Baaghi TV

Tag: ایس سی او

  • ایس سی او اجلاس :پمز  اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

    ایس سی او اجلاس :پمز اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران پمز انتظامیہ نے اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : پمز انتظامیہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے سرکل جاری کردیا، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،اسپتال میں ہائی الرٹ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک نافذ رہے گاشفٹ اسٹاف، ایمرجنسی اسٹاف، کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    سرکلر کے مطابق جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، عملے کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کی کسی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گاڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ہائی الرٹ کے دوران فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن عام تعطیل کی منظوری دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14،15،16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی،عام تعطیل کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔

  • بھارت پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا

    بھارت پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا

    اسلام آباد: بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا،ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی-

    باغی ٹی وی : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس پیشرفت کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سربراہی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا پاکستان کے پاس شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئرمین شپ ہے اور اس حیثیت میں رواں ماہ دو روزہ ایس سی او سربراہان حکومتوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    بھارت، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ایس سی او ایک بااثر اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو بین الاقوامی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طورپر پاکستان اور بھار ت دونوں سربراہی اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔ اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طور پر پاکستان اور بھارت دونوں سربراہی اجلا س منعقد کر سکتے ہیں، بھارت نے گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی جس کا اہتمام ورچوئل موڈ میں کیا گیا تھا، اور اس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔

    ڈی چوک احتجاج: اڈیالہ جیل کا قیدی پاکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ …

  • ایس سی او کا سالانہ اجلاس،بھارت کی پاکستان کو بھی دعوت

    ایس سی او کا سالانہ اجلاس،بھارت کی پاکستان کو بھی دعوت

    بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سالانہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ہے ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیا ہے اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

    پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے شہری کو لٹنے سے بچا لیا

    واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔

    دوسری جانب ہندوستان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو آن لائن منعقد ہو گا اور غیرملکی شخصیات کو ذاتی حیثیت میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کواعلان کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 22 واں سربراہی اجلاس ’ورچول فارمیٹ‘ میں منعقد ہوگاجس کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ تاہم وزارت نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے-

    وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ سے زائد روپے خرچ ہوئے

    چین اور روس کی قیادت نے دہلی میں ستمبرمیں ہونےوالے جی20 اجلاس میں شرکت کرنی ہےاگرممبرممالک کے سربراہان کو ذاتی حیثیت میں مدعو کیا جاتا تو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یوکرین پر حملے کے بعد ہندوستان کا پہلا دورہ ہوتا۔ اسی طرح پاکستان اور چین کی قیادت کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان تھا جن کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

    اس اجلاس کا عنوان ’ٹوورڈز اے سکیور ایس سی او‘ ہے جس کا مطلب سکیورٹی، معیشت و تجارت، رابطہ کاری، خود مختاری کا احترام اور ماحولیات ہے وزارت خارجہ کے مطابق ’انڈیا تنظیم میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے …

  • سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  میں شمولیت اختیار کرلی،چینی صدر کے دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی ایس سی او میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہواتھا۔

    باغی ٹی وی: سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی منظوری دےدی ہے سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

    سعودی عرب نے ایس سی او میں ڈائیلاگ پارٹنر کا درجہ ملنے سے متعلق یادداشت کی منظوری دی ہے، جس سے ریاست شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن جائے گی امریکی تحفظات کے باوجود سعودی عرب چین کے ساتھ طویل مدت شراکت داری کا خواہاں ہے۔

    واضح رہے کہ ایس سی او ایک سیاسی اور سیکیورٹی تنظیم ہے جس میں یورپ اور ایشیا کے ممالک شامل ہیں یہ تنظیم 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نے قائم کی تھی ایران بھی پچھلے سال ایس سی او میں شمولیت اختیار کرچکا ہے ایس سی او میں چین، روس، پاکستان، بھارت اور وسط ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے پچھلے دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دوران عرب ریاست کے ایس سی او میں شامل ہونے پر بات چیت کی گئی تھی سعودی عرب کو ایس سی او میں مذاکراتی شراکت دار کی حیثیت حاصل ہونا مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے قبل ازیں سعودی کمپنی آرامکو نے گزشتہ روز چین میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

  • دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی  نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم

    دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے کہا ہے کہ دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی :العربیہ ڈاٹ نیٹ کودیئےگئےانٹرویو میں شنگھائی تعاون تنظیم کےسیکرٹری جنرل انکشاف کیاکہ بعض عرب ملکوں کی جانب سے شنگھائی تنظیم میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ملازمت کی جگہ دائمی جوڑوں کی بیماری کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے،تحقیق

    انہوں نے کہا کہ کچھ عرب ممالک جیسے سعودی عرب، کویت، امارات، بحرین، مصر اور قطر ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے خاندان کے رکن بن چکے ہیں اور دیگر بعض نے تنظیم میں بطور رکن الحاق کا عمل شروع کرنے کی منظوری حاصل کرلی ہے۔

    ژانگ منگ نے کہا کہ شنگھائی کوآرڈینیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کھلے پن کے اصول پر قائم ہے یعنی اس تنظیم کے دروازے خطے کے تمام ملکوں کیلئے اس وقت تک کھلے ہیں جب تک یہ ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے اصولوں کا خیرمقدم کرتے یا اسے تسلیم کرتے ہیں۔

    ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ترکیہ بھی شنگھائی خاندان کا ایک ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر رکن ہے تاہم کوئی بھی رکن جو شنگھائی تنظیم میں مکمل رکن کے طور پر شامل ہونا چاہتا ہے اسے پہلے الحاق کی درخواست جمع کرانی ہوگی ہم نے تاحال ترکیہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کی درخواست موصول نہیں کی ہے۔

    بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    ایس سی او نیٹو کےایک رکن ملک ترکیہ کی درخواست وصول کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ژانگ منگ نےکہا کہ تنظیم تمام اراکین کی منظوری کے اصول پر کاربند ہے۔ اس لیے شنگھائی تنظیم میں شامل ہونے کی کسی بھی درخواست پر تنظیم کے اراکین کی طرف سے بحث کرکے طے کرنا چاہیے کہ یہ درخواست تنظیم کے اصولوں کے موافق ہے یا نہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے کسی بھی سربراہی اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا میں جو کچھ گردش کر رہا ہے، خاص طور پر سمرقند میں آخری سربراہی اجلاس کے وقت جو باتیں سامنے آئیں اور شنگھائی گروپ کے فریم ورک کے اندر نیٹو کے خلاف ایک نئے فوجی اتحاد کے طور پر ملٹری بلاک کے قیام کی بات کی گئی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایس سی او نے کہا تنظیم کے چارٹر پر واپس آنا ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چارٹر میں اعلان کرتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم کوئی سیاسی یا فوجی اتحاد نہیں ہے اور تنظیم کے ارکان اس اصول پر کاربند ہیں اور آج دنیا کو کسی فوجی اتحاد نہیں تعاون کی ضرورت ہے۔

    رطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

    ایس سی او کے رکن ممالک کو درپیش اہم ترین خطرات کے بارے میں بات کرتے ہوسے ژانگ منگ نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو دہشت گردی، اقتصادی اتار چڑھاؤ اور عدم استحکام جیسے بڑے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے تنظیم کے ارکان عالمی خاندان کے رکن ہیں اور وہ عالمی خاندان کے رکن ممالک کو درپیش تمام چیلنجز یا خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

  • ایس سی او اور زونگ کے مابین آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی ترقی کے لئے معاہدہ

    ایس سی او اور زونگ کے مابین آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی ترقی کے لئے معاہدہ

    اسلام آباد :ایس سی او اور زونگ کے مابین آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی ترقی کے لئے معاہدہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن اور چائنا موبائل پاکستان(Zong) کے مابین آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے لئے MOU پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں ایس سی او سب سے بڑی اور نمایاں ترین ٹیلی کام سروسز مہیا کرنے والی کمپنی ہے۔

    تقریب میں ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شاہد صدیق ،زونگ کے سی ای او وانگ ہوا، زونگ کے چیف ٹیکنیکل آفیسر لو جیان ہوئی اور ایس سی او اور زونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    نادرا نے ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق ریمارکس پر ایف آئی اے عہدیدار سے وضاحت طلب کر لی

    معاہدے کے تحت زونگ اپنی سٹریٹجک سرگرمیوں کے ذریعے ایس سی او کے تعاون سے کام کرے گی کیونکہ SCO آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں پہلے سے ہی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ ایسے ہی SCO بھی وسیع البنیادرول آﺅٹ پلان کے لئے زونگ کو بیک ہال کنیکٹوٹی کی فراہمی کرے گی۔

    دونوں اداروں کو پہلے سے ہی مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے جس کا آغاز 2008 میں ہوا تھا 2011میں دونوں اداروں کے درمیان رومنگ کے منصوبے پر بھی عملدرآمد ہوا تھا۔

    حتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

    اس موقع پر میجر جنرل شاہد صدیق نے کہا کہ آج ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے اشتراک عمل کو بڑھا رہے ہیں تاکہ ہم مل کر گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے عوام کو رابطوں کی خوب سے خوب تر سہولتیں فراہم کر سکیں اور ہماری خواہش ہے کہ دوسری سیلولر کمپنیوں کے ساتھ مل کر ہم گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے عوام کو جدید دور کی وہی سہولتیں فراہم کر سکیں جو پاکستان کے بڑے شہروں کو حاصل ہیں۔

    پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ