Baaghi TV

Tag: ایل پی جی

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی مہنگی کر دی-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 254 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے جس میں ایک روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اس کے نتیجے میں 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 3079 روپے ہو گئی ہے نومبر میں اسی سلنڈر کی قیمت 2,999.47 روپے تھی، جس میں 79.53 روپے اضافہ کیا گیا ہےقیمتوں میں اس اضافے سے گھریلو توانائی کی لاگت پر مزید اثر پڑنے کی توقع ہے۔

  • ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت، کراچی میں سینکڑوں دکانیں سیل

    ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت، کراچی میں سینکڑوں دکانیں سیل

    کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے۔ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں ، تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی۔
    ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گئی ، ملیر میں 12 ، کیماڑی میں 35 ، کورنگی میں 14 ، غربی میں 8 جبکہ وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی کے حادثات کی روک تھام کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لئے غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری رکھیں۔

    دہشتگردی سے نمٹنے کے لیےکئی اقدامات کیے ہیں ،مراد علی شاہ

    کراچی کیلیے خوشخبری، 12 چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں میں گھریلو اور کمرشل دونوں سلنڈروں کے لیے 7.31 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہو گا اوگرا کے ماہانہ جائزے میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو-سی پی میں 3.84 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا، جو کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک معیار ہے۔

    مزید برآں، اوسط ڈالر کی شرح مبادلہ میں معمولی کمی نے قیمت کی مجموعی ایڈجسٹمنٹ میں اہم کردار ادا کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق، 11.8 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ستمبر میں 2879.10 روپے سے بڑھ کر 2965.38 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ماہانہ 86.28 روپے کا اضافہ ہے۔

  • سندھ ، غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    سندھ ، غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے احکامات پر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا

    محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کی انسپیکشن کی جائے اور غیر معیاری سلینڈرز ضبط کئے جائیں – تمام ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کو وفاقی حکومت کی طے شدہ ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے-ایل ایم جی اور ایل پی جی کی دکانیں مصروف بازاروں اور رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں- تمام ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کا معائنہ کریں۔ محکمہ داخلہ کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔

    واضح رہے کہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس میں 20سے زائد جانیں چلی گئی تھیں، جس کے بعد حکومت نے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے.

    چلّہ اتنا سخت تھا کہ اس سے بہتر تھا کہ مجھے مار ہی دیتے، شیخ رشید

    لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب

    طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، عدالت کے استفسار پر شیخ رشید کا جواب

    شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ،نہیں معلوم کیا ہونے جا رہا،شیخ رشید

    شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    لاہور: ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو گئی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ہے اور ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، جس کے بعد قیمت میں مزید کمی ہوگی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا –

    انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے، او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی، او جی ڈی سی ایل نے اہل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی پیداواری قیمت ایک لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے اور ایل پی جی کے تمام اسٹوریج سے بھر گئے ہیں ،آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان …

    دوسری جانب یکم جون سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 5 روپے کمی متوقع ہے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے تک کمی متوقع ہے مٹی کا تیل آئندہ 15 روز کے لیے 2روپے 15 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیلی کام کمپنیز کو فون کال اور ڈیٹا ریکارڈنگ روکنے …

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا،اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 31 مئی کو حکومت کو بھجوائے گا، قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی: اوگرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کےمطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 44 پیسے کم ہو کر 250 روپے 34 پیسےکردی گئی ہے گھریلو سلنڈر کی قیمت 76 روپے9 پیسے کم کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2954 روپے3 پیسے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

    پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

    وزرات خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا،

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل یا زخمی ہونےکے واقعات کی تفتیش ماہر افسر کریں گے،آئی جی …

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا –

    باغی ٹی وی:اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کردیا ہے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

    واضح رہے قبل ازیں نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جس کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے-

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

  • ایل پی جی مزید مہنگی,گھریلو سلنڈر  کی قیمت میں  246روپے 15پیسے اضافہ

    ایل پی جی مزید مہنگی,گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246روپے 15پیسے اضافہ

    حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی مزید مہنگی کردی، یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

    باغی ٹی وی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 246.15 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے ہوگئی،ستمبر میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے مقرر تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

    یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے،عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے

    اس سے قبل بعض وفاقی وزرا کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا۔

    کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں نے ایف

  • ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

    ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

    پاکستان میں ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی-

    باغی ٹی وی :عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی مہنگی کر دی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 70 ڈالرز کا اضافہ ہوا عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ اس سے قبل 31 جولائی کو بھی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ،کیونکہ پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے،انڈسٹری ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔

    پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل

    انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرانس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں پہنچا۔

    روسی خام تیل کی خریداری کے وقت ایک بڑی بحث اس بات پر تھی کہ کیا روسی خام تیل ’یورل‘ کو پاکستانی ریفائنریاں صاف کر سکتی ہیں یا نہیں کیونکہ اس کا معیار بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے برینٹ خام تیل سے مختلف ہے پاکستان میں عام طور پر مشرق وسطیٰ سے آنے والا عربیئن لائٹ خام تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

    13 سے 16 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی رپورٹس کے مطابق پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا ہے،چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے،کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی، گھریلو صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا،وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا-

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

    خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-