Baaghi TV

Tag: این سی او سی

  • 2025 کے پہلے پولیو  وائرس کیس کی تصدیق

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر( این ای او سی) کے مطابق 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے ڈی آئی خان میں7 جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔

    این ای او سی کے مطابق 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہوئے تھے2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھے۔

    الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

    کوآرڈینیٹر این ای او سی کا کہنا ہےکہ سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سےشروع ہو رہی ہے، ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔

    مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد کی ملاقات

  • کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کے خلاف درخواست ،فیصلہ آ گیا

    کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کے خلاف درخواست ،فیصلہ آ گیا

    سپریم کورٹ نے دوران سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کے خلاف درخواست غیرموثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی

    دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسینیشن پوری دنیا میں کی جا رہی تھی، کیا جواز بنتا ہے کہ آپ کورونا ویکسین کے خلاف درخواست دائر کریں؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا ختم ہونے سے اب کیس غیرموثر ہو چکا عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

    سندھ ہائیکورٹ کے وکیل نے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، دائر درخواست میں کہا تھا کہ کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دوران سفر ساتھ رکھنے کی پابندی ختم کی جائے

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی تھی، کرونا سے پاکستان میں بھی تباہی ہوئی تھی، کرونا کے پھیلنے کے بعد این سی او سی تشکیل دی گئی تھی، این سی او سی نے کرونا سے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پی لاگو کی تھیں، کئی شہروں میں معمولی لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا تھا،

    کرونا کے ایام میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا، ایک کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ منافع خوروں نے کورونا کے مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں،ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جاریا ہے،کورونا مریضوں کے لیے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں،غیرقانونی اقدام کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،سپریم کورٹ نے کورونا سے بچاوَ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ،ادویات، آکسیجن سلنڈراوردیگرآلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی،عدالت نے کورونا وائرس سے متعلق تمام طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پریقینی بنانے کی ہدایت کی،عدالت نے کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات، ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دیا

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

    کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

    سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات

  • چین میں کرونا  کی نئی لہر، این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش

    چین میں کرونا کی نئی لہر، این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش

    چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر، محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش کر دی

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کو قومی اور بین الاقوامی سفر کے لیے لازمی قرار دیا جائے،بڑے پیمانے پر لوگوں کے اجتماع سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر چین سے آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرانے کی ایڈوائزری جاری کرے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت مریض کو قرنطینہ میں رکھا جائے، کورونا کے نئے ویرینٹ میں فالس نیگیٹیو نتائج کا امکان ہے، کورونا کی علامات والے اشخاص کو علیحدہ رکھا جائے اور پی سی آر کیا جائے، تصدیق شدہ مثبت کیسز کے حامل لوگوں کے سیرولوجی ٹیسٹ کیے جائیں کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لازمی فراہم کی جائے،آئسولیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے، کورونا منفی آنے کی صورت میں سینے کا ایکسرے کرکے نمونیا کا تشخیص کی جاسکتی ہے،

     چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں

    چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    چین میں نیا کورونا ویرئنٹ؛ جسکا پاکستان میں بھی خطرہ. حکام این سی او سی

    دوسری جانب حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔

  • این ای او سی اجلاس،کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں کوئی کیس نہیں

    این ای او سی اجلاس،کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں کوئی کیس نہیں

    چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت این ای او سی کا اجلاس ہوا

    قومی ادارہ برائے صحت اور این سی او سی نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں،پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی، لوگ محفوظ ہیں، این ڈی ایم اے نے کورونا سے متعلق ترمیم شدہ ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت جاری کی،ہنگامی صورتحال میں کورونا کیسز سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی

    حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • کورونا کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ:سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری

    کورونا کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ:سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری

    اسلام آباد:کورونا کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ:سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری،اطلاعات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں۔

    این سی او سی کےمطابق سرکاری دفاترمیں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔تمام اسٹاف اپنےعلاوہ اپنے اہل خانہ کو بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔اس کے علاوہ دفاتر میں ماسک کا استمعال لازمی اورسماجی فیصلہ برقرار رکھا جائے گا۔دوران نماز سماجی فیصلہ کو یقینی بنایا جائے گا اور دفاتر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سینی ٹائز استعمال کیا جائے گا۔

    یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھے گی کہ تمام اسٹاف ویکسین شدہ ہوں۔این سی او سی نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں مصافحہ کرنے سےگریز کیا جائے اور عمارت کے داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔کوئی بھی علامت ظاہر ہونے پر کسی اسٹاف کو دفاترمیں داخلے کی اجازت نہ دی جائے گی اور ماسک کے بغیر اندر جانا ممنوع ہوگا۔

     

    کسی بھی اسٹاف میں کھانسی،نزلہ اور بخارکی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے اور فوری کرونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں۔کرونا سے متاثرہ کسی بھی شخص کا دفتر واپس آنے سے قبل کرونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو آنا لازمی ہوگا۔

    ادھرکورونا کے وار دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد چل بسے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کورونا واٸرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71 ہو گئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی، اب تک 15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والوں تعداد 378 ہے۔

  • کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ

    کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ

    کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی نئی لہر، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این سی او سی کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزارت صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کرونا کی نئی لہر بارے میں بریفنگ دی گئی، کرونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے این سی او سی کو مکمل بحال کیا جائے، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، کرونا ایس او پیزپر عمل کروایا جائے، ویکسین پر پابندی کروائی جائے،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا بڑھتا جا رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 3.50 فیصد رہی ،کرونا کا اسوقت سب سے زیادہ پھیلاؤ شہر قائد کراچی میں ہو رہا ہے

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کئے ہیں، سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 91 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 58,258 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں493,289 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی ۔صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,571 تعداد ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6,924 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,450,243 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 68 جبکہ راولپنڈی سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات سے 3جبکہ گوجرانولہ سے 2کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور ، چنیوٹ ،ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں 1ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.0 فیصد، راولپنڈی میں 1.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔گجرات میں 1.7, سرگودھا میں 1.1, بہاولپور میں 1.2 اور گوجرانولہ میں 0.9 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ۔شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے کوویکسن لگائی گئی ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

    کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

  • کورونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے:عبدالقادر پٹیل

    کورونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے:عبدالقادر پٹیل

    اسلام آباد:کورونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ کورونا کی تازہ ترین صورت حال سےہرلمحے باخبر ہیں اوراحتیاطی تدابیر اختیارکرنےکے حوالے سے ایس او پیز تیارکررہےہیں

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور اس ٹارگٹ کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کی پھر سے آنےوالی لہر سے بچنے کےلیے صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی 85 فی صد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک بھر میں ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبے مل کرکورونا سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،

    این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اس اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کی

    یاد رہےکہ دنیا بھر کی طرف پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات بھی تیز کردیئے گئے ہیں،پاکستان کے ہمسائے ممالک چین ، افغانستان ، ایران اوربھارت میں کورونا کیسز میں بڑھتے ہوئے اضافے نے پاکستان کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس لہر سے نمٹنے کیےلیے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں‌

  • کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے تشکیل دیا گیا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم کردیا گیا

    کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے تشکیل دیا گیا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم کردیا گیا

    عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کرکے ذمہ داریاں محکمہ صحت کو سونپ دی گئیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہےکورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے-


    انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔


    ان کا کہنا ہے کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکوویڈ پالیسی کے لیےدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

    این سی اوسی کا ملک بھرمیں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 244 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

  • کورونا وبا: پاکستان میں دوسرے روز بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد

    کورونا وبا: پاکستان میں دوسرے روز بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی.-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 30 ہزار54کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید210 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار72ہو گئی جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار239، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 819، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 639، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار3، بلوچستان میں 35 ہزار460، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 237اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 92، خیبر پختونخوا 6 ہزار 307، اسلام آباد ایک ہزار 22، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 792 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد

    پاکستان میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آگئی ہے، 2 سال بعد پہلی بار ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 443 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں-

    رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔

    دوسری جانب چین میں کورونا بے قابو ہوگیا جس کے باعث دنیا بھر میں پھر نئی لہر کا خطرہ منڈلانے لگا ہےبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    این سی اوسی کا ملک بھرمیں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسرائیل میں بھی کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی ہے جس کے بعد امریکا اور یورپ پر بھی کورونا کی نئی لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    چین میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہو گئی ہےاور کورونا پابندیوں سے تقریباً 3 کروڑ افراد متاثر ہیں۔چین کو فروری 2020 کے بعد سے اب تک کورونا کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے، یہاں چند دنوں سے روزانہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    چین کے علاوہ ہانگ کانگ، جنوبی کوریا سمیت افریقی اور یورپی ممالک میں بھی کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

    کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے