Baaghi TV

Tag: ایشیائی ترقیاتی بینک

  • حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2منصوبوں پر دستخط

    حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2منصوبوں پر دستخط

    حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے دو منصوبوں پر دستخط ہو گئے ہیں، جن کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے

    ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ ان منصوبوں میں 180.5 ملین ڈالر کا سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ اور 124 ملین ڈالر کا پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ اور زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ شامل ہیں۔

    معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافان نے دستخط کیے، جبکہ سندھ اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے متعلقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے۔

    امریکا کی بھارتی شہریوں کو سخت سزا ؤں کی وارننگ

    سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 140 ملین ڈالر قرض اور 0.5 ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ فراہم کرے گا، جس سے ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے اضلاع براہِ راست مستفید ہوں گے۔

    کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہاکہ یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور ساحلی آبادیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ پنجاب کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دے گا۔

    مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل،صوبے میں بارش اور برفباری

    اس منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی 5 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    سیکرٹری اقتصادی امور کے مطابق منصوبے کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو کلائمیٹ اسمارٹ زرعی مشینری تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی،کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہاکہ یہ منصوبہ زراعت کی جدید کاری اور اخراج میں کمی کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔

    مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل،صوبے میں بارش اور برفباری

  • اے ڈی بی کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    اے ڈی بی کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد ملک کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔

    حکومت کے مطابق یہ قرض توانائی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اے ڈی بی کی تفصیلات کے مطابق مجموعی رقم میں سے 28.5 کروڑ ڈالر روایتی سرمائے کی مد میں فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 4.5 کروڑ ڈالر رعایتی قرض ہوگا، جس پر سود کی شرح نسبتاً کم رکھی گئی ہے۔منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلو میٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، جو ملک بھر میں بجلی کے بوجھ کو متوازن کرنے اور بڑے شہروں میں ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

    اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز اور متعلقہ بنیادی تنصیبات کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے ان علاقوں میں بجلی کے بار بار تعطل کے مسائل میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے

    متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار

    فل کورٹ اجلاس: سپریم کورٹ ججز کی اجتماعی استعفے کی تجویز مسترد

    ملک کو اب 28ویں ترمیم کی جانب بڑھنا ہوگا،خواجہ آصف

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ فنڈز ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دیے جائیں گے اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔ انہوں نے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔قبل ازیں اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق یہ رقم متاثرین کی فوری ضروریات پر خرچ کی جائے گی جبکہ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون فراہم کر رہا ہے۔

    ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

  • وزیراعظم  سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر  کی ملاقات

    وزیراعظم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانڈا نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے مساتو کانڈا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور پاکستان کے ساتھ اے ڈی بی کی دیرینہ شراکت کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے۔ اے ڈی بی کی بڑے منصوبوں میں شمولیت پاکستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلی لاسکتی ہے۔ انہوں نے ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور معدنیات کے شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا جن میں ٹیکس محصولات میں اضافہ، توانائی کے شعبے کی بہتری، مالی استحکام، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات، غیر ہدف شدہ سبسڈی میں کمی اور سماجی تحفظ میں اضافہ شامل ہیں۔صدر مساتو کانڈا نے پاکستان کے ساتھ بینک کی طویل وابستگی کو سراہا اور جامع اصلاحات کرنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

    سیالکوٹ: صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا نشیبی علاقوں کا دورہ، عوام کے نقصان کے ازالے کا اعلان

    پنجاب میں سیلابی صورتحال، ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی

    لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

    ڈابطور ڈائریکٹر جنرل لیہ گوٹیریز وسطی اور مغربی ایشیا کے خطے میں اے ڈی بی کے اسٹریٹجک ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گی، وہ اے ڈی بی کے 11 ممالک سے تعلقات کی قیادت کریں گی،ان ملکوں میں افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، اور ازبکستان شامل ہیں، ان کا تقرر آج سے مؤثر ہوگا۔

    مسز گوٹیریز نے کہا کہ اس عہدے پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں ترقی پذیر رکن ممالک اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر خطے میں جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھوں گی‘۔

    پنجاب : پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ

    لیہ گوٹیریز فلپائن کی شہری ہیں اور امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، انہوں نے یونیورسٹی آف فلپائن سے بزنس اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے،انکے پاس 40 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ ہے، جن میں سے 25 سال انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) میں گزارے ہیں-

    اثاثہ جات کیس:پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کےخلاف کارروائی سے روک دیا

    اپنے حالیہ تقرر سے قبل، لیہ گوٹیریز اے ڈی بی کے سیکٹرز ڈپارٹمنٹ 3 کی ڈائریکٹر جنرل تھیں، جہاں انہوں نے مالیات، انسانی و سماجی ترقی، اور پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور گورننس کے امور کی نگرانی کی،وہ پیسیفک ڈپارٹمنٹ کی سابق ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکی ہیں انہوں نے اے ڈی بی کے اسٹریٹجی، پالیسی اور پارٹنرشپس ڈپارٹمنٹ، ساؤتھ ایسٹ ایشیا ڈپارٹمنٹ، اور سیکرٹری کے دفتر میں بھی سینئر عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

    لاہور سے اغوا کی گئی بچی کراچی سے بازیاب

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پیکج ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام دوم) کے تحت فراہم کیا جائے گا،پیکیج میں 30 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ لون (پی بی ایل) کی صورت میں اور 50 کروڑ ڈالر پروگرام پر مبنی گارنٹی (پی بی جی) کی صورت میں شامل ہیں۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے،اس مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف آمدنی کے ذ رائع میں وسعت آئے گی، پروگرام معاشی خودمختاری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے

    پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کااعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے، اے ڈی بی کی جانب سے رقم پاکستان کو کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انانسمنٹ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

    اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاؤ کا پروگرام، منصوبہ بندی، تیاری اور رسپانس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا، جبکہ جامع سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، پروگرام کے تحت خطرات پر مبنی فنانسنگ ماڈل کے ذریعے مالی معاونت کے نئے طریقوں کو متعارف کرایا جائے گا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے نفاذ میں معاونت کے لیے پاکستان کودس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے، معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے۔

  • پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کیلئے اقدامات شروع

    پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کیلئے اقدامات شروع

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پانی کی پیداواری صلاحیت بہتر کرنے کے لیے شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں پائلٹ اسٹڈی شروع کردی گئی ہے جس میں زمین کو گیلا اورخشک کرنےکے لیے متبادل طریقہ کار کے ٹرائلزکا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں چاول کی فصل پر متبادل طریقہ کار کے ٹرائلزکا نفاذکیاگیا، متبادل طریقہ کار سے چاول کی پیداوار پر اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ٹرائلز سےچاول کی فصل سےگرین ہاؤس گیس کے اخراج کا اندازہ لگایا جاسکےگا، ٹرائلز ملک کی گرین ہاؤس گیس انوینٹری کی درستگی کوبڑھائیں گے اور پاکستان میں کاربن مارکیٹ کے اقدامات کے لیے ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔

    نیوزی لینڈ، خالصتان کی آزادی کیلیے ریفرنڈم،ووٹنگ جاری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ان ٹرائلز سےکسانوں میں متبادل طریقہ کار اپنانےکی حوصلہ افزائی بڑھےگی مشترکہ مطالعے میں یونیورسٹی آف فلپائن کا انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور جرمنی کا کارلسروہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھی اسٹڈی میں شریک ہے۔

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

  • آئی ایم ایف پیکج کے بعد   ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملنے کا امکان

    آئی ایم ایف پیکج کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملنے کا امکان

    اسلام آ باد: آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، فنڈز 4 سالوں کے لیے بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کیے جائیں گے پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 سے لیکر مالی سال 2027۔28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں میں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

  • ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر مبارکباد

    ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر خزانہ سے ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی،ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں معاشی ترقی کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت کوسراہا، وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا، خاکے میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور ایس او ایز اصطلا حات سمیت نجکاری، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بھی خاکے میں شامل تھے۔
    https://x.com/Financegovpk/status/1770774624663396720?s=20
    ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام اور کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا، کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد دی کہا کہ معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔