Baaghi TV

Tag: ایف بی آر

  • ایف بی آر نے پی آئی کے تمام منجمد اکاونٹس بحال کردیئے

    ایف بی آر نے پی آئی کے تمام منجمد اکاونٹس بحال کردیئے

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے اکاونٹس منجمد ہونے کا معاملہ، ایف بی آر نے پی آئی کے تمام منجمد اکاونٹس بحال کردیئے-

    باغی ٹی وی : ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ترجمان پی آئی اے کے مطابق 55 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر اکاونٹس منجمد کئے گئے تھے پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا-

    واضح رہے کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے تھے، ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں، پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4ارب کی ادائیگی کرنی ہے،پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن فائل نہیں کئے، ٹریبونل کے آرڈر پر 2ارب 70کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ہیں ائیر لائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں لی گئی رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی،پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دے دی،پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5ارب روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پی آئی اے ذرائع نے بتایاکہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے یورپ اور برطانیہ کی پروازیں بحال ہوجائیں گی،پی آئی اے ترجمان نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تصدیق کی ہے۔

    حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط پیش کر دیں،12 …

  • بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد

    بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے بینکوں کی آمدنی پر40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے دفعہ 99 ڈی کے ذیلی دفعہ 2کے تحت بینکوں کی ونڈفال آمدن پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائدکردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں کے غیر معمولی منافع پر ٹیکس آئی ایم ایف کے مطالبے پر عائد کیا گیا، جس سے ونڈ فال ٹیکس سے 33 سے 35 ارب روپے اضافی آمدن کا امکان ہے کیلنڈرسال 2021 اور کیلنڈر سال 2022 میں متعین کردہ فارمولہ کے تحت بینکوں کے ونڈفال آمدن پریہ ٹیکس عائد کردیا گیاہے۔

    پی ٹی آئی کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

    بحریہ ٹاؤن کراچی کیس:بینک نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

    ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟

    قبل ازیں وفاقی کابینہ نے دوہفتے قبل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر40 فیصدٹیکس عائدکرنے کی منظوری دی تھی۔

  • ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد  کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل

    ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس آفس ون نے کارروائی کرتے ہوئےے ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کردی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایک کمپنی کے مالکان کے خلاف تحقیقات میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والی کمپنی کا پتہ ملا، کراچی سمیت پنجاب تک جعلی سیلز ٹیکس انوائس بیچنے والا نیٹ ورک سامنے آیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کی گئی، کمپنیوں نے 314 ارب روپےکا ٹیکس فراڈ کرکے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹیکس فراڈ میں ملوث متعدد کمپنیوں نے ریفنڈواپس کرنا شروع کردیاملک بھر کے ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کے بعد ملزمان تک پہنچے، ایک کمپنی کے دفتر سے ٹیکس ریٹرن فائل کیےگئے، مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

    وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا

    دوسری جانب دو روز قبل ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹلی جنس و انوسٹی گیشن آئی آر نے راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کی حدود سے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے کاروبار میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کیا تھا ، ایف بی آر کے مطابق ملزم کئی ماہ سے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد اور کمپنیوں کو اربوں روپے کے جعلی سیلز ٹیکس انوئسز تیار کر کے دیتا رہا۔ شکیل نامی ملزم نے اسلام آباد کے پوش علاقے میں دفتر بنا رکھا تھا اور کافی عرصے سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا متعلقہ عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری ہے،تحقیقات کے بعد مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    پولیس وین لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا اہلکاروں پر بدترین تشدد

  • محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

    محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر،، مشیراحد چیمہ،چیئرمین ایف بی آر،وفاقی سیکرٹری خزانہ اوردیگر متعلقہ افسران نےشرکت کی،اجلاس میں نگراں وزیراعظم کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ دی گئی جبکہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 جوان شہید

    اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے اسمگلنگ کے کنٹرول کے لیے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہوگا۔

    نگراں وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا …

  • ایف بی آر نے اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایف بی آر نے اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں (آئی پی جے سی پیز) پر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان اور خیبرپختونخوا کوانسداد اسمگلنگ کے اختیارات دے دئیے جا کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی، یوریا، گندم اور گندم کے آٹے جیسی اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف قوانین کے نفاذ کے لیے بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں (آئی پی جے سی پیز) اور مشترکہ چوکیوں کو مطلع کر دیا گیا ہے اب پاکستان رینجرز اور فرنٹیئر کور ان چیک پوسٹوں پر تعینات کسٹم اہلکاروں کے ساتھ انسداد اسمگلنگ کے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔

    نیب نے بشری بی بی اور فرحت شہزدی کو طلب کر لیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی/جنوبی) اور خیبرپختونخوا (شمالی/جنوب) کے افسران کو اسمگل شدہ اشیا کے علاوہ مطلع شدہ اشیائے ضروریہ کی ذمہ داریاں سونپی ہیں بین الاقوامی سرحدوں کے 50 کلومیٹر اور بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں اور جوائنٹ چیک پوسٹوں پر جیسا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے مطلع کیا گیا ہےتاہم خارج کیے گئے علاقوں میں سٹی میونسپل حدود، کسٹم ایریاز، کسٹم اسٹیشنز، پورٹس، بارڈرز کسٹم اسٹیشنز، بین الاقوامی ہوائی اڈے، اور بانڈڈ گودام وغیرہ شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،بی ایل ایف کے 3 دہشتگرد ہلاک

    ایف بی آر نے پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان (شمالی/جنوبی) اور خیبر پختونخوا (شمالی/جنوبی) کے افسران کو بلوچستان اور خیبر کے سرحدی اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انسداد اسمگلنگ کے اختیارات استعمال کرنے کا اختیار بھی دیا ہے محکمہ کسٹم کے آئی پی جے سی پیز اور جے سی پیز نیز پاکستان رینجرز/فرنٹیئر کور یکم نومبر 2023 سے 30 جون 2024 تک پاکستان کے اندر اور باہر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کو روکیں گے۔

  • جائیدادوں کی قیمت،ایف بی آر طریقہ کار طے کرنے میں ناکام،وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ

    جائیدادوں کی قیمت،ایف بی آر طریقہ کار طے کرنے میں ناکام،وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ

    وفاقی ٹیکس محتسب نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر املاک یا جائیداد کی بڑے شہروں میں رائج مارکیٹ کے لحاظ سے مناسب اور منصفانہ قیمتیں مقرر کرنے کے لئے طریقہ کار یا معیار مقرر کرنے میں ناکام رہا ہے

    ایف بی آر آمدن کے اس شعبے سے ضرورت کے مطابق مالیات کے حصول میں ناکام ہو چکا ہے، وفاقی ٹیکس محتسب کی سفارشات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2018ء میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون کے تحت غیر منقولہ املاک (آئی ایم پی ) کے لئے ڈائر یکٹوریٹ جنرل قائم کیا گیا لیکن پراپر ٹی سیکٹر افادیت اور صلاحیت کا اندازہ اور تخمینہ لگانے کے لئے یہ ڈائر یکٹوریٹ ابھی تک فعال نہیں ہو سکا .

    وفاقی محتسب نے ایف ٹی او آرڈرنینس 2000ء کی دفعہ جی(1) کے تحت از خود چھان بین شروع کی انہوں نے ڈی سی شرح اور قیمتوں کے تعین کے لئے ایف بی آر کے جاری کردہ مختلف ایس آر او زکاجائزہ لیا ،ایف ٹی سی کے ریسرچ ونگ کے مارکیٹ تجزیہ کو بھی پیش نظر رکھا ،ریسرچ ونگ نے SRO 1734(1)12022 مورخہ 13 ستمبر 2022 میں غیر منقولہ جائیدادوں کی تشخیص کے جدولوں میں نمایاں بے ضابطگیاں، تضادات، کمزوریاں اور تضادات پائے۔ ایف ٹی او کا اس کیس پر کوئی دائرہ اختیار نہیں تھا۔ایف ٹی او نے راولپنڈی کے معاملے میں ایف بی آر کی طرف سے طے شدہ منصفانہ مارکیٹ ویلیو کی قیمتوں میں واضح تضاد پایا،مثال کے طور پر راولپنڈی شہر کے دل جیسے راجہ بازار، اصغر مال، صادق آباد، پیرودھائی کے ساتھ ساتھ دیگر ملحقہ رہائشی اور تجارتی علاقوں کو نہیں دیکھا گیا، راولپنڈی کینٹ کے زیادہ تر رہائشی اور تجارتی مقامات بھی نظر انداز کئے گئے،زرعی زمینوں اور راولپنڈی ضلع کے دیہی علاقوں کی قیمتوں میں کمی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں کو معمولی طور پر دیکھا گیا ہے، خاص طور پر مری جہاں تفصیلی اور ویلیو ایشن سے ریونیو حاصل ہو گا۔

    دوسری جانب جائیدادوں کی مقرر کردہ قیمتوں میں بڑے فرق کو نمایاں کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن کے تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے ڈی سی اور ایف بی آر کے نوٹیفائیڈ نرخوں کو ختم کرنے اور نیلامی مارکیٹ لانے کی سفارش کی ہے، مارکیٹ ریٹ ڈی سی ریٹ سے تقریباً 5 سے 10 گنا زیادہ اور ایف بی آر کی شرح سے 2 سے 4 گنا زیادہ ہے، پورٹل پر اشتہار دے کر جائیدادیں بیچنے کی سفارش کی گئی ہے اور کوئی بھی آن لائن پورٹل پر دکھائے گئے معاہدے کی بولی کی قیمت سے 10 فیصد زیادہ پر خریدنے کا مجاز ہوگا،

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

  • سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب  روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    کراچی: ایف بی آر نے سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں 13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیاہے۔

    باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے مطابق منی لانڈرنگ مافیا اور اوور انوائسنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب کر دی ہیں فرضی کمپنیوں نے سولرپینلز کی آڑ میں 13ارب روپے کا کالادھن بیرون ملک منتقل کیا-

    ایف بی آر کے مطابق ان 6 فرضی کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق کراچی اور دیگر 3کا تعلق کوئٹہ سے ہے،6 فرضی کمپنیوں نے درآمدہ سولر پینلز کی کلئیرنس کیلئے 687گڈز ڈیکلیئریشن جمع کرائیں، 443 گڈز ڈیکلیئریشن کے ذریعے اوور انوائسنگ کرکے 3 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی، کمپنیوں نے گڈز ڈیکلیئریشن میں 9 ارب روپےکی اصل ویلیو کے سولرپینلزکی مالیت 13ارب ظاہر کی۔

    ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو نوازشریف نے ہی سنبھالا ہے،حمزہ شہباز

    کراچی:گزشتہ ماہ ستمبر میں قتل و غارت گری کے دوران 62 افراد کو ..

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    ایف بی آر حکا م کا کہنا ہے کہ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی ٹیم نے 6 نئے مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کیلیے ٹیمیں بنا دی ہیں، ایک فرضی کمپنی کے مالک کو گرفتار کرکے عدالت سے 6 دن کا ریمانڈ بھی لے لیا ہے-

  • ایف بی آر; مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا

    ایف بی آر; مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سمتبر کے لیے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق ستمبر میں ہونے والی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں 2002 ارب سے تجاوز کرگئیں، 2002 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں پہلی سہ ماہی کے لیے مقررکردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔

    تاہم اگست 2023 میں بھی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں، اگست میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
    جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 1207 ارب روپےکا ٹیکس جمع ہوا تھا۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مسلسل دوسرے ماہ ٹیکس ہدف بارے اعلامیہ میں بتایا تھا کہ اگست میں ٹیکس وصولی ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ رہی، اسی طرح جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ رہیں۔
    اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے اگست میں 669 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، اگست کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 649 ارب روپے مقررتھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
    سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
    آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ

  • ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے آئی ایم ایف نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک کے اقدامات کی تفصیلات بھی مانگ لیں، ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ بارڈ پر کسٹم، ایجنسی اہلکاروں، فورسز کی تعداد اور استعداد کار کو بڑھایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے کہا کہ ماہانہ 143 ملین لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا، اسمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کور یو نیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    واضح رہے کہ بلوچستان سے ایرانی پیڑول اورڈیزل کی اسمگلنگ عروج پر ہےاسمگل شدہ تیل کی حکام کی ملی بھگت سے سندھ اور پنجاب تک ترسیل کی جارہی ہے، ایرانی تیل سے لدی گاڑیوں اور مسافر بسوں کے باعث آئے روز حادثات بھی پیش آتے ہیں کوئٹہ سیمت ملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھ جانے کے بعد ہمسایہ ملک ایران سے سستا ایرانی پیڑول بڑی مقدار میں بلوچستان سندھ اور پنجاب میں سمگل کیا جارہا ہے۔

    عارف حبیب لمیٹڈ ریسرچ کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس اسمبگلنگ کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی فروخت میں 43 فیصد کمی دیکھی گئی ہے،مالیاتی امور کے ایک ماہر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرک انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگوں کا رجحان ایرانی ڈیزل کی طرف ہوگیا ہے، جو کراچی کے مضافات میں آسانی سے دستیاب ہےجب بھی حکومت ڈیزل پر ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کرتی ہے تو پرائس ڈیلٹا اسمگلنگ کو فروغ دیتا ہے۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پچھلے ہفتے اسمگلنگ پر حساس ادارے نے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کروا ئی جس میں انکشاف ہوا تےھا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاست دان ملوث ہیں اسمگلنگ پر رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کاروبار کی تفصیلات فراہم کی گئیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، سب سے زیادہ 205 حوالہ اور ہنڈی ڈیلر پنجاب میں ہیں، خیبرپختونخوا میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، وفاقی دالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشتگرد استعمال کرتے ہیں بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76 ڈیلرز تیل اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں، پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں، ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں۔

  • ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بحال کر دئیے

    ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بحال کر دئیے

    مالی مشکلات کا شکار قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایف بی آر سے ریلیف مل گیا

    ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیئے ،ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا ۔مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے ۔

    ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمند کردیے تھے ،بینک اکائونٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا ،بینک اکاونٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے ،ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکائونٹس بحال کردیے، ترجمان پی آئی اے نے بھی تصدیق کر دی

    پی آئی اے ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سے محروم ہیں، مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی آئی اے ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں ایف بی آر کی طرف سے قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پی آئی اے کو الگ مشکلات کا سامنا تھا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد قومی ائیر لائن کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے تھے،پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں، واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ برس بھی منجمد کردیئے گئے تھے-

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے