Baaghi TV

Tag: ایم کیو ایم

  • خواجہ سعد رفیق کی وزیراعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات

    خواجہ سعد رفیق کی وزیراعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات

    خواجہ سعد رفیق کی وزیراعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے،

    ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سینئر ممبر بورڈ روینیو، کمشنر کراچی، سیکریٹری توانائی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شریک تھے ،وفاقی وزیر کے ساتھ وفد میں سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی، ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک ریلوے عامر بلوچ، سی ای او پی آر ایف ٹی سی ریلوے نثار میمن، ڈی ایس کاشف یوسفانی، پی ڈی کے سی آر امیر داؤدپوتو اور ہوابازی شعبے سے ڈی جی ہوابازی خاقان مرتضیٰ شریک تھے

    اجلاس کی ایجنڈا میں تھر کول، کے سی آر اور ہوابازع کے ساتھ بی آر ٹی ریڈ لائن کیلئے ڈپوٹ کے مسائل شامل تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کے سی آر سے ہی حل ہوا، پاکستان کے بڑے شہر کراچی کے عوام کی ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کریں،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کے سی آر کے کام پر سندھ حکومت کے ساتھ ہیں،کے سی آر منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم کرکے کام آگے بڑھاتے ہیں،

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو کمیٹی کیلئے نامز کردیا ،وفاقی حکومت کی جانب سے 2 افسران ریلوے اور 2 پی اینڈ ڈی کے ارکان مقرر کرنے کا فیصلہ کیس گیس ہے. اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے جلد چائنا جائیں گے اور کے سی آر پر بات کریں گے،اجلاس میں کے سی آر منصوبے کو سی پیک کے تحت تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا

    قبل ازیں مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی ایم کیو ایم پاکستان کےمرکز بہادر آباد میں آمد اور کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے صرف سیاسی نہیں بلکہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں، ماضی میں تلخیاں ہوئیں لیکن تعلقات خراب نہیں ہوئے،کوارڈنیشن کمیٹی بنانے کی بات ہوئی جو ہمیں قبول ہے،اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا ایم کیو ایم والے بڑے اسمارٹ اور پڑھے لکھے لوگ ہیں، بہت سے مذاکرات ایسے تھے جو میڈیا کی نظر میں نہیں آئے،کوآرڈنیشن کمیٹی بنانے کی بات ہوئی جو ہمیں قبول ہے،سرکلر ریلوے کے متاثرین کوبہتر متبادل ملنا چاہیے،سرکلر ریلوے کا منصوبہ سی پیک پروجیکٹ کاحصہ ہے

  • ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    کراچی: سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : سینئر سیاستدان فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے ڈاکٹرفاروق ستارکی والدہ کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کی عمر 85 برس تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کی والدہ کی نماز جنازہ پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں بعد نماز عصر 5 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائےگی فاروق ستار کی والدہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھیں اور اُنہوں نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مقامی اسپتال میں ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی عیادت کی تھی۔

    سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پرصدرمملکت ،فوجی قیادت کا اظہارافسوس

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کر گئیں تھیں مرحومہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

  • مہاجروں کےمینڈیٹ کا سوداکرنا ایم کیو ایم کا وتیرہ     ،بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونےدیں‌گے:مصطفیٰ کمال

    مہاجروں کےمینڈیٹ کا سوداکرنا ایم کیو ایم کا وتیرہ ،بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونےدیں‌گے:مصطفیٰ کمال

    کراچی :مہاجروں کےمینڈیٹ کا سوداکرنا ایم کیو ایم کا وتیرہ،بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں‌گے:اطلاعات کے مطابق لانڈھی میں قائد کے شہر کے باسیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا یہی وتیرہ ہے کہ وہ ہر بار مہاجروں کے مینڈیٹ کا سودا کرتی ہے اور اپنے حصے کی بوٹی کی خاطر پوری مہاجر قوم کو قربان کر دیتی ہے،ایم کیو ایم آج اسی پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار کا حصہ ہے جن سے مہاجروں کے لیے نیا صوبہ لینا تھا،

          

    ‘میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو’:پاک سرزمین پارٹی کا وزیراعلیٰ‌ ہاؤس پردھرنے کا…

     

    سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ مہنگائی اور بلدیاتی اختیارات پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والی ایم کیو ایم وزارتوں اور حرام کمائی کی خاطر کل عمران خان کی غلط معاشی پالیسیوں کی بھی حصہ دار تھی اور آج پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا بھی حصہ ہے، اسی طرح اکتوبر 2013 میں اپنے ہاتھوں سے بلدیاتی اختیارات پیپلزپارٹی کی متعصب سندھ حکومت کو سونپ دیئے اور قوم کے سامنے اختیارات اور وسائل کا رونا روتے رہے لیکن آج پھر اسی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی سید مصطفی جمال کا طویل…

     

    این اے 240 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں لانڈھی میں‌چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا امیدوار برائے حلقہ این اے 240 شبیر احمد قائم خانی کے ہمراہ سیکٹر 4/D, لانڈھی نمبر 6 یوسی 20 میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا

    چیئر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو کراچی کے چوکیدار ایم کیو ایم نے لوٹا ہے،اگر عوام کے حق پر ڈالا گیا تو پی ایس پی سڑکوں پر ہوگی،بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے حیلے بہانے مسترد کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے غیر منتخب کرپٹ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگا کر بلدیاتی انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔ جب شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ووٹ مانگنے آئے تھے، ایم کیو ایم کو تب صوبائی اسمبلی کھلوا کر بلدیاتی نظام کی قانون سازی کروانی تھی لیکن تب مہاجروں کو ہر بار کی طرح اس بار بھی فروخت کر کے اپنی حرام کمائی، وزارتیں اور گورنر شپ کا وعدہ لیا گیا۔

    پاک سرزمین پارٹی کا 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ

    مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ ان سب کے خاندان بیرون ملک آباد ہیں یہ لوگ یہاں سے کما کر پیسے باہر بھیجتے ہیں۔عمران خان کی حکومت میں ایم کیو ایم کا وزیر ہی مہاجروں کا نام لے کر حکومت گرانے کے لیے آصف زرداری، شہباز شریف سے مذاکرات کر رہا تھا۔ مہنگائی پر مگرمچھ کے آنسو بہاتی ایم کیو ایم عمران خان کی خراب معاشی پالیسیوں کی حصے دار تھی اور اب پی ڈی ایم کے بھی فیصلوں کیساتھ ہے۔

    ضمنی انتخاب براۓ این اے 240 مییں الیکشن کی ذمہ داریاں نبھانے والے سرکاری ملازمین کوتنبہیہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ
    "کسی بھی قسم کی سیاسی مہم جوئی پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا اور ایم کیو ایم آپ کو بچانے نہیں آئے گی!”

    اس موقع پرسید مصطفیٰ کمال سے پیپلز پارٹی لانڈھی سے تعلق رکھنے والے ذمہ دران احسن انصاری یو سی 20 انچارج،فرخ جنرل سیکریٹری،سہیل عباس جنرل سیکریٹری،عبدالرزاق رابطہ سیکریٹری،عبدالرحمن نائب صدراور عظیم نعمان زوبیر حسنین یوسف نے ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا

  • ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی

    ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی

    ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی
    ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگ سکتی ہے،

    ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی ہے ،وزیراعظم چاہتے ہیں ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر انتخابات میں جانا چاہتے ہیں وزیراعظم نگران حکومت پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے،شہباز شریف کا موقف ہے کہ نگران حکومت بدترین معاشی صورتحال کو نہیں سنبھال سکے گی،امید ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملے کا حل نکل آئے گا،

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملے کا حل نکل آئے گا۔وزیراعظم کو ایسا فارمولا بنانے کا مشورہ دیا ہے جس سے بوجھ غریب کے بجائے امیر پر پڑے۔سرمایہ دار لوگ جن میں سے کچھ حکومت میں بھی بیٹھے ہیں یہ بوجھ برداشت کریں۔سعودیہ، یو اے ای سمیت اس وقت تک کوئی پیسے نہیں دے گا جب تک آئی ایم ایف سے معاملات نہ طے ہو جائیں۔عمران خان کے جلسوں کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے

    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا.وزیرِ اعظم شہبازشریف نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا.

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

  • ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا سردار اختر مینگل نے وزیرِاعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالامال ہے بلکہ بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا کر بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

  • وزیراعظم شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت

    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت کیا،اقبال محمدعلی 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 240 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق سینئر رہنما اقبال محمد علی کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے مرحوم نے علالت کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف

    وزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت کیا کہا کہ اقبال محمد علی پڑھے لکھے اور عوام دوست انسان تھے جمہوریت کے لیےاقبال محمد علی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی دکھ کی گھڑی میں ہم آپکے ساتھ برابر کے شریک ہیں-

    اسکائی ونگزاور ایئر کرافٹ آپریٹرز اینڈ اورنز ایسوسی ایشنز کی خواجہ سعد رفیق کو ہر ممکن تعاون کی یقین…

    رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002، 2008، 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔

    وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ…

  • تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا،گلگلت بلتستان سے بھی استعفیٰ آنا شروع ہو گئے

    تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا،گلگلت بلتستان سے بھی استعفیٰ آنا شروع ہو گئے

    تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا،گلگلت بلتستان سے بھی استعفیٰ آنا شروع ہو گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاق میں تحریک انصاف سے اتحادی جماعتیں کیا ناراض ہوئیں دیگر صوبوں سے بھی علیحدگی اختیار کرنا شروع کر دی ہے،

    ایم کیو ایم نے گلگت بلتستان کی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے معاون خصوصی حسین شاہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے استعفیٰ دے دیا ہے حسین شاہ معاون خصوصی برائے آئی ٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے استعفیٰ کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر دیا گیا

    واضح رہے کہ گلگت میں بھی تحریک انصاف کی مخلوط حکومت ہے، ایم کیو ایم اور ایم ڈبلیو ایم حکومت کا گلگت میں حصہ ہے، ایم کیو ایم کی علیحدگی کے بعد اب ایم ڈبلیو ایم بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے، دوسری جانب بلاول زرداری کہہ چکے ہیں کہ اب ہم ہر جگہ عدم اعتماد لائیں گے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالہ سے پیپلز پارٹی نے گلگت اور ن لیگ نے آزاد کشمیر میں کام شروع کر دیا ہے،گلگت میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی جبکہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی جانب بھر پور کوشش جاری ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے اس ضمن میں نواز شریف سے لندن میں کچھ رہنماؤں نے ملاقات بھی کی ہے،

    گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ گلگت کو اہم ہدایات

    پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

  • ایم کیوایم کےبڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کے     بدلےبیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:مرکزی رہنما

    ایم کیوایم کےبڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کے بدلےبیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:مرکزی رہنما

    ایم کیوایم کے بڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کےبدلے بیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:ممبررابطہ کونسل کےانکشافات،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا حکومت سے الگ ہوکرپی پی سے اتحاد کیوں ہوا اس کے بارے میں رابطہ کمیٹی کے اہم رکن نے بڑے بڑے انکشافات کردیئے

    رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنما محفوظ یارخان کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ ایم کیوایم کے قائدین نے اپنے ورکروں ، شہدا اوربیواوں کی قمتیں لگوا کراپنے بینک بیلنس بھرے ہیں‌

    محفوظ یار خان کہتے ہیں کہ طئے شدہ رقم لینے کے لیے مختلف طریقے رکھے گئے اور بعض کو تو کسی ہسپتال میں جانا پڑتا ہے علاج بیماری کے حوالے سے اور جب باہر آتے ہیں تو ان کے بیگ بھرے ہوتے ہیں

     

    دوسری طرف ایم کیوایم کے قائدین کی طرف سے اپنے نظریاتی ورکروں کی خریدوفروخت نے پارٹی کو تقسیم کردیا ہے اور نوجوان نسل عمران خان سے بہت متاثر ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند دنوں تک ایم کیوایم کی اکثریت والے علاقوں میں لوگ اور پرانے ورکرز ایم کیوایم کوچھوڑ جائیں گے

     

  • خواجہ اظہارالحسن کےتاریخی نظریات اورالفاظ گھوم گھوم کرایم کیوایم کواحساس شرم  دلانے لگے

    خواجہ اظہارالحسن کےتاریخی نظریات اورالفاظ گھوم گھوم کرایم کیوایم کواحساس شرم دلانے لگے

    اسلام آباد: خواجہ اظہارالحسن کےتاریخی نظریات اورالفاظ گھوم گھوم کرایم کیوایم کواحساس شرم دلانے لگے،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم کی طرف سے پی پی کے ساتھ اتحاد کے بعد ایم کیوایم کے اپنے ورکروں اور نظریاتی لوگوں نے ایم کیوایم کی قیادت سے پوچھا ہے کہ کیا تم دوسروں کو لڑا کرمفادات حاصل کرنے کوثواب اور کامیابی سمجھتے ہو،حالانکہ خود ان رویوں کہ نہ صرف نفی کرتے تھے بلکہ مذمت بھی کرتے تھے ،

    اس حوالے سے ایم کیوایم کے ورکرروں نے سوشل میڈیا پراپنے قائدین کی ٹرولنگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یاد کروان الفاظ کور اور ان احساسات کو جو دوسرے کے لیے منتخب کرتے ھتے ، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کچھ اس طرح‌ہورہی ہے

    سوشل میڈیا صارفین نے پیپلزپارٹی کے ساتھ ایک بار پھر ساتھ چلنے کے وعدے پر ایم کیوایم کو سندھ اسمبلی میں خواجہ اظہار الحسن کی پڑھی نظم یاد دلا دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی سے معاہدے کے بعد ایم کیوایم کیخلاف سوشل میڈیا پرصارفین کی ٹرولنگ جاری ہے۔

    خواجہ اظہار اپنے نئے اتحادیوں کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے کیا رائے رکھتے تھے، اس پر صارفین نے دس نمبر اور دس فیصد کا ذکر چھیڑدیا۔

    صارفین نے مل کر کھانے کی باتوں پر ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی پڑھی نظم یاد دلاتے ہوئے کہا پھر ساتھ چلنے کا وعدہ، عوام کے نام ایک اور معاہدہ!

    یاد رہے خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اسمبلی میں ایک ںظم پڑھی تھی ، آؤ مل کر کھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں ، گیت خوشی کے گاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں۔

    جب وقت پڑا تو بھاگیں گے، جدہ اور لندن اپنا ہے
    مل کر بھوک مٹاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    میں 10% تم 10 نمبر، دونوں مل کر کچھ کر جائیں
    اک تازہ ڈھونگ رچا تے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    گھوڑے لوَٹے، سب آئیں گے تھیلے بھر بھر لے جائیں گے
    اک اور دکان لگاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    تو عدل کا شور مچائے جا، میں ظلم کو عام کیے جاؤں
    اس طرح سے کام چلاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    ہم ماضی میں بھی کھاتے تھے، اب اور زیادہ کھائیں گے
    کب کہنے سے شرماتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    اس ملک سے اتنا پیار ہمیں، چپہ چپہ بیچیں گے ہم
    اس ملک سے پیار نبھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    ہے پہلے بھی لُوٹا اس کو، پر قوم بھلا بیٹھی ہم کو
    اک اور سبق سکھلاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں
    میرے گھوڑے بیتاب بہت، ڈربی کھولو میں آتا ہوں
    ہر شہر میں ریس لگاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں
    اک دوجے کے دشمن تھے یہ اے یاسر جی کچھ دن پہلے
    اب دونوں یہ فرماتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں۔

  • مہاجروں کوفروخت کرکے قصائی کےحوالےکردیا گیا:مصطفیٰ کمال

    مہاجروں کوفروخت کرکے قصائی کےحوالےکردیا گیا:مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمين پارٹی کے چيئرمين مصطفیٰ کمال نے ايم کيو ايم اور پيپلزپارٹی کے درميان ہونے والے معاہدے کو مہاجر برائے فروخت قرار دے ديا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چيئرمين پاک سرزمين پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم نے اپنے حصے کی بوٹی ليکر بکرا حوالے کرديا اور اب گورنری اور وزارتيں انجوائے کريں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم کے دفاتر پر صرف ہمارا حق ہے۔ ايم کيوايم کے دفاتر کھولے گئے تو پی ايس پی کارکنان قبضہ کرليں،انہوں نے مزید کہا کہ نفيس لوگ دامن چھڑاکے پيپلزپارٹی کے ہولئے يہ آئینی ترامیم کرنے کا سنہری موقع تھا۔

     

     

    یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ گذشتہ 34 سالوں میں تقریباً ہر بار وفاقی حکومت کا حصہ رہی ہے اور آئندہ حکومت کا بھی حصہ بننے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    تحریک انصاف کی موجودہ حکومت سے قبل اس کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں سے ہی شراکت داری کا تجربہ رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ تجربات خوشگوار نہیں رہے مگر شہری علاقوں کی سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے ڈیل کی ہے۔

    جنرل ضیا الحق کی طیارے کے حادثے میں ہلاکت کے بعد 1988 کے انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی جمہوری اتحاد عرف آئی جی آئی دونوں کے لیے ایم کیو ایم اتنی ہی اہم تھی جتنی موجودہ دنوں میں ہے۔

    اُس وقت اس کے پاس 13 نشستیں تھیں اور موجودہ وقت قومی اسمبلی میں اس کے پاس سات نشستیں ہیں، حکمران تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن سے مذاکرات کے کئی دوروں کے بعد انھوں نے بالآخر حزب اختلاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا