Baaghi TV

Tag: ایف بی آر

  • ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: آراے بازار پولیس کی اہم کاروائی ،اغوا ہونے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 10 روز بعد لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کے مطابق ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی،ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی رحمت اللّٰہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے نکلا تھا، واپس گھر نہیں لوٹا، رحمت اللّٰہ خان کے اغواء کا مقدمہ 12 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔

    ملزمان نے چند روز قبل سرکاری ادارے کے آفیسرکو اغواء کرکے تاوان کامطالبہ کیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول رحمت اللہ کو اغواء کے بعد فوراً قتل کرکے نعش کو سرائے خربوزہ دفنا دیا تھا، مقتول رحمت اللّٰہ خان کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے کمال آباد سے اغواء کیا گیا تھا،ملزمان کی نشاندہی پر نعش کو تلاش کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان مقتول کے دوست تھے اورملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا-

    ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں،دوران تفتیش فوٹیجز اور شواہد اکٹھے کرکے سائنٹیفک ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کے چہرے میچ کرکے انہیں ٹریس کیا گیا،سینئیر افسران کی نگرانی مین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کے پی، چنیوٹ اور فیصل آباد میں متعدد ریڈز کیے گئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کینٹ اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،

    ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے-

  • سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کنٹینرز ٹریکنگ کے ٹھیکوں میں کرپشن پر ایف بی آر کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی

    ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین ایف بی آر کا کام صرف کرپٹ افسران کا تحفظ کرنا رہ گیا ہے؟ سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایف بی آر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ” آپ ایف بی آر کے وکیل ہیں جو عوام کے پیسوں پر پل رہی ہے، ایف بی آر تمام کرپٹ لوگوں کو پالنا چاہتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرکے پوچھتے ہیں کیوں کرپٹ افسران کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں؟”.

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں، ایف بی آر ان کو بچانے آگیا، آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟ یہ غیر ضروری نظر ثانی درخواست دائر کی گئی جس پر حیرت ہے،سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی،سپریم کورٹ نے عدالتی حکم نامے کی کاپی ایف بی آر بورڈ کے تمام ممبرز اور سیکریٹری خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ ایسی درخواستیں دائر نہ کی جائیں جس سے عدالتی وقت کا ضیاع ہو

    کس کو پیسے کھلائے ہیں رسیدیں کہاں ہیں؟غیرقانونی کام ہمیں سب پتہ ہیں، چیف جسٹس
    دوسری جانب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے بلڈر کے وکیل سے سوال کیا کہ پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس کس کو اد اکی ہے؟ اس پر بلڈر کے وکیل نے جواب دیا پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو دی ہے،عدالت نے سوال کیا کس کو پیسے کھلائے ہیں رسیدیں کہاں ہیں؟ بلڈر کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی اور دیگرکو پیسے دیے ہیں، رسیدیں پیش کرنے کی مہلت دی جائے، اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلڈر نے 22 منزلہ عمارت بنادی ہے مگر رسیدیں نہیں ہیں ،کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا چوہدری خلیق الزماں روڈ کمرشلائز نہیں ہوسکتا، عدالت نے درخواست گزار کو بلڈنگ کی کمرشلائزیشن کی مد میں ادائیگی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ،کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا ،عدالت نے فریقین کو 25 اپریل کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • کسٹمز حکام پر دہشتگردانہ حملہ،صدر مملکت،وزیراعظم کا اظہار افسوس

    کسٹمز حکام پر دہشتگردانہ حملہ،صدر مملکت،وزیراعظم کا اظہار افسوس

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، صدر مملکت نےشہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے،صدر مملکت نےاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کسٹم اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،

    دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیرِ اعظم نے واقعے میں شہید ہوئے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے اور کہا ہے کہ شہداء کے خاندان کی زمہ داری اب حکومت کی ہے،وزیراعظم نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے لئے شہداء پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں،دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے واقعے کی شدید مذمّت کی اور واقعے میں  کسٹمز اہلکاروں اور ایک راہگیر بچی کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا،وزیراعلی نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی.

    قبل ازیں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،کسٹمز اہلکار18 اپریل کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہید کئے گئے تھے۔ چیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور افسران نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی،چیرمین ایف بی آر، ممبرز اور افسران نے شہدا کی لازوال قربانی کو سراہا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

  • سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع

    سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18 کی بجائے 22 اپریل ہے،ٹیکس دہندگان بغیر کسی جرمانے اور اضافی سرچارج کے اپنے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور سیلزٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے مقرر معیاد تک جمع کرواسکتے ہیں،اس بارے میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو مراسلہ لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

    عید پر حملے میں زخمی اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی بھی شہید

    دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کیلئے صرف دو سال باقی ہیں،اقوام متحدہ

    شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر ہونا خوش آئند ہے،سارہ احمد

  • ٹیکس نادہندگان کیخلاف  کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی آر

    ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں،ایف بی آر

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی تیاری مکمل کر لی، چند روز تک ٹیکنس نادہندہ تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس دے دیئے جائیں گے-

    باغی ٹی وی : ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا ہے، نہ کسی سے زیادتی ہو گی نہ زائد ٹیکس لیں گے، تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں، حکومت سنجیدہ ہے،چند روز تک ٹیکنس نادہندہ تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس مل جائیں گے-

    ذرائع کے مطابق جن تاجروں اور صنعت کاروں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے ان کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ان تاجروں کا ٹیکس چند ہزار جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے بیشتر تاجروں اور صنعتکاروں نے متعدد پلاٹس لے رکھے ہیں اور ان کے بیرون ملک بھی بزنس ہیں، کئی بار ان تاجروں اور صنعتکاروں کو پورا ٹیکس دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کی اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ، انارکلی اور لبرٹی کے تاجروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جبکہ مال روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے تاجروں کی فہرستیں بھی تیار ہیں تاجروں کا 10 سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجروں کو شامل کیا جائے، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا، اسٹے خارج ہو جائیں گے۔

  • ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی  منظوری

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں جس پر فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کی جائیں گی جس کیلئے چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دے دی اور رولز متعلقہ افسران کو بھیج دئیے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں، ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کو نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرن جمع نہیں کروائے گئے ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گااس حوالے سے ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

  • تاجر دوست اسکیم : سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پُرفارم  جاری

    تاجر دوست اسکیم : سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پُرفارم جاری

    اسلام آباد: ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے تحت تمام غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکانداروں کو 30 اپریل 2024 تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے تاجر دوست اسکیم سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات پر مبنی پرفارم بھی جاری کردیا ہے، جس سے تاجروں کو اسکیم سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں، پہلے سے رجسٹرڈ دکاندار کو تاجر دوست اسکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بجلی کے ماہانہ بلوں میں ادا کیاگیا انکم ٹیکس تاجر دو ست سکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈ جسٹ کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ تا جر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی ٹیکس وصولی یکم جولائی سے شروع ہوگی، تاجر دوست اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ سے باہر کے تاجروں کو رجسٹر کرنا ہے۔

    امتحانات میں نقل کا معاملہ: ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

    محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور

  • ایف بی آر نے پہلے نو ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرلئے

    ایف بی آر نے پہلے نو ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرلئے

    اسلام آباد: ایف بی آر نے مارچ 2024 کے ساتھ سا تھ موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرلئے۔

    باغی ٹی وی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 6707 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 6710 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ پہلے نوماہ کے دوران 369 ارب روپے کے ریفنڈزبھی جاری کئے گئے ہیں۔

    گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 254 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے، گذشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جمع کئے جانے والے محصولات کے مقابلہ میں ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 30 فیصد زیادہ محصولات جمع کئے ہیں۔

    ‏نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ ، سینئر افسران جونیئر افسر کے …

    ایف بی آر نے مارچ 2024 کے لئے 879 ارب روپے کا محصولات کا مقرر کردہ ہدف پورا کرلیا ہے،جبکہ گذشتہ سال مارچ میں جاری کئے جانے والے 22 ارب روپے کے ریفنڈزکے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مارچ کے مہینے میں 67 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

  • آئی ایم ایف کا جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار

    آئی ایم ایف کا جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اطلاق کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موثراقدامات نہیں کئے گئے، ایف بی آر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا ، آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف ک ے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہےایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں، پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ روز پیر کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل تھا ، جبکہ بورڈ آج منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا، 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے، پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

    جے یو آئی رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

  • ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    اسلام آباد: ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائےگا، ہر دکاندار کو سالانہ کم از کم 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملےگی، اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا تاہم پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اسٹورز، دکانیں، ویئر ہاؤسز اور کاروباری دفاتر رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا۔

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ماہ کی مقررہ 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے کی صورت میں تاجروں کو 25 فیصد رعایت ملےگی، قانون پر عمل نہ کرنےکی صورت میں نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائےگی، تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹابیس تیار کیا جائےگا۔ایف بی آر نے اسپیشل پروسیجرز فار اسمال ٹریڈرز اینڈ شاپ کیپرز کے نام سے اسکیم پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    نوٹیفکیشن کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائےگا، ہر دکاندار کو سالانہ کم از کم 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملےگی، اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا تاہم پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی۔

    سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات