Baaghi TV

Tag: بارشیں

  • مون سون : ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون : ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں مون سون کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے متوقع ہے، جس کے تحت ملک کے شمال مشرقی علاقوں، پنجاب اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے، مون سون ہوائیں ابتدائی طور پر شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ یکم جولائی سے پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کے آغاز کے امکانات کم ہیں اور 5 جولائی تک صوبے میں نمایاں بارشوں کی توقع نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا نظام آئندہ دنوں میں سندھ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بارشیں ہو سکتی ہیں،رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی سمیت سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے ، بھارت میں بھی جون کے دوران معمول سے 43 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کا اثر خطے کے موسمی نظام پر پڑ سکتا ہے۔

  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے، آج سے 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہےخیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہونے کی توقع ہے، اسلام آباد ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

    چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان میں بھی بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہےبالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب دیر بالا کے سیاحتی مقام وادی کمراٹ میں شدید بارش سے ندی نالیوں میں طفیانی آگئی جبکہ دریائے کوہستان میں پانی کی سطح بلند ہوگئی،وادی کمراٹ روڈ پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے کمراٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا، جس کے سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور سیاح پھنس گئے۔

  • ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی

    ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی

    ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے، جس کے تحت آج سے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں مزید ٹھنڈک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسی طرح لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے ضبخۃ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    ادھر پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ 77 افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 18 بچے، 2 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 33 مرد، 9 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں،مجموعی طور پر 88 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 71 گھروں کو جزوی جبکہ 17 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

    یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، اپر دیر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور باہمی رابطے میں ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد جلد از جلد دی جائے، صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یکم اپریل سے 4 اپریل تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی ایڈوائزری پر عمل کریں ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

    دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان

    دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں دوبارہ بارشوں کی واپسی کے امکانات موجودہیں،ایک کے بعد ایک مغربی ہوا کا سلسلہ پاکستان تک پہنچنے کا امکان ہے، جو دسمبر کے وسط کے بعد ملک میں نہایت ضروری بارشیں اور برفباری لے کر آئے گا۔

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایاکہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18 تا 20 دسمبر 2025 کے دوران ایک اچھا اور ملک گیر مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے تاہم جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے، اس موسمِ سرما کے آغاز سے ہی ہم نے اپنی بیشتر اپڈیٹس میں بتایا تھا کہ اس سال لا نینیا پیٹرن کی وجہ سے موسمِ سرما کی بارشیں معمول سے کم رہیں گی،تاہم دسمبر کے وسط تک یہ پیٹرن کمزور ہونا شروع ہوگا اور دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں دوبارہ بارشوں کی واپسی کے امکانات موجود ہیں۔

    بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام، نائجیرین فضائیہ کی کارروائیوں کی تصدیق

    انہوں نے کہاکہ یہ حتمی پیشگوئی نہیں ، بیشک، سب کچھ اللہ کے حکم اور علم میں ہے، یہ صرف ایک ممکنہ صورتحال ہے جس کی پاکستان میں آئندہ دنوں میں توقع کی جا سکتی ہے ہم ان تمام موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپ کو بر وقت آگاہ کرتے رہیں گے۔ ملک کے لیے، خصوصاً خشک سالی کے شکار علاقوں کے لیے، رحمتوں بھری بارشوں کی دعا کریں۔ نومبر 2025 میں بارشیں پہلے ہی معمول سے 72فیصدکم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    جنوبی وزیرستان کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی؛ 7 سالہ بچی دم توڑ گئی

  • محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی،ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہےاس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کے آغاز کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

    اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، میانوالی، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہےڈیرہ اسماعیل خان، دیر، شانگلہ، بونیر، مردان، چترال، کوہستان، ہری پور، بنوں، لکی مروت، باجوڑ، پشاور، سوات، کوہاٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، مانسہرہ، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔

    آسام، خاتون سول سروس افسر بھاری دولت کے ساتھ گرفتار

    بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےملک کے مختلف علاقوں میں 19 ستمبر تک بارشیں ہونے کی توقع ہے اس دوران بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔

    ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ:امریکا اور چین نے فریم ورک معاہدہ کر لیا

    محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےموسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے کا خدشہ ہے مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

    مودی حکومت کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کو تقویت

  • ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،24 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،24 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا، ٹیکساس میں تیز بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جس میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں،بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کیلئے 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون اور پانچ سو اہلکار سرچ اور ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں سب سے زیادہ شہر سان اینجلو متاثر ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر کئی علاقوں میں کئی مہینوں کی بارش برسی ہے جس کی وجہ سے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، کچھ علاقوں میں 6 سے 8 انچ اور کچھ میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    حکام نے ریاست میں مزید ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی ہے، حکام کے مطابق جمعہ کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

  • محکمہ موسمیات نے مون سون کےدوسرے اسپیل کی  پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے مون سون کےدوسرے اسپیل کی پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 2 جولائی تک رہے گا، اس کے بعد شدید بارشیں برسانے والا ایک اور اسپیل ملک میں داخل ہوگا،اگلے اسپیل کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے، بارشوں سے بالائی اور وسطی پنجاب سمیت دیگر علاقے متاثر ہوں گے، بارشوں کے اگلے اسپیل سے پانی کی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔

    5 یا 6 جولائی سے سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق 7 یا8 جولائی کو کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، کچھ دنوں تک کراچی کا موسم ابر آلود رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل شروع ہوتے ہی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی دریا کے بہاؤ میں اضافے کے سبب چشمہ بیراج کے تمام 52 اسپل ویز کھول دیے گئے جبکہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے چشمہ جہلم لنک اور رائٹ بینک کینالز میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام جھیلیں بھر گئیں، جبکہ کچے کے علاقے بھی زیرِ آب آگئے اور کئی مکانات و فصلیں بہہ گئیں۔

    علاوہ ازیں دریائے سندھ کے تمام مقامات پر تیراکی اور کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دفعہ 144 نافذ کر کے عوام کو خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ ہے نالہ لئی سمیت دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے اور تیراکی پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

    محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ یا ریسکیو ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں۔

  • یو اے ای میں موسلا دھاربارشیں، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ،فلائٹ آپریشن متاثر

    یو اے ای میں موسلا دھاربارشیں، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ،فلائٹ آپریشن متاثر

    یو اے ای: سعودی عرب کے بعد دبئی میں بھی موسلادھار بارشیں دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : دبئی پولیس کی جانب سے پبلک سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،دبئی کی اہم شاہراہوں پر بارش کے پانی کے نکاس کیلئے متعدد ٹینکرز اور موٹرز نصب کی گئی ہیں جبکہ پانی کے ساتھ مٹی اور ریت کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولی تھین بیگز سے خصوصی روکاٹیں بنائی گئی ہیں۔

    دبئی اور ابوظبی میں تیز طوفانی بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں کو 2 دن آن لائن کلاسز لینے اور نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے عجمان پولیس نے شدید بارشوں سے نمٹنے اور عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف داخلی اور خارجی سڑکوں پر اپنی نفری بڑھا دی ہے۔

    دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ابوظہبی، شارجہ، عجمان اور دیگر امارات کے لیے انٹرسٹی بس سروس معطل کر دی ہے شدید بارشوں نے فلائٹ آپریشن کو بھی متاثر کیا ہے، ائیرپورٹ حکام کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث 5 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، دبئی ایئرپورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات کی ہے، جبکہ مسافروں کومیڑو کے زریعے ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قومی ائیرلائن ”پی آئی اے“ متحدہ عرب امارات جانے اور وہاں سے واپس آنے والے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں دبئی اور شارجہ کیلئے پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کا فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا، قومی ائیرلائن کی کچھ پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے، صورتِ حال بہتر ہونے پر فضائی آپریشن فوری شروع ہوگا۔

  • محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 27 اگست تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی: ملک بھر میں شدید حبس اور گرمی سے عوام کا بُرا حال ہے ، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے تاہم بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور حبس اور گرمی سے پریشان حال عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے-

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 27 اگست تک جاری رہے گا،راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ ، پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ میں بارش متوقع ہے۔

    مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

    24 سے 26 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے 25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد شہر اور گرد ونواح میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، بادلوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے لاہور شہرمیں گزشتہ شب سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کا موسم قدرے بہتر ہو گیا ہےہوا چلنے سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے دن بھر ہوا چلنے کی پیشگوئی کی-

    اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

  • مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی: ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    حکام کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے گزشتہ روزدریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ