Baaghi TV

Tag: ایس سی او

  • مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے پر  اتفاق ہوا ہے، دفتر خارجہ

    مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نےبتایاہے کہ پاکستان آئندہ سال ایس سی او کی سربراہی کے دوران اسلام آباد میں تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔

    طاہر اندرابی نے بتایا کہ 31 اگست کو مکہ معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا،انہوں نے کہا کہ اس تعاون کا سیکریٹریٹ سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا جبکہ پاکستان 3 سال تک سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالے گا،مکہ معاہدے کا نام تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ مختلف زبانوں، بشمول ترکی، عربی اور انگریزی، میں اس کے حوالے سے استعمال کا معاملہ ہے۔

    میڈیا بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے سیاسی، اقتصادی، سلامتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور علاقائی و عالمی معاملات پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے تینوں ممالک نے علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مل کر کام کرنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بحرانوں کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہےمکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے، جس میں باہمی یکجہتی اور دفاعی تعاون شامل ہیں-

    ترجمان نے بتایا کہ جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ صنعتی تعاون اور مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے،تینوں ممالک کی مسلح افواج بھی علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان کی ثالثی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ جب دونوں فریق جارحیت کی منطق کو سمجھتے ہوئے مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے تو اسلام آباد مفاہمت کے تحت بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔

    سندھ طاس معاہدے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ ہیگ میں بین الاقوامی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتا ہے اور پاکستان اسے خوش آئند قرار دیتا ہےبھارت کی جانب سے فیصلے کو مسترد کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدات کے تقدس کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت اپنی سہولت کے مطابق بین الاقوامی فیصلوں کو قبول یا مسترد نہیں کرسکتا ان کے بقول سندھ طاس معاہدے کے بارے میں عدالت کا فیصلہ بہت واضح ہے اور اسے مسترد کرنا بھارت کے لیے فردِ جرم کے مترادف ہے-

    ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی کوئی ٹیم پاکستان آرہی ہے یا نہیں، اس بارے میں انہیں معلومات نہیں، افغانستان کے لیے چین کے نمائندہ خصوصی اسلام آباد کے دورے پر تھے اور انہوں نے افغانستان کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر محمد صادق سے ملاقات کی۔

    انہوں نے بتایا کہ افغان ناظم الامور کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب ایک روایتی خطاب تھا، سفیر اور سفارت کار اس طرح یونیورسٹیوں میں جاتے رہتے ہیں، اس سے زیادہ اخذ کرنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے افغان سفیر کے این ڈی یو خطاب کو ’نان ایشو‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ افغان سفیر نے ٹوئٹر پر کیا پوسٹ کیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصبوں، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جبکہ استنبول میں ترکیہ کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی، مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے امن، تحمل، مذاکرات اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمت علاقائی دیرپا امن و استحکام کے لیے سب سے قابلِ عمل راستہ ہے جبکہ پاکستان آئندہ سال ایس سی او کی سربراہی کے دوران اسلام آباد میں تنظیم کے سربراہی اجلا س کی میزبانی بھی کرے گا۔

  • پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے،اسحاق ڈار

    پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے خوبصورت شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون، روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا-

    دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کی میزبانی پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار انتظامات کو سراہا نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ پر رکن ممالک کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایس سی او گزشتہ 25 برس کے دوران خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے،انہوں نے علاقائی امن، استحکام، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون، روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گااسحاق ڈار نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا، جن میں اسلام آباد مذاکرات اور اس کے نتیجے میں طے پانے والا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین کی عکاسی کرتے ہیں۔

    انہوں نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششو ں کو سراہااور اس موقع پر اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی سربراہی سنبھالنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے تمام رکن ممالک کو 2027 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

  • محسن نقوی  کی  پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

    محسن نقوی کی پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

    بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس سمیت پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں کیں-

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستا ن کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسیف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں، دہشت گردوں کے کیمپوں اور منشیات کی پیداوار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کی سرگرمیاں پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

    ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوف کے ساتھ ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا، جبکہ دونوں وزارتوں کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ایس سی او اجلاس کے بہترین انتظامات پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے ساتھ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے وزارت داخلہ کی سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

  • امریکا کو اپنی غیر قانونی اور غیر منطقی شرائط ترک کرنا ہوں گی، ایران

    امریکا کو اپنی غیر قانونی اور غیر منطقی شرائط ترک کرنا ہوں گی، ایران

    گفتگو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع اجلاس میں ایران کی نمائندگی کر رہے ہیں گفتگو کرتے ہوئےایرانی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اب آزاد اور خود مختار ملکوں کی پالیسی متعین کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا-

    ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ امریکا اب آزاد ملکوں پر اپنی پالیسی مسلط نہیں کر سکتا ایرانی عوام اور مسلح افواج کی ثابت قدمی نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ امریکا کو اپنی غیر قانونی اور غیر منطقی شرائط ترک کرنا ہوں گی، عالمی برادری اب امریکا اور اسرائیل کو ریاستی دہشت گردی کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

    ایران نے اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتیں ’ایس سی او‘ کر فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے ترجمان وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتیں دیگر خودمختار ممالک، خاص طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے شنگھائی تعاون تنظیم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دنیا کو یک قطبی نظام سے نکال کر کثیر قطبی نظام کی طرف لے جانے کی عکاسی کرتا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق بشکیک میں ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کرغزستان، روس، پاکستان اور بیلاروس کے وزرائے دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں باہمی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنائے جانے کا انکشاف

    ایس سی او اجلاس کے موقع پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنائے جانے کا انکشاف

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد کے سرینہ چوک پر ایف سی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے خودکش حملے کرنے کی کوشش کی تھی۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ چھ دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی بی اور سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے ایک گنجان آباد علاقے میں مشترکہ آپریشن کر کے چھ افراد کو حراست میں لیا، جن میں سے اکثریت کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ آئی بی کو 14 اکتوبر کو دہشت گردوں کی جانب سے ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد میں متعدد خودکش حملوں کی اطلاع ملی تھی۔ ملزمان نے جنوبی پنجاب کا روٹ استعمال کیا تھا اور ان کے ساتھی نے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹول پلازہ کے قریب گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو اڑا لیا۔ ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی شناخت جہانزیب عرف حسین کے طور پر کی گئی ہے۔

    ایس سی او اجلاس میں چین، روس اور بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے موجود تھے۔ حملے کو ناکام بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی بی اور سی ٹی ڈی کو مبارکباد دی۔ تاہم، آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل طارق محمود نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پر حراست میں لیے گئے ایف سی جوان کا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، حراست میں لیا گیا ایف سی جوان ایس سی او کانفرنس کی سیکیورٹی پر تعینات نہیں تھا،ایف سی کے ایک جوان سے ابتدائی تفتیش کی گئی تھی جو اس کے بھائی سے متعلق تھی، ابتدائی تفتیش کے بعد ایف سی کے جوان کو ریلیز کر دیا گیا تھا۔

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

    آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ میں آئینی ترمیم ہے کے لیے سینیٹرز کو ہراساں کرنے کا معاملہ پہنچ گیا بلوچستان کے سینیٹرز نے استعفیٰ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اسطرح کوئی بےضمیر ہی ووٹ دے گا ووٹ کے لیے ہراساں کرنا قبول نہیں ۔سینیٹ نے دو بل پاس کرلیے جبکہ ایک بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024اورخصوصی عدالتوں کا قیام (بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادیں )بل 2024 پاس جبکہ قومی فرانزک ایجنسی بل 2024 قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ،ایوان میں تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما علی ظفر کے علاوہ صرف دو سینیٹر شریک ہوئے ۔

    جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس 1گھنٹے 12منٹ تاخیر سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوا۔پریزائڈنگ افسران کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا اعلان کیا گیا ۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دکی کان میں مزدوروں کو قتل کیا گیا ایک زبان والے کو قتل کیا جاتا ہے اور الزام دوسری زبان والے پر لگاتے ہیں کیا یہ بنگلہ دیش بنانے کا منصوبہ ہے اگر ایسا ہے تو قتل کے بغیر بھی یہ کام ہوسکتا ہے دوسری زبان والوں نے اس کی مذمت کررہے ہیں اور اس سے لاتعلقی کررہے ہیں ۔اس طرح کے واقعات پر دعا نہیں دوا کی ضرورت ہے ۔

    دکی میں مزدروں پر حملہ،معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا
    سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کیاکہ پاڑاچنار میں سو سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں لیکن وہاں امن نہیں ہے قتل و غارت کا مشکوک سلسلہ نہیں رک رہاہے ۔ امن ان کا بنیادی حق ہے وہ ان کو دیا جائے تھوڑے سے عرصے میں سو لوگ مارے گئے ہیں ۔ حکومت اور عسکری ادارے دلچسپی لیں تو یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے ۔سینیٹر عمر فاروق نے کہاکہ بلوچستان میں کوئی رٹ نہیں ہے پارلیمانی نظام کو بھی یرغمال کیا ہوا ہے ۔سینیٹر مولانا عطاءالرحمن نے ایوان میں مختلف واقعات میں شہید و جان بحق اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ میر ہمایوں خان مری کی وفات پر ایوان میں دعا کرائی ۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ دکی میں تین ماہ قبل لوگوں کو اغو ا کیا گیااور تاوان کی ادائیگی کے بعد ان کو چھوڑا گیا۔ دکی میں تین گھنٹے حملہ جاری رہا۔ ڈرؤن کیمرے استعمال کئے گئے یہ واقع شہر کے اندر ہوا ہے ۔ اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا جائے ۔چیئرمین سینیٹ نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے کو قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

    سینیٹر شہادت اعوان نے چیئرمین کمیٹی داخلہ فیصل سلیم رحمان کی طرف سے انسداد اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل 2024 ،انسداد انسانی سمگلنگ ترمیمی بل 2024 اور انسداد الیکٹرانک جرائم ترمیم بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر داخلہ کی طرف سے قومی فرانزک ایجنسی بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔سینیٹر محمد اورنگ زیب نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 سینیٹ نے متفقہ طور پر پاس کرلیا ۔وزیر برائے اورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے خصوصی عدالتوں کا قیام (بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادیں )بل 2024 ایوان میں پیش کیا .چوہدری سالک حسین نے کہاکہ اس بل سے 90دن کے اندر جائیدادوں کے کیسوں کا عدالتوں میں فیصلہ ہوگا۔خصوصی عدالتوں کا قیام (بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادیں) بل 2024 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔

    ایس سی او کانفرنس کا کامیاب انعقاد،سینیٹ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
    شیری رحمان نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر قرار داد ایوان میں پیش کی، تحریک انصاف کے علاوہ سب جماعتوں نے اس قرارداد پر دستخط کئے ہیں،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایس سی او کی کامیاب انعقاد پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ایس سی او سربراہ اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ایک طویل عرصے بعد پاکستان میں عالمی سطح کا اجلاس منعقد ہونا بڑی کامیابی ہے۔ایس سی او سربراہ اجلاس کے ذریعے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا سفارتی قد بڑھا ہے۔یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ایس سی او سربراہ اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کو علاقائی تجارت ، امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔ شیری رحمان نے کہاکہ بھارت نے سارک کو غیر فعال بنا رکھا ہے۔ایس سی او سربراہ اجلاس سے دنیا میں پاکستان کا بہت مثبت تشخص ابھرا ہے۔سربراہ اجلاس کے موقع پر کئی معاہدے بھی طے پائے ہیں۔اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    ریاست نے فیصلہ کیا تو نہ گنڈا پور نظر آیا نہ پی ٹی آئی،ایمل ولی خان
    سینیٹرایمل ولی خان نے کہاکہ حقیقت میں پاکستان میں بہت بڑی کانفرنس کا انعقاد ہوا لوگوں نے بڑے عرصے بعد ہلچل ٹی وی پر دیکھی لیکن ہم سب گرفتار تھے راستے بند تھے کرفیو کے باجود اس کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ہمیں اسپیشل کمیٹی میں جانے کے لیے سیکیورٹی والوں کی منتیں کرنی پڑیں جب ریاست نے فیصلہ کرلیا کہ یہ کانفرنس پرامن ہونی تو پھر گنڈاپور نظر آیا ، نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی کوئی دہشتگرد ۔کس طرح ہوسکتا ہے کہ پولیس لاجز کے اندر ایک سینیٹر کے لاج کا محاصرہ کرتی ہے اختر مینگل کے اہل خانہ کے ساتھ ایسا ہونا پورے ایوان کے لیے شرمناک ہے، شیری رحمان ہر وقت خواتین کے حقوق کے لیے بات کرتی ہیں لیکن آج خاموش ہیں۔سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہاکہ ایس سی او سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ہمارے لئے باعث افتخار ہےایک وقت تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑا جاتا تھااب اللہ کے فضل سے عالمی برادری میں پاکستان کا روشن چہرہ سامنے آیا ہےایس سی او سربراہ اجلاس سے پہلے سعودی عرب کا بڑا تجارتی وفد پاکستان آیاملائیشیا اور روس کے وزرائے اعظم بھی پاکستان آے،پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہےاپوزیشن نے بھی ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر احتجاج ملتوی کر کے اچھا کیاہمیں ملک میں سیاسی استحکام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔کبھی بھی سیاست میں عدم برداشت کی حمایت نہیں کی۔

    موجودہ حکومت کو سیکھنا چاہیے کہ ڈنڈا لے کر نہ دوڑیں،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
    سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ آئینی ترمیم کا وقت جیسے ساتھ آتا جارہا ہے، پریشر بڑھتا جارہا ہے، سنا ہے ملتان سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو غائب کیا گیا ہے ان سے رابطہ نہیں ہورہاہے موجودہ حکومت کو سیکھنا چاہیے کہ ڈنڈا لے کر نہ دوڑیں، کرم ایجنسی کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، اس کی کوئی خبر لیں۔ علی ظفر نے کہا کہ میں اس قرارداد کی مخالفت کرتا یوں ایوان میں ہمارے صرف دو سینیٹر شریک ہیں باقی اس لیے شریک نہیں ہوئے کہ ان سے زبردستی آئینی ترمیم کے لیے ووٹ لیا جائے گا ۔ ہم انصاف ڈھونڈ رہے ہیں مگر نہیں مل رہاہے ۔ قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی ۔

    سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں رو پڑیں، خواتین سینیٹر کا اظہار یکجہتی
    سینیٹر نسیمہ احسان نے کہاکہ میرے پاس الفاظ نہیں مگر صرف کہنا چاہتی ہوں کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے ہمیں چادر وچاردیواری کی پامالی کی بجائے مل بیٹھ کر مسئلے کی حل کی جانب بڑھنا چاہیےسینیٹر نسیمہ احسان دوران تقریر کے دوران آبدیدہ ہو گیئں، سینیٹر شیری رحمان، انوشہ رحمان سمیت سینیٹ کی متعدد خواتین ارکان نے نسیمہ احسان سے ملاقات کی تمام خواتین نےنسیمہ احسان سے اظہار یکجہتی کیا،نسیمہ احسان ایوان سے باہر چلی گئیں

    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ سردار اختر مینگل استعفی دیکر جاچکے ہیں جس طرح انکے دو سینیٹرز سے اس طرح ووٹ لینا ہے تو معاملات اور خراب ہونگے ہمارے پارٹی کے لوگوں کو بھی دھمکایا جا رہا ہے اور گالیاں بھی دی جا رہی ہیں آپ اس بچی اور بہن سے اس طرح ووٹ نہ لیں ہم ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں مگر ہمیں دلیل سے قائل کیا جائے ممکن ہے آج آپ ووٹ لے لیں مگر ہمارے دلوں میں یہ کیل کی طرح پیوست ہو جائے گا سینیٹر نسیمہ کے بچے کو اٹھایا گیا اختر مینگل استعفی دیکر چلے گئے ہیں کل کو ہو سکتا ہے یہ بچی اور ساتھی سینیٹر بھی استعفی دے دیں کل کو ہو سکتا ہے بلوچستان کے پانچ سینیٹرز اور بھی مستعفی ہو جائیں ہو سکتا ہے اس میں خود میں بھی شامل ہوں.

    سینیٹر عمر فاروق نے کہاکہ پہلا خود کش دھماکہ ہوا تو تب بھی بات کی کہ یہ خودکش ہوا کیوں لوگوں کو اس طرح تنگ کر کے ووٹ لیا جاتا ہے ہمت کر کے ہم سے اس طرح ووٹ لے کر دیں لوگ اس لئے ایوان میں تو نہیں آتے حکومت ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں کہیں اور سے چیزیں آتی ہیں ان لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں لوگوں پر دباو ڈالتے ہوئے خوف دیکھا ہے اگر کوئی بھی اس چیز کے لئے کھڑا نہیں ہو گا تو میں استعفا دے دوں گا اس طرح تو کوئی بے ضمیر ہی آپ کو ووٹ دےگا

    پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

    آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

    آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

  • وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ کی ملاقات

    وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جناب ژانگ منگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جناب ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد تشریف لائے ہیں۔

    سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم کے جولائی 2022 کے دورہء پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے انعقاد میں شنگھائی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کو یقین دلایا کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے، پاکستان رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لئے کام کرتا رہے گا۔ وزیر اعظم نے ایس سی او کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے جناب منگ کی لگن اور شاندار خدمات پر بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    جناب منگ نے وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس کے مثبت نتائج پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ایس سی او کے تمام شعبوں میں پاکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا اور ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

    ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

  • ایس سی او اجلاس،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی،عطا تارڑ

    وزیراطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کے لیے اسلام آبادکو خوبصورتی سے سجایا گیا.

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی ہے.علاقائی روابط کے حوالے سے پاکستان بہت اہمیت کاحامل ملک ہے.دنیانےعلاقائی ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے.ہمیں تنہائی کا شکارکیا گیا.موجودہ حکومت نے اپنی بہترکاوشوں سے عالمی تنہائی کاخاتمہ کیا. ریڈٹیپ سے ریڈکارپٹ کے سفرکے لیے حکومت نے بہت محنت کی.سعودی عرب کی سب بڑی فوڈ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آرہی ہے.شنگھائی 5سے شروع ہونیوالاگروپ ایس او سی تک کا بہترین فورم بنا.علاقے میں امن واستحکام سے تجارت کی نئی راہیں کھل رہی ہیں.علاقائی انسداد دہشتگردی گروپ کے حکام ایس سی اومیں موجود تھے.وزیراعظم نے افغانستان کے بارےمیں بہت اہم گفتگو کی.خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کامستحکم ہونا ضروری ہے.چین کے ساتھ ثقافت کے معاملے پر گفتگو ہو رہی ہے.اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں علاقائی ممالک کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں،

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

    ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

  • ایس سی او اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سے روسی ہم منصب کی ملاقات

    ایس سی او اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سے روسی ہم منصب کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ حکومت کے 23ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ روس کے وزیر اعظم مسٹر میخائل میشوسٹن کی آج وزیرِ اعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی۔

    دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، صنعت، توانائی، علاقائی روابط، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں مضبوط بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پہلے دورہءِ ماسکو کا بھی ذکر کیا جو کہ انکا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ تھا. وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کی یادوں کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روس کے ساتھ دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی مذاکرات کو تیز کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے برکس میں پاکستان کیلئے تعاون پر روسی وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جولائی میں آستانہ میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کیا جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا تھا۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان اور روس کے مابین مواصلاتی روابط کے فروغ کیلئے براہ راست پروازوں کی اہمیت پر زور دیا.

    روسی وزیرِاعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہانِ حکومت اجلاس کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے شاندار انتظامات کی تعریف کی. انہوں نے پاکستان کی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے روسی وفد کے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا. انہوں نے ملاقات میں روس پاکستان تعاون کو مزید فروغ دے کر نئی بلندیوں پر پہنچانے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا.ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط کے فروغ کیلئے روسی اور اردو زبان کے تدریسی تبادلوں اور سرمایہ کاری و تجارت کی سہولت کیلئے بینکنگ شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا.

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

    ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

  • ایس سی او اجلاس،پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی پر مشکور،بھارتی وزیر خارجہ واپس روانہ

    ایس سی او اجلاس،پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی پر مشکور،بھارتی وزیر خارجہ واپس روانہ

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت واپس روانہ ہو گئے ہیں

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی، پاکستان سے روانہ ہوتے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر پوسٹ کی ہے اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، جے شنکر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بہترین میزبانی کی،وزیر اعظم شہبا زشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی پر مشکور ہوں، اس پیغام کے ساتھ جے شنکر نے اپنی بھارت واپسی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں،بھارتی وزیر خارجہ کو خصوصی طیارہ لینے لئے آج بھارت سے اسلام آباد آیا تھا

    ایس سی او اجلاس، وزیراعظم کا ظہرانہ، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات
    دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات بھارت کی درخواست پر ہوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی و بھارتی ہم منصب کے مابین ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر ہوئی، اس ظہرانے میں بھارتی و پاکستانی وزرا خارجہ ایک ساتھ بیٹھے ، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام مہمانوں کے اعزاز میں ایس سی او اجلاس کے اختتام پر ظہرانہ دیا ہے، ظہرانے کے موقع پر جے شنکر اور اسحاق ڈار کی ملاقات اور بات چیت ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کواکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا گیا،اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس کی تفصیل ابھی تک سامنے نہیں آئی تاہم بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واپس روانہ ہو چکے ہیں.

    واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آئے، انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی، سربراہی اجلاس میں شریک ہوئے اور خطاب کیا، بھارتی سفارتخانے میں مارننگ واک کی،پودا لگایا تا ہم حکومتی سطح پر پاک بھارت کوئی ملاقات نہ ہوئی،ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ مشکل وقت میں مل رہے ہیں، جب دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں۔کورونا کی وبا نے ترقی پذیر دنیا کو تباہ کر دیا ہے۔ایس سی او کا مقصد باہمی اعتماد، دوستی اور اچھی ہمسائیگی کو مضبوط بنانا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم تین چیلنجز دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہیں،اگر اعتماد کی کمی یا نامناسب تعاون یا اچھے پڑوسیوں کی کمی ہے تو خود احتسابی کی ضرورت ہے، دنیا کثیر قطبیت کی طرف بڑھ رہی ہے،تعاون کا انحصار باہمی احترام پر ہونا چاہئے،ہمارے تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

    ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم