہے،راولپنڈی سے مری جانیوالے راستے کل 5 بجے بند کردیئے تھے

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئینی تقاضا ہے کہ شہباز شریف نے غلط بیان حلفی جمع کرایا، انہیں جیل جانا چاہئے

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں کیس فائل ہو جائے گا،شہباز شریف اپنی سیٹ کی فکر کریں، وزیراعظم تو بھول جائیں وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے، اس کیس میں پانچ سال تک نااہلیت ہے، ہم ایک جیسا بلدیاتی نظام چاہتے تھے لیکن ہماری اتحادیوں سے بات ہوئی ہے کہ پنجاب میں ضلعی سطح پر براہ راست انتخابات ہوں، احتساب کے حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شریف کے کیسز عدالتوں میں ہیں،اگلے چھ سے آٹھ ماہ میں بڑی مچھلیاں تالاب سے باہر ہوں گی، ایہ لوگ گلے الیکشن میں نہیں ہوں گے،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سے اومنی اکاﺅنٹس کیس میں 12 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہو چکی ہے، لوگوں کی خواہش تھی کہ احتساب کا عمل زیادہ تیز ہونا چاہئے، ہمیں عمران خان کے نام پر ووٹ ہمیں ملا ہے، عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر ہم اسمبلیوں میں آئے ہیں،لانگ مارچ اصل میں لونگ گواچہ ہے، اپوزیشن کی نہ کوئی سیاست ہے اور نہ ہی کوئی مقصد،فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول کی آئیڈیالوجی آپس میں نہیں ملتی، اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، یہ اسلام آباد آئے تو ہمیں انہیں علیحدہ علیحدہ خیمے لگا کر دیں گے تاکہ یہ آپس میں نہ لڑیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ سے مری انتظامیہ اور پنجاب حکومت بار بار کہتی رہی کہ مری اور بالائی علاقوں میں موسمی صورتحال خراب ہے، لوگ سفر سے گریز کریں،

    چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غیر معمولی برفباری ہوئی، کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا،شدید برفباری کے باعث صورتحال خراب ہوئی، کلڈنہ اور باڑیاں میں زیادہ مشکل صورتحال پیدا ہوئی، ان علاقوں میں لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں، وزیراعظم نے مری کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو مری پہنچنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب مری روانہ ہو گئے ہیں،انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور فوج مری اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے، ایف ڈبلیو او کی مشینری پہنچا دی گئی ہے، ایکسپریس وے کلیئر ہو گئی ہے، لوگوں کے انخلاءکا عمل جاری ہے،نتھیا گلی کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام راستے کھول دیئے ہیں، حکومت پنجاب نے بھی متاثرہ افراد کے لئے تمام گیسٹ ہاﺅس کھول دیئے ہیں،مختصر وقت میں زیادہ لوگ ان علاقوں کی طرف جائیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے،کسی بھی انتظامیہ کے لئے ایسی اچانک صورتحال کو ہینڈل کرنا مشکل ہوتا ہے،میڈیا مضبوط فورم ہے، میڈیا لوگوں کو بالائی علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کرے، اس وقت تمام بالائی علاقوں میں بہت زیادہ رش ہے، وہاں مزید لوگوں کی گنجائش نہیں ہے، ہم سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بڑی تعداد میں لوگ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں،

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے آج بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، شاہد خاقان عباسی جس حلقے سے منتخب ہوئے، انہیں لوگوں کی مدد کے لئے وہاں جانا چاہئے تھا لیکن وہ پنڈی میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے رہے، مریم نواز نے بھی بے حس سیاست کی، اپوزیشن کی سیاست اہمیت نہیں رکھتی، یہ کنوئیں کے مینڈک ہیں، انہوں نے شور ہی مچانا ہے،حکومت پوری طرح الرٹ ہے، ہم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایکسپریس ہائی وے کھل گئی ہے، لوگوں کے انخلاءکا کام جاری ہے،مری میں جانی نقصان پر پورے پاکستان کو افسوس ہے،مری اور بالائی علاقوں میں گاڑیاں ہفتوں یا مہینوں میں داخل نہیں ہوئی، 24 گھنٹے میں اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں داخل ہوئیں، انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات اٹھائے، ہمیں اس بات کا احساس کرنا چاہئے کہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو، ہمیں اس معاملے سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے،

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ