قومی کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹر محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ،،، عمرہ کی ادائیگی کے بعد تینوں نے تصویر شیئر کر دی ۔فریضہ حج کی ادائیگی ہرعام مسلمان کی طرح اسٹار کرکٹرز کا بھی خواب ہوتا ہے، اس سعادت کے حصول کے لیے کپتان بابر اعظم محمد رضوان اور افتخار احمد نے عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کی جو خوب وائرل ہوئی ، اس سال قومی کرکٹرز میں فخر زمان اور فہیم اشرف کے علاوہ لیجنڈری انضمام الحق عازمین حج میں شامل ہیں ،
Tag: بابر اعظم
-

ٹیسٹ پلئیرز میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، جس میں بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ےک بعد دوباہ چوتھے نمبر پر آ گئے بیٹنگ رینکنگ مارنس لبوشین کا ٹاپ پوزیشن پر موجود، بولرز میں سٹورٹ براڈ کی 2 درجہ ترقی، ٹاپ 10 میں شامل بھارتی بولر جسپریت بمرا بغیر کھیلے ساتویں سے چھٹے نمبر پربولرز میں ایشوین بدستور نمبر ون، جیمز اینڈرسن کا ہی دوسرا نمبرآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر براجمان، کاگیسو ربادا کا چوتھا نمبرشاہین آفریدی بھی بغیر کسی تبدیلی پانچویں نمبر پر برقرار ہیں،
-

بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ
بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی
دونوں پاکستانی کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گےہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقد ہو گا۔
Harvard beckons Babar Azam, Muhammad Rizwan, and mentor Talha Rehmani for the prestigious program
The world number one ranked ODI batter and Captain of the Pakistan cricket team Babar Azam and wicketkeeper Muhammad Rizwan, the Vice Captain of the Pakistan test cricket team, are… pic.twitter.com/cuyNUpo1rc
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) May 28, 2023
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان راشد لطیف نےبتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز ہوں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ساری زندگی سیکھتا ہی آیا ہوں، میں نے اس پروگرام سے متعلق پروفیسر البرس اور طلحہ رحمانی سے تفصیلی گفتگو بھی کی ہے، میں ہارورڈ میں اس عالمی معیار کے پروگرام میں سیکھنے اور نیا تجربہ کرنے کے لیے جانا چاہتا ہوں مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبہ جات کے لوگوں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا۔
ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟
وکٹ کیپر اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھ سکیں مجھے یقین ہےکہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا، کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کی کوشش کریں گے۔
-

ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈےرینکنگ میں پاکستان کےبابراعظم 886 ریٹنگ پوائںٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستانی بیٹر فخر زمان 755 پوائنٹس کےساتھ تیسرے اور امام الحق 745 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرموجود ہیں جبکہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں-
ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی
پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار
اسی طرح ٹی20 فارمیٹ میں محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔
-

نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار
نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار
پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر کپتان بابر اعظم کیلئے انعام اکتوبرمیں ہونے والے ورلڈکپ تک بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد پی سی بی بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستانی قوم ، ٹیم ، کپتان بابراعظم اور کوچز کو مبارکباد دی۔ جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پرقوم اور خاص طور پرٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایسی چیزوں سے موٹیویشن ملتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش ججیاد رہے کہ فخرِ پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5 مئی 2023 کو تاریخ میں پہلی بار ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز ملا جبکہ 2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے ۔
-

آئی سی سی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم کےقریب پہنچ گئے
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
باغی ٹی وی : آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا
Pakistan's in-form star Fakhar Zaman is closing in on the 🔝 spot in the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Batting Rankings 🤯
Details 👇 https://t.co/P25sCJbtH7
— ICC (@ICC) May 3, 2023
آئی سی سی کے مطابق فخر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی جاری ون ڈے سیریز کا آغاز جارحانہ کیا ہے، جس میں 33 سالہ کھلاڑی نے بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی ٹیم کو فتح دلوائی-بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے راولپنڈی میں سیریز کے افتتاحی میچ میں 117 رنز بنائے اور پھر اسی مقام پر دوسرے میچ میں شاندار 180* کے شاندار اسکور کئے اور تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ پر بابر کے پیچھے آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر آ گئے-
All eyes will be on Fakhar Zaman as he looks to create history during the third #PAKvNZ ODI 👀https://t.co/WnmWIZqkxF
— ICC (@ICC) May 3, 2023
آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد
فخر نے باؤنس پر تین ون ڈے سنچریاں اسکور کی ہیں اور کیریئر کی بہترین درجہ بندی 784 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے اور اب وہ 103 ریٹنگ پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود اپنے کپتان کے قریب ترین چیلنجر ہیں۔
فخر صرف چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 180 رنز بنا کر مسلسل تین ون ڈے سنچریاں اسکور کیں-
ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجےترقی کےبعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔
فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …
ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجےترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کےبعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈےآل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
-

بابر اعظم نے عید الفطر اپنے پرانے محلےمیں منائی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید الفطر منانے کے لیے اپنے پرانے محلے پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر پڑوسیوں نے خوشی کا اظہار کیا –
باغی ٹی وی: بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وقت میرے سر پر سے تیزی سے گزر رہا ہے، اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، اس محلے سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں اس کے ساتھ ہی بابر نے سب کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
آئی پی ایل ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے اور دیگر سامان غائب
Time flying over my head.
This year got a chance to celebrate #EidAlFitr at my childhood home.
What a rush of memories.#EidMubarak everyone pic.twitter.com/cQ9rbw1N55
— Babar Azam (@babarazam258) April 22, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بچپن لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع فردوس مارکیٹ میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس شفٹ ہوچکے ہیں تاہم ابھی وہ پرانے پڑوسیوں سے رابطے میں ہیں۔#IftiMania ke taraf se aap sab ko dil ke gehraayio se, #EidMubarak 🤲🏻 pic.twitter.com/kerDcHywUg
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) April 22, 2023
دوسری جانب کرکٹر افتخار احمد نے اپنے آبائی علاقے میں اہل خانہ کے ساتھ عید منائی اور ٹویٹر پر تصویر بھی شیئر کی۔Eid Mubarak!🌙 #EidUlFitr pic.twitter.com/yLN100M16o
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) April 22, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے عید الفطر کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہم سب مل کر عہد کریں جس طرح اللہ نے ہمیں رمضان میں توفیق دی آئندہ گیارہ ماہ بھی ہم ویسے ہی گزاریں گے-آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی …
واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ملک میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی، دونوں بیٹے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں نماز عید ادا کی-
آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےگڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی، وزیر داخلہ نے فیصل آباد میں عیدکی نماز پڑھی پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عیدکی نماز ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عیدکی نماز پڑھائی سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی کراچی کے پولوگراؤنڈ (باغ جناح) میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا
-

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی شامل
کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مقابل ہوں گی جس کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈولڈ ہے پاکستان کےکپتان بابراعظم کو ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ہیں ہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون،انگلینڈ کے جوروٹ ،جیمزاینڈرسن اورسری لنکا کےڈیمتھ کرونارتنے اور جنوبی افریقا کےکگیسوربادابھی شامل ہیں۔مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے
ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔
بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔
وضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم کو شامل کیا تھا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی اسلام آباد آمد. ہائی الرٹ جاری
-

ٹی20 میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے،عاقب جاوید
لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹی20 میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین کے سپرد کرنی چاہیے-
باغی ٹی وی: لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا کہ بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہیے،تاہم ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
سابق کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کروں تو مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی20 کرکٹ نہیں، ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہین کو بطور ٹی20 کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے،پی ایس ایل میں شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں-
سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب اور بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم جارح مزاج انداز میں نہیں کھیل رہی شاہین دلیر فیصلے کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، ان فیصلوں کی وجہ سے اسی وجہ سے وہ بعض اوقات تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار
-

تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ تین میگا ایونٹ ایشیاکپ، ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آئندہ برس ہونا ہیں، اس کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں-
باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے،کوچنگ اسٹاف ایک آدھے ہفتے میں فائنل ہو جائے گا بابراعظم ہمارا کپتان ہےاس سے مکمل مشاورت اور ہر کھلاڑی پر بات ہوئی ہےبابر سے دو تین ملاقاتیں ہوئیں،کسی کی سلیکشن پر اختلاف نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں، اب بار اعظم پر انحصار ہے کہ کس کو کھلاتے ہیں اور کس کو نہیں۔
ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل
ہارون رشید نے کہا کہ شاداب خان بہت کم کرکٹ کھیلا ہے، اس کو موقع دینا بنتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا، میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں سمجھتا، ہمارے ہاں ہار جیت پر زیادہ ایشو ہوتے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، کوئی ٹیم ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتی۔
انہوں نےکہا کہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل غیر معمولی لیفٹ ہینڈر بیٹرہے، حارث سہیل ایشیا کنڈیشنز میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے، اگر حارث سہیل فارم اور فٹ رہتے ہیں تو اس سے مڈل آرڈر کو سہارا ملے گا اعظم خان کے حوالے سے ہارون رشید نے کہا کہ ان کو خود بھی دیکھنا ہے کہ کون سی کمزوری ہے اور اس پر کام کرکے واپس آنا ہےاعظم کو اسپنرز کے خلاف مشکل ہوئی ہے اس پر کام کرنا ہو گا جو کھلاڑی ڈراپ ہو جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا کم بیک نہیں ہو گا-
منصوررانا نے پاکستانی شاہینز کےساتھ زمبابوےجانےسےمعذرت کرلی
ہارون رشید نے کہا کہ اب ہر کھلاڑی کہیں بھی بیٹنگ کرسکتا ہے، کسی کا کوئی مخصوص نمبر نہیں ہے، ہمارے پاس ایشیا کپ سے قبل 8 ون ڈے میچز ہیں،ان 8 ون ڈے میچز میں ہمیں بہت کچھ دیکھنا ہے،ہم نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ٹورز کریں عامر جمال کو پاکستان شاہینز میں شامل کیا گیا ہے، ہم نے تیس پینتیس کھلاڑیوں کو ذہن میں رکھا ہوا ہے، ان میں سے کئی کھلاڑی پاکستان شاہینز کے ساتھ جا رہے ہیں۔
منگنی یا نکاح؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرپر نسیم شاہ کی وضاحت
