Baaghi TV

Tag: این سی او سی

  • کورونا وائرس کے حملے مزید 13 جانیں لے گئے، چوبیس گھنٹے میں 363 نئے مریض رجسٹرڈ

    کورونا وائرس کے حملے مزید 13 جانیں لے گئے، چوبیس گھنٹے میں 363 نئے مریض رجسٹرڈ

    اسلام کورونا وائرس کے حملے مزید 13 جانیں لے گئے، چوبیس گھنٹے میں 363 نئے مریض رجسٹرڈ ،اطلاعات کے مطابق وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 714، سندھ میں4 لاکھ 74 ہزار 772، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 774، بلوچستان میں 33 ہزار 458، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 554 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 915 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 240 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 40 ہزار 995 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 7، سندھ میں 7 ہزار 619، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 825، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ادھر دنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 259,403,369ہو چکی ہے

    جبکہ دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے جاںبحق ہونےوالوں کی تعداد 5,188,390 ہوچکی ہے، اس دوران احتیاطی تدابیراختیارکرنے اور ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ صحت مند ہونے والوں کی تعداد بھی 234,666,159 سے تجاوز کرچکی ہے ، اگردنیا بھر میں بڑے ملکوں میں اس وائرس سے متاثرہ ملکوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے تو امریکہ میں کل متاثرہونےوالے افراد کی تعاد 48,848,156. چین میں متاثرین کی تعداد 98,546, جبکہ برطانیہ میں یہ تعداد 9,974,843 سے تجاوز کرگئی ہے

    عالمی ادارہٴ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ یورپ اب بھی کرونا وائرس کا گڑھ ہے جہاں گزشتہ ہفتے وبا کے 20 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ وبا کے آغاز کے بعد خطے میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

    یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں جمعے کو بریفنگ کے دوران ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا مشرقی یورپ کے ان ممالک میں پھیل رہا ہے جہاں کرونا ویکسین لگانے کی تعداد کم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ویکسین کی بدولت اسپتالوں میں داخلے کی شرح کم، شدید بیماری سے بچاؤ اور اموات سے بچا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ چیزیں احتیاطی تدابیر کا متبادل نہیں ہو سکتی۔

    ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ویکسین کرونا وائرس کی منتقلی کم کرتی ہے تاہم ویکسین مکمل طور پر نہیں بچاتی۔ویکسین کی غیر مساوی تقسیم، امیر ممالک کو ترجیح دینے اور غریب ملکوں کو نظر انداز کرنے کے پر ایک بار پھر ٹیڈروس نے بات کی۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 77 اموات،1 ہزار 118 مثبت کیسز رپوٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 77 اموات،1 ہزار 118 مثبت کیسز رپوٹ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 77 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 77 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 43 ہزار 900 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار118 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 2.54 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ36ہزار131 ہو چکی ہے۔

  • این سی او سی کے غلط فیصلے نے کورونا کے بڑھنے کی گھنٹی بجا دی

    این سی او سی کے غلط فیصلے نے کورونا کے بڑھنے کی گھنٹی بجا دی

    این سی او سی کا تمام سکول، کالجز، پارکس اورہوٹلز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ ایک غلط فیصلہ ہے جس نے کورونا کے بڑھنے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پی ایم اے سمجھتی ہے کہ ہسپتالوں کے اعدادوشمار یہ واضح کر رہے ہیں کہ کورونا کے پھیلنے کی شرح بدستور بڑھ رہی ہے اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آج بھی لاہور کے ہسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز میں کرونا کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک موجود ہے۔ سو فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھولنے سے جب یہ بچے بیماری لے کر گھروں میں جائیں گے تو اِن کی وجہ سے بزرگوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی شرح بڑھ جائے گی۔اور پاکستان کا موجود کھوکھلا صحت کا نظام اس قابل نہیں ہے کہ وباء کے بڑھنے کی صورت میں احسن طریقے سے اس کا مقابلہ کر سکے
    ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،پروفیسر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،پروفیسر ڈاکٹرثاقب سہیل،ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹرسلمان کاظمی نے شرکت کی۔
    عہدیدان نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیکٹرز کو کھولنے کے اعلان پر نظر ثانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔