Baaghi TV

Tag: ایشیائی ترقیاتی بینک

  • پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں  دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

    پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، ورلڈ بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔

    چینی وفد کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

    کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض انتقال کر گیا

    گورودواروں کی دیکھ بھال پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے شکرگزار ہیں،بھارتی سکھ

  • رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کو مہنگائی، معاشی مشکلات کا سامنا رہےگا اور رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی تاہم الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران توانائی کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے پاکستان کو اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد کرانا ضروری ہے، پاکستان کو مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو مستحکم معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا، سیاسی عدم استحکام اور سیلاب کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی تاہم مستحکم گروتھ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

  • پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

    پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بینک نے ایشیا میں 31.8ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسدکا توازن خراب ہوا جس سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا-

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ پاکستان کو5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 میں پاکستان کو 2 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے جاری کئے-

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اور معیشت کو 30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا، پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا،مزید کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16ارب ڈالر کے وعدے ہوئے،جن میں سے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیےگئے۔

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

  • سیلاب کے باعث تباہ حالی: وزیر اعلیٰ سندھ کا تعمیر نو کیلئےاے ڈی بی سے 13 کھرب 90 لاکھ روپے قرض کی اپیل

    سیلاب کے باعث تباہ حالی: وزیر اعلیٰ سندھ کا تعمیر نو کیلئےاے ڈی بی سے 13 کھرب 90 لاکھ روپے قرض کی اپیل

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کے لیے 15 کھرب روپے درکار ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ڈائریکٹر جنرل (وسطی اور مغربی ایشیا) یوجینیو زوکوف کے ساتھ ملاقات میںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے ایک کھرب 10 ارب روپے کے قرضے کا وعدہ کیا ہے۔

    ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے وزیرخزانہ

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صوبے میں تقریباً 18 لاکھ مکانات تباہ ہوئے، ابتدائی تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعمیر نو کے لیے 15 کھرب روپے درکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے ایک کھرب 10 ارب روپے (50 کروڑ ڈالر) دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 15 کھرب روپے کی ضرورت ہے، اگر اے ڈی بی 13 کھرب 90 ارب روپے کی کمی کو پورا کرتا ہے تو ہم شکر گزار ہوں گے تاکہ تمام بے گھر افراد کو گھر مہیا کیا جا سکے۔

    صوبائی حکومت نے عوام اور نجی شعبوں کے تعاون سے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کے لیے ایک کمپنی بھی قائم کی ہے-

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    اے ڈی بی کے عہدیدار نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 30 کروڑ ڈالر صوبائی حکومت کے لیے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ہوگا کراچی سے حیدرآباد تک موٹر وے کی تعمیر نو کے لیے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں سے 10 کروڑ ڈالر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دیے جائیں گے۔

    اے ڈی بی عہدیدار نے کہا کہ بینک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کرے گا جو کہ اے ڈی بی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ کے درمیان زیر غور ہے-

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

  • پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    سارک ممالک میں قدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے جب کہ پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے-

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں پاکستان میں سیلاب اور زلزلوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلیے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب وزلزلےکےباعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے۔

    امریکہ، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ہرسال اوسطاً 863افرادجاں بحق ہوتے ہیں۔ قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے۔سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے۔

    و اضح رہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں تقریباً 20 لاکھ گھر اور کاروبار تباہ ہوئے۔ 7000 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں اور 256 پل ٹوٹ گئے ہیں۔

  • پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےمالی معاونت پرغورکررہےہیں:ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےمالی معاونت پرغورکررہےہیں:ایشیائی ترقیاتی بینک

    اسلام آباد:پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےمالی معاونت پرغورکررہےہیں:اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالےسے اہم فیصلےکیے ہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان میں سیلاب سے اربوں ڈالر کے نقصانات کے باعث ایشین ڈویلپمنٹ بینک، ورلڈ بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں نے مدد کیلئےکام شروع کردیا۔

    اے ڈی پی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مالی معاونت پرغور کررہے ہیں اور اے ڈی بی ٹیم اس حوالے سے منصوبے پرکام کررہی ہے۔

    پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے. وزیر خزانہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ساتھ مل کر سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہنگامی خدمات کی فوری فراہمی کے لیے کام کیا ہے۔ اس منصوبے نے سیلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو عارضی پناہ گاہیں اور بستر فراہم کیے ہیں۔ اس میں 24,588 خیمے اور 20,000 مچھر دانیوں کی فراہمی شامل ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ سیلاب کےعلاوہ موجودہ مالی سال پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کیےجائیں گے۔یہ فنڈز30 جون 2023 تک مختلف پروگرامز کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

     

    پاکستان نے 10 سال میں 18ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کیا: برطانوی ہائی کمشنر

    ادھر اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کررہے ہیں جس کے تحت آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرکی امداد دے گا۔

    وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔

  • پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیںڈ:پٹی کنٹری ڈائریکٹرایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیںڈ:پٹی کنٹری ڈائریکٹرایشیائی ترقیاتی بینک

    لاہور:پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں،اطلاعات کے مطابق ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جو پاکستان کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق سے لاہور چیمبر میں ملاقات کی اور ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبرمردان علی زیدی، اے ڈی بی کی مس ری ہیروکا، شہریار اے چودھری اور نصرالمن اللہ بھی موجود تھے۔ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ، صحت، آبپاشی اور تعلیم سے متعلق منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گےانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سندھ اور پنجاب کی حکومتوں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔

    ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے کہا کہ نجی شعبے سے رائے لینے کے لیے کراچی چیمبر ، لاہور چیمبراور پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں جن کا مقصد یہ جاننا ہے کہ پاکستان میں کن پروجیکٹس کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن نے کہاکہ لاہور چیمبر 1966 سے پاکستان کی معاشی ترقی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان میں معاشی ترقی کے فروغ اور ملک کے بنیادی انفراسٹرکچر، توانائی، فوڈ سیکیورٹی ، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، اور سماجی خدمات وغیرہ کو بہتر بنانے کے لیے 37 بلین ڈالرز سے زیادہ صرف کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر پہلے ہی ٹارگٹڈ سبسڈی پر زور دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی فارماسیکٹر خود انحصار ہونے کا خواہشمند ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں اس شعبے میں اشتراک کریں جس سے پاکستان کو ٹیکنالوجی بھی ملے گی۔میاں رحمان عزیز چن نے پاکستان میں مکینائزڈ فارمنگ اور سولرانرجی کے شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 30 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے، مہنگائی 13 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 10ارب ڈالرز تک کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سنگین معاشی چیلنجز نجی شعبے کی ترقی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

    لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اورمالیاتی استحکام اور نجی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی طور پر مضبوط رہنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ کے فروغ، توانائی کے شعبے میں نرخوں کا تعین اوربنیادی تبدیلیاں رونماکرنے کی ضرورت ہے۔

    میاں رحمان عزیز چن نے کہا کہ ہماری معیشت کی تبدیلی میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے جبکہ نجی شعبے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ فنانس تک رسائی نہ ہونا ہے۔ پاکستان میں نجی شعبے کو دستیاب کریڈیبلٹی جی ڈی پی کا صرف 16 فیصد ہے، جو کہ خطے میں سب سے کم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایس ایم ایز کو نجی شعبے کو دستیاب فنانسنگ کا صرف 6.5 فیصد ملتا ہے،یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں بینکنگ کا محض ایک روایتی سسٹم موجود ہے جونجی شعبے کو موجودہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خاص مددگار ثابت نہیں ہوتا۔

    سینئر نائب صدر لاہور چیمبر نے مزید کہا کہ فنانس تک آسان رسائی نجی شعبے کو آمدنی کے مواقع پیدا کرنے، گڈز اور سروسز کی فراہمی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے قابل بناتی ہے ، اس کے ساتھ ہی حکومت کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور ترقی کی راہ میں چیلنجوںسے نمٹنے میں مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرائیویٹ سیکٹر آپریشنز کے ذریعے نجی شعبہ کو فراہم کی جانے والی امداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

  • بارہ ہزار سے زائد اسکول شمسی توانائی سے منسلک

    بارہ ہزار سے زائد اسکول شمسی توانائی سے منسلک

     

     

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے سابق حکومت سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کردی گئی ہے اور اس معاہدے اور وعدے کے مطابق بارہ ہزار سے زائد اسکولوں کو شمسی توانائی سے منسلک کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بارہ ہزار سات سو اسکول شمسی توانائی سے منسلک کردیئےگئے، ان میں سے دس ہزار سات سو اسکول پنجاب جبکہ دو ہزار خیبر پختونخوا کے اسکول شامل ہیں۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں اسکول کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنابہت مہنگا تھا۔

     

    کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے پر بتیس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، شمسی توانائی اسکول میں گرمیوں میں بھی بچوں کی حاضری بہتر ہوئی ہے۔

    ادھر اے بی ڈی اعلامیہ کے مطابق بہاولپور کی یونیورسٹی کو بھی شمسی توانائی دی گئی ہے، شمسی توانائی کی وجہ سےیونی ورسٹی کے یومیہ اخراجات میں بچت ہوئی ہے، رقم کی بچت سے یونی ورسٹی دیگر اخراجات پر خرچ کر سکتی ہے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے ملاقات کی۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی ٹیم بھی ملاقات میں موجود تھی۔

    ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے مالی سال کے لئے 2.5 بلین ڈالر کی اضافی امداد کا عندیہ بھی دیا۔ یہ انسداد پولیو اور سمیت تعلیم اور توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے فاہم کی جائے گی۔

    کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا کہ اس میں سے ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر موجودہ سال میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ اے ڈی بی نے ہمیشہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کی پیروی میں مدد کی ہے، توانائی، تعلیم، مالیاتی اور قرضوں کے انتظام میں اے ڈی بی کی قابل اعتماد شراکت داری ہے، اس وقت پاکستان کو مختلف مالیاتی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھاکہ حکومت معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر لانے کے لئے اصلاحاتی اقدامات پر کام کر رہی ہے، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے وزیر مملکت کو اے ڈی بی کے پورٹ فولیو اور ملکی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اے ڈی بی گورننس اور اصلاحاتی ایجنڈے سمیت فنانس سیکٹر کی ترقی کے لئے تعاون فراہم کرسکتا ہے۔

  • ایشیائی ممالک میں کورونا معاشی پھیلائی،پاکستان مشکلات کے باوجود سنبھل گیا:ایشیائی ترقیاتی بینک

    ایشیائی ممالک میں کورونا معاشی پھیلائی،پاکستان مشکلات کے باوجود سنبھل گیا:ایشیائی ترقیاتی بینک

    نئی دہلی :ایشیائی ممالک میں کورونا معاشی پھیلائی،پاکستان مشکلات کے باوجود سنبھل گیا:ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق ترجمان اے ڈی بی کے مطابق سال 2022 میں ایشیا کی معاشی ‏شرح نمو 5.3 فی صد رہنے کی توقع ہے۔

    ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سال 2022 میں ایشیا کی معاشی ترقی میں کمی کا امکان ‏ظاہرکیا ہے۔جبکہ پاکستان میں معاشی نموکوحوصلہ افزا قرار دیا،ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا کےبڑھتے کیسزکی وجہ سے معاشی ‏نمو متاثر ہو سکتی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک خطرے کی ایک اور گھنٹی بجا دی ہے جبکہ بینک نے صوبہ پنجاب کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض ‏کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 2021 کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں معاشی ترقی میں کمی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اے ڈی بی کے مطابق سال ‏‏2022 میں ایشیا کی معاشی ترقی میں کمی کا امکان ہے۔ سال 2022 میں ایشیا کی معاشی ‏شرح نمو 5.3 فی صد رہنے کی توقع ہے۔

    اے ڈی بی رپورٹ کےمطابق سال 2021 میں ‏ایشیا کی معاشی شرح نمو 7 فیصد تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ کےمطابق کورونا کے بڑھنے کی وجہ سے معاشی شرح نمو ‏متاثر ہوسکتی ہے۔

    اکتوبر کی نسبت نومبر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ ایشیا میں ‏ویکسین شدہ افراد کا تناسب 48.7 فیصد ، امریکا میں 58.1 فیصد ، یورپ میں 67.2 ‏فیصد جبکہ سنگاپور میں ویکسین شدہ افراد کا تناسب 91.9 فیصد ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بنک نے صوبہ پنجاب کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ‏قرض کی رقم پنجاب میں ایریگیشن سسٹم میں بہتری کیلئے فراہم کی جائے گی۔۔ رقم زرعی ‏پیداوار اورغذائی تحفظ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    اے ڈی بی کے ترجمان کے مطابق رقم کی ‏فراہمی سے 7 لاکھ 4 ہزار ایکٹر رقبے کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ بھکر، جھنگ، ‏خوشاب، لیہ اور مظفرگڑھ میں زرعی اراضی کو پانی ملے گا۔