قصور
قصور اور گردونواح میں پانچ دن سے بارش نہیں ہوئی مگر سیوریج کا پانی تاحال ہر علاقے میں برس رہا ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور بھر اور خاص کر الہ اباد میں گزشتہ پانچ روز سے بارش رکی ہوئی ہے مگر بارش اور ساتھ انتظامیہ بھی سو گئی ہے جگہ جگہ بارش و سیوریج کے پانی سے کیچڑ ہو گیا ہے جس سے لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے چیف آفیسر سہیل گوندل نے نئی گاڑیوں پر اکر فوٹو سیشن کروا کر افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کر دی ہے مگر گلی محلوں کی صورتِ حال ابتر ہوئی پڑی ہے
اگر کوئی کنگن پورہ روڈ اور دیپاپور روڈ کا دورہ کرے تو ان کی کارگردگی آ جائے گی
اہل علاقہ نے تحصیل انتظامیہ اورچیف آفیسر صفائی سے نوٹس لے کر کاروائی کی استدعا کی ہے
Tag: بارش

بارش رک گئی مگر پانی برسنے سے نا رکا

قبرستان میں قبریں،مکانوں کی چھتیں گر گئیں
قصور
شدید برسات کا سلسلہ جاری ،سڑکیں دریا بن گئیں،ندی نالوں میں طغیانی کمزور اور کچی چھتیں گر گئیں
تفصیلات کے مطابق کل دوپہر سے قصور اور گردونواح میں برسات کا سلسلہ جاری ہے تیز بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چل رہی ہے جس سے کئی درخت کر گئے ہیں جبکہ مسلسل بارش کی بدولت کچی اور کمزور چھتیں گر گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں بغیر وقفے سے برسات کی بدولت سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں
چند ایک قبرستانوں میں پانی کھڑا رہنے سے قبریں بیٹھ گئیں ہیں
شدید بارش سے مزدور طبقے کا مالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ کسانوں کے لئے بارش بہت بڑی نعمت ہے جس کی وجہ دھان کی جاری بوائی ہے
گلیاں،سڑکیں تالاب
قصور
بارش نے میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا سڑکیں اور گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں کرپٹ اور نااہل عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الہ آباد میں ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی کے نااہل اور کرپٹ ملازمین کی نااہلی اور سستی کا پول کھول دیا سیوریج اور صفائی کی ناقص صورتحال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے الہ آباد شہر ندی نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے دیپالپور روڈ اور کنگن پور روڈ کی سڑکیں پانی سے بھری پڑی ہیں گلی محلوں میں پانی کھڑا ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی نکالنے میں ناکام ہو چکا ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں شہر کی بہتری کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے مقامی شہریوں محمد اقبال، سہیل احمد، مدثر رشید ،محمد طارق وغیرہ نے نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی شدید بارش، بجلی کے پول ٹوٹ گئے
اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی اور شدید بارش ہوئی۔ نواحی علاقے نول پلاٹ میں تیز آندھی کیوجہ سے بجلی کے مین پول ٹوٹ گئے جسکے باعث غوث فیڈر کی بجلی معطل ہوگئی۔ بجلی کے مین پول دربار بالا پیر کے قریب گرے ہیں۔ واپڈہ حکام کے مطابق مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بعض علاقوں میں موسم خوشگوار رہا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

بارش سے نظام زندگی درہم برہم
قصور
پتوکی کے نواحی گاؤں جمشیر چک 24 میں بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم نکاسی آب کا انتظام نا ہونے کی وجہ سے گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگےپتوکی کے نواحی گاؤں میں بارش کے نظام زندگی درہم برہم بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی دن رات کی مسلسل بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہاں اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بن گیا وہاں لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندوں نے آ ج تک ہمارے درینہ مسلہ نکاسی آب سولنگ نالیوں کے حل کیلئے توجہ نہیں دی انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جمشیر چک 24 میں نکاسی آب کے مسئلے اور سولنگ کیلے فوری گرانٹ جاری کرکے اس درینہ مسئلے کو حل کیا جائے

تیز بارش جاری،رات کا سماں
قصور اور گردونواح میں کالی گھٹاؤں تیز ہواءوں کیساتھ بارش جاری دن میں رات کا سماں
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں آج صبح سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے بہت گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے دن میں رات کا سماں بن گیا ٹھنڈی تیز ہواءوں کی بدولت موسم مذید سرد ہو گیا ہے تیز بارش کی بدولت لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جس سے سکولوں میں حاضری کم ہی ہو گی اور چھٹیوں کے بعد آج سکول پہلے دن ہی کھلے ہیں
بارش رحمت مگر دیہاتیوں کیلئے زحمت
قصور اور گردونواح میں پرسوں سے ہلکی و تیز بارش موسم شدید ٹھنڈا کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کبھی ہلکہ ہوجاتی ہے تو کبھی تیز یو تو بارش رحمت ہے مگر قصور کے دیہی علاقوں میں کیچڑ کی بدولت یہ باعث زحمت بن گئی وجہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ابھی تک بیشتر دیہات میں گلیاں کچی ہیں جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصی طور پر بزرگ اور عورتوں کو مسئلہ بنتا ہے مگر ضلعی انتظامیہ پتہ نہیں قصور کے دیہی علاقہ مکینوں سے کس بات کی بدولت سزا دے رہی ہے
لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ہم دیہی لوگ بھی انسان ہیں لہذہ ہماری گلیاں بھی پکی کروائی جائیںآزاد کشمیربھر میں بارشوں اور برفباری سے دارلحکومت کا زمینی رابطہ بالائی علاقوں سے کٹ گیا۔
مظفرآباد (نمائندہ باغی ٹی وی) دارلحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں مسلسل ہلکی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں برساتی نالے بند ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، ندی نالے بھی غیر معمولی پانے سے بھر گئے۔ برف باری کے باعث لیپہ ویلی اور بالائی نیلم کا زمینی راستہ دارلحکومت سے کٹ گیا، لوگ گھروں میں محصور، غذائی اجناس اور ادویات کی قلت سے عوام نئے امتحان سے دوچار۔ اہل علاقہ کا ہیلی کاپٹر سروس کا مطالبہ تاحال پورا نہ ہو سکا۔
سموگ ختم ہونے کے امکانات روشن،محکمہ موسمیات نےبارش کی نوید سنادی
لاہور:پنجاب سمیت دیگرعلاقوں سے سموگ کے ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ، بارش ہوگی تو موسم صاف ہوگا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش ، موسم سہانا ہوگیا، پانی کی بوندوں نے سموگ بھگادی، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے لاہور میں بادلوں کا راج رہا، درجہ حرارت کم ہوا اور سموگ نے فضا کو آلودہ کر دیا۔ دوپہر کے اوقات میں لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی پھوار نے موسم سہانا کر دیا جبکہ آسمان پر چھائی گرد کی لہر بھی غائب ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں مزید بارش ہوگی جس سے سموگ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ واضع رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

تلہ گنگ بارش نے انتظامیہ کے سبھی دعوے دھو دیئے
تلہ گنگ میں مون سون بارشوں نے انتظامیہ کے پول کھول دیئے، مرکزی گزر گاہیں جن میں پرانا لاری اڈا، محلہ عمر مسجد، جی پی او چوک، محلہ کچہری، ایئر مارشل نور خان چوک اور اس کے علاوہ دیگر ملحقہ علاقے کی سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئی اور نکاسی آب کیلئے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور مسافروں کو شدید مشکات کا سامنا ہے۔ نالوں کی گندگی اور بارش کے پانی ملنے کی وجہ سے کئی موزی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔







