Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی کیخلاف مقدمہ

    کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی کیخلاف مقدمہ

    امریکی ریاست ٹینیسی میں چند کم عمر لڑکوں اور ایک بالغ شخص نے ٹیکنالوجی کمپنی ایکس اے آئی اور اس کے مالک ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک نے ان کی تصاویر کو غیر اخلاقی انداز میں تبدیل کر کے بچوں سے متعلق فحش مواد تیار کرنے کی اجازت دی گزشتہ دسمبر میں گرفتار ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے حاصل کردہ تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے گروک کے ذریعے کم عمر افراد کی جعلی اور نامناسب تصاویر بنائیں،یہ تصاویر بعد ازاں ڈسکورڈ اور ٹیلی گرام جیسے پلیٹ فارمز پر پھیلائی گئیں اور بعض کیسز میں انہیں دیگر غیر قانونی مواد کے تبادلے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

    شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مصنوعی ذہانت کا ماڈل بالغ افراد کی جنسی نوعیت کی تصاویر بنا سکتا ہے تو اسے کم عمر بچوں کے ایسے مواد بنانے سے روکنا ممکن نہیں رہتا مدعیان کے وکیل نے کہا کہ یہ بچے زندگی بھر اس صدمے کا سامنا کریں گے کیونکہ ان کی جعلی مگر نامناسب تصاویر انٹر نیٹ پر موجود رہیں گی۔

    افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف

    مقدمے میں شامل ایک متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی کو معلوم ہوا کہ اس کی جعلی تصاویر آن لائن پھیل چکی ہیں تو اسے شدید ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا بیٹی کی تعلیمی سال کی خوشیاں اب خوف میں بدل چکی ہیں کہ اس کی کوئی بھی تصویر دوبارہ غلط استعمال ہو سکتی ہے۔

    کیس کی مرکزی وکیل انیکا مارٹن نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے یہ سوال پوچھنا چاہتی ہیں کہ کیا وہ بطور والد اس صورتحال کو قبول کر سکتے ہیں کہ ان کے اپنے بچے کی تصویر یا آواز کو اس طرح غلط اور غیر اخلاقی مواد میں استعمال کیا جائے۔

    افواج پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں 6 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، عطا اللہ تارڑ

    گزشتہ کچھ عرصے سے ایلون مسک اور ان کے اے آئی ٹول گروک کو مختلف ممالک میں تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی خواتین اور لڑکیوں کی بغیر اجازت ڈیپ فیک تصاویر بنانے کے لیے استعمال ہو رہی تھی،تنقید کے بعد کمپنی نے تصاویر بنانے کی سہولت محدود کر دی اور 15 جنوری کو گروک کے ذریعے تصاویر میں لوگوں کو برہنہ بنانے کی صلاحیت بند کرنے کا اعلان کیا،برازیل، برطانیہ اور اسپین سمیت کئی ممالک ان الزامات پر تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔

  • ایلون مسک  دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی طرف گامزن ہیں-

    فوربز ورلڈ بلینئرز کی فہرست کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا حجم بڑھ کر 839 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً 500 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی قدر میں اضافے کی وجہ ہےایلون مسک دنیا کے پہلے فرد ہیں جس کی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ہیں۔

    فوربز کی فہرست کے مطابق مصنوعی ذہانت میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری، غیر مستحکم مالیاتی منڈیاں اور معاون مالیاتی پالیسیاں دولت میں اضافے کا باعث بن گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً400 نئے افراد اس فہرست میں شامل ہو گئے جبکہ دنیا کے ریکارڈ 3 ہزار 428 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4 کھرب ڈالر اضافے سے ریکارڈ 20.1 کھرب ڈالر ہوگئی ہے جو تاریخ کا بلند ترین حجم ہے اب 20 افراد کم ازکم 100 ارب ڈالر کی دولت کے مالک بن گئے ہیں جو دنیا کے امیر ترین افراد کے اثاثوں میں اضافے کے رجحان کی عکاسی ہے۔

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    فوربز فہرست میں ایلون مسک مسلسل دوسرے سال پہلے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے،دنیا کے دوسرے امیر ترین گوگل کے شریک بانی لیری پیج ہیں، جن کی دولت ایک اندازے کے مطابق 257 ارب ڈالر ہے، جس کے بعد گوگل کے شریک بانی سیرگی برن 237 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ایمیزون کے جیف بیزوز کی دولت 224 ارب ڈالر ہے جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کی دولت 222 ارب ڈالر ہے اور دونوں امیر ترین افراد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    سب سے زیادہ امیر ترین افراد امریکا میں مقیم ہیں جہاں مجموعی طور پر 989 افراد ارب پتی ہیں اور سرفہرست 20 سے 15 افراد بھی امریکی ہیں، چین کے 610 افراد ارب پتی ہیں، جس میں ہانگ کانگ بھی شامل ہے، اس کے بعد بھارت میں 229 افراد ارب پتی ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ کرپٹو کرنسی اور ان کے خلاف بنائے گئے فراڈ کیسز کے جرمانوں کا خاتمہ ہے اور وہ 6.5 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا میں 645 ویں نمبر پر ہیں دنیا کے امیرترین افراد میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں، جن کا تعلق شوبز، کھیل اور دیگر شعبوں سے ہے، مشہور سنگر بیوئنس اور سابق ٹینس اسٹار روجر فیڈر بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

  • ایلون مسک نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار

    ایلون مسک نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار

    ایلون مسک نے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کی ملکیت معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے-

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے، حتیٰ کہ سگنل بھی مشکوک ہے، اور صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

    ان کے اس بیان کا تعلق ایک بین الاقوامی مدعی گروپ کے ذریعہ میٹا کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے سے ہے، جس میں واٹس ایپ کی پرائیویسی اور سیکیورٹی پر الزامات عائد کیے گئے ہیں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی صارفین کی نجی گفتگو تک رسائی رکھتی ہے اور ذاتی معلومات کو ذخیرہ، تجزیہ اور استعمال کرتی ہے۔

    واٹس ایپ کے خلاف دائر اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میٹا اور واٹس ایپ صارفین کی مبینہ طور پر نجی مواصلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعووں کے برعکس ہے۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    میٹا کے ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ کے لوگوں کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہ ہونے کے دعوے بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں واٹس ایپ نے ایک دہائی سے سگنل پروٹوکول کے ذریعے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کی ہے، اور یہ مقدمہ غیر معقول اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

    بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی،طلال چوہدری

  • مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے  زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےخبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اگلے 5 سال میں نہ صرف اپنی موجودہ صلاحیتوں سے آگے بڑھ سکتی ہے بلکہ پوری انسانیت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے-

    عالمی اقتصادی فورم میں ایلون مسک نے بلیک راک کے سی ای او لیری فنک کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کمپیوٹر سسٹمز اور مختلف صنعتوں میں تیار شدہ ذہین سافٹ وئیر کی ترقی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اگلے سال یا اس سال کے دوسرے نصف میں AI ممکنہ طور پر انسانی قابلیت سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ AI کی ترقی مرحلہ وار ہوگی اور اگلے 10 سال میں واضح مراحل میں بڑھتی رہے گی، جس کی رفتار زیادہ تر لوگ سمجھ نہیں پاتے، تاہم عالمی معیشت میں اس کے اثرات بہت جلد نظر آئیں گے،انہوں نے روبوٹکس میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے ہیومینوڈ روبوٹز، جنہیں ’آپٹیمس‘ کہا جاتا ہے، پہلے ہی فیکٹریوں میں معمول کے کام انجام دے رہے ہیں اور سال کے آخر تک یہ زیادہ پیچیدہ کام بھی کر سکیں گے، وقت کے ساتھ صارفین روبوٹز سے تقریباً ہر قسم کا کام کروانے کی توقع رکھ سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

  • اسپیس ایکس کو خلا میں مزید سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی

    اسپیس ایکس کو خلا میں مزید سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی

    نیویارک: ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کو اپنے انٹرنیٹ نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے خلا میں مزید اسٹار لنک سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے وفاقی مواصلاتی کمیشن (ایف سی سی) نے اسپیس ایکس کے جنریشن 2 سیٹلائٹس میں اپ گریڈز کی بھی منظوری دی ہے جس کے بعد کمپنی دنیا کے مزید حصوں میں اپنی براڈبینڈ اور موبائل سروسز فراہم کر سکے گی۔

    امریکی ادارے کے مطابق اس منظوری کے تحت اسپیس ایکس کو 7500 مزید جنریشن 2 اسٹار لنک سیٹلائٹس بنانے، لانچ کرنے اور آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہےاس توسیع سے اسپیس ایکس عالمی سطح پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ موجودہ فعال سیٹلائٹس میں دو تہائی اسٹار لنک کے ہیں۔ اور زمین کے نچلے مدار میں 9 ہزار سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس کا نیٹ ورک موجود ہے۔

  • اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹارلنک کمپنی کے مالک ایلون مسک نے وینزویلا کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک محدود مدت کیلئے فری انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کیا ہےاسٹار لنک وینزویلا میں 3 فروری تک مفت براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے وینزویلا کے ساتھ “مسلسل رابطے” کا وعدہ کیا ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جو آن لائن سنسرشپ کا شکار ہے مادورو کی حکومت نے ماضی میں فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگر ام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی تھی اور دارالحکومت کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس موجود نہیں ہے۔

    وینزویلا میں امریکی کارروائی سے 40 افراد ہلاک، رہائشی عمارت ، دفاعی تنصیبات تباہ

    فوجی فاؤنڈیشن: قومی خدمت اور معاشی استحکام کی درخشاں مثال

    بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل عالمی سطح پر بے نقاب

  • ایلون مسک  600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص

    ایلون مسک 600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص

    نیویارک: ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ اسپیس ایکس کےکچھ ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کی وجہ سے ہوا، جس کی بنیاد پر کمپنی کی مالیت کا اندازہ بڑھایا گیا، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کے حصص کی قدر نمایاں طور پر بڑھ گئی،اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً 800 ارب ڈالر لگائی گئی ہے اور چونکہ ایلون مسک کمپنی کے تقریباً 40 فیصد حصص کے مالک ہیں اس لیے ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 677 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

    ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس میں ان کے حصص سے جڑا ہوا ہے، ٹیسلا کے شیئرز رواں برس اب تک 13 فیصد بڑھ چکے ہیں، اور پیر کو تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا جب مسک نے اعلان کیا کہ کمپنی روبوٹک گاڑیوں کی آزمائش کر رہی ہے جن میں اگلی نشست پر سکیورٹی نگرانی کے لیے اسکرین موجود نہیں ہو گی،نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا معاوضہ پیکیج بھی منظور کیا۔ جسے کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب بلومبرگ نے ’ورلڈز رچسٹ فیملیز 2025‘ کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔

    اس فہرست کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب ان خاندانوں کی مجموعی دولت اب 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہےرپورٹ میں عرب دنیا کے 3 بااثر اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا ال نہیان خاندان، سعودی عرب کا آل سعود خاندان اور قطر کا آل ثانی خاندان شامل ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق ابوظبی کے حکمران آل نہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،سعودی عرب کے شاہی آل سعود خاندان کو اس فہرست میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر بتائی گئی ہے،اسی طرح قطر پر حکمرانی کرنے والا آل ثانی خاندان بلومبرگ کی 2025 کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی مجموعی دولت کا اندازہ 199.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہےفہرست میں معروف ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک امریکا کے والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے اور ان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

  • ایلون مسک کا اپنےعقیدے سے متعلق بڑا انکشاف

    ایلون مسک کا اپنےعقیدے سے متعلق بڑا انکشاف

    ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے ایمان اور عقیدے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا جب میزبان کیٹی ملر نے ان سے خدا کے متعلق سوال کیا جس پر ایلون مسک نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ خدا کا وجود ہے اب میری سمجھ میں آگیا ہے کہ اس کرشماتی دنیا کو پیدا کرنے والی کوئی نہ کوئی ہستی ضرور ہے یہ سب خود بخود نہیں ہوا ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے مذہب سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ وہ خود کو ایک ’کلچرل کرسچن‘ سمجھتے ہیں،میں جس علاقے میں پیدا ہوا، جس ثقافت میں پلا بڑھا تھا وہ مسیحی کلچر ہے اس لیے مجھے ثقافتی طور پر عیسائی کہا جاسکتا ہے لیکن بطور مذہب میں خدا پر یقین نہیں رکھتا۔

    تاہم اپنے اس تازہ انٹرویو میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ اب میری سوچ بدل چکی ہے میں ایک ہستی پر یقین رکھتا ہوں جس نے اس کائنات کو تخلیق کیا،ایلون مسک کے نظریے اور سوچ کی یہ تبدیلی اُس وقت آئی ہے جب انھوں نے خلائی سفر کی نئی نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔

  • عمران خان کے حوالے سے پوسٹ:جمائما نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل  کر دی

    عمران خان کے حوالے سے پوسٹ:جمائما نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کر دی

    تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کر دی-

    جمائما خان نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 2 بیٹوں کو اپنے والد سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جنہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی اور تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ہی واحد جگہ رہ گیا ہے جہاں وہ دنیا کو بتا سکتی ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے مگر ہر بار جب وہ عمران خان کے بارے میں کوئی بات شیئر کرتی ہیں تو پاکستان کے اندر، اور اکثر عالمی سطح پر بھی، ان کی پوسٹس کی رسائی تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے۔

    جمائما خان نے ایلون مسک کو یاد دلایا کہ انہوں نے ’’آزادیٔ اظہا‘‘ کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ ’’ایسی آزادی جسے کوئی سن نہ سکے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ پر لگائی گئی visibility filtering کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکیں۔

  • کئی ماہ بعد پہلی بار  ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی سطح پر ملاقات

    کئی ماہ بعد پہلی بار ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی سطح پر ملاقات

    مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات ہوئی یہ ملاقات قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔

    ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدر کے پاس آئے اور ان کے ساتھ خالی نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور پھر پرجوش انداز میں گفتگو کرنے لگے یہ ان کی جون 2025 میں ہونے والی علیحدگی کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی،چارلی کرک کے یادگاری پروگرام میں ہونے والی اس غیر متوقع ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔

    https://x.com/elonmusk/status/1969897602524328440

    ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ’چارلی کے لیے‘۔

    ایلون مسک سے ملاقات کے بعد جب صحافیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس ملاقات پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ایلون مسک آئے اور سلام کیا، یہ ایک خوشگوار بات تھی کہ وہ خود چل کر ملنے آئے اور کچھ گفتگو بھی کی، ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، اور یہ ملاقات خوش آئند رہی۔

    https://x.com/WEdwarda/status/1969898422158434545

    واضح رہے کہ ایلون مسک اور ٹرمپ کے تعلقات میں اس وقت تناؤ پیدا ہوا تھا جب ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کھلےعام تنقید کی تھی، جس کے بعد وہ حکومتی عہدے سے الگ ہو گئے تھےایلون مسک نے خصوصی حکومتی مشیر کے طور پر 130 دن خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا، جو 30 مئی کو مکمل ہونا تھیں، تاہم انہوں نے مدت مکمل ہونے سے 2 روز قبل ہی استعفیٰ دے دیا،اس کے بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی تھی-