Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے  زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےخبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اگلے 5 سال میں نہ صرف اپنی موجودہ صلاحیتوں سے آگے بڑھ سکتی ہے بلکہ پوری انسانیت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے-

    عالمی اقتصادی فورم میں ایلون مسک نے بلیک راک کے سی ای او لیری فنک کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کمپیوٹر سسٹمز اور مختلف صنعتوں میں تیار شدہ ذہین سافٹ وئیر کی ترقی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اگلے سال یا اس سال کے دوسرے نصف میں AI ممکنہ طور پر انسانی قابلیت سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ AI کی ترقی مرحلہ وار ہوگی اور اگلے 10 سال میں واضح مراحل میں بڑھتی رہے گی، جس کی رفتار زیادہ تر لوگ سمجھ نہیں پاتے، تاہم عالمی معیشت میں اس کے اثرات بہت جلد نظر آئیں گے،انہوں نے روبوٹکس میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے ہیومینوڈ روبوٹز، جنہیں ’آپٹیمس‘ کہا جاتا ہے، پہلے ہی فیکٹریوں میں معمول کے کام انجام دے رہے ہیں اور سال کے آخر تک یہ زیادہ پیچیدہ کام بھی کر سکیں گے، وقت کے ساتھ صارفین روبوٹز سے تقریباً ہر قسم کا کام کروانے کی توقع رکھ سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

  • اسپیس ایکس کو خلا میں مزید سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی

    اسپیس ایکس کو خلا میں مزید سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی

    نیویارک: ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کو اپنے انٹرنیٹ نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے خلا میں مزید اسٹار لنک سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے وفاقی مواصلاتی کمیشن (ایف سی سی) نے اسپیس ایکس کے جنریشن 2 سیٹلائٹس میں اپ گریڈز کی بھی منظوری دی ہے جس کے بعد کمپنی دنیا کے مزید حصوں میں اپنی براڈبینڈ اور موبائل سروسز فراہم کر سکے گی۔

    امریکی ادارے کے مطابق اس منظوری کے تحت اسپیس ایکس کو 7500 مزید جنریشن 2 اسٹار لنک سیٹلائٹس بنانے، لانچ کرنے اور آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہےاس توسیع سے اسپیس ایکس عالمی سطح پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ موجودہ فعال سیٹلائٹس میں دو تہائی اسٹار لنک کے ہیں۔ اور زمین کے نچلے مدار میں 9 ہزار سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس کا نیٹ ورک موجود ہے۔

  • اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹارلنک کمپنی کے مالک ایلون مسک نے وینزویلا کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک محدود مدت کیلئے فری انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کیا ہےاسٹار لنک وینزویلا میں 3 فروری تک مفت براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے وینزویلا کے ساتھ “مسلسل رابطے” کا وعدہ کیا ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جو آن لائن سنسرشپ کا شکار ہے مادورو کی حکومت نے ماضی میں فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگر ام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی تھی اور دارالحکومت کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس موجود نہیں ہے۔

    وینزویلا میں امریکی کارروائی سے 40 افراد ہلاک، رہائشی عمارت ، دفاعی تنصیبات تباہ

    فوجی فاؤنڈیشن: قومی خدمت اور معاشی استحکام کی درخشاں مثال

    بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل عالمی سطح پر بے نقاب

  • ایلون مسک  600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص

    ایلون مسک 600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص

    نیویارک: ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ اسپیس ایکس کےکچھ ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کی وجہ سے ہوا، جس کی بنیاد پر کمپنی کی مالیت کا اندازہ بڑھایا گیا، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کے حصص کی قدر نمایاں طور پر بڑھ گئی،اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً 800 ارب ڈالر لگائی گئی ہے اور چونکہ ایلون مسک کمپنی کے تقریباً 40 فیصد حصص کے مالک ہیں اس لیے ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 677 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

    ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس میں ان کے حصص سے جڑا ہوا ہے، ٹیسلا کے شیئرز رواں برس اب تک 13 فیصد بڑھ چکے ہیں، اور پیر کو تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا جب مسک نے اعلان کیا کہ کمپنی روبوٹک گاڑیوں کی آزمائش کر رہی ہے جن میں اگلی نشست پر سکیورٹی نگرانی کے لیے اسکرین موجود نہیں ہو گی،نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا معاوضہ پیکیج بھی منظور کیا۔ جسے کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب بلومبرگ نے ’ورلڈز رچسٹ فیملیز 2025‘ کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔

    اس فہرست کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب ان خاندانوں کی مجموعی دولت اب 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہےرپورٹ میں عرب دنیا کے 3 بااثر اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا ال نہیان خاندان، سعودی عرب کا آل سعود خاندان اور قطر کا آل ثانی خاندان شامل ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق ابوظبی کے حکمران آل نہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،سعودی عرب کے شاہی آل سعود خاندان کو اس فہرست میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر بتائی گئی ہے،اسی طرح قطر پر حکمرانی کرنے والا آل ثانی خاندان بلومبرگ کی 2025 کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی مجموعی دولت کا اندازہ 199.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہےفہرست میں معروف ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک امریکا کے والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے اور ان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

  • ایلون مسک کا اپنےعقیدے سے متعلق بڑا انکشاف

    ایلون مسک کا اپنےعقیدے سے متعلق بڑا انکشاف

    ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے ایمان اور عقیدے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا جب میزبان کیٹی ملر نے ان سے خدا کے متعلق سوال کیا جس پر ایلون مسک نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ خدا کا وجود ہے اب میری سمجھ میں آگیا ہے کہ اس کرشماتی دنیا کو پیدا کرنے والی کوئی نہ کوئی ہستی ضرور ہے یہ سب خود بخود نہیں ہوا ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے مذہب سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ وہ خود کو ایک ’کلچرل کرسچن‘ سمجھتے ہیں،میں جس علاقے میں پیدا ہوا، جس ثقافت میں پلا بڑھا تھا وہ مسیحی کلچر ہے اس لیے مجھے ثقافتی طور پر عیسائی کہا جاسکتا ہے لیکن بطور مذہب میں خدا پر یقین نہیں رکھتا۔

    تاہم اپنے اس تازہ انٹرویو میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ اب میری سوچ بدل چکی ہے میں ایک ہستی پر یقین رکھتا ہوں جس نے اس کائنات کو تخلیق کیا،ایلون مسک کے نظریے اور سوچ کی یہ تبدیلی اُس وقت آئی ہے جب انھوں نے خلائی سفر کی نئی نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔

  • عمران خان کے حوالے سے پوسٹ:جمائما نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل  کر دی

    عمران خان کے حوالے سے پوسٹ:جمائما نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کر دی

    تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کر دی-

    جمائما خان نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 2 بیٹوں کو اپنے والد سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جنہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی اور تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ہی واحد جگہ رہ گیا ہے جہاں وہ دنیا کو بتا سکتی ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے مگر ہر بار جب وہ عمران خان کے بارے میں کوئی بات شیئر کرتی ہیں تو پاکستان کے اندر، اور اکثر عالمی سطح پر بھی، ان کی پوسٹس کی رسائی تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے۔

    جمائما خان نے ایلون مسک کو یاد دلایا کہ انہوں نے ’’آزادیٔ اظہا‘‘ کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ ’’ایسی آزادی جسے کوئی سن نہ سکے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ پر لگائی گئی visibility filtering کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکیں۔

  • کئی ماہ بعد پہلی بار  ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی سطح پر ملاقات

    کئی ماہ بعد پہلی بار ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی سطح پر ملاقات

    مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات ہوئی یہ ملاقات قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔

    ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدر کے پاس آئے اور ان کے ساتھ خالی نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور پھر پرجوش انداز میں گفتگو کرنے لگے یہ ان کی جون 2025 میں ہونے والی علیحدگی کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی،چارلی کرک کے یادگاری پروگرام میں ہونے والی اس غیر متوقع ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔

    https://x.com/elonmusk/status/1969897602524328440

    ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ’چارلی کے لیے‘۔

    ایلون مسک سے ملاقات کے بعد جب صحافیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس ملاقات پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ایلون مسک آئے اور سلام کیا، یہ ایک خوشگوار بات تھی کہ وہ خود چل کر ملنے آئے اور کچھ گفتگو بھی کی، ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، اور یہ ملاقات خوش آئند رہی۔

    https://x.com/WEdwarda/status/1969898422158434545

    واضح رہے کہ ایلون مسک اور ٹرمپ کے تعلقات میں اس وقت تناؤ پیدا ہوا تھا جب ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کھلےعام تنقید کی تھی، جس کے بعد وہ حکومتی عہدے سے الگ ہو گئے تھےایلون مسک نے خصوصی حکومتی مشیر کے طور پر 130 دن خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا، جو 30 مئی کو مکمل ہونا تھیں، تاہم انہوں نے مدت مکمل ہونے سے 2 روز قبل ہی استعفیٰ دے دیا،اس کے بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی تھی-

  • ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 500 ملازمین فارغ کردیے

    ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 500 ملازمین فارغ کردیے

    ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے اپنی ڈیٹا اینوٹیشن ڈویژن سے کم از کم 500 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

    یہ ٹیم چیٹ بوٹ گروک کے لیے خام ڈیٹا کو سیاق و سباق کے ساتھ ترتیب دینے اور زمرہ جات میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری انجام دے رہی تھی۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ کمپنی ڈاؤن سائزنگ کر رہی ہے۔ تمام برطرف کارکنان کو بتایا گیا ہے کہ انہیں تنخواہیں یا تو کنٹریکٹ مکمل ہونے تک یا پھر 30 نومبر 2025 تک ادا کر دی جائیں گی، تاہم نوٹس ملنے کے فوراً بعد ان کی کمپنی سسٹمز تک رسائی بند کر دی گئی۔

    ایکس اے آئی نے میڈیا کے سوالات پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مختلف اسامیوں پر نئی بھرتیاں جاری ہیں اور مستقبل میں "اسپیشلسٹ اے آئی ٹیچرز” کی ٹیم کو 10 گنا بڑھانے کا منصوبہ ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کمپنی کے چیف فنانس آفیسر مائیک لیبریٹور جولائی کے اختتام پر صرف چند ماہ خدمات انجام دینے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔

    موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی،مولانا فضل الرحمٰن

    وفاقی وزیرِ جام کمال 3 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

    کراچی ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 11 خول برآمد

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

  • ایلون مسک نےبھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کو  سانپ قرار دیا

    ایلون مسک نےبھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کو سانپ قرار دیا

    ایلون مسک نے بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کو’سانپ‘ قرار دیدیا-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے قریبی ساتھی سرجیو گور کو بھارت میں امریکا کا نیا سفیر اور جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے خصوصی ایلچی نامزد کرنے کا اعلان کیا،ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 38 سالہ گور ان کے ’بہترین دوست‘ ہیں جنہوں نے صدارتی مہمات، حکومتی تقرریوں اور ان کی کتابوں کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا،سفیر کی حیثیت سے وہ میرے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سب سے زیادہ قابل اعتماد شخصیت ہیں۔

    سرجیوگور، جو ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت سے ان کے قریب رہے اور فنڈ ریزنگ میں بھی سرگرم تھے، اب اس نامزدگی کو اپنی ’زندگی کا سب سے بڑا اعزاز‘ قرار دے رہے ہیں،یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ٹرمپ حکومت کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس میں 25 فیصد روسی تیل خریدنے پر بطور سزا شامل ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

    9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی معاملات بہتر کرسکتی تھی،رانا ثنااللہ

    لیکن ٹرمپ کے اس فیصلے پر دوبارہ توجہ اس وقت بڑھی جب ایلون مسک نے ماضی میں گور کو ’سانپ‘ قرار دیا تھایہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گور نے مبینہ طور پر جیرڈ آئزک مین، مسک کے قریبی ساتھی کو ناسا کی قیادت سے روکنے میں کردار ادا کیا،مسک نے ایک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ گور نے سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے مطلوبہ کاغذات جمع نہیں کرائے اور قانون توڑا۔

    موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف رضا مراد نے مقدمہ دائر کروادیا

  • امریکی محکمہ دفاع نے ایلون مسک کی اے آئی کمپنی سےمعاہدہ کرلیا

    امریکی محکمہ دفاع نے ایلون مسک کی اے آئی کمپنی سےمعاہدہ کرلیا

    مریکی محکمہ دفاع نے اوپن اے آئی، الفابیٹ کی گوگل، اینتھروپک اور ایلون مسک کی اے آئی کمپنی سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں۔

    روئٹرزکے مطابق امریکی محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) کی جانب سے اوپن اے آئی، الفابیٹ کی گوگل، اینتھروپک اور ایلون مسک کی اے آئی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ کے ساتھ معاہدوں کا مقصد محکمہ دفاع میں جدید اے آئی صلاحیتوں کو وسیع پیمانے پر اپنانا ہے۔

    محکمہ دفاع کے چیف ڈیجیٹل اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس آفس نے بتایا کہ ان معاہدوں کے تحت محکمہ دفاع کو ایجنٹک اے آئی ورک فلو تیار کرنے اور انہیں قومی سلامتی کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے استعمال کرنے کا موقع ملے گا چیف ڈیجیٹل اینڈ اے آئی آفیسر ڈوگ میٹی کا کہنا تھا کہ’اے آئی کو اپنانا ہمارے جنگجوؤں کی مدد کرنے اور مخالفین پر اسٹریٹجک برتری برقرار رکھنے کی محکمہ دفاع کی صلاحیت کو بدل رہا ہے۔

    https://x.com/xai/status/1944776899420377134

    ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی وجہ بتا دی

    امریکی سرکاری ادارے اے آئی کے استعمال کو بڑھا رہے ہیں، جس کی وجہ اپریل میں وائٹ ہاؤس کا جاری کردہ حکم نامہ ہے جو اس کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس ٹیکنالوجی پر پابندیاں نرم کرنے کی کوشش کی ہے اور 2023 میں بائیڈن دور کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت اے آئی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ڈیٹا کا افشا کرنا لازم تھا۔

    پیر کو ایکس اے آئی نے اپنی مصنوعات کا ایک نیا سلسلہ’ گروک فار گورنمنٹ’ کے نام سے متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اس کے جدید ترین ماڈلز، بشمول فلیگ شپ گروک 4، وفاقی، مقامی، ریاستی اور قومی سلامتی کے اداروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    پینٹاگون نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اوپن اے آئی کو 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کو ’ دونوں جنگی اور ادارہ جاتی شعبوں میں قومی سلامتی کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید اے آئی صلاحیتوں کے پروٹو ٹائپ تیار کرنے’ کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔