Baaghi TV

Tag: بابر اعظم

  • بابر اعظم کا اپنے مداحوں کے دلوں پر راج جاری

    بابر اعظم کا اپنے مداحوں کے دلوں پر راج جاری

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم مداحوں کے پسندیدہ ترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ انہیں خوش کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے، چاہے وہ میدان میں ہوں یا باہر۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ تمام بابر شہرت اور تعریف کے مستحق ہیں کیونکہ وہ حال ہی میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کے بعد T20 سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ جس میں انہوں نے گال ٹائٹنز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے۔

  • میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کے دوران بابر اعظم کے لیے کہے جانے والے تعریفی کلمات وائرل ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: بابر اعظم نے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گال ٹائٹنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سنچری اسکور کی،ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےاسٹرائیکرز کو 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بابر نے اسٹرائیکرز کی اننگز کا آغاز پاتھم نسانکا کے ساتھ کیا اور سری لنکن بلے باز کے ساتھ مل کر 111 رنزکی شراکت قائم کی بابر نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔


    جہاں پاکستان اورسری لنکا میں پاکستانی کپتان کی سنچری کے چرچے ہیں وہیں رمیز راجا نے بھی میچ کے دوران بابر اعظم کی سنچری بنانے کے بعد انوکھے انداز میں تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1688618930418450434?s=20
    انہوں نے اپنی کمنٹری کے دوران تبصرہ کیا کہ ‘سکیورٹی، کلاس، معیار اور سکون، یہ سب بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو اننگز میں گہری بیٹنگ کرسکتا ہے، مجھے اس سے محبت ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں-


    جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مزاحیہ میمز بھی وائرل ہوئیں-
    https://twitter.com/Malcolmishmael2/status/1689164450832732160?s=20
    دوسری جانب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔

  • بابر اعظم نے ایل پی ایل 2023 میں میچ وننگ سنچری اسکور کی۔

    بابر اعظم نے ایل پی ایل 2023 میں میچ وننگ سنچری اسکور کی۔

    قومی کپتان بابر اعظم نے میچ وننگ سنچری بنا کر کولمبو اسٹیکرز کو لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال ٹائٹنز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔بابر نے اپنی اننگز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں کاسن راجیتھا کو لگاتار تین چوکے لگائے، بابر اعظم نے کولمبر اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں 10ویں سنچری اسکور کی۔ اور اپنی ٹیم کےلیے بڑا ہدف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ ٹائٹنز کی طرف سے دیے گئے 189 کے ہدف کا تعاقب کیا۔
    پاکستان کے کپتان نے 34 گیندوں پر روانی سے نصف سنچری بناتے ہوئے اپنی طوفانی بیٹنگ جاری رکھی، جو مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی 87 ویں ففٹی تھی۔
    ہدف کے تعاقب میں کولمبو کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سنچری داغ دی اور اپنی ٹیم کو جیت کے ساتھ ساتھ دو اہم پوائنٹس بھی دلوادیے۔ بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر ہی پاتھم نسانکا کے ساتھ مل کر 111 رنز کی شراکت بنائی۔ بابر اعظم آخری اوور میں 59 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ تاہم، بابر کے لیے آج کوئی رکنا نہیں تھا جیسا کہ 14ویں اوور میں، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اکھیلا داننجیا کو دو تابناک چھکے اور ایک چوکا لگایا، اس کے بعد 15ویں اوور میں راجیتھا کو چھکا لگا – وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

  • گال ٹیسٹ:دوسرے روزسری لنکا  کی بیٹنگ جاری

    گال ٹیسٹ:دوسرے روزسری لنکا کی بیٹنگ جاری

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے کریز پر اس وقت دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس موجود ہیں،پہلے روز کھیل کے اختتامی اوور میں سدیرا سمارا وکرما آغا سلمان کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے تھے، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے ہی اوور میں نشان مدھشکا چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور اس کامیابی کے ساتھ ہی شاہین نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

    کپتان دمتھ کرونارتنے اور کوشل مینڈس نے اسکور کو 22 تک پہنچایا ہی تھا کہ شاہین نے ایک اور شکار کرتے ہوئے مینڈس کی 12 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ 53 کے مجموعی اسکور پر کرونارتنے بھی 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ نسیم شاہ نے بھی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے تجربہ کار دنیش چندیمل کو کپتان بابر اعظم کی مدد سے قابو کر لیا۔

    پہلے ہی سیشن میں 54 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکن ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی اور اس مرحلے پر میدان میں میتھیوز کا ساتھ دینے دھننجیا ڈی سلوا آئے،دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 131 رنز جوڑے لیکن چائے کے وقفے سے چند لمحے قبل میتھیوز 64 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔

    دوسرے اینڈ سے ڈی سلوا نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور نئے بلے باز سدیرا سماراوکراما کے ساتھ مل کر اسکور کو 226 تک پہنچا دیا، لیکن اس مرحلے پر میچ میں پھر بارش نے مداخلت کردی جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا گیا۔

    میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ساجھے داری کو مزید بڑھاتے ہوئے اسکور کو 242 تک پہنچا لیکن 57 رنز کی یہ شراکت اس وقت اختتام کو پہنچی جب سماراوکراما 36 رنز بنانے کے بعد آغا سلمان کی وکٹ بن گئے۔

    چھٹی وکٹ گرنے کے ساتھ ہی امپائرز نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام کا اعلان کردیا اور 65.4 اوورز کے کھیل میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے، دھننجیا ڈی سلوا 94 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

  • سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کا منفی تبصرہ،بابر اعظم کا جواب

    سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کا منفی تبصرہ،بابر اعظم کا جواب

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کو منفی تبصرے پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : یوٹیوب چینل پر سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے حال ہی میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں “فیب فور” اب ایک درست اصطلاح نہیں، کیونکہ ویرات کوہلی کی حالیہ خراب فارم نے انہیں گروپ سے باہر کردیا ہے جبکہ بابراعظم کے پاس گروپ میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے تاہم وہ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچے۔

    آکاش چوپڑا نے کہا کہ بابر اعظم غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس ایلیٹ گروپ میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حالانکہ وہ ابھی اس درجہ تک نہیں پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب کوئی فیب فور نہیں ہے۔ ویرات کوہلی اس سے باہر ہیں۔ بابر اعظم نے رنز بنائے ہیں اور وہ اس کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن ابھی نہیں۔ فی الحال یہ کین کے ساتھ فیب تھری ہے-

    پاک وسری لنکا پہلا گال ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

    گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران اعظم نے کہا کہ ان کی توجہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور میدان پر مسلسل عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنا نام روشن کرنے پر ہے۔

    https://twitter.com/zaidhassan89/status/1680211428995891201?s=20
    بھارتی کرکٹر کی رائے پر بابراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے تاہم میرا کام پرفارم کرنا ہے۔ ابھی تک اپنی کارکردگی سے ہی ریکارڈ بنائے ہیں، پرفارمنس ہوتی رہے تو نام خود توجہ کا مرکز بنتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے “فیب فور” سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو استمھ اور جو روٹ کہلائے جاتے تھے، تاہم حالیہ برسوں میں کوہلی کی مسلسل خراب کارکردگی نے انہیں اس فہرست باہر کردیا ہے۔

    ٹیم سے کافی مطمئن ہوں،کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھے رہے، بابر اعظم

    گزشتہ سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سابق بلیک کیپس کھلاڑی سائمن ڈول نے پاکستان کے کپتان کی خوب تعریف کی تھی، جبکہ معروف "فیب فور” کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ، اور جو روٹ شامل ہیں۔

    ڈول نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی کے طور پر بابر کی حیثیت کے بارے میں بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس نے اسے "بڑا” قرار دیا اور ٹاپ آرڈر میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کیا بہت سے لوگ یہ بحث نہیں کر سکتے کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ جہاں تک اس ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا تعلق ہے تو وہ ناقابل یقین ہیں۔ جو روٹ کے پاس بھی اس کی دلیل ہے۔ وہ بڑے چار کے بارے میں بات کرتے ہیں، اس وقت، وہ سب سے بڑا ہے-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،دو اور ٹیمیں بھی شامل

    پاکستانی کپتان بابر اعظم 2022 کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے حامل ہیں۔ انھوں نے اب تک 47 ٹیسٹ میچوں میں 9 سنچریوں اور 26 نصف سنچریوں کی مدد سے 3,696 رنز بنائے ہیں۔ وہ واحد کرکٹرز ہیں جو تمام فارمیٹس میں ٹاپ تھری میں شامل ہیں ٹیسٹ میں تیسرے، ون ڈے میں پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں-

  • ٹیم سے کافی مطمئن ہوں،کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھے رہے، بابر اعظم

    ٹیم سے کافی مطمئن ہوں،کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھے رہے، بابر اعظم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم سےکافی مطمئن ہوں، ٹیم میں بہترین کی ضرورت ہوتی ہے کپتان نے کہا کہ کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھےرہے، سری لنکا میں ہمیشہ کنڈیشنز چلینجنگ ہوتی ہیں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی میدان پر اچھی کرکٹ کھیلی تھی، سری لنکا میں شاہین کی انجری ہوئی تھی اور یہیں کم بیک کیا، شاہین آفریدی تجربہ کار اور دنیا کا بہترین بولرہے،جانتا ہےکیسےکم بیک کرنا ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹیم میں کوئی نیا لڑکا آتاہےتو اپنی پرفارمنس سےٹیم میں جگہ بناتاہے، ابرار احمد اور سلمان علی آغانے اچھی پرفارمنسز دیں، کوشش کرتے ہیں کہ مثبت رہیں اور ایک دوسرے کو اعتماد ہے ٹیم میں کافی چیزوں کی بہتری کی ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں بھی ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے، لیکن اس بار سب کو ایک مختلف ٹیم نظر آئے گی، بابر اعظم نے کہا بطو ر کپتان میری کوشش ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو اگلے لیول پر لے کرجائیں،

  • پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

    پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

    پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کپتان بابر اعظم کو ٹیلیفون کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم سے کہا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں، توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے گی۔

    اس موقع پر بابر اعظم نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاءاللّٰہ اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے، پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے بابراعظم نے ذکاء اشرف کو چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں اس حوالہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی ہےوزیر خارجہ بلاول زرداری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں ،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ میچز میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالہ سے سفارشات مرتب کرے گی، حتمی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا، پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت حکومت کی اجازت کے ساتھ مشروط کی ہے-

  • پی سی بی میں ہونے والی تبد یلیوں کا مجھ پر یا ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بابر اعظم

    پی سی بی میں ہونے والی تبد یلیوں کا مجھ پر یا ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بابر اعظم

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے رواں ماہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ، فٹنس کیلئے بہت ضروری ہے۔ سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی۔ بابراعظم نے کہا کہ بطور ٹیم ہر طرح کی کرکٹ کیلئے تیار ہیں،تمام کھلاڑی فٹنس پر کام کر رہے ہیں، پریکٹس کے دوران ماضی کی غلطیوں پر کام کیا ہے، ، کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کا ہے،میں اپنی طرف سے بہترین پرفارم کررہاہوں، کو شش ہو گی ورلڈکپ میں اچھا پر فا رم کر یں،. قومی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے، بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان ٹیم ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، قومی کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، اس پر فوکس نہیں ہوتا، ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے۔

  • حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے،مشکلا ت آتی ہیں حج جوانی میں ہی کر لیں،بابراعظم

    حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے،مشکلا ت آتی ہیں حج جوانی میں ہی کر لیں،بابراعظم

    حج سے وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ حج میں مشکلات آتی ہیں آسان نہیں ہے، حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی حج کے بعد وطن واپسی پر کار میں بیٹھے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکا ہے-


    ویڈیو میں موجود شخص کپتان سے ان کے حج کے سفر سے متعلق سوال کررہا ہے جس کے جواب میں بابر اعظم نے بتایا کہ پہلے سنتے تھے حج جوان کا ہے، میں بھی یہی کہوں گا کہ حج جوانی میں ہی کرلیں، جتنا دیر کریں گے اتنے ہی مشکل ہوگی،حج میں مشکلات آتی ہیں آسان نہیں ہے، حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے، میرا پہلا حج تھا گرمی بہت تھی لیکن چونکہ میں گرمی میں میچز کھیلتا آیا ہوں تو مجھے زیادہ محسوس نہیں ہوئی لیکن والدہ نے بہت ہمت دکھائی، دوران حج ماں جی کی ہمت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    شعیب اختر نے اپنی بائیوپک کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا

    https://twitter.com/IZakaAshraf/status/1675945723819356169?s=20
    ایک ویڈیو میں بابر اعظم کو گھر پہنچنے کے بعد اپنے Bats دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں موجود شخص بتارہا ہے کہ بابر نے ڈیڑھ دو ماہ تک بیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا اور اب گھر پہنچ کر سب سے پہلے اپنے بیٹ مانگے۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1676064700369448961?s=20
    ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکا ہے کہ بابر اعظم نے دورہ سری لنکا سے قبل کراچی میں پریکٹس کیمپ جوائن کرلیا ہے-


    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1676122771489734656?s=20

    سپریم کورٹ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری

  • بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    آج لاکھوں فرزندان اسلام نے اللہ رب العزت کے حضور پیش ہوکر فریضہ حج ادا کیا۔ اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی فریضہ حج ادا کیا، اس روح پرور سفر میں کھلاڑی دوستوں کا ساتھ بہت ہی خوشگوار رہا جن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں اس دوران عبادات اور روحانی سفر میں قومی کھلاڑیوں کی دوستی توجہ کا مرکز بنی رہی قومی کپتان کے وکٹ کیپر بلے باز سے فریضہ حج کے دوران گلے ملنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جبکہ مختلف تصاویر بھی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔