Baaghi TV

Tag: ایوی ایشن

  • ایرانی طیارے کو لاہور ائیر پٔورٹ پر لینڈنگ کی اجازت تاحال نا مل سکی

    ایرانی طیارے کو لاہور ائیر پٔورٹ پر لینڈنگ کی اجازت تاحال نا مل سکی

    لاہور: تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ایئر لائن کے طیارے کو ابھی تک لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی جس کے سبب تہران سے پرواز ٹیک آف ہی نہ کر سکی۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی ایئر لائن طیارے نے آج صبح لاہور ایئرپورٹ پر آنا تھا،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی پرواز ریگولر نہیں، تہران سے آنے والی پرواز اسپیشل (ایکسٹرا پرواز) ہے جس کی لینڈنگ کے لیے وزیر خارجہ یا وزارت خارجہ کی اجازت درکار ہوگی ایرانی حکومت کی طرف سے خط موصول ہوگیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے اجازت ملتے ہی تہران سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت مل جائے گی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسپیشل پرواز کے لیے وزارت خارجہ یا وزیر خارجہ کی اجازت ضروری ہے۔

  • ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے  4 پروازیں منسوخ  18  تاخیر کا شکار

    ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 4 پروازیں منسوخ 18 تاخیر کا شکار

    کراچی: ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر میں 4 پروازیں منسوخ ہوگئی اور 18 میں تاخیر ہوئی۔

    باغی ٹی وی: ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی 2 پروازیں کراچی سے کوئٹہ کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ، ایک غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی شارجہ سے کوئٹہ کے لیے منسوخ کی گئیں-

    دوسری جانب ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی ایک پرواز، پی آئی اے کی کراچی لاہور پرواز، اور کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں،کراچی سکھر کی پرواز میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ملتان جدہ کی پی آئی اے کی پرواز میں پونے 2 گھنٹے تاخیر پشاور دوحہ کی پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر پشاور جدہ کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں بھی ایک گھنٹہ تاخیر ہے-

    بل گیٹس کا کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ

    بین الاقوامی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی مشکلات پیش آئیں لندن اسلام آباد کی پروازوں کی آمد و روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر رہی، جبکہ اسلام آباد دوشنبے کی پرواز کی آمد میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی۔

    اس کے علاوہ، اسلام آباد استنبول کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ اور کراچی دبئی کی پرواز کی آمد و روانگی میں پونے 2 گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ کراچی استنبول کی پرواز بھی سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن …

  • پی آئی اے کے پاس 34جہاز،   22جہاز آپریشنل اور 12گراؤنڈ ،10 ہزار سے زائد ملازم

    پی آئی اے کے پاس 34جہاز، 22جہاز آپریشنل اور 12گراؤنڈ ،10 ہزار سے زائد ملازم

    اسلام آباد(محمد اویس)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں ڈی جی اے ایس ایف نے انکشاف کیا ہے کہ ائیر پورٹس پر باڈی سرچ عام بات ہے ،میں تین افسران کے ساتھ سرکاری دورے پر ترکی گیا تو استنبول ائیرپورٹ پر ان کو معلوم ہونے کے باجود ہم تینوں افسران کا باڈی سرچ کیا گیا ہمارے کوٹ اور بیلٹ اتارے گئے جبکہ ایک افسر کے جوتے بھی اتارے گئے ۔پی آئی اے کے پاس کل 34ہوائی جہاز ہیں جن میں سے 22جہاز آپریشنل اور 12گراؤنڈ ہیں ۔جلد کسان ایپ لانچ کریں گے ۔

    پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا چیئرمین نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری 121منظور شدہ آسامیاں ہیں، 106 آسامیوں پر لوگ کام کررہے ہیں،15 آسامیاں خالی ہیں،پی آئی اے کے پاس 34 جہاز ہیں، 12 گراؤنڈڈ ہیں، پی کے پاس ڈرائی لیز پر 13 جہاز ہیں، پی آئی اے کے پاس آپریشنل 22 جہاز ہیں،پی آئی اے میں 10 ہزار 323 لوگ کام کر رہے ہیں،پی آئی اے میں 7 ہزار 399 ریگولر ملازمین ہیں،کورونا کی وجہ سے روزویلٹ ہوٹل بند ہوگیا تھا،پہلے سال202 ڈالر پر ہوٹل کا کمرہ کرائے پر دیا گیا ہے۔

    ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اے ایس ایف میں کل 15 ہزار 565 ملازمین کام کر رہے ہیں، محکمہ موسمیات میں 2 ہزار 430 ملازمین کام کر رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے لئے نئے ریڈار لگائے جارہے ہیں، سیکرٹری ایوی ایشن نے ہدایت دی کی تھی کہ کسان ایپ بنائیں،کسان ایپ کا ٹیسٹ ہوچکا ہے، اگلے تین چار مہینوں میں کسان ایپ لانچ ہو جائے گی،کسانوں کو ایک موبائل فون پر تین پانچ دن کا ڈیٹا اور کھیتی باڑی کے لئے معلومات مل جائے گی۔مصنوعی بارش کےحوالے سے ایک منصوبہ لانچ کیا جائے گا،

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ ہو اور دوسرا رن وے نہ ہو تو کیا کریں گے؟منزہ حسن
    ڈی جی اے ایس ایف نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس خود سے اپنا کوئی ڈویلپمنٹ بجٹ نہیں ہے ،ڈویلپمنٹ بجٹ ہو گا تو ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی قائم کر سکیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ہماری بہت سی ضروریات کو پورا کرتی ہے، رکن کمیٹی منزہ حسن نے سوال کیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ ہر برسات میں ڈوب جاتا ہے،اسلام آباد ایئرپورٹ کے دو رن ویز پر ایک وقت میں دو ایئرکرافٹ اکٹھے نہیں اتر سکتے، کسی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ ہو اور دوسرا رن وے نہ ہو تو کیا کریں گے؟ لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ میں بڑا کریک ہے، وہ بڑھتا جارہا ہے، موسم اتنا تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے،کسانوں کے لئے ایپ بنانے میں اتنی تاخیر کیوں کی گئی،رکن کمیٹی امتیاز احمد نے سوال کیا کہ ایئرپورٹس کی پارکنگ ایریاز کا اسٹینڈرڈ برقرار رکھ لیں تو یہی بہت بڑی اچیومنٹ ہوگی ، رکن رمیش لال نے سوال کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ادارہ ڈی جی کے بغیر قائم مقام پر چل رہا ہے،ایئرپورٹ پر پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے پاس ہتھیار ہے یا نہیں،جب چیکنگ کرتے ہیں تو پوچھنے کی کیا ضرورت ہے،جب فلائیٹ کی لینڈنگ ہوتی ہے،بیس بیس منٹ اس کو لفٹ نہیں لگاتے۔

    استنبول ائیرپورٹ پر سرکاری دورے کے دوران باڈی سرچ ہوئی، ہماری جیکٹ،بوٹ ،بیلٹ اتروائے گئے،ڈی جی اے ایس ایف کا انکشاف
    ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے منزہ حسن کے مسافروں کے باڈی سرچ کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ پوری دنیا میں ائیرپورٹ پر باڈی سرچ ہوتی ہے میں فیملی کے ساتھ دبئی گیا تو وہاں بچے کے بخار کی وجہ سے میری کانیکٹنگ فلائٹ مس ہوگئی دوبارہ بورڈنگ کارڈ بنایا تو میری باڈی سرچ ہوئی ہمارے جوتے تک اتار دیئے گئے تھے ، جن ائیرپورٹس پر جدید ترین آلات لگے ہوئے ہیں وہاں بھی باڈی سرچ ہوتی ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ترکی آفیشل دورے کے دوران استنبول ائیرپورٹ پر میرے ساتھ تین آفسران تھے ان کو پتہ بھی تھا کہ ہم سرکاری دورے پر آئے ہیں اور ہمارا تعلق ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس سے ہے مگر اس کے باوجود استنبول ائیرپورٹ پر ہماری جیکٹیں اتاری گئیں بیلٹ کھونے کا کہا گیا ایک افسر کے چوتے بھی تارے گئے اور اس کے بعد سارے افسران کی باڈی سرچ کی گئی باڈی سرچ پوری دنیا میں عام بات ہے پاکستان میں ہم خواتین کا باڈی سرچ پردے میں کرتے ہیں جبکہ بیرون ممالک میں سب کو باڈی سرچ سب کے سامنے ہوتا ہے ۔

    قائمہ کمیٹی ایوی ایشن، پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب
    وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ انٹرنیشنل پریکٹس ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ ایاسا کا آڈٹ پی آئی اے نے کلیئر کر لیا ہوا ہے۔منزہ حسن نے کہاکہ لاہور اسلام آباد روٹ کسی پرائیویٹ ایئر لائن کو دے رہے ہیں یا نہیں؟سیکرٹری نے بتایا کہ کوئی ایئر لائن لاہور اسلام آباد کے درمیان چلنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ لوگوں کی شکایات ہیں کہ پی آئی اے کی فلائیٹس لیٹ ہو رہی ہیں، کھانا غیر معیاری ہے،فیصل آباد میں کریش لینڈنگ کی وجہ کیا تھی؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایاکہ جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرایا تھا، کمیٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کمیٹی نے پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد ، کراچی ائیرپورٹس پر ایویشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دیدی

    عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد ، کراچی ائیرپورٹس پر ایویشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دیدی

    عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس پر ایویشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دیدی

    متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نےجناح انٹرنیشنل کا دورہ مکمل کر لیا،اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم نے اس سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا، دو رکنی اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کی قیادت سینئر ڈائریکٹر مسٹر عبداللہ الکعبی نے کی،اماراتی ٹیم نے دونوں ہوائی اڈوں پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبوں کا معائنہ کیا، ٹیم نے ایویشن سیکیورٹی امور میں مسافر اور سامان کی اسکریننگ، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی کا جائزہ لیا،مہمان ٹیم نےبراہِ راست (یو اے ای) جانے والی ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، ریگولیٹڈ کارگو ایجنٹس، اور کیٹرنگ کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا،ٹیم نے سیکیورٹی ایکسس/رسائی کنٹرول، ہوائی جہاز کی سیکیورٹی چیک، اور دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی، اس کے ساتھ ساتھ قومی اور دیگر ایئر لائنز سیکیورٹی دستاویزات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    (یو اے ای-جی سی اے اے) اماراتی ٹیم نےڈیبریفنگ سیشن کے دوران شاندار میزبانی پر سول ایویشن کا شکریہ ادا کیا، مہمان ٹیم نے ایئرپورٹ مینجمنٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز، کارگو کمپنیوں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر اطمینان کا اظہارکیا، سینئر ڈائریکٹر الکعبی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار اور مروجہ بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ ہیں،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا یہ اسیسمنٹ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا، (یو اے ای-جی سی اے اے) کا یہ دورہ اس سال ائیکیو اور (یوکے ڈی ایف ٹی) کی جانب سے کی گئی اسیسمنٹس کا تسلسل ہے

  • یو اے ای جنرل سول ایوی ایشن سیکورٹی وفد کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ

    یو اے ای جنرل سول ایوی ایشن سیکورٹی وفد کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ

    متحدہ عرب امارات جنرل سول ایویشن اتھارٹی سیکیورٹی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا
    دو رکنی ٹیم کی قیادت ایویشن سیکیورٹی امور کے سینئر ڈائریکٹر جناب عبداللہ الکعبی کر رہے ہیں،یو اے ای-جی سی اے اے کی ٹیم کے دورے کا مقصد متحدہ عرب امارت جانے والی پروازوں کےسیکیورٹی امور کی جانچ پڑتال ہے، ہوائی اڈے پہنچنے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر ایویشن سیکیورٹی سول ایویشن اتھارٹی ائیر کموڈور (ر) شاہد قادر نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔عبداللہ الکعبی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،

    افتتاحی میٹنگ میں اے پی ایم آفتاب گیلانی اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز نے شرکت کی،تین روزہ اسسمنٹ/جانچ پڑتال کے دوران، یو اے ایس سے ائی ٹیم ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا معائنہ کرے گی،دو رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات کی پروازوں کے لیے اختیار کیے جانے والے ایویشن سیکیورٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دے گی،

    ترجمان ایوی ایشن کے مطابق عرب امارات ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ملک میں ایوی ایشن سکیورٹی کے معیار کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کا تسلسل ہے،عرب امارات دو رکنی ٹیم دو سے پانچ جولائی تک کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی

  • یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

    یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

    اسلام آباد: یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ریویو بورڈ نے معاملہ ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا۔

    باغی ی وی : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ نہ ہوسکا ،13مئی کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ( ایاسا ) ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم ایاسا نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کو بھجوا دیا ہے جس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا-

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر سے پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ ہوگا، بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے آن لائن شرکت کریں گے۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کے ٹی سی او بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا، پابندی اٹھائے جانے کی خبریں قبل از وقت ہیں، حتمی فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔

    دفعہ 144 خلاف ورزی اور توڑپھوڑ کیس ،عمران خان 28 جون کو طلب

  • وفاقی کابینہ اجلاس، ایئر سیال کو   برطانیہ سمیت کئی ممالک میں  آپریشنز   کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس، ایئر سیال کو برطانیہ سمیت کئی ممالک میں آپریشنز کی منظوری

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
    وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کار وفد کی پاکستان آمد سعودی عرب اور پاکستان کے معاشی تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے اس دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے وفاقی وزراء، افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ائیر سیال کو چین، ملائشیا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ، ترکیہ ، برطانیہ اور کویت میں فلائیٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دے دی. یہ منظور ی نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023 اور ائیر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی ہے.

    وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت انسانی حقوق سے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024 کو ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

  • روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ،کراچی ایئر پورٹ پر اجلاس،اہم فیصلے

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ،کراچی ایئر پورٹ پر اجلاس،اہم فیصلے

    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تناظر میں قبل از حج میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

    پری حج انتظامات کے حوالے سے میٹنگ میں تمام ائرپورٹ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی، میٹنگ کا مقصد ائرپورٹ پر عازمین حج کے حوالے سے مختلف مراحل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا ،میٹنگ میں سی اے اے، ائرلائنز، گراونڈ ہینڈلرز ایجنسیوں، بارڈر ہیلتھ سروسز، اے ایس ایف نمائندوں نے شرکت کی،میٹنگ میں پاکستان ایف ائی اے، کسٹمز، اینٹی ناوکوٹکس فورس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی روڈ ٹو مکہ کے تحت سفر کرنے والے حاجیوں کے ٹرمینل میں داخل ہونے سے بین الاقوامی ڈیپارچر سیٹلائیٹ تک مراحل پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا کہ تمام ائرپورٹ سٹیک ہولڈرز عازمین حج کی آسانی اور اس حوالے سے انتظامات کو یقینی بنائیں،ائرلائنز ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کی تحت سفر کرنے والے اپنے اپنےعازمین حج کی شناخت کا واضح اور آسان طریقہ کار وضع کریں،پارکنگ منصوبہ بندی کے لئے ائرلائنز اپنا اپنا حج فلائیٹ شیڈول اور ائیرکرافٹ ٹائیپ بروقت فراہم کریں،بارڈر ہیلتھ سروسز عازمین حج کی صحت کے حوالے سے خصوصی معاونت کے لئے ہمہ وقت تیار رہے،

    کمبائنڈ سرچ کاونٹر پر ایجنسیوں کو کم سے کم وقت میں حاجیوں کا سامان چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز علی شاہ نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے سول ایویشن اور کراچی ائرپورٹ انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں،

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف سرکاری سکیم کے تحت سفر کرنے والے عازمین حج شامل ہیں،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سولہ ہزار سے زائد عازمین حج کو کراچی ائرپورٹ سے رخصت کیا جائے گا،تقریبا پندرہ ہزار عازمین حج دیگر کمرشل فلائیٹس کے ذریعے بھی کراچی ائرپورٹ سے سفر کریں گے ،کمرشل فلائیٹس سے سفر کرنے والے عازمین حج روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا حصہ نہیں ،کراچی ائرپورٹ سے پی آئی اے کی سکھر سے پانچ اور کوئٹہ سے اکیس ٹرانزٹ حج فلائیٹس بھی اپریٹ ہوں گی،روڈ ٹو مکہ سعودی عملہ کے لئے بین الاقوامی ڈیپارچر سیٹلائیٹ ایریا میں آٹھ کاونٹر اور الات نصب ہوں گے،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی ائرپورٹ سے پہلی فلائٹ 9 مئی اور آخری 8 جون کو اپریٹ ہوگی،میٹنگ میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کام کرنے والی تمام ایجنسیوں نے عازمین حج کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • والٹن ایئر پورٹ کا ریکارڈ  قبضے میں لے کر تحقیقاتی اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ

    والٹن ایئر پورٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقاتی اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ

    والٹن ایئر پورٹ لاہور میگا کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں پاکستان سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کو خط لکھ دیا ہے

    خط کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن کسی بھی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے خط میں الزامات کی بھی تصدیق کرتے ہیں،خط میں والٹن ایئر پورٹ کا ریکارڈ فوری قبضے میں لے کر تحقیقاتی اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن پر بدعنوان عناصر کے الزامات نئی بات نہیں، ماضی میں بھی موجودہ ڈی جی سی اے پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں،ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے خلاف والٹن ایروڈرم کا الزام بھی من گھڑت ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن وفاقی سول سرونٹ اور وفاق کے احکامات پر عمل کے پابند ہیں،ڈی جی سول ایوی ایشن پر من گھڑت الزامات لگانے والا زرین گل خود ضمانت پر ہے، زرین گل 54 لاکھ روپے کی خورد برد میں ملوث پایا گیا تھا۔

    سول ایویشن پہلے ہی 643 ایکڑ پر محیط نیو والٹن مریدکے ائیروڈوم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے
    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی موجودہ ڈی جی سی اے کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے،جعلی لائسنس ہو یا بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق اربوں روپے کا الزام، سب محض الزامات ہی تھے،پی آئی اے سے اربوں روپے واپس لینے کا معاملہ ہو یا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ زمین کے حوالے سے الزام، سب جھوٹ، بے بنیاد، من گھڑت الزامات ہی رہے،والٹن ائیروڈروم کے حوالے سے،میڈیا میں گردش کرنے والا حالیہ COAP کا خط بھی گمراہ کن، من گھڑت اور مضحکہ خیز ہے،ڈی جی سول ایویشن وفاقی سول سرونٹ ہے جو وفاقی حکومت کے احکامات کو بجا لانے کا پابند ہے،والٹن ایروڈروم کی زمین وفاقی حکومت کی منظوری سے 2020/21 میں پنجاب حکومت کو کمرشل مقاصد کے لئے دی گئی ،منصوبہ میں سول ایویشن اتھارٹی 76 ایکڑ اور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی 70ایکڑ کی حصہ دار ہے،وفاقی حکومت نے سول ایویشن آرڈیننس 1960 کے تحت والٹن ائیروڈروم کے اس پاس آبادی کو خطرے کے پیش نظر والٹن زمین کو ایک معاہدہ کے تحت پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے احکامات دیے ،سول ایویشن اتھارٹی سول ایویشن آرڈیننس 1982 کے تحت وفاقی حکومت کے احکامات کو ماننے کی پابند ہے،پنجاب گورنمنٹ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ میں سی اے اے کے 52 فیصد شئیرز ہیں جس سے ادارے کو اربوں روپے کی آمدن ہوگی،سول ایویشن نے پہلے 342۔2 بلین روپے سے 480 ایکڑ اور پھر 396 ملین روپے سے مریدکے میں مزید 163 ایکڑ اراضی حاصل کی،سول ایویشن پہلے ہی 643 ایکڑ پر محیط نیو والٹن مریدکے ائیروڈوم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،والٹن ائیروڈروم کے جنرل ایویٹرز کو ان کی مرضی کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جگہ دی گئی ،تقریبا سب ہی جنرل ایویٹرز نے لاہور ہائیکورٹ کو انڈر ٹیکنگ دی کہ نیو والٹن مریدکے ایروڈروم مکمل ہوتے ہی وہ وہاں منتقل ہوجائیں گے،یہ جنرل ایویٹرز نیو والٹن ائیروڈروم منتقل ہونے کے بعد ایک سال تک کرایہ کے بغیر سہولیات کا استعمال کرسکیں گے،نیو والٹن مریدکے ائیروڈروم میں جنرل ایویٹرز کو سٹیٹ آف دی ارٹ سہولیات میسر ہوں گی،سول ایویشن میں موجودہ لیڈرشپ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس رکھتی ہے ،ادارے میں کرپٹ عناصر چاہے وہ کوئی بھی ہوں احتساب سے نہیں بچ سکتے

    ڈی جی سول ایویشن پر خط میں الزامات لگانے والا ملازم زرین گل خود ضمانت پر
    ڈی جی سول ایویشن پر خط میں من گھڑت الزامات لگانے والا ملازم زرین گل خود ضمانت پر ہے اور ادارے نے اسے ‘ایل پی ار’ پر بھیج دیا ہے،زرین گل سال 2000 میں 54 لاکھ روپے کی خورد برد میں ملوث پایا گیا۔ یہ رقم نچلے درجے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے تھی۔اس وقت کی انتظامیہ نے رقم کا کچھ حصہ واپس لیا اور اس کو تنبیہ پر اکتفا کیا۔زرین گل نے غیر قانونی طور پر ادارے کی 6 سے 7 ایکڑ زمین کے لئے این او سی جاری کیا،غیر قانونی الاٹ کی گئی زمین کی مالیت 20 سے 25 ارب بنتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ادارہ کی درخواست پر جعلی الاٹمنٹ منسوخ کی اور ایف آئی اے کو تفتیش کا پابند کیا،20 نومبر 2021 کو زرین گل کیخلاف ایف آئی آر نمبر 55/2021 درج ہوئی جس کے بعد ضمانت پر ہے،زرین گل تین پیٹرول پمپس کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں بھی ملوث ہے،پٹرول پمپس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔ادارے نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر زرین گل کو ملازمت میں تنزلی کی سزا بھی دی،زرین گل کیخلاف کچھ اور بھی محکمانہ انضباطی کاروائیاں جاری ہیں،زرین گل اپنے اپ کوجس تنظیم کا چئیرمین ظاہر کرتآ ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

    دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

    والٹن ایئرپورٹ:اگرعمران خان یہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئے تویہ پاکستان کی کامیابی ہوگی:اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ‌ کردیا

    وزیراعلیٰ بزدار والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے

    والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج

    والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بارے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

    واضح رہے کہ والٹن ائیرپورٹ کی زمین کی فروخت میں سیکنڑوں ارب کے فراڈ کا انکشاف ،،ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا دعوی ہے کہ پاکستان ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوابازی کو خط میں نشاندہی کردی ، ڈی جی سول ایوی ایشن اور حکومتی نمائندوں نے لینڈ مافیا کیساتھ ملکر والٹن ائیرپورٹ کی زمین میں تین سو ارب سے زیادہ غبن کیا۔ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ 350 ارب روپے کی والٹن ائیرپورٹ کی زمین 50 ارب میں بیچ دی گئی والٹن ائیرپورٹ کو قیمتی زمین کی جگہ مریدکے میں دیہی زمین دے دی گئی، لینڈ مافیا نے 50 ارب میں سے بھی صرف 1 ارب اب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ادا کیے ۔یاد رہے کہ حکومت نے والٹن ائیرپورٹ کی زمین سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو فروخت کی تھی ،ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوابازی سے معاملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

  • نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ

    نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ

    سیکٹری ایوی ایشن کے دفتر میں نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی، جس سے کمپنی کے آپریشن کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے 20 مارچ 2024 کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے قیام کو عمل میں لایا تھا، اور گزشتہ ہفتے اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی نامزد کردیئے تھے۔ مالیاتی حلقوں کی ایک معتبر شخصیت، طارق باجوہ جو اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے گورنر اور فیڈرل سیکرٹری خزانہ کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے موجودہ سی ای او پی آئی اے، ائیر وائس مارشل عامر حیات کو نئی کمپنی کے پہلے سی ای او ہوں گے۔

    نئے چئرمین کی سربراہی میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے اجلاس میں پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن سے متعلق سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ سکیم آف ارینجمنٹ، وفاقی کابینہ اور پی آئی اے سی ایل بورڈ پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ، بورڈ نے کمپنی سے متعلق مختلف اہم امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا، جس میں ہولڈنگ کمپنی کی تنظیم سازی سے منسلک فیصلے بھی کئے گئے۔

    (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

    دوسری جانب نجکاری سے قبل پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نجکاری سے پہلے پی آئی اے کے تمام قرضے کلیئر کرے گی، پی آئی اے ہوا بازی اور ہولڈنگ کمپنیاں بنائی جائیں گی، پی آئی اے کے 88 ملین ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے لئے حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، وفاقی حکومت غیر ملکی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنا نہیں چاہتی حکومت 10سال کے لیے نئے شرح سود پر سیٹلمنٹ کی کوششیں کرے گی،وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی مالیاتی حالت بہتر بنانے کیلئے پی آئی اے سے متعلق خصوصی اسکیم تیارکرلی اور بورڈ نے ابتدائی منظوری دے دی ہے،نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی،نئے قرض پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے معیشت میں پیسہ آئے گا، ڈیفالٹ سے بچنے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا، اشرافیہ پر زیادہ بوجھ اور غریبوں پر کم بوجھ ڈالا جائے گا