محکمہ موسمیات نے کل 19 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، ہفتہ اور اتوار کو ان ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہےاسلام آباد، مری اور خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا ، پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل سے 23 جولائی تک بارشں متوقع ہیں، بارشوں سے راولپنڈی سمیت پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ بلوچستان کے ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی اور زیار ت میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں سے مختلف علاقوں میں شہری اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا الرٹ جاری کر دیا ہےترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ مقامی ندی نالوں، نالہ لئی، کشمیر، مری، گلیات اور شمال مشرقی پنجاب کے برساتی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔
