Baaghi TV

Tag: باجوڑ

  • باجوڑ: وزیرِ مملکت کے گھر پر دستی بم سے حملہ

    باجوڑ: وزیرِ مملکت کے گھر پر دستی بم سے حملہ

    باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جبکہ یہ مبارک زیب خان کے گھر پرہونے والا چوتھا حملہ ہے-

    رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے میں گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا جبکہ گھر کے احاطے میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیاحملہ رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    ڈی پی او وقاص رفیق نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب: اسٹیج ڈراموں میں 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد

    پاکستان کی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

  • منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    باجوڑ میں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے ۔

    ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکار میں منشیات فروشوں سے پیسے وصولی اور دیگر تعلقات رکھنے میں ملوث پائے گئے تھے معطل پولیس اہلکاروں پر طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی، ڈی پی او باجوڑ نے پچھلے ماہ بھی منشیات فروشوں سے تعلق میں 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا، انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ بالکل بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

  • باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

    باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

    گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین نے ایک بار پھر وطن کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    باجوڑ کے علاقےماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا اہتمام ہوا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی،جرگے کو بتایا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں جبکہ قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہشانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا۔

    گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشیران نے پاک فوج کی امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے،قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بر وقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    لندن میں کنونشن،اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت،وزیراعظم و دیگر کا اہم خطاب،رپورٹ:شہزاد قریشی

    بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

  • ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ

    ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ

    باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کےپیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں آج صبح 11 سے رات 11 بجے تک تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ رہے گا، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظرتحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے 107 سرکاری اسکول اور کالجز خالی کروا دیے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی کہ شہری اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں۔

    لنڈی کوتل: ویٹرنری ہسپتال، ڈاکٹرز غائب، عوام پریشان

    دوسری،جانب،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے واضح کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کرفیو کی خبریں من گھڑت اور افواہیں ہیں، کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے مخصوص علاقوں تک محدود ہے کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈا ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، افواہ ساز مافیا صوبے کا امن اور ترقی کے سفر کو خراب کرنا چاہتا ہے، حکومت کی توجہ عوامی خدمت پر ہے اور مخالفین کی توجہ جھوٹ پھیلانے پر ہے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نقل و حرکت مکمل آزاد ہے، تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں،سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، خیبر پختونخوا کے عوام باشعور ہیں، پروپیگنڈہ ناکام ہوگا۔

    عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع

  • باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

    باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے کے حادثے میں ایک خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    باجوڑ پولیس کے ترجمان اسرار سلارزئی نے ڈان کو بتایا کہ گوہاتی مہمند کے علاقے میں ایک شہری کے گھر پر مارٹر شیل گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے لار خالازو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 29 جولائی کو باجوڑ انتظامیہ نے ضلع کے 16 علاقوں میں تین روزہ کرفیو نافذ کیا تھا اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق دو روزہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

    این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی
    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی

    کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی

    کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی پر قومی اسمبلی میں بحث، رپورٹ طلب

  • پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    پسند کی شادی پر جرگے کے ذریعے باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کنے بتایا کہ مقتولین کوپسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اولڈ سٹی ایریا نیپیئر تھانے کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے خاتون اور مرد کی شناخت میاں بیوی کے طور پر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میوہ شاہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جس میں مقتول شخص کی شناخت عطاللہ ولد پیرمحمد خان کے نام سے کی گئی، تاہم ابتدائی طور پر مقتولہ خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔ بعد ازاں رات گئے مقتولہ کی شناخت رہادیہ عرف ثمرین دختر محمد گل کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او نیپیئر کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور انہوں نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔جس کے بعد یہ لاہور اور پھر کراچی منتقل ہوئے۔ اس دوران دونوں نے لیاری کے ایک نجی ہوٹل میں بھی قیام کیا اور پھر نیپیئر کے علاقے لیاری میوہ شاہ مسجد کے قریب کرایے پر مکان لے لیا۔گزشتہ روز مقتولین کلفٹن سی ویو کے قریب شاپنگ مال سے رکشے میں سوار ہو کر لیاری آئے، جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔مقتول عطااللہ کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ مقتول عطااللہ اور اس کی بیوی کوعلاقے کے معززین نے جرگے کے ذریعے علاقہ بدر کردیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کامقدمہ مقتول عطااللہ کے کزن اسفندیار کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد مقتولین میاں بیوی کی لاش اس کے کزن کے حوالے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

  • باجوڑ میں دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت

    باجوڑ میں دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت

    باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات، دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی

    باجوڑ میں دھماکے الگ الگ مقامات پر ہوئے، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد کی موت ہوئی ہے، پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود کے علاقے ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر کی موت ہوئی ہے،دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ کی موت ہوئی ہے،

    شہید پولیس اہلکار احسان اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔پولیس جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور انکے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

    ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دو دھماکوں کے واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

  • باجوڑ  : پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

    باجوڑ : پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی

    باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

    باغی ٹی وی : باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کی زد میں آکر 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے،ریموٹ کنٹرول بم کو درخت میں نصب کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریش شروع ہوگیا، ڈی ایس پی بھائی چینہ کے مطابق واقعہ میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہےریسیکیو عملے کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے کہا ہے کہ بم نصب کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع ہوچکا ہے۔

  • باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

    باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

    باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ڈسٹرکٹ اسپتال باجوڑ میں ہوئی، بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے،ریسکیو 1122 باجوڑ کے مبانق سمسئی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک فیلڈر کار جس میں افراد 6 سوار تھے گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی، کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل، ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں،امدادی ٹیم نے فیلڈر کار کو پیشہ ورانہ طریقے سے نالے سے نکالا اور کار میں موجود بیمار عورت کو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا جہاں شام کو ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

    واضح رہے چند روز قبل راولپنڈی میں بھی ایک خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا تھا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا تھا، نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اور ماں مکمل طورپر تندرست ہیں۔

  • باجوڑ: پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف خار تھانہ میں مقدمہ درج،ریحان زیب کے قاتلوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    باجوڑ: پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف خار تھانہ میں مقدمہ درج،ریحان زیب کے قاتلوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے .ویڈیو میں 2 ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ریحان زیب پر گاڑی میں بیٹھتے وقت فائرنگ کی گئی۔ سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور کا کہنا ہے کہ ریحان زیب پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوئے، پولیس نے واقعے میں ملوث نیٹ ورک کی نشاندہی کرلی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ریحان زیب کو گاڑی کے قریب قتل کیا گیا ہے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
    واضح رہے کہ ریحان زیب کو31 جنوری کوقتل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیر اور پی کے 20 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار انور زیب پر ریحان زیب کےقتل کےخلاف خار چوک میں احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔انور زیب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے پر مجھ پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے صرف قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی نامزدامیدوار انورزیب نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو گزشتہ ماہ بھی گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ باجوڑ کے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد یکم فروری کو باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔باجوڑ میں آزاد امیدوار قتل واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اسکاوٹس عمارت پرپتھراو کیا تھا اور گیٹ پر پتھر برسائے تھے۔
    تھانہ خار ایس ایچ او عبدالصمد خان کی مدعیت میں باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث 25 سے زائد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔مقتول تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کےخلاف الیکشن لڑ رہے تھے، ریحان زیب کے قتل کے بعد تحریک انصاف نے انہیں پارٹی کا حمایت یافتہ اُمیدوار قرار دیا اور پھر بیان ہٹا دیا تھا۔باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔ریحان زیب نے 12 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا، ان پر چند روز سے تحریک انصاف سے منسلک ٹرول اکاؤنٹس سے تنقید کی جا رہی تھی۔