Baaghi TV

Tag: ایل پی جی

  • گھی،چینی،ایل پی جی پھر مہنگی

    گھی،چینی،ایل پی جی پھر مہنگی

    قصور
    مہنگائی کو پر لگ گئے ،سبزیوں کے ریٹ ہم ہوئے ٹو چینی ،گھی،ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں،موجودہ مہنگائی مثل قانون جنگل
    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا راج برقرار ہے چند دنوں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئیں تو منافع خوروں نے گھی،چینی،ایل پی جی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے دو سال قبل تک 125 روپیہ فی کلو والا کرن گھی اس وقت 250 روپیہ صوفی گھی دو سال قبل 145 کا تھا جو کہ اب 270 روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپیہ فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے
    شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جس طرح گورنمنٹ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے اس سے یہی پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون چل رہا ہے

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    قصور
    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ لوگ پریشان،شہر سے ملحقہ گاؤں دیہات میں ابھی تک سوئی گیس کی سہولت مہیا نہیں کی گئی
    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی لیکوئیڈ پیٹرول گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے چند دن قبل تک 4500 روپیہ میں ملنے والا 45 کلوگرام والا گھریلو سلنڈر اب 6000 روپیہ کا کر دیا گیا جس کے باعث گلی محلے میں بیٹھے ایل پی جی بیچنے والے 130 روپیہ فی کل کی بجائے 150 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
    نیز قصور کے تمام نزدیکی دیہات میں ابھی تک سوئی گیس کی سہولت مہیا نہیں کی گئی جس کے باعث لوگ مجبوراً ایل پی جی استعمال کرتے ہیں

  • ایل پی جی کا خطرناک عمل جاری

    ایل پی جی کا خطرناک عمل جاری

    قصور
    الہ آباد میں ایل پی جی کی ری فلنگ جاری
    گھریلوں سلنڈروں کیساتھ گاڑیوں کے سلنڈروں میں بھی گیس بھرنے کا عمل جاری انتظامیہ بے خبر
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں گیس سلنڈر بھرنے کا دھندہ عروج پر ہے ٹیوٹا ہائی اور گھریلوں سلنڈروں کی سرعام ریفلنگ جاری ہے
    جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کسی بڑے حادثے کی منتظر ہے
    چونیاں کے گردونواح ،تلونڈی ارزانی پور شامکوٹ نو اور الہ آباد میں یہ دھندہ زور پکڑ
    رہا ہے جبکہ انتظامیہ رشوت لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ہے
    شہریوں کا کمشنر لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • ایل پی جی کا بحران

    ایل پی جی کا بحران

    قصور اور گردونواح میں ایل پی جی کا مصنوعی بحران 200 سے 170 روپیہ فی کلو فروخت انتظامیہ بے خبر
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ایل پی جی کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا گیا ہے دکاندار حضرات فی کلو گیس 200 سے 170 روپیہ فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں 42 کلو والا سلنڈر 8000 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 12 کلو سلنڈر 1850 روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دکانداروں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی بدولت ایل پی جی ایران سے نہیں آ رہی جس سے بحران پیدا ہوا ہے
    لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ایل پی جی 200 روپیہ فی کلو قیمت پنجاب ایپلیکیشن  ناکام

    ایل پی جی 200 روپیہ فی کلو قیمت پنجاب ایپلیکیشن ناکام

    قصور
    حکومت بنے 18 ماہ گزر گئے مگر گورنمنٹ پھر بھی قیمتوں میں استحکام لانے سے قاصر ایل پی جی 200 روپیہ فی کلو فروخت غریب روٹی پکانے سے بھی قاصر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ایل پی جی لیکوڈ پیٹرولیم گیس کی قیمتیں 170 روپیہ سے 200 روپیہ فی کلو تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں
    قصور کے آس پاس کے دیہات تو دور کی بات پورے شہر قصور میں بھی ابھی تک سوئی گیس دستیاب نہیں جس کے نعم البدل کے طور پر لوگ ایل پی جی استعمال کرتے ہیں مگر افسوس کہ قیمت پنجاب نامی ایپلیکیشن پر ایک نہایت ضروری چیز کا ذکر تک موجود نہیں جس کا فائدہ اٹھا کر ڈیلر اور دکاندار حضرات ایل پی جی 170 روپیہ سے 200 روپیہ تک فروخت کر رہے ہیں واضع رہے کہ دسمبر کے شروع میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 110 روپیہ تھی مگر چند ہی دنوں میں 90 روپیہ فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور مذید ستم کہ لوگوں کو فوری ایل پی جی مل بھی نہیں رہی دکاندار کہتے ہیں ہمیں بلیک میں مل رہی ہے ساری صورت حال کی خرابی کا باعث قبل از سیزن چیزیں ذخیرہ کر لینا اور پھر سیزن آنے پر اپنی مرضی کے ریٹ کے مطابق بیچنا ہے اور ایسا مالدار حضرات ہی کرتے ہیں غریب تو دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور عوام پر رحم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگ صرف دو وقت کی روٹی پکا کر کھا سکیں

  • مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، حکومت خاموش

    مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، حکومت خاموش

    لاہور:مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، کمپنیاں من مرضی کرنے لگیں اور حکومت خاموش ، طاقت ور کون؟ اطلاعات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کردیا۔

    دیسی طریقہ علاج کامیاب ، ایلوپیتھی نے بھی مان لیا ، نمک کے غسل اور گرم کیچڑ سے جوڑوں کے درد میں کمی کی تصدیق کردی

    ذرائع کےمطابق عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔ گھریلو سلنڈر میں 140 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 540 روپے اور 12 روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے کی بجائے 1468 روپے، کمرشل سلنڈر 5110 کی بجائے 5650 روپے اور فی کلو 113 کی جگہ 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

    “گنگارام،جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہورمیں دل کے مریضوں کے علاج کا نظام برائے نام ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی” لاک ہے

    گنگارام،جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہورمیں دل کے مریضوں کے علاج کا نظام برائے نام ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی

    دوسری طرف چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی کے باعث ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

    “غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف” لاک ہے

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں‌کہ تافتان باڈر بند ہونے سے غریب عوام سستی گیس سے محروم ہو جائے گی۔ عرفان کھوکھر ایل پی جی پالیسی 2016 میں تجاویز کے لیے کل وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر سے اہم ملاقات کریں گے۔

  • 30 روپیہ فی کلو مہنگی

    30 روپیہ فی کلو مہنگی

    قصور
    ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
    تفصیلات کے مطابق غریب گھرانوں میں استعمال کونے والی ایل پی جی لیکوڈ پیٹولیم گیس کی قیمتوں میں 30 روپیہ فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا مارا مزدور طبقہ مذید پفیشانی کا شکار ہو گا کئی مزدور گھرانے ایک آدھ کلو گیس بھروا کر اپنے گھر کا چولہا جلاتے ہیں کیونکہ لکڑی کی قیمتیں بھی اب آسمان کو چھو رہی ہیں اس لئے غریب طبقہ گلی محلوں میں بیٹھے گیس فروشوں سے گیس حاصل کرکے گزارہ کرتا ہے گیس فروشوں کو آئے روز پولیس والے لائسنس نا ہونے پر تنگ کرتے ہیں جس کی بابت گیس فروش پولیس کی مٹھی گرم کرتے ہیں اور اپنی دی گئی رشوت کی کسر عام مزدوروں سے مہنگی گیس فروخت کرکے نکالتے ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور مذید استدعا کی ہے کہ گیس فروشوں کو لائسنس جاری کیئے جائیں تاکہ دکان دار پولیس سے بچ کر کام کریں اور پولیس کو دی جانے والی منٹھلی لوگوں کی جیبوں سے نا نکلوائیں