Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • ایف آئی اے کی کاروائی،بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

    ایف آئی اے کی کاروائی،بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

    وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پر ممنوعہ ، غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    ایف آئی اے پشاور زون نے 18 چھاپہ مار کاروائیاں کیں،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 11 فارمیسیاں کو سیل کر دیا،چھاپہ مار کاروائیاں شاہ دند بابا پرہوتی مردان ، راجاڑ چارسدہ ، نمک منڈی پشاور، پبی نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں واقع میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر کی گئیں،چھاپہ مار کاروائیوں میں ڈرگ انسپکٹرز بھی ہمراہ تھے،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کی گئیں، مردان میں ایک موبائل سپلائیر سے ممنوعہ ادویات کے علاوہ بھاری مقدار میں پنجاب حکومت کا ناٹ فار سیل سٹاک برآمد کیا گیا،برآمد ہونے والے سٹاک میں مختلف اقسام کے کیپسول ، ٹیکہ جات اور گولیاں شامل تھیں،ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کو قبضے میں لے کر نمونہ جات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیا گیا،ملزمان کے خلاف انکوائریاں درج کر لی گئیں،جبکہ ایف آئی آر کا اندراج ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تفصیلی رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا

    ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
    ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں،انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سمیت 2 اشتہاری گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محمد امجد اور سیمسن طارق شامل ہیں،ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم محمد امجد کا نام انتھائی مطلوب انسانی سمگلر کی لسٹ میں شامل تھا۔ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس برآمد کئے گئے،ملزم مذکورہ پاسپورٹ کی بابت سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا،گرفتار ملزم سیمسن طارق نے شکایت کنندہ کو بیرون ملک نیوزی لینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم نے مجموعی طور پر 24 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم سال 2016 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم

    سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی جانب سے بہترین کارگردگی پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے

    تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعامات حاصل کرنے والوں میں سب انسپیکٹر رانا مستحسن، اے ایس آئی مجاہد اور کانسٹیبل راو وقاص شامل ہیں،افسران نے گزشتہ ہفتے ملتان ائرپورٹ پر سونے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی تھی،افسران نے ملزم محمد تنویر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کیا تھا، ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے آفسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سونے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر آپکی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ائرپورٹ پر انسانی سمگلنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مکمل پروفائلنگ اور اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ ملک کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

    واضح رہے کہ ،سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی،مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا،برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں، ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا،ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا،ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا،بار بار ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا  ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نےسابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی فیض حمید صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے، لاپرواہی برتنے اور مختلف واقعات کو غلط بیان کرنے پر جنرل قمرجاوید باجوہ، فیض حمید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض کردیا، جس پر عدالت نے جنرل (ر) باجوہ کے اعتراضات کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔

    وکیل جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 6 ماہ پہلے کہا گیا کہ درخواست دائر ہوئی ہے، 6 ماہ بعد پتہ چلا کہ ایف آئی اے کودرخواست موصول ہی نہیں ہوئی، جو درخواست 6 ماہ بعد جمع ہو اس کی کوئی وقعت نہیں اسے خارج کردینا چاہیئے۔

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …

    ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست آگئی ہے توہم قانون کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کریں گے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ یہ عام مقدمہ ہے ٹھیک ہے بڑے لوگ بھی اس میں ہیں لیکن ایف آئی اے نے پہلے دیکھنا ہے کہ اس میں کوئی جرم بنتا ہے کہ نہیں، اس سے قبل 22 اے کا ایک کیس آیا تھا اس میں سینئر ججز نے آرڈر کیا تھا، جن سینئیر ججز نے آرڈر کیا میں نام نہیں لیتا لیکن میں وہ آرڈر نہیں کرتا، پرچہ دیں یا نہ دیں میرا کام یہ نہیں کام پھر بھی ایف آئی اے کا ہے، کل کو کیا پتہ ایف آئی اے کہہ دے پرچہ بنتا ہے یا کہہ دے پرچہ نہیں بنتا۔

    بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر …

    چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ قانون اور قاعدے کے مطابق ایف آئی اے نے انکوائری کا فیصلہ کرنا ہے، ہم ڈائریکٹ نہیں کہہ سکتے کہ پرچہ کریں، ایف آئی اے کو قانون اور قاعدے کے مطابق فیصلہ کرنے دیں، ضرورت ہوئی تو ہم ڈویژن بینچ کو بھی معاملہ بھیج سکتے ہیں، یہ بھی نہیں کہوں گا روزانہ بلا کر تنگ کریں یا تنگ نہ کریں، جو بھی تفتیشی ہوگا اسے کہیں قانون قاعدے کے مطابق دیکھے، اس میں جرنلسٹ بھی ہیں اور دیگر لوگ بھی ہیں-

    عدالت  نے ایف آئی اے میں دائر درخواست پر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

  • جعلسازی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    جعلسازی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کے دوران جعل سازی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان واصف الدین، سید عتیق احمد، محمد سراج الحق اور محمد فہد کی گرفتاری گلشن اقبال میں واقع ویسٹرن انٹر پرائزز ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے دفتر پر چھاپے کے دوران عمل میں آئی، چھاپے کے دوران ملزمان سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی ربڑ کی جعلی مہریں بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوئیں، برآمد ہونے والی مہروں میں تعلیمی اداروں، وزارت خارجہ اور وزارت تعلیم کی مہریں شامل ہیں۔

    صدر زرداری کا ترک ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر …

    پاکستان و بین الاقوامی جامعات کی مہریں جعلی مارک شیٹیں اور ڈگریاں ، کثیر تعداد میں پاسپورٹس ، نجی بینکوں کی مہریں بھی برآمد ہوئیں جو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنانے میں استعمال ہو رہی تھیں چھاپہ مار کارروائی میں وزرات خارجہ کے جعلی ٹکٹس بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان ویزا حصول کے لیے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث تھے، ملزمان تعلیمی اور وزٹ ویزا کے حصول کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بناتے تھے،ملزمان کے زیر استعمال کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کو بھی قبضے میں لے لیا گیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    علی زیدی کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ

    بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ، خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی

  • ملتان ایئر پورٹ سےسونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ملتان ایئر پورٹ سےسونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

    امیگریشن کی ملتان ایئرپورٹ پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی،سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا،برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں، ملزم محمد تنویر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا،ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا،ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا،بار بار ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔

    ملزم کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلئیر ہونے کے بعد چیک کیا گیا،ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ملزم کی معاونت کرنے والے عناصر کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔دوران تفتیش مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

    شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

  • جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے  گرفتار

    جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کراچی کے علاقے ایریا میں کی گئی ملزمان سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان گھرمیں جعلی ادویات کی تیاری،پیکنگ اورسیمپل تیار کر رہے تھے، ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں،آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ 82 سےزیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی ادویات شامل ہیں، جن میں زیادہ تر ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس سمیت دیگرامراض میں استعمال کی جارہی تھیں۔

    بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

    9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے گرفتار کر لیا۔

    با غی ٹی وی:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم صابر میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم صابر علی 3 سال قبل شہری سے 30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کے لیے متحرک جاری رکھا، ملزم کو میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • بیرون ملک  جانے والے  مسافر کے سامان سے جعلی ویزے برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے جعلی ویزے برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے جعلی ویزے برآمد ، ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا،ملزم غلام علی فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے نیپال جا رہا تھا۔دوران امیگریشن شک پڑنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے اٹلی کے جعلی ویزے اسٹیکرز برآمد کر لئے گئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزے کے اسٹیکرز حاصل کئے۔ملزم کو مذکورہ جعلی اسٹیکرز لے جانے کے عوض ایجنٹ سے نیپال کا ائر ٹکٹ ملا تھا،مذکورہ ویزے کے جعلی اسٹیکرز نیپال میں موجود لوگوں کے حوالے کرنے تھے۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

    انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
    ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں ،وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،جاری کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محمد اسامہ ، مرزا حسین بیگ اور غلام فرید شامل ہیں،ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ،ملزم محمد اسامہ نے معصوم شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 30 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم مرزا حسین نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ،چھاپے کے دوران ملزم سے 5 پاسپورٹ برآمد ہوئے ،ملزم غلام فرید ٹیکنکل سینٹر کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا،ملزم معصوم شہریوں کو بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا،چھاپے کے دوران ملزم سے 8 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
    وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ایف آئی اے کوہاٹ زون کی 11 چھاپہ مار کاروائیاں،جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 5 انکوائریاں درج کر لی گئیں،جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 6 مقدمات درج کر لئے گئے،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 6 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا،چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزیٹ سرکل بنوں، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کی جانب سے کی گئی،گرفتار ملزمان میں وقاص،طارق محبوب، یاسین اکبر، محمد بلال، صید رسول اور رامبیل خان شامل ہیں،ملزمان اپنی دکانوں، گھروں ، ٹیوب ویل اور دفاتر پر مین لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔چھاپہ مار کاروائیاں ڈی آئی خان میں لاہور مارکیٹ اور اکبر پلازہ اور کوہاٹ میں مسلم آباد ، عاشق کالونی اور بنوں روڈ میں کی گئی۔پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 7 میڈیکل سٹوز پر کاروائیاں کی گئی۔جعلی ادویات اور انجیکشن کے سیمپلز حاصل کر کے ڈریپ حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

  • سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں  کی گرفتاری سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو آئندہ سماعت تک صحافیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا –

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کیے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،پریس ایسوسی ایشن کے وکیل صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔

    بیرسٹر صلاح الدین نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے پیکا ایکٹ کے غلط استعمال کی عادی ہو چکی،بیرسٹر صلاح الدین نے جسٹس اطہر من اللہ کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پیکا سیکشن 20 کی ایک جز کو کالعدم قرار دے چکی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ رپورٹٹڈ فیصلہ ہے؟ اس پر صلاح الدین نے کہا کہ صرف مختصر حکم نامے میں اس سیکشن کو کالعدم کیا گیا، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا اس کا تفصیلی فیصلہ بھی آیا تھا؟ تو بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا تفصیلی فیصلہ آیا۔

    نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹن

    چیف جسٹس نے پوچھا اس فیصلے میں ایک پورا آرڈیننس بھی کالعدم کیا گیا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ وہ ایک نیا آرڈیننس آرہا تھا اسے کالعدم کیا گیا تھا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میرے خیال میں یہ فیصلہ چیلنج نہیں کیا حتمی ہو چکا، پرائیویسی میں مداخلت کے نام پر صحافیوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ غلط استعمال تو بہترین قسم کے قانون کا بھی ہو جاتا ہے، آپ پرائیویسی کو کوالیفائی کیسے کریں گے؟ جسٹس اطہر من اللہ کے ہائی کورٹ والے فیصلے میں پرائیویسی پر بات نہیں کی گئی ہے، آپ چاہتےہیں ہم 184 /3 میں سنتے ہوئے اس کی تشریح کریں؟-

    سینیٹ انتخابات،محسن نقوی، احد چیمہ،حامد خان سمیت سات بلامقابلہ منتخب

    بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ یہ معاملہ سیکشن 24 ، سائبر اسٹاکنگ سے متعلق ہے، یہ اس میں شامل ہے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کسی شق کو کالعدم کر سکتی ہے یا اس کی تشریح کر سکتی ہے وکیل نے کہا کہ نوازشریف اور بانی پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں کےخلاف اس قانون کا استعمال ہوا، موجودہ دور میں پھر اسی معاملے پر آپ کے سامنے ہوں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ ایف آئی اے کو تعلیم تو دے سکتے ہیں کہ اس قانون کا مقصد کیا ہے، وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے صحافی کو ایسے گرفتار نہیں کر سکتی، ایف آئی اے خود سے مقدمہ درج نہیں کر سکتی، شکایت کا مدعی ایف آئی اے کا اپنا افسر ہے۔

    ججز کا خط،چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی؟ یہ تو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس ہیں، یہ تو ایف آئی آر کے اندراج سے پہلے کا نوٹس ہے، ایسا نوٹس تو کل کو مجھے مل سکتا ہے، آپ کیوں خود سے تصور کر رہے ہیں وہ ایف آئی آر درج کریں گے؟ کئی بار اوپر سے بہت پریشر آجاتا ہے، افسر پریشر ہٹانے کے لیے نوٹس دے دیتا ہے مگر ایف آئی آر نہیں کاٹتا، گرفتار بھی نہیں کرتا، اس نوٹس میں تو وہ بطور گواہ بھی کسی کو بلا سکتے ہیں، اگر کوئی چیز آپ غیر قانونی دکھائیں گے تو ہی اسے ہم کالعدم کریں گے، ہم ایک قانونی عمل کو کالعدم نہیں کریں گے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے اندراج کا معاملہ پہلے آتا ہے، طلبی بعد میں، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پھر آپ یہ چاہتے ہیں نوٹس 160 کی جگہ سیکشن 157 کا ہونا چاہیے؟اس پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اگر ایف آئی آر درج ہو چکی ہو تو ہی نوٹس آسکتا ہے-

    بالٹی مور،جہاز حادثہ،ڈوبنے والوں میں چھ بھارتی شہری شامل

    بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

  • حوالہ ہنڈی،انسانی سمگلنگ کے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی،انسانی سمگلنگ کے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں،حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے ،گرفتار ملزمان میں محمد عمر، عبداللہ خالد اور شان حیدر شامل ہیں،ملزم شان حیدر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا،ملزم نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے،ملزم نے شہری کو بغرض ملازمت برطانیہ بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے وصول کیے،ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا،جبکہ کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کاروائیوں میں ہال روڈ لاہور سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ،ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ریکٹ کا سرغنہ تھے،چھاپوں کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے برآمد کئے گئے،ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے،ملزمان موبائل فون کے ذریعے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    زیارات ویزے پر ایران گئے شہریوں کو اغوا کرنیوالا گینگ کا سہولتکار گرفتار
    انسانی سمگلروں کا ایران میں معصوم پاکستانیوں کو اغواء کرنے کا معاملہ،کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بڑی کاروائی، گینگ کا مرکزی سہولتکار گرفتار کر لیا گیا،بروقت کاروائی کے نتیجے میں 3 معصوم شہریوں کو بازیاب بھی کروا لیا گیا، انسانی سمگلنگ میں ملوث مذکورہ گینگ ایران سے آپریٹ کیا جا رہا تھا،3 شہری زیارات ویزے پر ایران گئے تھے ،بعد ازاں معصوم شہریوں کو ایران پہنچنے پر انسانی سمگلروں نے اغوا کر لیا تھا ،انسانی اسمگلروں نے رہائی کے بدلے 20 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ اغوا کار معصوم شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔ انسانی سمگلر معصوم شہریوں کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بناتے رہے۔مذکورہ ویڈیوز متاثرین کے گھر والوں کو بھیج کر مزید رقم کا تقاضا کرتے تھے۔ کمپوزیٹ سرکل سرگودھا نے ملزم غلام عباس کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایران میں موجود ایف آئی اے لنک آفس سے بھی رابطہ کیا گیا۔اغوا کاروں کا ریکارڈ اور مغویوں کی تصاویر فوری طور پر ایف آئی اے لنک آفس ایران کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سرگودھا کی بروقت اور مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو 3 دن میں بازیاب کروا لیا گیا،بازیاب ہونے والے مغویوں میں محمد عدنان، کاشف محبوب اور محمد داود شامل ہیں،مغویوں کا تعلق بہلوال سرگودھا سے ہے۔بازیاب ہونے والے مغویوں سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، مغویوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام