Baaghi TV

Tag: اڈیالہ جیل

  • عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بطور وزیر اطلاعات پوری کوشش ہوگی کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھاﺅں،وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کے لئے کھلے ہیں، میری کوشش ہوگی کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کروں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام شروع کیا،گزشتہ روز بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت کو صلاحیت رکھنے کے حوالے سے وزیر اعظم کا ذکر ہوا،بلومبرگ نے محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ انتخاب کو بہترین انتخاب قرار دیا،بلوم برگ نے وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا،
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں، کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں،کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کو حملے کر کے شہداءکی یادگاروں کو مسمار کیا، پی ٹی آئی نے سائفر کی سازش کی اور عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی،جھوٹ پر مبنی مہم کے ذریعے ملکی معیشت داﺅ پر لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے قریب تخریب کاری کی اطلاعات پر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی، یہ بے بنیاد بات ہے کہ عمران خان کو جیل میں سہولیات نہیں دی جا رہیں،عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں اُن کے زیراستعمال 3 کمرے ہیں، ہفتے میں 4 ملاقاتوں کی اجازت ہےایکسرسائز کے لئے سائیکل دی گئی ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ میانوالی اور ڈی جی خان کی جیلوں کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے،چند جیلوں کے اندر تخریب کاری کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے لیٹر جاری کیا گیا،سیکورٹی آڈٹ کنڈکٹ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری تھی، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی سیکورٹی یقینی بنانا جیل حکام اور متعلقہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے،اڈیالہ جیل پنجاب کے محکمہ داخلہ کا ایک اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ہے،جیل مینوئل کے اندر تمام قواعد و ضوابط درج ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یورپی یونین کو غلط بیانی پر مبنی بیانیہ دے کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے،پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کو سہولیات کا بہانہ بنا کر پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر حملہ کیا ہے، تحریک انصاف نے یورپی یونین سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں سہولت نہیں دی جا رہی ،انشاءاللہ پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس قائم و دائم رہے گا،،پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے علامہ ناصر عباس کی درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس سمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی،وکیل عبدالہادی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے، سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی،سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا.

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمودجہانگیری نے سماعت کی،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر اسلام آباد نے الگ الگ اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں،اپیلوں میں جیل ملاقات کی اجازت دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،سنگل بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ملاقات کی اجازت دی تھی

    سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ ہی جیل مینوئل اور پریزن رولز کے خلاف ہیں،سرکاری وکیل
    سرکاری وکیل نے کہا کہ قانونی ٹیم کی ملاقات ہو یا کسی اور کی، اکیلے میں ملاقات کی اجازت نہیں، کسی بھی مجرم سے ملاقات جیل مینوئل کی مطابق ہوتی ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے کس حصے سے اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ ہی جیل مینوئل اور پریزن رولز کے خلاف ہیں، عدالت نے کہا کہ اگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو جرمانہ عائد کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو جرمانہ سے مسئلہ ہے ؟ یہاں عمران احمد خان نیازی سے ملاقاتوں کی روزانہ کتنی درخواستیں آتیں، ہم اس معاملے کو روٹین نہیں بنارہے، مگر جن کو یہاں سے اجازت ملتی ہے ان کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا ہے،

    پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے روسٹرم پر بنا گاؤن کے کھڑے ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے شوکت بسرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کیس میں نہیں ہیں نہ ہی آپ ڈریسں میں ہیں آپ بیٹھ جائیے،شوکت بسرا نے کہا کہ میں کورٹ ڈریس میں ہوں میں ہائی کورٹ کا وکیل ہوں،باہر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کھڑے ہیں انکو نہیں آنے دیا جارہا، عدالت نے کہا کہ اگر کھڑے ہیں تو کھڑا رہنے دیں، آپ بیٹھ جائیں،

    نواز شریف کیس کی اپیلیں یہاں زیر سماعت رہیں،کیس کو کہیں اور لیکر نہ جائیں،عدالت کا سرکاری وکیل سے مکالمہ
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت نے تو چھ افراد کی ملاقاتوں کا حکم دیا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے پاس جیل اتھارٹی کے پاس آرڈر پاس کرنے کا اختیار نہیں،جیل کا معاملہ صوبائی معاملہ ہے، اس عدالت کا دائر اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر ہم آپکی بات مان لیں تو اسلام آباد کا کیا ہوگا؟ اڈیالہ جیل صرف پنجاب کا نہیں بلکہ اسلام آباد کا بھی جیل ہے، اسلام آباد کے قیدی اڈیالہ جیل ہی ہوتے ہیں، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آپ رولز پڑھ لیجیے اور ہمیں بتائے کہ آپکا مسئلہ کیا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ آرٹیکل 199 تجاوز ہے، وفاقی عدالت کا دائرہ اختیار تب ہوگا جہاں ٹرائل ہوا ہو،عدالت نے کہا کہ اگر آپ کی بات مان لیں تو پھر اسلام آباد کے ہمارے انڈر ٹرائل یا سزایافتہ قیدیوں کے حوالے سے فیصلہ کا اختیار نہیں ہوگا،آپ اس کیس کو کہیں اور لیکر نہ جائیں،میاں نواز شریف کیس کی اپیلیں یہاں زیر سماعت رہی ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ اپیل میں عدالت بالکل جاسکتی ہے،عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی اور نقطہ اٹھائے اور دلائل دیں، آپکی بات اگر مان لیں تو اسکا مطلب کہ سزا ہونے کے بعد ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ صرف سزا یافتہ ہی نہیں وہاں تو انڈر ٹرائل قیدی بھی ہیں پھر تو وہاں بھی ہمارا لینا دینا نہیں ہوگا،آپ اگر میرٹ پر نہیں آتے آپکی مرضی مگر اس نقطے کو آپ کہیں اور لیکر جارہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیل راولپنڈی میں واقع ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اسلام آباد کا دائرہ اختیار نہیں، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری کا اڈیالہ جیل میں دائرہ اختیار ہے،

    سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے وکیل نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا آرڈر پڑھا اور کہا کہ انہوں نے لکھا ہے کہ عمران خان بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سنگل جج نے اپنے آرڈر میں لکھ دیا کہ عمران خان ایک بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں، اگر کوئی جج نہ بھی لکھے تو بھی وہ تو ہیں، اس حقیقت سے انکار تو نہیں کیا جا سکتا،

    عمران خان سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا یا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    عمران خان کے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ورکرز کا ردِ عمل ان کا حق ہے،شیر افضل مروت
    تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے،عمران خان کے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ورکرز کا ردِ عمل ان کا حق ہے، پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں، اگر ملاقاتوں پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کی کال دیں گے۔

    اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس
    ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آرڈر لئے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود جیل سپریڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی،عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپریڈنٹ کو نوٹس جاری کیا ہے،عدالت نے 15 مارچ کو جیل سپریڈنٹ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے، ملک میں اجارہ داری کا نظام قائم کر دیا گیا ہے، لا قانونیت اس وقت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے،ایک ایسے شخص کو وزیر خزانہ لگایا جس کی شہریت بھی پاکستان کی نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک میں احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے،

    عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام حکم ہی نہیں مانتے، وکیل عمران خان
    عمران خان کے وکیل علی بخاری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا،حیرت کی بات ہے کہ عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام حکم ہی نہیں مانتے، مینڈیٹ چور اور کٹھ پتلی حکومت اس ملک پہ مسلط کر دی گئی ہے، جو عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا اس میں الیکشن کمیشن ملوث ہے، عوامی مینڈیٹ پر بری طرح سے ڈاکہ مارا گیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے

    قبل ازیں گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی تھی،مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

    سابق اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشتاق غنی درخواست نمٹا دی،عدالت نے عمران خان سے ملاقات کے لیے مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ہدایت کرچکی ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوکل پرسن مقرر رکریں گے، عدالت نے ہدایت کی تھی کہ فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملات طے کریں گے، مناسب ہوگا درخواست گزار پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اختیار کریں،

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ای میل کے ذریعے درخواست دی تھی،سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا،بانی پی ٹی آئی سے مشتاق غنی کو ملاقات کی اجازت دی جائے،

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • عمران خان سے ملاقات ،دو ہفتے کے لئے پابندی

    عمران خان سے ملاقات ،دو ہفتے کے لئے پابندی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی

    عمران خان سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے،عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ،عدالتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سمیت دیگر سیاسی افراد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر چکے ہیں ،فیصلے کے بعد جیل انتظامیہ نے جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی،سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی مین عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں و جیل وزٹس پر دو ہفتوں کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے،فیصلہ دہشت گردوں کی جانب سے جیل کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ کو احکامات دے دیئے،

    پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگادی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقاتوں کا دن ہے، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے،راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادئیے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر قناتیں لگادی گئی ہیںَ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکار کہتے ہیں کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں،

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں‌قید ہیں، تین مقدمات میں انہیں سزا ہو چکی ہے، عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور انکے وکیل، عمران خان کی بہنیں، میڈیا سے بات چیت کرتی ہیں تا ہم آج معمول سے ہٹ کر ایسا ہوا کہ پولیس کی جانب سے میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے.

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی،مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

    وہ جو دہشتگرد پکڑے گئے تھے کیا انکی شناخت ہوئی تھی انسے کیا برآمد ہوا؟ عمر ایوب
    تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر لوگ عدالتی حکم کو ماننے سے انکاری ہیں، میں خود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے گیا ہوں پر نہیں ملنے دیا جا رہا، جس شخص کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر وزیر داخلہ بنایا گیا ہے اس کی ذمہ داری بنتی ہے، بحیثیت اپوزیشن لیڈر میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے،اڈیالہ جیل کے باہر ماحول بلکل پر امن تھا ،یہ سب صرف ڈھونگ ہے، اس کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کو تنہا کرنا ہے،وہ جو دہشتگرد پکڑے گئے تھے کیا انکی شناخت ہوئی تھی انسے کیا برآمد ہوا،اڈیالہ جیل کے اطراف سے پکڑے جانے والے دہشتگرد کی کوئی شناخت ہوئی؟کیا بتایا گیا ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا، کیا یہ بتایا گیا ان دہشتگردوں سے کون سے ہتھیار اور بارود برآمد ہوا، یہ سب ایک ڈھونگ رچایا جا رہا ہے،اس طرح کی سرگرمیوں کو دیکھ کر تو جیل خانہ جات کے افسران کو فارغ کر دینا چاہیے تھا،لیکن اس کو پس پردہ رکھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے،جیل کی سیکورٹی دیکھیں اس کی دیواریں دیکھیں وہاں اتنے سیکورٹی اہلکار مامور ہیں یہ تو خود جیل کی سپریڈنٹ کی نا اہلی اس سے ثابت ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو اس کیس میں اندر رکھا ہوا ہے جو توشہ خانہ جو گھڑی انکی اپنی تھی بیچی ،اس کے مطابق تو آصف علی زرداری جو کہ صدر اور نواز شریف ایم این اے انہوں نے گاڑیاں لی ہیں انکو اس وقت جیل میں ہونا چاہئے،

    ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا جائے،بیرسٹر گوہر
    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دس وکیلوں کی لسٹ دی تھی، ہمیں رولز کے مطابق موقع نہیں ملا، ہماری جب بھی ملاقات ہوتی تھی اچانک ہوتی تھی، آج نہ فیملی کی ملاقات ہو سکی نہ وکیلوں کی ملاقات ہو سکی، یہ بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے لئے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے،وجہ دہشتگردی کا خدشہ بتایا گیا ہے،ہم اس کی مزمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو لاحق خطرات پوری دنیا کو پتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،کل تک ہماری ملاقات کے لئے کوئی طریقہ بنایا جائے،ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا جائے، بتایا جائے کہ یہ سمری کہاں سے موو ہوئی ہے، ہم اس کی مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کل تک ملاقات ہو جائے،

  • عدالتی حکم کے باوجود عمران سے ملاقات نہیں کروائی گئی،علامہ راجہ ناصر عباس

    عدالتی حکم کے باوجود عمران سے ملاقات نہیں کروائی گئی،علامہ راجہ ناصر عباس

    مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س نے کہا ہے کہ پھر ہائیکورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گئی

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائیکورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی،پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی،1970 کے بعد 9 فروری کو عوام کی بات کو نہیں مانا گیا، اب عوام نے ووٹ دئیے ہیں لیکن قبول نہیں کیا گیا، قانون کی حکمرانی کھو چکے ہیں، سیاسی حکومت ایسی بنائی گئی ، کون یہاں انویسٹ کرے گا، پاکستان اور مشکلات کا شکار ہوگا، پہلے ہی مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، لوگ مہنگائی کی چکی پس رہے ہیں،قیدی کا بھی قانونی حق ہے کہ ملاقات کرائی جائے، کورٹ کے آرڈر کو پاوں تلے روندا جارہا ہے،

    علامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا، پاکستان ایک مسلم ملک بنا تھا، پاکستان کو دیکھیں اور بھارت کو دیکھیں، بھارت دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بننے جارہا ہے،فلسطین پر جارحیت ہے، پاکستان کہاں ہے، 1970 میں آپ نے عوامی مینڈیٹ قبول نہیں کیا تو پاکستان ٹوٹ گیا، پاکستان کی عوام کو جدا کردیں گے تو پاکستان کیسے باقی رہے گا، تمام پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • سنیٹ انتخابات،عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، بیرسٹر گوہر

    سنیٹ انتخابات،عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دی ہےعمران خان سے سینٹ الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں، امید ہے انصاف ملے گا، جنرل الیکشنز کے کچھ دستاویزات لے کر عمران خان سے ملنے گئے تھے، سینیٹ انتخابات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ساتھ مشاورت کی اجازت دی جائے،سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ میں تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں، جس غیرآئینی اور غیرقانونی طریقے سے ٹرائل ہوا عدلیہ کی ذمے داری ہے نوٹس لے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ سینیٹ انتخابات کے لئے عمرا ن خان سے ملاقات کے لئے عدالت سے اجازت مانگی ہے، عمران خان امید ہے کہ جلد جیل سے باہر ہوں گے، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،اس امید کے ساتھ عدلیہ آتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا،جلد بازی میں ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

    میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

    میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

  • اڈیالہ جیل میں عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل

    اڈیالہ جیل میں عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل ہوگیا

    عمران خان کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نے جیل میں معائنہ کیا،وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے صحت کے متعلق بات کرنے کا اختیار اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو دیا ہے، ذاتی معالج معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کو پیش کریں گی، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بھی علیمہ خان کریں گی،آج جیل سپرنٹنڈنٹ نے بڑی عزت کے ساتھ جیل میں جانے دیا،ذاتی ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کے پاس گئی تھی جہاں سرکاری ڈاکٹرز بھی موجود تھے،ابھی ابتدائی چیک اپ ہوا ہے، تفصیلی موقف علیمہ خان دیں گی،مجموعی طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے،

    قبل ازیں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آنکھوں کا انفیکشن ہوا تھا، ابھی بہتر ہو گیا ہے، وہ کہہ رہے تھے کہ پہلے کافی خراب تھا اور آنکھیں بھی نہیں کھل رہی تھیں، ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی ہم پریشان ہیں ،ہم عدالت میں ڈاکٹر کے لئے درخواست دے رہے ہیں، کتنی غلط بات ہے کہ عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہوا فیملی کو کیوں نہیں بتایا گیا، جیل والے نہ بتاتے ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر کو دکھانے کی اجازت دیتے ہیں،

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • سکیورٹی اہلکار اب عمران خان کی ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفتگونہیں سن سکیں گے

    سکیورٹی اہلکار اب عمران خان کی ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفتگونہیں سن سکیں گے

    اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کیس، سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

    سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام احکامات کی پاسداری کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے دوران سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ذرا دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، سکیورٹی اہلکار اب بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفت و شنید نہیں سن سکیں گے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلاء سے مشاورت کے بعد چھ بیچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو کبھی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے نہیں روکا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو دستاویزات اور مطلوبہ اسٹیشنری جیل کے اندر لے جانے کی اجازت دی جائے گی،وکلاء کی جانب سے لائی گئی دستاویزات کو جیل حکام کی جانب سے کبھی قبضے میں نہیں لیا جاتا،وکلاء کی جانب سے لائی گئی دستاویزات کو سکیورٹی سکینر سے گزارا جاتا ہے، سکیورٹی اسکینر میں دستاویزات کو کاپی کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، یل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے ہمیشہ عزت و تکریم کا رویہ اپنایا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جاتا ہے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم کے باوجود جیل میں ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی،ایڈوکیٹ جنرل ایاز شوکت اور سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ عدالت میں پیش ہوئے، معاون وکیل نے کہا کہ سینئیر وکیل شیر افضل مروت دوسری عدالت ہیں ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ انھیں کتنا وقت لگے گا ، معاون وکیل نے کہا کہ ابھی کچھ دیر بعد آجائیں گے ، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپکا بیان حلفی جمع ہوگیا ہے ،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ جی بیان حلفی جمع ہوگیا ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ آپ آرڈر پڑھیں کچھ چیزیں لیگل ایڈوائزر کے لیے تھیں،آپ جو چیزیں بتا رہے ہیں وہ غیر متعلقہ ہیں، کچھ چیزیں جنرل قیدیوں کے لیے ہوتی ہیں ،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ آپ اپنا بیان حلفی پڑھیں ، آپ اپنے بیان حلفی کی کاپی درخواست گزار کو دے دیں ، وکیل درخواست گزار شیر افضل مروت کے عدالت آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا گیا.

    آپ آن لائن ملاقاتوں کی اجازت کیوں نہیں دیتے ؟عدالت
    وقفے کے بعد سماعت دوبارہ ہوئی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وکلاء کے ساتھ ملاقاتوں میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا، ملاقاتوں کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں،عدالت نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ہفتے کے لیے کیلینڈر ترتیب دیا جائے اور اس کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں، شیر افضل مروت کی جانب سے سپریٹینڈینٹ اڈیالہ کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کرنے کی استدعا کی گئی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سپریٹینڈینٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء اور جیل حکام سے رابطے کے لیے فوکل پرسن تعینات کردیا ، سرکاری وکیل کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہفتے میں 2 دن ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی،سرکاری وکیل کی جانب سے آئین کی مختلف دفعات اور مختلف فیصلوں کے حوالے دیے گئے، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ہفتے میں صرف 2 ملاقاتیں ہو سکیں؟آپ مجھے سپیرئیر کلاس پرزنر رول بتائیں،کیا دو دن کافی ہیں مروت صاحب ؟ آپ آن لائن ملاقاتوں کی اجازت کیوں نہیں دیتے ؟یہ کرمنل قوانین جب بنائے گئے تب لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کا وجود ہی نہیں تھا ، اب یہ سہولت میسر ہے تو آن لائن ملاقات کروائی جاسکتی ہے،

    عمران خان خود لکھ کر دینگے کہ وہ کس کس سے ملاقات کرینگے،عدالت کا حکم
    سپرینٹینڈیٹ جیل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کل اڈیالہ جیل کی پچھلی طرف سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، اسی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کردیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ رمضان میں تو خان صاحب باہر آجائیں گے یہ درخواست غیر موثر کروانا چاہتے ہیں،شیر افضل مروت کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے،جسٹس سردار اعجاز خا ن نے حکم دیا کہ عمران خان خود لکھ کر دینگے کہ وہ کس کس سے ملاقات کرینگے،عمران خان کے دیئے گئے ناموں کے علاوہ کوئی سپریٹنڈنٹ کو درخواست نہیں دے سکے گا.

    سیاسی معاملات اندرونی معاملہ ،مداخلت نہیں کرتے، عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ

    القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

    عمران نے کہا ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی،علیمہ خان

  • اگر بانی پی ٹی آئی  کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی،شعیب شاہین

    اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی،شعیب شاہین

    اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز 3 غیر ملکی دہشتگردوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں،ہمارے جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر یہ اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی، عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکے، واضح کر دوں ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہو گی، ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہو گی۔

    اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

    بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے …

    سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کا اردو ترجمہ جاری کر …

  • اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار

    اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار

    اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے تینوں دہشت گرد بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کر کے تینوں دہشت گرد وں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ان سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ ، ہتھیار اور آئی ای ڈی برآمد ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بھاری نفری کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے-