Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • علی وزیرایک اور مقدمے میں گرفتار

    علی وزیرایک اور مقدمے میں گرفتار

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

    علی وزیر کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے علی وزیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی وزیر کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    علی وزیر کو سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے، تفتشی افسر نے علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے،عدالت نے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا عدالت نے علی وزیر کو 15ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی

    واضح رہے کہ ایک دن قبل اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھوکہ دہی کیس میں علی وزیر کی 20 ہزار روپوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) پشاورزون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جب کہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا،بیرون ممالک سے ملزم کی شناخت، سبسکرائبرز اور بینک ڈیٹیلز اور دیگر معلومات طلب کی جائے گی، تفصیلات ملنے کے بعد بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کی نان اویلیبل گرفتاری وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

    دوسری جانب ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے،ایف آئی اے حکام نے پشاور، مردان،صوابی اور سوات کو غیرقانونی حوالہ ہنڈی کاروبار اور ڈالر اسمگلنگ کا ہاٹ سپاٹ قرار دیا ہے۔

    اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جن ٹیکس چوروں کے خلاف کیس ثابت ہوچکے ہیں اور تمام قانونی فورمز سے ایف بی آر کے حق میں فیصلے آچکے ہیں ان سے بھی ریکوری تیز کرنے کی ہدایات کردی گئیں،چوری شدہ ٹیکس کی ریکوری کیلئے جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایف بی آرذرائع کےمطابق پہلےمرحلےمیں اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے 12300سے زائد افراد کی فہرست تیار کی گئی ہےجس میں صنعت کار،ملزمالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شامل ہیں فہرست میں شامل افرا د کارو بارکی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئےاور ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جب کہ ٹیکس نوٹس پرایک ہفتےمیں دستا ویز ات دینا ہوں گی۔

    ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

    دوسری جانب ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔

    سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، نگران وزیر داخلہ

    ذرائع کا کہنا ہےکہ غیر معمولی تعداد میں ڈالرلینےوالوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہےبینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں ڈالرزبینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کر سکے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی

  • کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا،ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں-

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے-

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

  • 3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

    ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں ، چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے زیر استعمال دکانیں اور آفسس کو بھی سیل کیا گیا ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران متعدد پلازوں کو بھی سیل کیا گیا جہاں کرنسی کی غیر قانونی سرگرمیوں جاری تھیں ،گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    کے پی زون کے تمام سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی زیر نگرانی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں ،غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ڈیلروں کا ڈیٹا مرتکب کر لیا گیا۔ ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جاری ہے۔

  • شوگر ملزمافیا ، ڈیلرز کے خلاف گھیرا تنگ

    شوگر ملزمافیا ، ڈیلرز کے خلاف گھیرا تنگ

    شوگر ملز مافیا اور ڈیلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جانے لگا،

    شوگر ملز مافیا اور ڈیلرز کا گٹھ جوڑ چینی کی قیمت میں اضافے کا باعث بنا،پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے حوالے کردیئے ،ایف آئی اے نے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 ڈیلرز شوگر ملز کے نمائندے نے مالکان سے مل کر چینی 90 سے 180 روپے کلو تک لے گئے,شوگر ڈیلرز نے کارٹل بنا کر اربوں روپے منافع کمایا,

    خوشاب سے نعمان قریشی، ساجد اور توثیق کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا,سرگودھا سے ڈیلر فاروق خان، قصور سے ملک عظیم، کراچی سے طلحہ کپور اور جمال مصطفیٰ کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا ،چشتیاں سے ڈیلر اویس بلال، فیصل آباد سے عمران، میر پور سے وقاص کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا,لاہور سے اشرف اور ملتان سے ڈیلر ارشد کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا,ایک ڈیلر ماجد ملک کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے,چینی کی اسمگلنگ کا ڈیٹا بھی ان ہی ڈیلرز سے حاصل کیا جائے گا,ڈیلرز کے ہاتھ آنے پر شوگر ملز مالکان بھی پکڑے جا سکتے ہیں

    چینی کی قیمت کئی شہروں میں 230 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے، بلوچستان کے شہر چمن میں چینی 230 روپے فی کلو مل رہی ہے، کوئٹہ میں چینی 220 روپے فی کلو مل رہی ہے، کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں چینی 230 روپے فروخت کی جا رہی ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی اوپن مارکیٹ میں 175 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے،لاہور کی کئی مارکیٹوں میں چینی غائب ہو چکی ہے، گلی محلوں میں چینی دو سو روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے،چینی کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود ذخیرہ اندوز سرگرم ہیں،شوگر ملز مالکان نے چینی ایکسپورٹ کرکے مصنوعی قلت پیدا کردی

    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی

    چینی کی قیمت 300 تک پہنچنے کا خدشہ

    چینی کی برآمد پر پابندی عائد

    1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پنجاب میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    ملتان: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور جعلی سازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجو شہریوں سے پیسے بٹور کر انہیں غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجتے تھے جس کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ملزم محمد افضل انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے اور پھر روپوش ہوگیا تھا۔

    ایف آئی اے نے دوسری کاروائی میں جعل سازی میں ملوث فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کرامت علی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تھاملزم اپنی فیکٹری میں رجسٹرڈ پلاسٹک کمپنی کی جعلی مصنوعات بنا رہا تھا چھاپے کے دوران فیکٹری سے جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    آن لائن اسلحہ منگوانے والا گروہ گرفتار

    قبل ازیں کراچی میں آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیامحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل عرف کوڈو اور محسن پشاور، نوشہرہ سے اسلحہ بذریعہ آن لائن کراچی منگواتے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، گروہ کا سربراہ راشان ملائیشیا میں بیٹھ کر گینگ کو آپریٹ کرتا ہے، جبکہ فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کے سربراہ کا اہم ساتھی ہے اور اسلحے کی سپلائی واٹس ایپ کے ذریعے کی جاتی تھی۔

    اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 5 روپے کی مزید کمی کے بعد 307 روپے پر آ گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا، آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 307 روپے 10 پیسے تھی جو 5 ستمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(FIA)نے لاء انفورسمنٹ ایجنسز کے ہمراہ پشاور سمیت دیگر شہروں میں ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن شروع کردیا ہے۔

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز ایک کاررواٸی میں ایف اٸی اے نے مقامی پولیس کے ہمراہ پشاور کے غیرملکی کرنسی کےمشہورمارکیٹ چوک یادگار میں 200 دکانوں کو سیل کردیا ہے ایف آئی اے نے گزشتہ چند دنوں میں پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں مختلف کاررواٸیوں میں درجنوں افراد کو ڈالرز اور غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کرکے ان سے ریکوری کی ہے۔

    پشاور میں ریسکیو1122 کی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز

    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے پولیس کے تعاون سے 15اگست سے 2ستمبر تک مختلف کاررواٸیوں میں ڈالرز اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان سے 100 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالرز برآمد کئے ہیں۔

    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں کے پی میں ڈالرز مافیا سے 1ارب 71کروڑ روپے مالیت کے ڈالرز اوردیگر غیر ملکی کرنسی برامد کرکے 547افراد گرفتار کئے ہیں کےپی میں غیر ملکی کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے زیادہ تر کیسز کا تعلق مڈل ایسٹ افغانستان اور دبئی سے ہیں ڈالرز کی زیادہ تر سمگلنگ افغانستان کو ہوتی ہے طورخم بارڈر پر ایف ائی اے کا کردار صرف امیگریشن تک ہے جب کہ بارڈر پر ڈالرز کی سمگلنگ روکنے کا کام کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا ہے۔

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، …

  • جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار

    جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی ،جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتارکر لیاگیا

    ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رانجا کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے سیالکوٹ روڈ گجرانوالہ میں کاروائی کی، کاروائی کے دوران جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان سے 100 سے زائد جعلی پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی ویزا سٹیکرزبرآمد کر لئے گئے،ملزمان کے قبضے سے متعدد مہریں، کمپیوٹر، کلر پرنٹرز، ڈرل مشین، کیمیکل اور پرنٹنگ سے متعلق آلات برآمد کر لیا گیا۔برآمد ہونے والے جعلی پاسپورٹس میں اٹلی، سپین، یونان، پرتگال اور پاکستان کی جعلی پاسپورٹس شامل ہیں

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد زبیر اور حمزہ شامل ہیں، ملزمان کو سیالکوٹ روڈ گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے۔ملزمان بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح شہریوں کو جعلی پاسپورٹس اور ویزوں مہیا کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

  • حریم شاہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود نہیں چلاتی،خاوند کا دوران تفتیش انکشاف

    حریم شاہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود نہیں چلاتی،خاوند کا دوران تفتیش انکشاف

    پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے متعلق معلوم ہوا ہےکہ ان سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیش کی ہے صحافی مرتظی علی شاہ نے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ حریم شاہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود نہیں چلاتی ہیں جبکہ واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔حریم شاہ نے کہا تھا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

    علاوہ ازیں آج بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے ان کےگھر پہنچنےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلال چند روز قبل لاپتا ہوئے تھے لیکن وہ کل رات 12 بجے گھر پہنچ گئے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق مرتظیٰ علی شاہ نے بتایا کہ بلال شاہ سے ایف آئی اےکراچی نے تفتیش کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
    افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
    پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤئنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، بلال شاہ کو پانچ دن تک ایک ہی مقام پر رکھا گیا جبکہ ذرائع نے بتایا ہےکہ بلال شاہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ حریم شاہ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں، بلال شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ خود اکاؤنٹ نہیں چلاتی لیکن کوئی ان کی مرضی سےچلا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقاتی ادارے نے بلال شاہ کے فون کا فارنزک بھی کرایا۔