Baaghi TV

Tag: بارش

  • محکمہ موسمیات نے عید پر بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے عید پر بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر پنجاب میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور میں عید پر موسم ابر آلود رہنےکا امکان ہے، ساتھ ہی حبس بھی رہےگا تاہم عید سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 6 سے 8 جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

    بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون تھانہ ایس ایچ او تعینات

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہر میں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے بارش کی پیشگوئی کی ہے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یارات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثرانداز رہےگا، جس کے پیچھےایک اورسسٹم بھی موجود ہے جب کہ دوسرا اسپیل پہلے سسٹم کےختم ہونےکے 18 گھنٹے بعد اثر انداز ہوسکتا ہےاسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت29.5ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ کے زیریں علاقوں اور بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    بزرگ شہری کی 100 روپے کے نوٹ پردو غلطیوں کی نشاندہی پر وفاقی محتسب کا نوٹس

  • راولپنڈی اسلام آباد میں بارشیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ:کراچی میں بھی وارننگ

    راولپنڈی اسلام آباد میں بارشیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ:کراچی میں بھی وارننگ

    اسلام آباد:مون سون کی بارشوں نے بڑے بڑے شہروں میں انتظامیہ کی کوششوں کو تہس نہس کردیا ،ابھی مون سون کا موسم شروع ہی ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر اطلاعات ہیں کہ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی مزید بلند ہونے پر خطرے کے سائرن بجائے جا ئیں گے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے ،موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہوگئی پانی کی سطح 11.4 فٹ ہونے کی صورت میں پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا۔

    حکام کے کے مطابق گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہے 8.3 فٹ ہونے پر پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا، حفاظتی اقدام کے پیش نظر سائرن بجائے جائیں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے واسا اور دیگر اداروں کو مکمل طور پر الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی سے آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ موسم کے خراب ہونے سے بڑے پیمانے پربارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں میں کراچی سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کردی۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں اگست تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونےکی توقع ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مون سون کےآغازنےپہلےہی بھارت،بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیداکی ہے، رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سےزیادہ بارشوں کارجحان رہے گا۔شیری رحمان نے خبردار کیا کہ کراچی،لاہور سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، پاکستان کو 2010 والی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، وفاقی، صوبائی حکام احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کابھی بہت زیادہ امکان ہے، اس لئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت ہے، تمام متعلقہ اداروں سےگزارش ہےکہ وہ بروقت احتیاتی اقدامات لیں۔

  • بنگلورمیں اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت  نے بھارتی بدانتظامی کو عیاں کردیا

    بنگلورمیں اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت نے بھارتی بدانتظامی کو عیاں کردیا

    بنگلور: اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت نے بھارتی بدانتظامی کو عیاں کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ سے پانچویں اور آخری ٹوئنٹی 20 کے موقع پر بنگلور کے ایم چناسوامی میں اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت کی تصاویرسامنے آگئیں، اس نے بھارتی بدانتظامی کو عیاں کردیا۔

    فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

    اتوار کے روز بارش کے سبب 3.3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوپایا تھا، جس کے بعد میچ ختم کر دیا گیا، یوں سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، ٹکٹ خرید کر گراؤنڈ آنے والے شائقین کو اس وقت زیادہ کوفت ہوئی جب ٹپکتی چھت سے انہیں اسٹینڈز میں بیٹھنے میں دشواری کا سامنا رہا-


    اس موقع پر جہان شائقین نے بھارتی بورڈ کے ساتھ ساتھ میزبان ریاستی باڈی کرناٹکا پر بھی غصے کا اظہار کیا وہیں اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی حکام کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا-

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے20 نئےفاسٹ بولرز کا پتہ لگا لیا:ندیم خان


    واضح رہے کہ آج تک ٹیم انڈیا کبھی بھی جنوبی افریقہ کو ہندوستان میں ٹی20 سیریز میں شکست نہیں دے پائی ہے۔ جنوبی افریقہ ٹیم پہلی بار سال 2015-16 میں ٹی 20سیریز کھیلنے کے لیےبھارت پہنچی تھی 3 میچوں کی اس سیریز میں بھارت کو 2-0 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    اس سیریز میں ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی تھے۔ ساتھ ہی، اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 2019-20 میں ٹی 20 سیریز کھیلنے بھارت پہنچی اس سیریز میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی تھے۔ 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی اور اس سیریز میں بھی ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا-

    فٹبال عالمی ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان

  • ملک بھر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش،بلوچستان میں سیلابی صورتحال

    ملک بھر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش،بلوچستان میں سیلابی صورتحال

    آزاد کشمیر اور راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    باغی ٹی وی : بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہواپنڈی کی نشیبی آبادی لالہ زار میں برساتی پانی جمع ہونے سے چار گاڑیاں ڈوب گئیں۔

    نیو جرسی: امریکی پاکستانی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا

    وہاڑی میں چھتیں گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ کرک میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ سوات میں بھی بادل برسے گجرات اور گردو نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زير آب آگئے، بنوں اور مردان میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

    اسکردو شہر اور گرد ونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا، بارش کے باعث کراچی سے جانے والی پرواز لینڈ نہ کرسکی، دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    امریکی صدرجوبائیڈن سائیکل سے گرگئے

    دوسری جانب بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے بارکھان میں عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا، ڈيرہ بگٹی کے بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑیاں ڈوب گئیں۔

    موسیٰ خیل میں بارشوں کے بعد سیلابی منظر ہے، بارکھان کی گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی نالے بپھرنے سے خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

    سوناری پُل بہہ جانے سے کوہلو، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی شاہراہ بند ہوگئی ہے، مشرقی بلوچستان کے برساتی نالوں میں سیلابی ریلے لسبیلہ کی جانب بڑھنے لگے ہیں۔

    ایسےلگ رہا ہےکہ شایدامریکہ میں جمہوریت کا دورختم ہونے والاہے:سابق صدرکلنٹن

  • کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں گر دآلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں جھکڑ کی توقع ہے جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے-

    سکھر اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی راولپنڈی میں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی جبکہ تیز ہوائیں متعدد حادثات کا بھی سبب بنیں یہاں تک کہ اسلام آباد میں موسم کی خرابی پر 4 پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

    ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 212 کی لاہورائیرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی ہے اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی دبئی سےاسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا ہے تھانجی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پراتاری گئی تھیں-

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    پشاور:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں اتوار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور ہواؤں کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں اور تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

  • وادی نیلم میں  بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : وادی نیلم ،آٹھ مقام ،شاردہ ،کیل ،جورا ،و گردو نواع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا بلوچستان ، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محمکمہ موسمیات کے مطابق چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار اور زیارت میں بارش متوقع ہے جبکہ سبی، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ مومسیات کے مطابق مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے اور لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ ، شیخوپورہ، لاہور بارش کا امکان ہے –

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ،بونیرمیں تیز ہواؤں ،ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے وزیرستان ، ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ، کرم اور پشاور میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ ہری پور، انسہرہ، ایبٹ آباد، دیر،سوات ،کوہستان اورچترال میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سکھر،لاڑکانہ ، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہو سکتی ہے

    پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

  • ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات سے جمعہ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    ادھرصوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، فیصل آباد ،قصور، شیخو پورہ، جھنگ ، خوشاب، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں منگل اور بدھ کے روز آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور چند مقا مات پر شدید برفباری کی توقع ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارش سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کی ہدایت کر دی ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں۔

  • برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

    برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

    ریو ڈی :برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق برازیل میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلادی جس کے نتیجے میں23 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل میں شدید بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا جہاں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے صدر جائر بولسونارو جو اس وقت ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے وزراء کو پیٹرو پولیس میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کا کام سونپا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاکتیں ریو ڈی جنیرو کے شمال میں پیٹرو پولیس قصبے میں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے قریب بد ترین بارش اور مٹی کا تودہ گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے پہاڑی علاقے میں موسلا دھاربارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گرنے اور سیلاب میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 180 سے زیادہ فوجی متاثرہ پیٹرو علاقے کو ریسکیو کررہی ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجا رہا ہے۔بارش کے بعد سیلاب نے گاڑیوں اور گھروں کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔

    اس سے قبل برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں طوفانی بارشوں کے دوران مٹی کے تودے گرنے اور مکانات دبنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ برازیل کو سال کے آغاز سے ہی شدید بارشوں کا سامنا ہے، اس ماہ کے شروع میں مشرقی میناس گیریس میں 19 اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کی سرحد شمال مشرق میں ساؤ پالو سے ملتی ہے۔

    دسمبر میں بارشوں کے دوران کم از کم 21 افراد ہلاک اور دیگر 358 زخمی ہوئے، اس سیلاب کا بدترین سیلاب 24 دسمبر کو ڈیموں کے ایک جوڑے کے چلنے کے بعد آیا۔سیلاب نے ملک کی کورونا وائرس ویکسین مہم کو متاثر کیا ہے، ساؤ پالو شہر نے طے شدہ ویکسینیشن منسوخ کر دی ہے۔

  • شہر کے قریب درجنوں دیہات کی سڑکیں برباد

    شہر کے قریب درجنوں دیہات کی سڑکیں برباد

    قصور
    گزشتہ بارشوں کی وجہ سے قصور کے ملحقہ گاؤں بھیڈیاں کلاں،نول،قادی ونڈ،کھارا، کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کے لئے وبال جان بن گئیں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہوئیں برسات کے بعد قصور کے نزدیکی دیہات بھڈیاں کلاں،کھارا،نول،قادی ونڈ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کیلئے وچال جان بن گئی ہیں قصور کے قریبی گاؤں بھیڈیاں کلاں سے آگے مہالم کلاں کی بھی 200 میٹر سٹرک بہت خراب ہے جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
    مہالم کلاں سے آگے درجنوں گاوں ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ٹرک سبزیاں اور دیگر تجارتی سامان لے کر گزرتے ہیں
    سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کئی ٹرک پھنس جاتے ہیں جس سے ٹریفک بند ہوجاتی ہے اور تجارتی ٹرک لائنوں میں لگ جاتے ہیں

    اہلیان دیہات کی حکام بالا سے درخواست ہے کہ جلد سے جلد سڑکوں کی مرمت کروائی جائے تا کہ تجارتی سر گرمیاں بھرپور طریقے سے بحال ہوں اور لوگ پریشانی سے بچ سکیں