Baaghi TV

Tag: بارش

  • بارش،تیز ہوائیں،لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثررہا

    بارش،تیز ہوائیں،لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثررہا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش اور تیز ہواؤں کے سبب فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر رہا ہے

    گزشتہ شب بارش اور تیزہواؤں کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،کئی پروازوں کو دوسرے ایئر پورٹ پر اتارا گیا ، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق صبح 3 سے 4 بجے کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کے دوران لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن فعال نہ رکھا جاسکا اور صبح 4 بجے فلائٹس نے لینڈ کیا، اس دوران تین پروازوں کو ملتان اور پشاور اتارا گیا ، ابوظبی اور بحرین سے لاہور آنیوالی پروازوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان ایئر پورٹ اتارا گیا، ریاض سے آنے والی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کو پشاور اتارا گیا بعد ازاں یہ پروازیں موسم ٹھیک ہونے پر لاہور پہنچیں۔

    قطر ائیرویز کی دوحہ کی پرواز 7 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جب کہ درجن سے زائد دیگر غیر ملکی پروازیں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے

  • کراچی میں بارش،پنجاب میں گرمی،تاہم بارش کی نوید سنا دی گئی

    کراچی میں بارش،پنجاب میں گرمی،تاہم بارش کی نوید سنا دی گئی

    لاہور میں گرمی کا راج برقرار،تاہم بارش کی نوید بھی سنا دی گئی

    لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا کہ 23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی۔ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرانی عمارتوں، کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

    لاہور میں موسم شدید گرمی ہے، حبس کم ہونے کا نام نہیں لے رہی،لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

    کراچی میں شدید گرمی کے بعد موسلادھار بارش، موسم خوشگوار
    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، کراچی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،کراچی کے جنوبی علاقے کورنگی،گزری،کلفٹن، ڈی ایچ اے میں بارش ہوئی ہے،گلشن معمار، گلشن حدید ملیر تک بارش شروع ہو چکی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں مسلسل داخل ہو رہا ہے جس کے سبب آج اور کل سندھ کے مختلف مقامات پر گرج چمک، درمیانی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

    پشاور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، گرمی کی شدت میں کمی آگئی ،پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے حبس محسوس ہو رہی ہے تا ہم بادلوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے.

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار،گلیوں میں پانی ہی پانی

    لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار،گلیوں میں پانی ہی پانی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے

    پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے، لاہور میں راجگرڑھ، ساندہ، اسلامپورہ ،انار کلی، مال روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگ گئیں،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ لکشمی چوک حاجی کمیپ ریلوے اسٹیشن میں 3 ,3 فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے ،

    لاہور میں سب سے زیادہ تاج پورہ میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جیل روڈ 38، ایئرپورٹ 61، گلبرگ 41، لکشمی چوک 81، اپر مال 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے علاقے مغل پورہ 95، نشتر ٹاؤن میں 40، ناخدا چوک میں 59 اندرون لاہور میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد میں 42، گلشن راوی میں 68 اقبال ٹاؤن میں 59 سمن آباد میں 62 جوہر ٹاؤن میں 22 قرطبہ چوک میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بارش ہوئی ہے،پنجاب کے شہروں اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، فیروزوالہ اور اس کے گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ،مریدک ے شہر اور گردونواح میں تیز ہواوں کیسارھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،حافظ آباد و گرد نواح میں سیاہ بادل اور موسلا دھار بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے،سیالکوٹ ضلع بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی بند ہے،سیالکوٹ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ظفروال شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے ،شیخوپورہ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ صفدر آباد اور گردونواح میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے۔

    بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔شہر لاہور میں شدید بارش کے باعث 300فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں،شہر لاہور کے مخلتف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں

    لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جبکہ واسا کا عملہ موجود نہ ہونے سے ابھی تک پانی کو نہیں نکلا گیا جس سے سائلین اور وکلاء کو مشکلات کا سامنا ہے،وکلاء کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بارش روکی ہے لیکن پانی نہیں نکلا جارہا،واسا کا عملہ بھی موجود نہیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاو رسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرالودع رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخوا کے بالا ئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،بٹگرام،تورغر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،باجوڑ،بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، نوشہرہ،چارسدہ،پشاور،صوابی،ڈی آئی خان،مہنمد،خیبر،کو ہاٹ،کرک،لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے اور شہر پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ اور پتن میں پانچ پانچ ملی میڑبارش ریکاڈ کیا گیا ہے اور کا کو ل میں چار،بنوں اور لنڈی کو تل میں دو دو جبکہ سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکاڈ ہوئی ہے۔

    شہر قائد کراچی میں بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جبکہ کلفٹن، ڈی ایچ اے اور کورنگی میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی سمت سے 33 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،کراچی میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہورہی ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، دس کلومیٹر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پنجاب سے بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے، بلوچستان سے پنجاب اور فورٹ منرو سفر کرنے والے سیاح مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں.لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی تودوں پتھروں کے گرنے اور کیچڑ سے ٹریفک بند ہے.

    بارش کے باعث چھتیں‌گرنے سے ایک بجے کی موت، 3 افراد زخمی
    بارش کے بعد لاہوراور فیروزوالہ میں چھتیں گرگئی ہیں جس سے ایک کمسن بچہ دب کر جاں‌بحق ہو گیا ہے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو1122 حکام کا کہنا ہے کہ جان محمد روڈ الحمرہ ٹاون میں گھر میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی،چھت گرنے سےملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا،بچے کی شناخت 2 سالہ عبدالرحمان سے ہوئی ہے،فیروزوالہ میں بھی شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والی چھت لکڑی کے بالے اور بانسوں سے تیار کی گئی تھی۔ چھت گرنے کے باعث 39 سالہ عورت اور دو بچے نیچے دب گئے۔خاتون اور بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت فوزیہ، اور بچوں میں عالیہ اور واحد شامل ہیں۔

    بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم
    شدید بارش: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایات جاری کر دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیااور کہا کہ بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہ آنا چاہیے، ٹریفک پولیس روڈز کو کلیر کرائے۔ ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے ۔

  • وزیرِ اعظم   کا مون سون سے پیدا ہونے والی متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کا فیصلہ

    وزیرِ اعظم کا مون سون سے پیدا ہونے والی متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کا فیصلہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مون سون سے پیدا ہونے والی متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مون سون کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی،وزیرِ اعظم نے مون سون کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی.وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے تمام صوبائی حکومتوں و متعلقہ اداروں کی مون سون کے حوالے سے معاونت کرے. ہنگامی صورتحال میں متوقع طور پر متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو مون سون کے حوالے سے پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے. کسانوں اور دریاؤں و ندی نالوں کے گردونواح کے لوگوں کو روزانہ کی بنیادوں پر میڈیا و دیگر ذرائع سے پیشگی اطلاعات دی جائیں.

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت مون سون کی پیش گوئی اور اس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں این ڈی ایم کی جانب سے مون سون کی اب تک کی پیش گوئی اور متوقع خطرے سے دوچار علاقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. جس میں بتایا گیا کہ جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں چاروں صوبوں میں مون سون کی شدید بارشیں متوقع ہیں،رواں برس مون سون بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں جنوب مشرق سے ہوتا ہوا شمال کی جانب بڑھے گا. جولائی کے پہلے ہفتے میں پوٹھوہار اور پنجاب کے مشرقی حصے میں بارشیں متوقع ہیں. جولائی کے دوسرے ہفتے میں راولپنڈی، سرگودھا، گجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں موسلادھار جبکہ بہاولپور، ملتان، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے. اگست کے پہلے دو ہفتوں میں ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال متوقع ہے.ان دریاؤں کے گرد و نواح میں آبادیوں کو نہ صرف پیشگی اطلاعات اور نقل مکانی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی جا چکی ہے. سندھ میں جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں کراچی، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر و حیدرآباد میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں. تھر پارکر، بدین ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں اگست کے تیسرے ہفتے بھی مون سون بارشوں کی توقع ہے. خیبر پختونخوا میں جولائی میں ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان موسلادھار بارشوں کا امکان ہے. خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست کے تیسرے ہفتے تک متحرک رہنے کا امکان ہے.بلوچستان میں جولائی کے دوسرے، چوتھے اور اگست کے پہلے دو ہفتوں میں ساحلی و سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے. اگست کے تیسرے ہفتے میں لسبیلہ، ارماڑہ، خضدار، بارکھان، سبی اور ژوب میں بڑے پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے.گلگت بلتستان میں جولائی میں جزوی بارشیں جبکہ اگست کے پہلے تین ہفتوں میں بڑے پیمانے پر بارشوں کی توقع ہے جس میں سکردو، ہنزہ، چلاس اور غزر میں بارشوں کا امکان ہے. آزاد کمشیر میں جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں بڑے پیمانے پر موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیدنگ کا خطرہ ہے.

    اجلاس کو ستلج اور چناب کے کناروں پر آبادیوں کے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورے ملک میں کشتیوں، خیموں، نکاسی آب کیلئے پمپس، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ رکھا گیا ہے.مون سون کے حوالے سے تیاری رواں برس جنوری جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں مارچ سے جاری ہیں. ریسکیو اداروں، پی ڈی ایم ایز، افواج پاکستان کے دستوں اور این ڈی ایم اے مسلسل متوقع طور پر متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ پر ہیں.مون سون الرٹ اور موسم کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پیشگی اطلاعات کیلئے این ڈی ایم اے نے ایک موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جو لوگوں کے استعمال میں ہے. مون سون میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی مون سون کنٹنجینسی پلان مرتب کرکے متعلقہ اداروں و صوبائی حکومتوں کو بھیجا جا چکا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مون سون کے حوالے سے پیشگی اطلاعات کو قومی نشریات کا حصہ بنایا جائے.کسانوں کو باقاعدگی کے ساتھ موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے. کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسانوں کی بھرپور معاونت کی جائے.

    اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹیرز نے اپنے صوبوں میں مون سون اور اس حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر بریفنگ دی. اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ویڈیو لنگ کی ذریعے شریک تھے.

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • بارش کے بعد چڑیا گھر میں تالاب کا منظر،جانوروں کے پنجرے جوہڑ بن گئے

    بارش کے بعد چڑیا گھر میں تالاب کا منظر،جانوروں کے پنجرے جوہڑ بن گئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے جہاں سڑکیں ، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے تھے وہیں چڑیا گھر میں پانی جمع ہو چکا تھا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکشمی سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا اور پانی نکالنے والے واسا کے عملے کو شاباش دی، تا ہم لاہور کی تفریح گاہ ، تاریخی چڑیا گھر جو بارش کے بعد پانی سے بھر چکا تھا وہاں سے پانی نکالنے کا کسی کو خیال نہیں آیا،چڑیا گھر کے حکام بھی سوئے رہے،بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا شہری چڑیا گھر بچوں کے ہمراہ سیر کے لئے پہنچے تو چڑیا گھر پانی سے بھرا ہوا تھا

    لاہور کا تاریخی چڑیا گھر سال بھر سے زائد کی بندش کے بعد کھلنے پر بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ جانوروں کے پنجرے باقاعدہ جوہڑ بنے ہوئے ہیں۔ شدید ترین گرمی میں شیروں کو درجہ حرارت نارمل رکھنے کے لیے برف کے بلاکوں کا روایتی اہتمام ندارد ہے بلکہ توڑ پھوڑ سے شیروں کے پنجروں کے اندر تک جولائی کی دھوپ انہیں ادھ موا کیے ہوئے ہے۔

    چڑیا گھر کو گزشتہ برس ماہ نومبر میں ری ویپنگ منصوبے کی وجہ سے بندکیا گیا تھا، اس وقت نگران حکومت تھی اور پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی تھےجو اسوقت وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی ہیں،انہوں نے ری ویپنگ منصوبے کا افتتاح کیا تھا، منصوبے کے تحت لاہور چڑیا گھر کی ری ویپنگ 31 جنوری تک مکمل ہونی تھی جو مکمل نہیں ہوئی، عید الاضحیٰ تک چڑیا گھر بند رہا ، عید سے چند دن قبل کھولا گیا،اور بارش کے بعد اب کام کی قلعی کھل گئی ہے، ہر طرف چڑیا گھر کے اندر پانی ہی پانی نظر آ رہا، انتظامیہ کی جانب سے پانی کو نکالنے کی کوشش ہی نہیں‌کی گئی.چڑیا گھر سیر کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے چڑیا گھر سے بھی پانی نکالے اور جانوروں کے پنجروں کی صفائی کا بھی انتظام کرے.

  • لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،نشیبی علاقوں میں پانی جمع،کئی مقامات پر بجلی غائب

    لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،نشیبی علاقوں میں پانی جمع،کئی مقامات پر بجلی غائب

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہور میں بارش کا سلسلہ شروع ہوئی، آج لاہور میں 30 سے 35 منٹ بارش ہوئی ہےجس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، واسا کی ٹیمیں پانی نکالنے پر پہنچ گئیں، سڑکوں، گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لکشمی چوک، چوبرجی، سیکرٹریٹ، سکیم موڑ سمیت کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے،چھپڑ سٹاپ، ملتان روڈ، سیکرٹریٹ، ٹمبر مارکیٹ، شاہ لیمار،فاروق ہسپتال بھٹہ چوک، گرین ٹاؤن، ماڈلٹاؤن لنک روڈ، دھرم پورہ ،شامی روڈ سے سرور روڈ، کیولری سے خورشید عالم، سیون اپ پھاٹک، ندیم چوک، صدر گول چکر میں بارش کاپانی موجود ہے

    بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو کر رہ گئی ہے،

    بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی،سی ٹی او لاہور
    شہر بھر میں بارش کے باوجود بھی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں، ہے،سی ٹی او لاہور عمارہ نے تمام افسران کو اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے وزٹس کی ہدایت کر دی،سی ٹی او لاہور کے حکم پر انڈرپاسسز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سرکل افسران نکاسی آب کےلئے واسا انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں، نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی، بارش میں بھی وارڈنز میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی، وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کریں، سی ٹی او لاہور نےشہریوں خصوصاََ وارڈنز کو الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی.

    مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔امیر جماعت اسلامی لاہور
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ واسا کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ اور کارکردگی صفر ہے۔مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔ شہر کی معروف شاہرائیں اور نشیبی شہری علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے نظر آئے ۔ شہر کی تمام معروف سڑکوں پر گھنٹوں پانی کھڑا رہا جس سے بدترین ٹریفک جام رہا، شہریوں اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور سینکڑوں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئےاور شہری علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے ۔ حکمرانوں اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے باران رحمت زحمت بن گئی ۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ آج شہر میں ہر جگہ کھڑے پانی کو دیکھ کر لاہور کے شہری سوال کرتے ہیں کہ حکومت نے واسا کے بلوں میں جو کئی گنا اضافہ کیا ہے وہ کس لئے جب کہ نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے، سیوریج کا نظام ابتر ہے اور ڈرینج کا یہ حال ہے پہلی ہی بارش میں سارے شہر میں پانی کھڑا ہو گیا ہے ، مون سون سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام ضروری اقدامات واسا کی ذمہ داری ہے جس سے غفلت برتی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے اورشہری انتظامیہ کے لوگ فوٹو سیشن کی بجائے عملی طور پر مون سون کی آب نکاسی کیلئے کام کریں ۔

    لاہور میں بارش، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لکشمی چوک کا دورہ
    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خادم اعلی پنجاب شہبازشریف کے دور کی ایک اور یاد تازہ کردی ،وزیراعلی مریم نوازشریف گاڑی بارش کے پانی میں لے گئیں،نکاسی آب کے لئے کام کرنے والے عملے سے بات چیت کی، ان کے حوصلے اور کاوشوں کو سراہا ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف لکشمی چوک میں واسا کیمپ آفس بھی گئیں ،وزیراعلی مریم نوازشریف کو دیکھ کر عوام جمع ہوگئے، مریم نوازشریف نے عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلا کر سلام کیا ،وزیراعلیٰ نے واسا کے عملے کو بھی قریب بلالیا، عملے کو شاباش دی اور حوصلہ بڑھایا ،وزیراعلی مریم نواز نےواسا حکام سے عملے اور مشینری کی دستیابی اور کام کے حوالے سے استفسار کیا،ڈائریکٹر واسا نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو نکاسی آب کے لئے انتظامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ لکشمی چوک پر واسا کا یہ سب سے قدیم پوائنٹ ہے جہاں کئی علاقوں کا پانی جمع ہوتا ہے، گوالمنڈی، دل محمد، ایبٹ روڈ، میکلوڈ روڈ سے آنے والا پانی یہاں جمع ہوتا ہے،واسا کا یہ پوائنٹ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے، شفٹ میں عملہ موجود رہتا ہے، تمام مشینری اورضروری سامان یہاں موجود ہے، اطلاع پر عملہ فوری متحرک ہوجاتا ہے،ابھی تک کوئی پانی جمع نہیں ہوا ،

  • دہلی ایئر پورٹ، چھت گرنے سے ایک ہلاک،پروازیں معطل

    دہلی ایئر پورٹ، چھت گرنے سے ایک ہلاک،پروازیں معطل

    دہلی ایئر پورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں

    دہلی میں بارش کے بعد ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ اچانک گر گیا،واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چھت گرنے سے ایئر پورٹ پر موجود گاڑیاں بھی نیچے دب گئیں، چھت گرنے کے واقعہ کے بعد دہلی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے.

    ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرمینل ون پر 16 پروازوں کی روانگی اور 12 کی آمد تھی جسے منسوخ کردیا گیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح نئی دہلی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ٹرمینل ون کی چھت کا حصہ گرا اور چھت کا بیم بھی گرپڑا ،حادثے سے پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں،واقعہ کے بعد حکام ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے.

    دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 پر گرنے والی چھت 2008 ے دوران تعمیر کی گئی تھی۔ کام کا ٹھیکہ جی ایم آر نے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو دیا تھا

  • مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار

    مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار

    ریاض: مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: مکہ کے مشاعر مقدسہ منیٰ،مزدلفہ اور میدان عرفات میں بارش ہوئی، باران رحمت سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے پر حجاج کرام نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا –صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے حجاج دعائیں مانگتے رہے،مسجد الحرام کے مرکزی علاقے میں سایہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ، عرفات میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور منی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا،تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔

    علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سےمسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائےبارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    عید کے دوسرے روزمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہےحجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کردی

  • آج سے  9جون اتوار تک بارشوں،آندھی کا امکان

    آج سے 9جون اتوار تک بارشوں،آندھی کا امکان

    مغربی اور پری مون سون ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا نیا سلسلہ 4 جون بروز منگل سے ملک میں داخل ہو گا جو کہ 9 جون بروز اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا.اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے

    بلوچستان
    4 سے 9 جون کے دوران چمن پشین مسلم باغ زیارت ہرنائی قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ ژوب قلات صہراب کوہلو بارکھان ڈیرہ بگٹی موسیٰ خیل نوشکی خاران تربت پسنی گوادر اورماڑہ بیلہ خضدار سمیت بیشتر علاقوں میں بادل بنیں گے اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بارش کے زیادہ تر امکان مشرقی بلوچستان کوہلو بارکھان ڈیرہ بگٹی موسی خیل اور جنوبی بلوچستان اور کچھ شمالی بلوچستان(و ملحقہ علاقوں) علاقوں میں رہیں گے،ان علاقوں میں کہیں کہیں اچھی بارش کا بھی امکان ہے

    خیبرپختونخواہ
    4 سے 9 جون کے دوران چترال دیر بونیر سوات مالاکنڈ مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ چارسدہ پشاور صوابی مردان ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ تیمر گرہ بٹ خیلہ بٹگرام پارا چنار بنوں ہنگو کوہاٹ میرانشاہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے.اس دوران ڈیرہ اسماعیل خان لکی مروت اور ٹانک میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے امکان 60 فیصد رہیں گے

    پنجاب/اسلام آباد
    4 جون شام یا رات سے 9 جون کے دوران اسلام آباد راولپنڈی مری اٹک کلر سیداں جہلم چکوال تلہ گنگ پنڈی گھیب جنڈ میانوالی وادی سون کلر کہار گجر خان سہاوا پنڈدادنخان منڈی بہاوالدین سیالکوٹ نارووال شکر گڑھ گجرات گجرانوالہ لاہور فیصل آباد ننکانہ صاحب چنیوٹ سرگودھا خوشاب نورپور تھل بھکر لیہ کوٹ ادو ملتان ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف راجن پور جامپور خانپور ظاہر پیر خان بیلہ جلالپور پیر والا بہاولپور رحیم یار خان صادق آباد فورٹ عباس ہارون آباد ڈونگا بونگا چشتیاں بورے والا عارف والا وہاڑی خانیوال بہاولنگر منچن آباد چیچہ وطنی میاں چنوں اکاڑہ ساہیوال پاکپتن چنیاں قصور کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ دنیا پور حاصلپور دیپالپور حویلی لکھا سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران اکا دکا مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے.اس دوران کچھ علاقوں میں موسلا دھار سے شدید بارش کا امکان ہے

    سندھ
    5 سے 9 جون کے دوران سکھر لاڑکانہ شکار پور جیکب آباد شہدادکوٹ نواب شاہ حیدرآباد میرپور خاص ٹنڈو آدم دادو مورو نوشہرو فیروز سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.3 جون رات سے 9 جون تک روزانہ کی بنیاد پر کراچی ٹھٹہ سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری بادل بنیں گے کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا ہو گی

    آزاد کشمیر+گلگت
    4 سے 9 جون کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت کے تمام علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

  • رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

    رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں ۔21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں ۔ موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ تک رہے گا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں.

    گرمی کی شدت میں اضافہ،پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
    گرمی کی شدت میں اضافہ،پنجاب میں سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہونگے،جمعہ والے دن اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہونگے، نوٹیفیکیشن کا اطلاق 18 مئی سے 31 مئی تک کےلیے ہوگا، یکم جون سے 14 اگست تک پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی

    گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کا خدشہ،وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات سے 1 بجے تک کھلیں گے، گرمیوں کی چھٹیوں تک نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو کر دیئے گئے ہیں، ساوقات کار میں تبدیلی کا مقصد سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا تحفظ ہے

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز