Baaghi TV

Tag: بابر اعظم

  • کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند

    کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند

    لاہور: ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے –

    ذرائع کے مطابق معاہدے کے لیے بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہو ئی ہے کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمندہے جس کے لیے کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کردی ہے، کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان کو طویل طرز کے لیے کنٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے۔

    ذرائع کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے بابراعظم کرکٹ وکٹوریا کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں، دوسری جانب بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے، بابر اعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔

  • آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

    آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پلیئر رینکنگ میں بابراعظم بیٹرز میں 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ شبھمن گل کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

    شبھمن گل کے 810 پوائنٹس ہیں، ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں جبکہ روہت شرما 754 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں، آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا پایا جبکہ باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 9 ویں پوزیشن پر ہیں۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا نے پر …

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • بابراعظم کی ویڈیو نے مداحوں کو سلمان خان کی یاد دلا دی

    بابراعظم کی ویڈیو نے مداحوں کو سلمان خان کی یاد دلا دی

    لاہور: سوشل میڈیا صارفین پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی وائرل ویڈیو کو بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے وائرل ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، کپتان شان مسعود اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اسی ویڈیو کے آخرمیں بابر اعظم بھی موجود ہیں جو تن تنہا سر جھکائے اپنا سازوسامان اٹھاتے ہوئے جارہے ہیں۔

    پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے،بلاول

    بابر اعظم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سوشل میڈیا صارفین کو بابر اعظم کی اس تنہائی سے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی یاد آگئی جو بھارتی ایوارڈ شوز میں ہمیشہ سلمان خان بھی اکیلے ہی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے متعلق کافی میمز بنائی جاتی ہیں،تاہم اب اس ویڈیوز پر بھی بابر اعظم کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ تبصرے کئے ،طوبی نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے بابر بھائی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلمان خان ہیں-

    نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

    https://x.com/Toobabutt2001/status/1730096317530304963?s=20
    جیمراز نامی‌صارف نے لکھا کہ بابر اعظم لیجنڈری اداکار سلمان خان کے لمحات دہرا رہے ہیں-
    https://x.com/Jimmrz_/status/1730100895424377030?s=20
    بابر اعظم کے فین اکاؤنٹس کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعظم اپنے سلمان خان کے دور میں-
    https://x.com/babarazamking_/status/1730066531860598879?s=20
    https://x.com/iMIbrarr/status/1730177728836706642?s=20
    https://x.com/hitmayn51/status/1730140981348151757?s=20
    https://x.com/belikeinaya/status/1730170859829280889?s=20

  • کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے،کیوی کرکٹر کا بابراعظم کیلئے پیغام

    کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے،کیوی کرکٹر کا بابراعظم کیلئے پیغام

    کپتانی سے دستبردار ہونے والے قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے اپنا پیغام جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: راچن رویندرا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پراپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابراعظم آپ ایک شاندار بلے باز ہیں، کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے، اب اضافی دباؤ کے بغیر بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور ریکارڈ کو حیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔
    https://x.com/RachinRavindraa/status/1724992285090185216?s=20
    گزشتہ روز قومی ٹیم بیٹر بابراعظم نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ بورڈ نے انکا استعفیٰ منظور کرلیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 کیلئے شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹیسٹ کی قیادت شان مسعود کے سپرد کردی تھی۔

    وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کال کے لیے یہ صحیح وقت ہےمیں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے حاضر ہوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔

    9 مئی واقعات میں ملوث خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

  • بابر اعظم نے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

    بابر اعظم نے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

    بابر اعظم تینوں کرکٹ کی فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے،بابراعظم نے کہا کہ بطور کھلاڈی تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی. ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا،بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں ،کرکٹ میں بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے

    بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف ثاقب ورک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ کی نمبرون ٹیم بنانے والے کپتان نے استعفی دے کر تمام مافیا کو امتحان میں ڈال دیا ہے حالانکہ پی سی بی نے بابراعظم کو دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنے کے لیے کہا تھا جس اعتماد پر انھوں نے شکریہ بھی ادا کیا ہے !!

    ذیشان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیا مہم کامیاب ہوگیا، بابراعظم کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

    تنویر کا کہنا تھا کہ پہلے سرفراز احمد اور اب بابر اعظم یہ سب ہمارے سابق کرکٹر کی وجہ سے ہوا ہے اور جن لوگوں نے ایجنڈا چلا ہوا تھا جب تک چیئرمین میرٹ پر نہیں آے گا کوئی بھی کپتان ریگولر کپتانی نہیں کر سکتا ،بابر اعظم اللّه آپکو بہت عزت دے گا انشااللہ

    قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چیئرمین پی سی بی سے ملنے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بابر اعظم کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لے گئے،اس سے پہلے بابر اعظم ملاقات کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تھے،پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بابراعظم کی گاڑی میں ان کے ساتھ این سی اے سے نکلے،ذکااشرف اور بابر اعظم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہو گئے، بابر اعظم کےساتھ سی او او سلمان نصیر بھی تھے،

    کپتان بابر اعظم کی چیئرمین منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات ہوئی،ذرائع پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا،اور کہا گیا کہ ریڈ بال فارمیٹ میں آپ کپتانی جاری رکھ سکتے ہیں،میٹنگ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،میٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،بابراعظم نے نے ذکاء اشرف کو ناقص کارکردگی بارے اپنی رپورٹ پیش کی،بابر اعظم نے بائولنگ سمیت تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرایا،بابراعظم نے کہا کہ بھارت سے ناکامی کے بعد کھلاڑی مورال ڈائون ہوگیا،جنوبی افریقہ اور افغانستان سے ناکامی سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کا سبب بنے،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کے ساتھ میٹنگ بڑے خواشگوار ماحول میں ہوئی ،چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم کی خدمات کو سراہا

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات ہوئی،چیئرمین ذکاء اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کر دیا ،ذکا اشرف نے کوچز کو پیغام دیا کہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ہو سکتا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا کے دورے پر نیا اسٹاف مقرر کرنا پڑے ،یہ بھی ممکن ہے کہ آپ لوگوں سے پی سی بی کوئی اور کام لے لے،اگلے ایک دو روز میں سب کو فیصلہ سنا دیا جائے گا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

  • بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
    آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست،بابر اعظم کو لے ڈوبی، پی سی بی نے بابراعظم کو کپتانی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گا تاہم دوسرے آپشن کے طور پر بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،

    دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کیلئے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے

    بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق ابھی کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا،مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کل ہمیں بابر اعظم سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے، بالخصوص آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں۔ایک مقامی تقریب میں حال ہی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران، آفریدی نے اعتراف کیا کہ لوگوں نے بابر کی کپتانی پر ان کے تبصروں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔تاہم سابق آل راؤنڈر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمایت کے باوجود 28 سالہ کھلاڑی نے خود کو کپتان اور قائد کے طور پر ثابت نہیں کیا۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابر اعظم کو خود ہی کپتانی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بھی کپتانی چھوڑ کر اچھا پرفارم کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی اظہار خیال کیا۔ عماد وسیم نے بھی کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ ہار جائیں تو آپ کو خود کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، بابر اعظم ہماری ٹیم کا کپتان ہے اُس کی عزت اپنی جگہ ہے۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

  • غیر ملکی کوچز کی تبدیلی کا امکان،بابراعظم کی کپتانی بھی خطرے میں

    غیر ملکی کوچز کی تبدیلی کا امکان،بابراعظم کی کپتانی بھی خطرے میں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کوچز اسٹاف کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر پی سی بی ہیڈ کوارٹر جائیں گے، مکی آرتھر سمیت کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے،پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی جگہ ملکی کوچز رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور اسی سلسلے میں سابق کپتانوں سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے-

    ذکا اشرف نے سابق کپتان یونس خان، محمد حفیظ اور سہیل تنویر کو ملاقاتوں کے لئے قذافی اسٹیڈیم بلایا، اہم بیٹھک میں قومی کرکٹ ٹیم کو مستقبل میں بہتر کرنے کے لئے تجاویز دی جائیں گی،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقات کے بعد قومی کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر دبئی سے واپسی کے بعد ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر وہ کرکٹ ٹیم اور کپتان کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے جس ے بعد قومی ٹیم کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے،جبکہ 17 نومبر کو ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے اور بھارت روانگی سے قبل ذکا اشرف ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کی کارکردگی پر بات چیت ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقی بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

  • کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر کپل دیو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوچکا ہے اور ٹیم واپس پاکستان پہنچ گئی ہے،ون ڈے ورلڈکپ میں بری طرح ناکامی کے بعد پاکستانی کرکٹرز سمیت کپتان بابر اعظم پر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے-

    تاہم اب بابراعظم کی حمایت میں کپل دیو سامنے آئے ہیں جنہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘ٹیم کی موجودہ کارکر دگی کی وجہ سے لوگ بابراعظم کو طعنے دے رہے ہیں، ان پر تنقید کررہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے 6 ماہ قبل پاکستان کو پہلے نمبر پر پہنچایا تھا ،لوگ بابر کو آج دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج اس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن وہ کل بھول گئے جب وہ پرفارم کرتا رہا ہے۔

    ویرات نے ورلڈ کپ کیر ئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی

    کپل دیو نے کہا کہ جب کوئی زیرو بناتا ہے یعنی جب کسی کھلاڑی پر تنقید کی جارہی ہوتی ہے اور اس کے بعد عوام کے خیالات کا پوچھا جائے تو 99 فیصد لوگ کہیں گے کہ اس کھلاڑی کو ڈراپ کردو’،شائقین کو حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھنے کی عادت ہے، میں اس پر یقین نہیں رکھتا، کوئی عام کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں اگر سنچری بناتا ہے تو اسے سپر اسٹار قرار دیا جاتا ہےکسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ کارکر دگی کی بنا پر نہیں جانچیں، یہ دیکھیں کہ وہ کھیلتا کیسے ہے، اس میں کتنا جوشم جنون اور ٹیلنٹ ہے، کھلاڑی پہلی گیند پر بھی آؤٹ ہوسکتا ہے، دنیا میں کوئی بیٹر ایسا نہیں جو پہلی گیند پر آؤٹ نہ ہوسکے-

    پورے نظام کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے،رمیز راجا

  • ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،بابراعظم

    کولکتہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی: میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ،ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے ، وطن واپس جا کر اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا ۔

    دوسری جانب نگلینڈ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میں بابر کو بھر پور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان مجھے اس کی قابلیت پر بھروسہ ہےہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مجھے نہیں لگتا اس پرفارمنس کے ساتھ ہم سیمی فائنل میں جاسکتے تھے، کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا ہوگا،ہم نے باؤلنگ اچھی نہیں کی، نسیم شاہ کی انجری سے ہماری باؤلنگ کو بہت نقصان پہنچا۔

    لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے میں نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا …

    مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان جاکر جو بھی ہوگا اس کا سامنا کروں گا، میں نجم سیٹھی کے کہنے پر پاکستان آیا تھا،مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہت محبت ہےایسا نہیں ہے ہم کھلاڑیوں کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنے کا نہیں کہتے، ہم نیٹس میں بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں، جو ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق کھیل رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

  • بابر اعظم  اور محمد رضوان نےغیر قانونی کمپنیوں کی  کروڑوں روپے کی پیشکش  ٹھکرا دی

    بابر اعظم اور محمد رضوان نےغیر قانونی کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرا دی

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے غیر قانونی کمپنیوں کی جانب سے کروڑوں روپے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: دی نیوز کے مطابق بابر اعظم نے 250 ملین روپے کے سالانہ کنٹریکٹ سے انکار کیا جبکہ محمد رضوان نے صرف ایک سروگیٹ بیٹنگ کمپنی کے 100 ملین روپے کے سالانہ معاہدے سے انکار کیا کیوں کہ اس طرح کی اسپانسرشپس اور معاہدے قانون کے خلاف ہیں۔

    جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قواعد کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیفا نیوز کی طرح ایک سروگیٹ بیٹنگ اسپانسر کے طور پر اسپانسرشپ کو قبول کر لیا جس نے مبینہ طور پر نا صرف پاکستان میں تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے لیے 150 سے زائد غیر قانونی سروگیٹ بیٹنگ سائٹس اور ایپس کے لیے فلڈ گیٹ کھول دیا بلکہ مبینہ طور پر پی ایس ایل کی کچھ فرنچائزز نے انفرادی سطح پر کھلاڑیوں کو شرٹ کے لوگو قبول کرنے اور ان غیر قانونی جوا کھیلنے والی کمپنیوں کو تصویر کے حقوق دینے پر مجبور کیا۔

    ٹیم کی ناقص کارکردگی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گزشتہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران اپنی کٹ پر ایک کمپنی کا لوگو لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

    دوسری جانب ایک بیٹنگ کمپنی کی جانب سے بابر اعظم کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کھلاڑی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بہت متاثر ہوئی ہے اور اس فرد کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔

    تاہم بابر اعظم کی انفرادی اسپانسرشپس کی ذمہ دار کارپوریشن نے جواب میں کہا ’’شکریہ۔ بطور مسلمان ہم کسی بھی بیٹنگ یا سروگیٹ بیٹنگ برانڈز کی حمایت نہیں کرتے رابطہ کرنے کا شکریہ۔ اچھا دن گزاریں اسی قسم کی پیشکش محمد رضوان کو بھی کی گئی تھی جس کا جواب بھی وہی تھا۔

    پی سی بی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے امیج رائٹس ان کی مرضی کے خلاف ان بیٹنگ کمپنیوں کو دیے۔ ذرائع نے کہا کہ بابر، رضوان اور دیگر نے واضح طور پر ایسی کمپنیوں سے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے پھر بھی پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ مل کر ان کے امیج کے حقوق ہمیں دیئے ہیں۔

    سری لنکا کا بنگلادیش کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف

    ذرائع نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی کچھ فرنچائزز نے بھی کھلاڑیوں کو ان سروگیٹ بیٹنگ کمپنیوں کے لوگو کو کسی بھی قیمت پر پہننے پر مجبور کیا جو ان کھلاڑیوں کے آزادی اظہار اور آزادی کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    پی سی بی کا ضابطہ اخلاق یا قواعد واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ خدمات/ مہم بیٹنگ، جوا، تمباکو، شراب، غیر قانونی منشیات، ہتھیار، فحش گوئی سے منسلک کسی بھی سرگرمی (تجارتی یا دوسری صورت میں) کی حمایت نہیں کرے گی جو پاکستانی قانون یا پی سی بی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہو۔

    ترجمان پی سی بی نے دی نیوز کو بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ʼسروگیٹ بیٹنگ کمپنیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس نوٹیفکیشن کے بعد سے اب تک اس طرح کے کسی اسپانسر کو شامل نہیں کیا گیا ہےڈیفا نیوز ایک خبر رساں ادارہ ہے۔ ہمارے قانونی اور تجارتی محکموں نے اس کی کاغذی کارروائی کی جانچ کی اور جوے کے اندیشے کے ساتھ کسی مشترکا ملکیتی حصص کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

    سچن ٹنڈولکر کا ویرات کوہلی کو پیغام