Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایران: جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی

    ایران: جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی

    ایران کے شمال مغربی شہر بوکان میں جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں ملوث شخص کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔ یہ سزا متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق، مجرم کو سرِعام تختہ دار پر لٹکایا گیا، اور اس عدالتی فیصلے کو عوامی جذبات اور واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر خصوصی اہمیت دی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ عوامی سطح پر شدید ردِ عمل کا باعث بنا، اسی لیے اسے عوامی مقام پر انجام دینا ضروری سمجھا گیا۔ایرانی عدالتی نظام کے مطابق ایسے جرائم میں متاثرہ خاندان کو قانونی کارروائی میں شریک کیا جاتا ہے، اور انہیں قصاص یا معافی کا حق بھی حاصل ہوتا ہے۔

    اس کیس میں متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ نے سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ایسے درندہ صفت مجرموں کے لیے عبرتناک مثال قائم کی جا سکے۔

    ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 16 اگست کو آمنے سامنے، سنسنی خیز مقابلے کی توقع

    پیک آورز میں اضافہ نہیں ہوا، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

    سندھ پولیس: گٹکا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، 10 دن کی مہلت

    امریکی محکمہ خارجہ سے 1,400 ملازمین برطرف، دفتر میں جذباتی مناظر

    اداکارہ حمیرا اصغر موت: پولیس نے موبائل، لیپ ٹاپ کھول لیے

  • ایرانی سپریم لیڈر کی مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر دوبارہ حملے کی دھمکی

    ایرانی سپریم لیڈر کی مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر دوبارہ حملے کی دھمکی

    امریکا کی جانب حالیہ اقدامات اور ایران پر دباؤ کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ای نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ قطر میں امریکی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا حوالی دیتے ہوئے کہا کہ العدید اڈے پر حملہ معمولی واقعہ نہ تھا بلکہ یہ بہت بڑا کارنامہ تھا،ہم نے پہلے امریکی اڈے پر حملہ کر کے ان کے چہرے پر زوردار طمانچہ رسید کیا تھا، اور اگر واشنگٹن نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں، ایران کے پاس ’اہم امریکی مراکز‘ تک رسائی ہے اور انہیں ہدف بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے، مریم نواز

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پینٹاگون نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کی 23 جون کو ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں ایک بیلسٹک میزائل العدید اڈے پر کمیونیکیشن ڈوم پر گرا تھا، جس کی سیٹلائٹ تصویر بھی اب سامنے آ چکی ہے،ایران کی جانب سے العدید اڈے پر حملے کے کچھ ہی دیر بعد امریکا کے چیئرمین آف جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا ایران کی جانب سے حملے سے آگاہ تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے حملے کو ’کمزور ریسپانس‘ قرار دیا تھا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی افغان سفیر کو کینسر اسپتال کے قیام میں معاونت کی پیشکش

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی یہ تازہ دھمکی خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا اشارہ دے رہی ہے، اور اگر صورتحال مزید بگڑی تو مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

  • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    ایران نے امریکا سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    ایران نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکی حکام سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ یہ وضاحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تہران بات چیت کا خواہاں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے امریکا کو کسی ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ "ہم نے ایران سے مذاکرات طے کر لیے ہیں، وہ ہم سے بات کرنا چاہتے ہیں، وہ ملنا چاہتے ہیں اور معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں”۔ تاہم ٹرمپ نے وقت یا مقام کی وضاحت نہیں کی۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے تہران کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ "اس مرحلے پر بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا”۔ انہوں نے فنانشل ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں لکھا کہ اگرچہ ایران کو حالیہ دنوں میں کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا دوبارہ مذاکرات کا خواہشمند ہو سکتا ہے، لیکن ایران مزید تعلقات پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔

    ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کی بحالی سے قبل اعتماد کی بحالی اور سابق معاہدوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری، 4 سرمایہ کار کمپنیاں نے پری کوالیفائی کر لیا

    بھارتی کرکٹرکے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

    قومی اسمبلی کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری

    لاہور میں 84 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، پی بی سی اے کا سروے مکمل

    بلوچستان: سیکیورٹی، اسمگلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ

  • مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے، امریکی صدر

    مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے، امریکی صدر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی اور اب مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔

    وائٹ ہاؤس میں دیے گئے عشائیے پر اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی 3 نیوکلیئر تنصیبات کو تباہ کیا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی ہے، امید ہے ایران پر ایک اور حملے کی نوبت نہیں آئے گی، ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔

    روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل مل کر ان ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر فلسطینیوں کو ”بہتر مستقبل“ دینا چاہتے ہیں ان کا واضح اشارہ غزہ کے رہائشیوں کو ہمسایہ عرب ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کی طرف تھا۔

    غزہ: حماس سے جھڑپ کے دوران 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 14 زخمی

    نیتن یاہو نے کہا کہ اگر فلسطینی یہاں (غزہ) رہنا چاہتے ہیں تو رہ سکتے ہیں، لیکن اگر وہ جانا چاہیں تو انہیں جانے دیا جانا چاہیے ہم امریکا کے ساتھ قریبی تعاون میں ہیں تاکہ ایسے ممالک تلاش کیے جا سکیں جو فلسطینیوں کو مستقبل دینے کی بات کرتے رہے ہیں، اور ہم ایسے کئی ممالک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

    ابتدائی طور پر امریکی صدر ٹرمپ نے ان بیانات پر خاموشی اختیار کی، تاہم بعد ازاں کہا کہ اردگرد کے ممالک اس منصوبے میں تعاون کر رہے ہیں ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں خطے کے تمام ممالک سے شاندار تعاون حاصل ہوا ہے، ہر کسی نے مثبت کردار ادا کیا ہے، لہٰذا کچھ بڑا اور اچھا ہونے والا ہے۔‘

    تاہم نیتن یاہو کے اس بیان نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے کہ اسرائیل، امریکا کی حمایت سے فلسطینیوں کی ایک اور جبری نقل مکانی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے — جو تاریخ میں ”نکبہ دوم“ (Second Nakba) کے طور پر یاد رکھی جا سکتی ہے۔

    پیوٹن کی جانب سے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیر کی گولی لگی لاش برآمد

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دہرایا کہ ’میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ نیوکلیئر جنگ کو روکا۔ دونوں ممالک ایٹمی تصادم کے دہانے پر تھے، لیکن میں انہیں تجارت اور مذاکرات کی راہ پر واپس لایا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’پاک بھارت کشیدگی کو ہم نے سفارتی حکمت عملی اور تجارتی تعاون سے کم کیا۔‘

    عالمی سطح پر ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ اب ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران پر مزید کسی حملے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس کے صدر سے خوش نہیں کیونکہ انہوں نے یوکرین سے جنگ ختم نہیں کی امریکی صدر نے یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا بھی اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو مزید جنگی ہتھیار فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھ سکےاور بتایا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں، ہم نے دنیا میں کئی جنگوں کو روکا، پاک بھارت جنگ کو تجارت سے روکا۔

    چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    اس عشایئے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باقاعدہ نامزد کیا اور انہیں نامزدگی کا خط پیش کیا نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی راہیں کھل رہی ہیں ہم فلسطینیوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔‘

    دوسری جانب امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے یہ نامزدگی صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

    کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو روکنے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف ہے صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے دو دشمن ممالک، روانڈا اور کانگو، کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ کرایا، جو خطے میں دیرپا استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے دوبارہ ملاقات کریں گے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال، ایران کے ساتھ تعلقا ت، اور فلسطینیوں کے مستقبل سے متعلق اہم نکات زیر غور آئیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

  • امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے عالمی نظام کو عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے،عباس عراقچی

    امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے عالمی نظام کو عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے،عباس عراقچی

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے عالمی نظام کو عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے-

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کی مدد اور شرکت سے ایران پر 12 روزہ حملے کیے، جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور جوہری و بنیادی تنصیبات تباہ ہوئیں،13 جون کو اسرائیل نے ایرانی فوجی اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا جبکہ 22 جون کو امریکا نے براہ راست ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے شروع کر دیے۔

    وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ IAEA کی نگرانی میں چلنے والے ایرانی جوہری پروگرام کو نشانہ بنانا بین الاقوامی امن کے لیے خطرناک نظیر ہے، امریکی و اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہیں ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن اور عالمی نگرانی میں ہے اسرائیل کے خلاف کارروائی کی بجا ئے اسے بین الاقوامی پشت پناہی حاصل ہے امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے عالمی نظام کو عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے۔

    عباس عراقچی نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کرنے والوں کو جواب دہ بنائیں، انہوں نے برکس کو گلوبل ساؤتھ کی آواز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کثیرالجہتی نظام، انصاف، اور پرامن حل کے اصولوں کا دفاع کیا جائے۔

  • ایران : اسرائیل کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران 2 پاسداران شہید

    ایران : اسرائیل کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران 2 پاسداران شہید

    مغربی ایران میں اسرائیلی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران پاسداران انقلاب کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایران کے مغربی علاقے خرم‌آباد میں دو ایرانی پاسدارانِ انقلاب اُس وقت شہید ہو گئے جب وہ اسرائیلی حملوں کے بعد علاقے میں بچ جانے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    تسنیم نیوز ایجنسی نے پاسدارانِ انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’اتوار کو خرم‌آباد میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں باقی رہنے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار شہید ہو گئے‘۔

    ایران اور اسرائیل کے درمیان 13 جون کو شروع ہونے والی 12 روزہ جنگ میں اسرائیلی فضائی حملوں نے شدت اختیار کی، جس کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا، جس کی ایران مسلسل تردید کرتا آیا ہےاس جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر، پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار اور بعض ممتاز جوہری سائنسدان بھی شہید ہوئے۔

    ایرانی عدلیہ کے مطابق، ان حملوں میں پورے ملک میں 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ ایران کے جوابی میزائل حملوں میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی 24 جون کو نافذ ہوئی۔

  • جاسوسی کے الزامات، ایران  سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار  افغان ملک بدر

    جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر

    ایران میں مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل تیزی سے جاری ہے، خاص طور پر اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران افغان کمیونٹی پر جاسوسی کے الزامات کے بعد ملک بھر میں ان کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا عمل جنگ کے دنوں میں بھی جاری رہا اور اب تک 70 فیصد افغان باشندوں کو زبردستی واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان باشندوں کو ایران سے نکالا گیا۔ ایرانی عوام کی جانب سے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ تمام افغان باشندوں کو ملک سے نکال دیا جائے۔

    ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے بڑی تعداد میں افغان شہریوں کی واپسی کے باعث سرحدی علاقوں پر انتظامات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر عرفات جمال نے بتایا کہ وطن واپس آنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے، جس سے پناہ گزینوں کی دیکھ بھال اور رہائش کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    پاکستانی ہیکرز کا اسرائیلی نیوز چینل پر سائبر حملہ، قومی ترانہ نشر کر دیا

    کراچی سمیت سندھ میں 5 جولائی تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان

    شکاگو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

    پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد انتقال کر گئے

  • امریکی  حملوں میں فردو جوہری تنصیب کو شدید  نقصان پہنچا،عباس عراقچی

    امریکی حملوں میں فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا،عباس عراقچی

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کو شدید اور سنگین نقصان پہنچا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اس نقصان کا مکمل تخمینہ لگا رہی ہے، جس کی رپورٹ جلد ایرانی حکومت کو پیش کی جائے گی۔

    امریکہ نے 22 جون کو ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ان تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے، خاص طور پر فردو تنصیب کو مکمل طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے تاہم امریکی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق، امریکی انٹیلیجنس جائز وں میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملوں سے ایران کے بنیادی نیوکلیئر مواد کو مکمل نقصان نہیں پہنچا۔

    ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کردیا، ایرانی صدر

    اس حوالے سے ایران نے تاحال آئی اے ای اے (بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی) کو کسی بین الاقوامی معائنے کی اجازت نہیں دی، اور حال ہی میں ایران نے ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کیا ہے۔

  • اسرائیلی خطرے کے پیش نظر،ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

    اسرائیلی خطرے کے پیش نظر،ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

    ایران نے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کے خدشات کے پیش نظر شمالی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے۔

    ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کے شمالی علاقوں میں فضائی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ حساس تنصیبات کے گرد دفاعی نظام کو مکمل الرٹ پر رکھا گیا ہے۔اگرچہ حکومتی سطح پر کسی ممکنہ حملے یا خطرے کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حفاظتی اقدامات ناگزیر تھے۔

    غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایران کی فوجی قیادت نے حالیہ دنوں میں فضائی حدود کی متعدد خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے، جس کے بعد الرٹ لیول میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیزفائر معاہدے کے باوجود ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے گریزاں ہیں۔

    علاقائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کی گئی تو اس کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کی وزارت دفاع یا فوج کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سفارتی حلقوں میں معاملے کو نہایت حساس قرار دیا جا رہا ہے۔

    نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان

    پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

    کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

  • امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،سربراہ ایرانی عدلیہ

    امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،سربراہ ایرانی عدلیہ

    سربراہ ایرانی عدلیہ نے کہا کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، سپریم لیڈر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں-

    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کے بجائے جواز پیش کئے، سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں مغربی ممالک بھی شریک ہیں، امریکا نے جنگ بندی کی پیشکش ایک عرب ملک کے ذریعے کی، امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے سفارت کاری کو تباہ کیا ایرانی عوام کا اعتما د بحال کرنا امریکا اور اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔

    دوسری جانب سربراہ ایرانی عدلیہ نے کہا کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، سپریم لیڈر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں، ٹرمپ اپنی شخصیت کی قدر نہیں کرتے، ہر لمحہ خود سے متضاد بات کرتے ہیں، دشمن دھوکہ دہی سے دوبارہ مؤقف بدل سکتا ہے، امریکا ناقابل اعتبار ہے۔

    اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    علاوہ ازیں فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایران کو ہدایت کی کہ آئی اے ای اے اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائے، جوہری ادارے کے سربراہ رافائل گروسی کو دھمکیاں ملنا قابل تشویش ہیں، ایران عالمی جوہری ادارے کے عملے کی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی ہیں، ایران سے نہ بات چیت ہو رہی ہے اور نہ ہی کچھ پیش کیا جائے گا،سابق امریکی صدر اوباما کا ایران کو اربوں ڈالر دینے والا معاہدہ احمقانہ تھا، ایران کے حوالےسے میرا مؤقف واضح ہے، میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون کےدوسرے اسپیل کی پیشگوئی کر دی

    واضح رہے کہ سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ حکومت سول جوہری تنصیبات کیلئے ایران کو 30 ارب ڈالر دے گا، تاہم امریکی صدر نے اس کی سختی سے تردید کردی۔