Baaghi TV

Tag: ایف بی آر

  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جن ٹیکس چوروں کے خلاف کیس ثابت ہوچکے ہیں اور تمام قانونی فورمز سے ایف بی آر کے حق میں فیصلے آچکے ہیں ان سے بھی ریکوری تیز کرنے کی ہدایات کردی گئیں،چوری شدہ ٹیکس کی ریکوری کیلئے جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایف بی آرذرائع کےمطابق پہلےمرحلےمیں اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے 12300سے زائد افراد کی فہرست تیار کی گئی ہےجس میں صنعت کار،ملزمالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شامل ہیں فہرست میں شامل افرا د کارو بارکی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئےاور ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جب کہ ٹیکس نوٹس پرایک ہفتےمیں دستا ویز ات دینا ہوں گی۔

    ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

    دوسری جانب ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔

    سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، نگران وزیر داخلہ

    ذرائع کا کہنا ہےکہ غیر معمولی تعداد میں ڈالرلینےوالوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہےبینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں ڈالرزبینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کر سکے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی

  • ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

    ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ 8 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں، پی آئی اے کا آیاٹا سے منسلک بینک اکاؤنٹ بھی منجمد ہو گاایف ای ڈی جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، پچھلے ماہ بھی اکاؤنٹس کھولنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ منجمد ہونے سے پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا، حکومتی سطح پر رابطہ ہے، پی آئی اے کے اکاؤنٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔

    پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس میں عمران خان نے کی متفرق درخواست دائر

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد قومی ائیر لائن کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے تھے،پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں، واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ برس بھی منجمد کردیئے گئے تھے-

    یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے،امریکا

  • بجٹ میں  وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے

    بجٹ میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم پیکج میں سولر پاور منصوبے کیلئے 30 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی،وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی،اس کے علاوہ نوجوانوں کیلئے چھوٹے قرضوں کیلئے10 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

    کھیلوں کے فروغ کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی،وزیر اعظم سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے 5 ارب روپے کا پروگرام شروع کرنے کی تجویز دی گئی-

    یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کئلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، وزیراعظم آئی ٹی پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف کیلئے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز پر تیس فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، درآمدی لگژری اشیاء پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو بڑھایا جائے گا۔

    محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام،ہڑتال 8ویں روز …

    ذرائع کے مطابق پراپرٹی سیکٹر میں نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس دوگنا کیا جائے گا، نان فائلرز کیلئے پرائز بانڈز پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، پلاٹ کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کیلئےدگنا ہوگا،بجٹ میں 720 ارب کے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں گے، ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے 9200 ارب ہدف مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر آئندہ مالی سال 19 سو ارب اضافی اکٹھے کرے گا۔

    جبکہ کاروباری شخصیات نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے پیپر انڈسٹری سے وابستہ انڈسٹریلسٹ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو فعال کیا جائے۔ ملکی ریونیو کو بڑھانے کیلئے نئے لوگوں کو ٹیکس کیلئے رجسٹرڈ کیا جائے۔

    سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ ایک ٹریلین روپے ہو جانے کا اندیشہ ہے

    آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ ایک ٹریلین روپے ہو جانے کا اندیشہ ہے

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال قرضے اتارنے کی مد میں سب سے بڑے اخراجات پورے کرنے کے لیے وفاقی وصولیاں ناکافی ہوں گی جس کے نتیجے میں بجٹ خسارہ ایک ٹریلین روپے ہو جانے کا اندیشہ ہے-

    باغی ٹی وی: بجٹ اسٹرٹیجی پیپر جسے پاکستان فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ہر مالی سال کے لیے 15 اپریل تک پارلیمنٹ سے منظور ہو جانا چاہیے لیکن یہ ابھی تک کابینہ سے منظورنہیں ہو سکا ہے۔

    پی ٹی آئی کے سیاسی حالات میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی، اسد عمر

    تاہم اگر ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں آئندہ بجٹ میں ہدف کے مطابق 9.2 ٹریلین روپے ہو جاتی ہیں تو این ایف سی ایوارڈ میں اپنے حصے کی بنیاد پر 57.5 فیصد صوبوں کو فراہم کیا جا سکے گا جس سے مجموعی وفاقی وصولیاں 4 ٹریلین اور صوبوں کا حصہ 5.2 ٹریلین روپے ہو جائے گا –

    غیر ملکی دورے کرنےوالوں پرود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    اس طرح آئندہ بجٹ سے مجموعی ریونیو کا حجم 6.5 ٹریلین روپے کے قریب ہو جائے گاآئندہ بجٹ میں قرضے اتارنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ 21 فیصدکی روشنی میں مطلوبہ رقم کا تخمینہ 7.5 ٹریلین روپےلگایا گیا ہے،اس طرح ایک ٹریلین روپے بجٹ خسارے کا اندیشہ ہے۔

    ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • غیر ملکی دورے کرنےوالوں پرود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    غیر ملکی دورے کرنےوالوں پرود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی دورے کرنےوالے فائلرز و نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز آگئی۔

    باغی ٹی وی: نئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

    پرویز الہی کے بیٹے، دو بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،چپڑاسی کا کردار بھی آ گیا

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی دورے کرنے والے نان فائلز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، فائلر کے مقابلے میں نان فائلز انٹر نیشنل وزیٹرز پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے بزنس اور کلب کلاس کے انٹرنیشنل ائیرٹکٹس پر پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔

    یاسمین راشد کینسر کی مریضہ،بزرگ،جوڑوں کا درد،ضمانت دیں، وکیل

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانےکا اختیار صوبوں سے واپس لینے کا بھی امکان ہے۔ ریورس چارج میکانزم ایک پیچیدہ نظام ہےجس سےفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) چوری کےامکانات بڑھ جاتےہیں ڈیجیٹل سروسز پر ود ہولڈرز ایف ای ڈی سے بچنے کیلئے خود کو آخری صارف نہیں سمجھتے ملٹی نیشنل کارپوریشنز پاکستان میں ٹیکس سے بچنے کیلئے پیچیدہ ڈھانچے کا استعمال کرتی ہیں، ایف ای ڈی وصولی کے اختیار سے وفاقی حکومت ان کارپوریشنز پر ٹیکس لگانے کے قابل ہوگی۔

    پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلئے فیس وصولی کیخلاف درخواست دائر

  • ایف بی آر کے 394 افسران کا سالانہ اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن نہ کرنے کا انکشاف

    ایف بی آر کے 394 افسران کا سالانہ اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن نہ کرنے کا انکشاف

    ایف بی آر کے 394 افسران کا سالانہ اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن نہ کرنے کا انکشاف

    ایف بی آر ہیڈکوارٹرز نے ان لینڈ رونیو اور کسٹمز سروس کے افسران کے ناموں کی فہرست جاری کردی ،ایف بی آر کے اثاثہ جات فراہم نہ کرانے والے افسران کی فہرست جاری کر دی گئی،سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے والوں میں ان لینڈ رونیو اور کسٹمز سروس کے گریڈ 21، 20 تا گریڈ 17 تک افسران کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،30 اپریل تک سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے متعلقہ افسران کا پرفارمنس الائونس روک دیا جائے گا،ایف بی آر ان لینڈ رونیو سروس کے 295 اور کسٹمز سروس کے 99 افسران نے سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے ،

    ان لینڈ روینیو سروس گریڈ 21 کے 6، گریڈ 20 کے 44، گریڈ 19 کے 65، گریڈ کے 105 اور گریڈ 17 کے 73 افسران کا سالانہ اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے،کسٹمز سروس گریڈ 21 کے 2 گریڈ 20 کے 4 گریڈ 19 کے 31 گریڈ 18 کے 33 اور گریڈ 17 کے 29 افسران اثاثوں کی فہرست جمع نہ کرنے والے افسران میں شامل ہیں،کسٹم سروس کے 99 اور ان لینڈ رونیو سروس کے 295 افسران سالانہ اثاثوں کی فہرست جمع کرانے میں ناکام ہوئے،ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے فوری فہرست جمع کرانے کی ہدایت کردی ،اثاثے ظاہر نہ کرنے والے کسٹم اور ان لینڈ رونیو افسران ایف بی آر ہیڈکوارٹر سمیت ملک بھر کے مختلف دفاتر میں تعینات ہیں

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • 15 کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

    15 کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے 15 کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے قرار دیا کہ زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان 14روزمیں ایف بی آرکو سپر ٹیکس جمع کروائیں ،دوران سماعت وکیل ایف بی آر نے عدالت میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن ڈال کر15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پریہ سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے، ایف بی آراپنے ٹیکس کا دائرہ بڑھائے گا توبات بنے گی ،ٹیکس دہندگان کا اعتماد ایف بی آر کو جیتنا ہوگا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

     ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    سپر ٹیکس کیا ہے؟

    یہ ایک خاص ٹیکس ہوتا ہے اور عمومی ٹیکس کے اوپر لگایا جاتا ہے،یہ ٹیکس حالات کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی حکومت ہنگامی اقدامات کے تحت اسے عائد کر سکتی ہے،پاکستان میں اس سے پہلے 2010 میں بھی سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا جب سیلاب آیا تھا تاہم حالیہ سپر ٹیکس کا زیادہ فائدہ نہیں ہو گا۔‘

    معاشی ماہرین کے مطابق سپر ٹیکس ایک ایسا ٹیکس ہوتا ہے جو حکومتیں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے آمدن پر ایک اضافی طور پر لگاتی ہیں۔ شہریوں یا ایک خاص طبقے پر لگائے جانے والے اضافی ٹیکسوں کے بعد ان کی ٹیکس کی مد میں آنے والی آمدن کے اوپر کچھ فیصد کا مزید ٹیکس سپر ٹیکس کے زمرے میں آتا ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عام آدمی کو ٹیکس سےبچانے کے لیے صنعتوں پرٹیکس لگایا ہے، سیمنٹ، اسٹیل، شوگرانڈسٹری، آئل اینڈگیس، ایل این جی ٹرمینل، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سالانہ 15کروڑ روپے سے زائد آمدن کمانے والے پر ایک فیصد، 20 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر2 فیصد، 25 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر3 فیصد اور 30 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر4 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جو غربت میں کمی کا ٹیکس ہ

  • سپرٹیکس کیس:وفاقی حکومت اورایف بی آر کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا

    سپرٹیکس کیس:وفاقی حکومت اورایف بی آر کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا

    سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا۔

    باغی ٹی وی: سپر ٹیکس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلےکے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام فریقین کو 4 فیصد سپرٹیکس ادا کرنےکا حکم دے دیا۔

    مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو منظور کرلی گئی اور چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا گی-

    سپر ٹیکس کیا ہے؟

    یہ ایک خاص ٹیکس ہوتا ہے اور عمومی ٹیکس کے اوپر لگایا جاتا ہے،یہ ٹیکس حالات کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی حکومت ہنگامی اقدامات کے تحت اسے عائد کر سکتی ہے،پاکستان میں اس سے پہلے 2010 میں بھی سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا جب سیلاب آیا تھا تاہم حالیہ سپر ٹیکس کا زیادہ فائدہ نہیں ہو گا۔‘

    معاشی ماہرین کے مطابق سپر ٹیکس ایک ایسا ٹیکس ہوتا ہے جو حکومتیں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے آمدن پر ایک اضافی طور پر لگاتی ہیں۔ شہریوں یا ایک خاص طبقے پر لگائے جانے والے اضافی ٹیکسوں کے بعد ان کی ٹیکس کی مد میں آنے والی آمدن کے اوپر کچھ فیصد کا مزید ٹیکس سپر ٹیکس کے زمرے میں آتا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جون 2022 میں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تمام سیکٹرز پر 4 فیصد اور 13 مخصوص سیکٹرز پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا گیا ہے جس کے بعد ان سیکٹرز پر ٹیکس 29 فیصد سے 39 فیصد ہو جائےگایہ ٹیکس صرف ون ٹائم یعنی ایک مالی سال کے لیے لگایا گیا ہے اور اس کے ذریعے سابقہ چار ریکارڈ بجٹ خساروں کو کم کیا جائے گا

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عام آدمی کو ٹیکس سےبچانے کے لیے صنعتوں پرٹیکس لگایا ہے، سیمنٹ، اسٹیل، شوگرانڈسٹری، آئل اینڈگیس، ایل این جی ٹرمینل، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سالانہ 15کروڑ روپے سے زائد آمدن کمانے والے پر ایک فیصد، 20 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر2 فیصد، 25 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر3 فیصد اور 30 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر4 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جو غربت میں کمی کا ٹیکس ہے۔

  • ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کے برانڈز کو منقولہ جائیداد قراردیکر ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کے برانڈز کو منقولہ جائیداد قراردیکر ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے ٹیکس چوروں و ڈیفالٹرزکے کاروباری برانڈز کو منقولہ جائیداد قراردیکر ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بڑے ٹیکس چوروں کی غیر منقولہ جائیدادیں اوران کی مصنوعات کے ٹریڈ مارک و کاپی رائیٹس نیلام کرکے چوری شدہ ٹیکس واجبات ریکور کرنے کا تاریخی اقدام سمجھا جارہا ہے

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

     

    ایف بی آر نے بڑی کاسمیٹکس کمپنی کے ذمہ57 کروڑ روپے کے ٹیکس و ڈیفارلٹ سرچارج اور جرمانے کی مد میں واجبات کی ریکوری کیلئے منجمد شدہ اثاثہ جات کی نیلامی کا عمل شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے کہ کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اثاثوں کے ساتھ ان کی کمپنی کے نام سے حاصل کردہ تمام ٹریڈ مارک بھی نیلام ہونےجارہے ہیں۔

    کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل…

     

    ستاون کروڑ روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلئے ٹریڈ مارک کی نیلامی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کی سیکشن48(i)(e) کے تحت ڈائریکٹر جنرل کاپی رائٹس و ٹریڈ مارک ، پیٹنٹ و ڈیزائن حقوق دانش آف پاکستان(آئی پی او)کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

  • آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک، تحقیقات میں پیشرفت، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

    آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک، تحقیقات میں پیشرفت، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

    آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک، تحقیقات میں پیشرفت، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

    ایف بی آر نے مبینہ طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ 18 کے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، افسران کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 کو افسران برطرف کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا،افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں،دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوا دیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں

    کاروائی کے بعد تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کر دی گئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کو نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے