Baaghi TV

Tag: ایوی ایشن

  • ممکنہ منکی پاکس کیسز، ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات، ایوی ایشن حکام متحرک

    ممکنہ منکی پاکس کیسز، ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات، ایوی ایشن حکام متحرک

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں، تمام بین الاقوامی ائرپورٹس مینیجرز منکی پاکس سے بچاو کے لئے دیگر ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کررہے ہیں مشتبہ منکی پاکس کیس کی صورت میں مسافر ائرپورٹ سے باہر جانے کے لئے معمول کے راستے استعمال نہیں کرے گا ،ائرلائین مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہے،

    ترجمان سی اے اے کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسزاور ائیرلائن سٹاف ایمبولینس میں مریض کو ہسپتال منتقل کریں گے،ائرلائن مریضوں کو قرنطینہ منتقل کرنے کی زمہ دار ہوگی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گی ،فلائیٹ پر ‘ڈی پورٹیز’ ہونے کی صورت میں ائرلائین کو اپنے سٹیشن مینیجر کے ذریعے لینڈنگ سے 3 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی مشتبہ یا کنفرم کیسز/مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے جہاں وہ ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھے ہوں گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چئیر ہینڈلرز کو ماسک اور دستانے فراہم کررہی ہیں،بیگیج ہینڈلرز جہاز سے اترنے والے سامان کو فیومیگیشن کے ذریعے ڈس انفیکٹ کررہے ہیں احتیاطی تدابیر کےتحت لگیج ایریا، میڈیکل انسپیکشن ایریا، ایف آئی اے کاونٹرز، کوریڈورز، ایسکلیٹرز اور تمام متصل ایریا بشمول ٹوائلیٹس پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) ائرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کر دی جائیگی پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیز کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا جارہا ہے بی ایچ ایس اور سی اے اے سٹاف لفٹس اور ہینڈ ریلز کی ڈس انفیکشن کو یقینی بنارہے ہیں، ائرکرافٹ ویسٹ کو پہلے سے طے شدہ ایس او پیز کے تحت ٹھکانے لگائے جانے کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں، متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجےگئے، گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

  • پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

    پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے کے ملازمین کی بحالی کا حکم دے دیا جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی:قادر مندوخیل کی ہدایت پر ملازمین بحالی کمیٹی کے سیکریٹری نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    مراسلے کے مطابق قادر مندوخیل نے پی آئی اے کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات اور سی ایچ آر او عامر الطاف سمیت ڈی جی سی اے اے حاقان مرتضی اور سیکرٹری سی اے اے کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے د یا ہے،تینوں افسران کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    کمیٹی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں قادر مندو خیل کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو 21 جنوری کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ حکمنامے میں سی ای او پی آئی اے اور ڈی جی سی اے اے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    قادرمندوخیل کی سربراہی میں پی آئی اے کےملازمین سےمتعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نےجعلی ڈگری پر برطرف 840 ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت کی اورڈی جی سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف درج مقدمات بھی ختم کرنے کاحکم دیا۔

    خصوصی کمیٹی نے 2009ء سے اب تک جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو بحال کرنےکی ہدایت کی علاوہ ازیں سول ایوی ایشن کے 650 نکالے گئے ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کی –

    کمیٹی نے 13 فروری کے اجلاس میں پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

  • ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں،ہدایات جاری

    ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں،ہدایات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی جانے والے پاکستانیوں کے حوالہ سے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں

    سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اریکا گری یا چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے لہذا اریکا کے بیج چھالیا ترکی لے جانا ان کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی ترکیہ جانے والے مسافر سختی سے ان کےقانون کی پیروی کریں

    واضح رہے کہ ترکی میں چھالیہ کی وجہ سے ایک پاکستانی گزشتہ ماہ گرفتار بھی ہوا تھا لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے بھیجا تھا۔ محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی لے گئے ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا تھا محمد اویس کے بھائی شعیب کا کہنا تھا کہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا اویس نے ترک حکام کو بتایا کہ یہ ماؤتھ فریشنر ہے اور وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ ملک میں غیر قانونی ہے-

    بعد ازاں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے اویس کو رہا کر دیا گیا تھا، اب سول ایوی ایشن نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکل سے بچنے کے لئے قانون کی پاسداری کریں اور ترکی چھالیہ لے کر مت جائیں

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

    طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

  • پالپا کی طرف سے ائیرلائن پائلٹس کے لیے ایسویسی ایٹ ممبرشپ کا اعلان

    پالپا کی طرف سے ائیرلائن پائلٹس کے لیے ایسویسی ایٹ ممبرشپ کا اعلان

    کراچی :پالپا کی طرف سے ائیرلائن پائلٹس کے لیے ایسویسی ایٹ ممبرشپ کا اعلان ہوچکا ہے، اس حوالے سے پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مسلسل غور و خوض کے بعد پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    تنظیم کی طرف سے اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہیں‌ جن کے مطابق پاکستان کے تمام ائیرلائن پائلٹس کو شامل کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔تنظیم کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ایک مشترکہ مقصد کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر ایئر لائن پائلٹ۔ یہ بھی اس میں ہے۔

    پاک سرزمین سےہمیں بہت پیار،پاکستانی بھی بہت اچھے:

    پالپا کی مذکورہ تنظیم کی طرف سے مزید کہا گیا ہےکہ بین الاقوامی فیڈریشن کی سفارشات کے مطابق ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی کامیابی کےلیے ایک مثبت حفاظت کو فروغ دینے میں کامیابی ثقافت اور ایک موثر ایس ایم ایس صرف باہمی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    پی آئی اے کا سابق انجنئیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

    تنظیم کی طرف سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون؛ آپریٹرز، پائلٹ، ریگولیٹراس تاریخی فیصلے کے ساتھ، ہم مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کو بہتر بنانا اور پیشہ ور افراد کو فروغ دیناسب کے لیے کام کرنے کا ماحول۔ مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کریں اوررکنیت کے لیے درخواست دینے کا طریقہ بالکل واضح کردیا گیا ہےتاکہ پائلٹس اپنی رجسٹریشن کروا کرتنظیم کے دیگرافراد کے ساتھ مل کربہترسفری خدمات فراہم کرسکیں

  • پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

    کراچی:پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگز ایوی ایشن نے پاکستان بھرمیں سیلاب سے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے ایسا اقدام کیا ہے کہ جس سے اہل وطن کو بہت حوصلہ ملا ہے ، اسکائی ونگز ایوی ایشن نے سیلاب متاثرین کوہرصورت ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے

     

     

    اس نازک موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ حوصلہ افزا پیغام جاری کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان پاکستان نے کہا ہے کہ اداہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کرچکا ہے

    چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے پریشانی کے اس عالم میں سیلاب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی دل جوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسکائی ونگز ایوی ایشن نے اپنے تمام کمرشل آپریشن بند کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیئے ہیں‌

    چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ اسکائی ونگز ایوی ایشن نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہم وطنوں کو ریلیف کا ساماں پہنچانے کے لیے خصوصی ریلیف فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    پاکستان بھر میں‌ سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے اسکائی ونگز ایوی ایشن نے ڈی جی سی اے اے سے اجازت طلب کرلی ہے اور اس پر عمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے اس بات کے عزم کا اظہارکیاتھا کہ فلائٹ آپریشن کی اجازت ملتے ہی ہنگامی طور پر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن شروع کردیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ کہ طرح دکھ کی اس گھڑی میں بھی اسکائی ونگز اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے،

  • نانگا پربت میں پھسنے ہوئے کوہ پیماؤں کوپاک آرمی ایوی ایشن نے ریسکیو کرلیا گیا

    نانگا پربت میں پھسنے ہوئے کوہ پیماؤں کوپاک آرمی ایوی ایشن نے ریسکیو کرلیا گیا

    راولپنڈی:نانگا پربت میں پھنسے دونوں کوہ پیماؤں کوپاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے نانگا پربت میں پھنسے ہوئے دونوں کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

    اس سے قبل ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نانگا پربت پر پھنسے 2 کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں خراب موسم کے باوجود آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 2 پروازیں کیں۔

    ریسکیو آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے دستے کے علاوہ انتہائی بلندی پر موجود پورٹرز اور ریسکیورز نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیما 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ 3 میں موجود تھے۔

     

    واضح رہے کہ شہروز کاشف اور فراز علی نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے۔ جس کے بعد دونوں کوہ پیماؤں کی لوکیشن ٹیلی اسکوپ پر ٹریس کی گئی۔ اس وقت دونوں کیمپ نمبر چار سے تین کی طرف گامزن تھے۔ دونوں کوہ پیما اپنی مدد آپ کے تحت رات گزارنے کے بعد کیمپ تھری پر پہنچ رہے تھے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہروز کاشف اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں آرمی ایوی سے بھی مدد طلب کی جائے۔ محکمہ داخلہ گلگت کو کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت بھی کی۔

    شہروز کاشف نے منگل کی صبح ہی نانگا پربت کی چوٹی سر کی تھی اور ان کے والد کے مطابق واپسی کے سفر کے دوران وہ کیمپ فور سے ذرا آگے راستہ بھول جانے کے سبب پھنس گئے تھے، شہروز کاشف کے والد نے اپنے بیٹے کو ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    ویڈیو پیغام میں ان کے والد نے مزید کہا تھا کہ شہروز نے کنچن جنگا دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد یہ کامیابی فوج کے شہدا کے نام کی تھی۔ وہ صرف 20 سال کی عمر میں اتنے بڑے بڑے کارنامے سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکا ہے، آپ لوگ پلیز اسے ریسکیو کرنے کا آپریشن کریں۔

     

    لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز جنھیں زیادہ تر لوگ ‘براڈ بوائے’ کے نام سے جاتے ہیں، 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے آٹھ کو سر کر چکے ہیں اور ان کے والد کے مطابق اب شہروز کا مشن باقی چوٹیوں کو ڈیڑھ سال کے اندر اندر سر کرنا ہے۔

    وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنھوں نے صرف 23 دنوں میں 8000 میٹر کی تین چوٹیوں پانچ مئی 2022 کو دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا (8586 میٹر)، 16 مئی 2022 کو چوتھی بلند ترین لوتسے (8516) اور پانچویں بلند ترین مکالو (8463) کو سر کیا ہے۔

    اس سے قبل شہروز نے دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر)، ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کر رکھا ہے۔

    اسی سال مئی میں شہروز دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو 23 دنوں کے اندر سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے تھے۔

    دنیا کی پہلی اور دوسری بلند ترین چوٹیوں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے کے بعد شہروز نے تیسری، چوتھی اور پانچویں بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے اس مشن کو ‘پروجیکٹ 345’ کا نام دیا تھا۔