Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں،محسن نقوی

    ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں،محسن نقوی

    وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں پاک، امریکہ تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، قائم مقام امریکی سفیر نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں.ایف آئی اے کوجدیدادارہ بنانے کیلئے امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے. امریکہ ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا،امریکہ نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا.

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے. دہشتگردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فورسز کو جدید آلات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے.سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے.پاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں.قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا. غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

    نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر پاکستانی حکام کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں،نیٹلی بیکر نے وزیر داخلہ کو پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی.ملاقات میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی، نیٹلی بیکر نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر آئی این ایل لائن نیلسن بھی ملاقات میں موجود تھے

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ملکی معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے ،شرجیل میمن

  • ملک میں چور بازاری کے سوا ایف آئی اے کا کام کیا ؟قائمہ کمیٹی اراکین برہم

    ملک میں چور بازاری کے سوا ایف آئی اے کا کام کیا ؟قائمہ کمیٹی اراکین برہم

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اراکین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں لاپتا افراد کا معاملہ زیر بحث آیا جب کہ اس دوران چیئرمین کمیٹی اور ممبران ایف آئی اے حکام پر برہم ہوگئے،چیئرمین کمیٹی خرم نواز نے کہا کہ ایف آئی اے نے جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کیا داخلہ کمیٹی کے پاس اتھارٹی ہےکہ ایف آئی اے سے جرائم کا حساب لے سکے، جا کر ڈی جی ایف آئی اے کو بتا دیں کہ یہ نہیں چلے گا۔

    ممبر داخلہ کمیٹی چوہدری نصیر نے کہا کہ میرے ضلع سے ایک شخص ڈیڑھ سال سے لاپتا ہے، 2 کروڑ روپے مانگے جارہے ہیں اور ڈیمانڈ کرنے والا ایران میں بیٹھا ہے، ایف آئی اے نےکہا ڈی جی سے رابطہ کریں لیکن کیاعام آدمی ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کرسکتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ملک میں چور بازاری کے سوا ایف آئی اے کا کام کیا ہے،کمیٹی ممبر حنیف عباسی نےکہا کہ پہلے نبیل گبول پھر میں نے اور آج چوہدری نصیر نے ایف آئی اے کے کنڈکٹ پر سوال اٹھایا ہے، ایف آئی اے والوں کو داخلہ کمیٹی میں بلا کر ہماری توہین نہ ہی کیا کریں،رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ کمیٹی کی کسی بات کی بیوروکریسی کے سامنے کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    چیئرمین خرم نواز نے کہا کہ ایف آئی کے ڈی جی یا ڈائریکٹرکا ذاتی کیس ہو تو ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود دوسرا کیس بنالیتے ہیں،بعد ازاں کمیٹی نے 14 ماہ سے لاپتا گجرات کے شہری کو ایک ہفتےمیں بازیاب کراکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں زرتاج گل نے سوالات کئے اور کہا کہ کس نے گولی چلانے کا حکم دیا، اموات اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات دی جائیں، مطیع اللہ جان کو کیوں گرفتار کیا گیا،زرتاج گل وزیر نے سوال کیا وزیر داخلہ بتائیں کہ کس نے حکم دیا کہ 25 اور 26 نومبر کو شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی جائے؟ وزیر داخلہ بتائیں کہ کتنے افراد کی اموات ہوئیں اور کتنے زخمی ہوئے؟وزیر داخلہ بتائیں کہ مطیع اللہ جان کو پمز اسپتال کے باہر سے اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے کیوں گرفتار کیا؟ وزیر داخلہ بتائیں کہ اسلام آباد سے 1100 پشتونوں کو لسانی بنیاد پر کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟وزیر داخلہ بتائیں کہ صحافیوں کو ان کی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے پر دھمکایا کیوں جا رہا ہے؟

  • منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی اہلیہ کی عدالت طلبی

    منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی اہلیہ کی عدالت طلبی

    لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو بھی کیس میں طلب کر لیا۔

    سماعت کے دوران مونس الہٰی کی اہلیہ کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ان خواتین کو مقدمے کی پیشیوں سے مستقل طور پر استثنیٰ دیا جائے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا ہے اور ان خواتین کو بھی اس میں نامزد کر دیا ہے، حالانکہ تحقیقات میں ان کے خلاف ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا۔عدالت نے اس درخواست پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک یا دو سماعتوں میں ان خواتین کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، جس کے بعد عدالت درخواست پر غور کرے گی اور ممکنہ طور پر خواتین کو مقدمے کی پیشیوں سے استثنیٰ دے دیا جائے گا۔

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی مزید سماعت 6 جنوری 2024 کو ہوگی، جس میں عدالت مزید دلائل سن کر فیصلہ کرے گی۔

    یہ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے مالیاتی سرگرمیاں کیں اور منی لانڈرنگ کی۔ اس کیس کی سیاسی نوعیت بھی زیر بحث ہے اور اپوزیشن جماعتیں اسے سیاسی انتقام کے طور پر دیکھتی ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو عدالت نے طلب کر لیا ہے، اور خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات اور سماعت 6 جنوری 2024 کو دوبارہ ہوں گی۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست  سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گےعدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

    ایف آئی اے درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

  • عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین  گرفتار

    عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کر کے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کے مطابق خواتین گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کررہی تھیں کہ حکام نے انہیں موقع پر پکڑلیا،مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی اے نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کو امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، گرفتار خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی، گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی،انہی خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا تھا، ملزم خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

  • ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

    بشریٰ بی بی کے خلاف قائم توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نے درخواست دائر کی ہے،ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی،بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں، عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی و دیگر پرمقدمہ درج

    اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی و دیگر پرمقدمہ درج

    اداکارہ نرگس نے سائبر کرائم ایف آئی اے میں ہتک عزت کامقدمہ درج کرادیان،رگس کی طرف سے سائبر کرائم میں دی گئی درخواست میں دفعہ 20, 21, اور 511 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی-

    ایف آئی اے لاہور میں ایک اہم شکایت درج کی گئی ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس نے سوشل میڈیا پر اپنی عزت و وقار کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی ہے۔ شکایت نمبر 4080/2024 مورخہ 13 نومبر 2024 کو درج کی گئی، جس میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ کچھ افراد نے جان بوجھ کر ان کے خلاف جھوٹے، بدنام کن اور توہین آمیز بیانات پھیلانے کی مہم شروع کی ہے۔شکایت کنندہ غزالہ ادریس نے کہا کہ ان افراد کی فہرست میں مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی، مہرین سبطین، بلال ظفر، عاطف ملک، شکیل زاہد، سلمان قریشی، جواد شاہ اور زنیرا ماہم شامل ہیں، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے خلاف نازیبا مواد شیئر کر رہے ہیں۔ ان افراد نے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ منشیات کے استعمال میں ملوث ہیں، جبکہ یہ الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

    شکایت کنندہ کے مطابق، ان افراد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کیں جن میں غزالہ ادریس کے بارے میں توہین آمیز، گندی زبان استعمال کی گئی ہے، جس سے ان کی عزت و وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان ویڈیوز میں جنسی طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور ان پر جذباتی طور پر حملے کیے گئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں غزالہ ادریس کو "ڈرامہ کوئین” اور "نرگس کو ڈانس سکھانے والی” جیسی توہین آمیز اصطلاحات سے نوازا گیا ہے۔ایف آئی اے نے شکایت کے بعد ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کی، جس میں یہ واضح ہوا کہ 3 نومبر 2024 کو یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس کا عنوان "نرگس کو ڈانس سکھانے والی اداکارہ عابدہ عثمانی کے نرگس کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات” تھا۔ اس ویڈیو میں غزالہ ادریس کے خلاف توہین آمیز مواد موجود تھا، جس کی مدت 11 منٹ 13 سیکنڈ تھی اور ویو کی تعداد 141,000 سے زائد تھی۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر بھی کئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں غزالہ ادریس کے خلاف بدنام کن زبان استعمال کی گئی ہے۔

    ایف آئی اے نے اس معاملے میں مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شکایت کنندہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، عابدہ عثمانی (جو کہ ناصیرہ رانی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں) کو اس مہم میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر ملزمان جیسے مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی اور دیگر افراد کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، عابدہ عثمانی کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت سیکشن 11، 20، 21(d) اور 24 اور پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے سیکشن 500 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان الزامات میں دھمکیاں، نفرت انگیز تقاریر، اور جنسی طور پر توہین آمیز مواد شامل ہے ایف آئی اے نے 4 دسمبر 2024 کو عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی آر نمبر DD/CCW/RC-LHR/2024/3078 درج کر لیا ہے مقدمے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سب انسپکٹر یاسر رمضان کو سونپ دی گئی ہیں، اور ایف آئی آر کی کاپیاں متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/12/CamScanner-12-04-2024-17.35-1.pdf” title=”CamScanner 12-04-2024 17.35 (1)”]

    قبل ازیں اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سائبرکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں ساتھی اداکارہ مریم علی حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کی تھی اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے-

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

  • بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈے کرنیوالے 924 اکاؤنٹس کی نشاندہی

    بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈے کرنیوالے 924 اکاؤنٹس کی نشاندہی

    کراچی:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈے کرنے والے 924 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی، نشاندہی کے بعد اب تک 312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے کراچی آفس سے جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ سائبرکرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹرعمران محمود کی زیر سربراہی سوشل میڈیا پرریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ویسٹ عمران محمود کو 3 ماہ قبل تعینات کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنی تقرری کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اور تجز یے کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام،ٹویٹر،ٹک ٹاک اوردیگر پلیٹ فارمزپرمشکوک سرگرمیوں کی نگرانی شروع کی۔

    ترجمان ایف بی آر کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شئیرکرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی،مذکورہ اکاؤنٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوتفصیلات فراہم کردی گئی ہیں،رپورٹ کردہ اکاؤنٹس میں 487 فیس بک ،190ٹک ٹاک، 147 ایکس (ٹوئٹر)، 88 انسٹاگرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کےاکاؤنٹس شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق نشاندہی کے بعد اب تک 312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے جبکہ ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے،جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اورپروپیگنڈے کے لیےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئےتمام تروسائل بروئے کارلائےجائیں گے،ملزمان کی نشاندہی کےلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

  • کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

    کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی ای)کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی کے ڈیلر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے اہلکاروں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے قریب پارکنگ گیٹ پر چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن سرکل نے بتایا کہ ملزم کو غیر ملکی کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے شواہد کے حامل موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ وہ برآمد شدہ غیرملکی کرنسی فروخت کرنے کے مقصد سے گجرات سے کراچی آیا تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کی تحویل سے 4 ہزار امریکی ڈالر اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے مسلسل پاکستان بھر میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے جس میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں.

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • سپریم کورٹ،صحافیوں کو جاری نوٹسز بارے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

    سپریم کورٹ،صحافیوں کو جاری نوٹسز بارے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

    سپریم کورٹ ، صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے صحافیوں کو جاری نوٹسز اور تحقیقات سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران کے دستخطوں کے ساتھ رپورٹ جمع کروائی جائے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صرف زبانی کہنے سے مقدمہ ختم نہیں ہوگا ، وکیل پریس ایسوسی ایشن نے کہا کہ مقدمہ میں ابھی ایشوز موجود ہیں، 60کے قریب صحافیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے،عدالت نے کہا کہ پیکا ایکٹ سے متعلق مقدمہ ہائیکورٹ میں بھی تھا ؟ اس کا کیابنا ؟وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کے سیکشن کو ختم کردیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا ہائی کورٹ فیصلےکے خلاف کوئی اپیل زیر التواہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر نہیں کی گئی،صحافیوں کو جاری کردہ نوٹسز بھی ختم ہو چکے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نےایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف کہہ دینے سے ایشو ختم نہیں ہوتا ،

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ صحافیوں کو بھی اپنا کوڈآف کنڈکٹ بنانا ہوگا ، وی لاگ کریں لیکن بات شائستگی سے کریں ،صحافیوں کا پرسنل ہونا نامناسب رویہ ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایف آئی اے 161 کے نوٹسز کیسے جاری کرسکتا ہے ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی صرف انکوائری تھی اس لیے صحافیوں کو بلایا گیا ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 161 نوٹسز تو مقدمہ درج ہونے کے بعد ہوسکتے ہیں یہ نوٹسز تو قانون کے خلاف ہیں ،

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب