Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • امجد صابری کی آج تیسری برسی

    امجد صابری کی آج تیسری برسی

    بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دینے والے قوال امجد صابری کی تیسری برسی منائی جا راہی ہے
    22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو جب امجد صابری اپنی رہائش گاہ سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تب انہیں موٹر سائکل سوار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ۔
    23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا ۔ انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت اپنے والد اور بڑے بھائی سے حاصل کی ۔ اور قوالی کو منفرد انداز میں پیش کیا جو لوگوں میں بہت مقبول ہوا ۔ جتنی کم مدت میں امجد صابری نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔
    امجد صابری نے اپنے والد کی وفات کے بعد انہی کی پڑھی ہوئی قوالیوں کو منفرد انداز میں پیش کیا ۔ اور اپنے والد کی پڑھی ہوٸی دو قوالیوں ” تاجدار حرم ” اور بھر دو جھولی میری ” کو پڑھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی ۔

  • امیتابھ بچن ایک نئے انداز میں

    امیتابھ بچن ایک نئے انداز میں

    بھارتی فلم ” گلابو شتابو ” میں بھارتی فلمی اداکار امیتابھ بچن بلکل الگ کردار ادا کریں گے ۔ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز یو چکا ہے جو ایک مہینے میں مکمل ہوجائے گا ۔ اس فلم کے کچھ سین بمبئی میں شوٹ کیے گے ہیں جبکہ باقی شوٹس لکھنئو کے علاقے میں لیے جائیں گے ۔
    اس فلم میں امیتابھ بچن موٹی ناک اور ہائی پاور عینک ، ماتھے پر شکن اور سفید داری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ اس فلم کی کہانی جوہی چترویدی نے لکھی ہے جبکہ اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ ایوشمان کھرانہ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔
    فلم میں لکھنوٰ کی سینئر آرٹسٹ ارچنا شکلا آیوشمان کھرانہ کی ماں کاکردار نبھائیں گی جو کہ امیتابھ بچن کی کرائے دار ہوں گی ۔اس فلم کے کچھ سین تاریخی مقامات پر شوٹ کیے جائیں گے ۔یہ فلم 24 اپریل 2020 میں ریلیز ہوگی ۔

  • گلیشئر ختم ہو رہے ہیں

    گلیشئر ختم ہو رہے ہیں

    یونیورسٹی آف الاسکا‘ میں قائم ’فیئربینکس جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ‘ میں تحقیق سے وابستہ معاون پروفیسر، اور مطالعاتی رپورٹ کی سربراہ، اینڈی ایشوینڈن نے کہا ہے کہ اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس اسی طرح خارج ہوتی رہی تو آئندہ ہزاروں سالوں میں گرین لینڈ کی سات گز چوڑی تہہ مکمل طور پر پگھل جائے گی ۔ جس کے برے اثرات سمندروں کے ساتھ ساتھ انسانوں پربھی پڑے گے ۔
    یہ انکشاف دنیا بھر میں سطح سمندر کے بارے میں ہونے والی مطالعاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔اس مطالعاتی رپورٹ میں ناسا سے حاصل کردہ ’آئس برج‘ کی فضائی رپورٹ استعمال کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ ’سائنس ایڈوانسز‘ میگزین میں شائع ہوئی ہے۔
    ناسا کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آٸیندہ 200 سال میں برف کی چالیس فیصد طے پگھل چکی ہوگی ۔
    رپوٹ کے مطابق گذشتہ دو عشروں میں سمندری پانی کافی گرم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یہ برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ برف پگھلنے کے نتیجے میں گلیشیر کو روکنے والی راہیں ختم ہوتی جارہی ہیں اور گلیشٸیرز کے لیے راستے کھلتے جارہے ہیں ۔
    ان حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر موجودہ رفتار جاری رہی تو اگلے 200 برسوں کے دوران، عالمی سطح سمندر میں 48 سے 160 سینٹی میٹر (19سے 63 انچ) پانی کی سطح کا اضافہ ہوگا۔
    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی بین الحکومتی فیصلہ ساز کمیٹی نے بتایا ہے کہ عالمی ماحولیاتی بگاڑ سے بچنے کے لیے جلدی اصلاح کی ضرورت ہوگی۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو سوچ سے زیادہ خطر ناک قرار دیا ہے ۔

  • سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں

    سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں

    سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں ۔ اسی لیے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونی چاہیے ۔ سونف بیشمار فوائد کی حامل ہے ۔ اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ سونف پرانے نزلے کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ سونف کو اگر چینی کے ساتھ ملا کر صبح کے وقت کھا لیا جائے تو اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ بچوں کے پیٹ درد میں بھی سونف کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اگر بچے کو پیٹ درد یا گیس کا مسلہ ہو تو انہیں دودھ میں سونف ابال کر دینے سے بچے کا پیٹ درد اور گیس کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔جن لوگوں کو اسہال یا پیٹ درد کا مسلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ صبح اور شام ایک چھوٹا چمچ سونف کا استعمال کر لیا کریں سونف سے نظر بھی تیز ہوتی اور معدہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔ اس لیے چاہیے کہ سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیا کریں اور بچے وقتا فوقتا سونف کھاتے رہیں اس سے بہت سے جسمانی مسائل حل ہو جاتےہیں۔ جرمنی کے لوگ بچوں کو دوائی کی جگہ سونف کا پانی پلاتے ہیں ۔ اس سے بچے دوائی کے نقصانات سے بچ جاتے ہیں اور ہمیشہ تندرست رہتے ہیں ۔سونف بازار میں عام دستیاب ہے آپ بھی اپنے بچوں کو سونف کے استعمال کی عادت ڈالیں اس طرح بچے بہت سی تکلیفوں سے نجات پا لیں گے ۔

  • اب دوسروں سے آپ بھی کھل کر بات کریں گے

    اب دوسروں سے آپ بھی کھل کر بات کریں گے

    جو لوگ اپنے منہ کی بدبو سے پریشان تھے ان انہیں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ۔ منہ کی بدبو کی پریشانی کا حل اب صرف ایک منٹ میں ممکن ہے ۔ رات کو منہ صاف کرنے کے بعد ایک انچ ادرک کا ٹکڑا منہ میں لے کر ایک منٹ تک چبائیں اس کے بعد پانی نہ پئیں اور صبح دیکھیں اس ادرک کے ٹکڑے کا جادو ۔ آپ کےمنہ میں بدبو کا نام و نشان تک نہیں ہوگا ۔ اور اگر یہی عمل ہر کھانے کے بعد کر لیں تو منہ کی بدبو ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا معدہ بھی مضبوط ہوگا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا ۔ ادرک کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔

  • آپ بھی موٹاپے سے جان چھڑا سکتے ہیں

    آپ بھی موٹاپے سے جان چھڑا سکتے ہیں

    خوبصورت ، پرکشش ، سماٹ اور صحت مند نظر آنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے ۔ اور انسان اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بیشمار جتن کرتا ہے ۔ بعض اوقات تو لگتا ہے کہ معاشرے میں بس ہر ایک نے یہی دوڑ لگائی ہوئی ہے کہ کون سب سے زیادہ حسین اور پرکشش دکھائی دیتا ہے ۔لیکن خوبصورتی صرف گوری رنگت کا نام نہیں ہے بلکہ جسمانی سراپا اور متناسب جسم بھی خوبصورتی کی علامت ہے ۔ اصل خوبصورتی صرف میک اپ کی نہیں بلکہ خوبصورت جسامت کی مرہون منت ہے ۔ جسامت کو کم کرنے کے بیشمار طریقوں میں سے ایک طریقہ لیموں اور چکوترے کا استعمال ہے ۔ لیموں جس میں بیشمار قدرتی فوائد چھپے ہوئے ہیں ہم نے اس کی ناقدری کر کے اسے صرف ایک معمولی سبزی سمجھ رکھا ہے اور قدرت کی اس نعمت کا سہی فائدہ نہیں اٹھایا ۔لیموں سٹرک ایسڈ،کیشلیم ،پوٹاشیم ،فولاد ،فاسفورس اوربی وٹامن کاخزانہ ہوتاہے ۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 90 فیصد ماڈلز اور اداکارائیں اپنے آپ کو سلم سماٹ رکھنے کے لیے گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے استعمال کرتی ہیں ۔ اگر آپ بھی سماٹ اور پرکشش نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ بھی گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے گھر پر تیار کر کے اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اور اگر آپ یہ چائے گھر پر تیار نہیں کرنا چاہتے تو یہ چائے بازار میں بھی باآسانی دستیاب ہے ۔

  • معدے کی تکلیف چند دنوں میں ختم

    معدے کی تکلیف چند دنوں میں ختم

    آج کل تقریبا ہر انسان معدے کی تیزابیت ، ہاضمے کی خرابی ، سینے کی جلن جیسی کسی نا کسی مسلے کا شکار ہے ۔ اور ان مسائل کی اصل وجہ ہمارے کھانوں میں بےاحتیاطی ہے ۔ آج ہم آپ کو ایسا مشروب بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے پینے کے بعد آپ ان مسائل سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
    مشروب بنانے کا طریقہ :
    ایک کپ کھیرا لیں ، آدھا کپ اناناس لیں ، تھوڑی سی اجوائن لیں ، آدھا لیموں اور تھوڑا سا ناریل کا پانی لیں ۔
    ان سب چیزوں کو ناریل کے پانی میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ مزیدار مشروب تیار ہے ۔
    اس مشروب کا صرف چند دن استعمال آپ کو معدے کی تیزابیت ، سینے کی جلن ، اور ہاضمے کی خرابی سے ہمیشہ کے لیے نجات دے گا ۔

  • ہنڈا کمپنی نے کیا گاڑیوں کی قیمت میں آضافہ

    ہنڈا کمپنی نے کیا گاڑیوں کی قیمت میں آضافہ

    پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہنڈا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ نئی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے چار لاکھ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
    نئی قیمتوں کے مطابق 24 جون سے ہنڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت 41 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح سوک 1.8L VTI CVT کی قیمت بھی 35 لاکھ 99 ہزار روپے ہوجائے گی۔
    نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی 1.3L MT اور ہنڈا سٹی 1.5L Aspire MT کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
    ہنڈا کمپنی نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ 19 جون تک جن گاڑیوں کی بکنگ ہو چکی ہے وہ پرانی قیمت پر ہی ملے گی لیکن 22 جون سے گاڑیوں کی بکنگ نئی قیمت پر کی جاٸے گی ۔

  • موبائل اب چند مینٹ میں چارج

    موبائل اب چند مینٹ میں چارج

    سمارٹ فون تو ہر کوئی رکھنا چاہتا ہے لیکن اس کی گھنٹوں چارجنگ کرنے والی اذیت سے ہر کوئی پریشان ہے ۔ لیکن اب یہ پریشانی بھی حل ہونے کے قریب ہے ۔ چین کی ایک ویوو نامی کمپنی نے سمارٹ فون رکھنے والوں کی الجھن کو آسانی میں بدل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویوو نامی کمپنی نے جدید تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کی وجہ سے اب سمارٹ فومن رکھنے والے لوگ اپنا فون صرف 13 منٹ میں چارج کر لیں گے ۔
    چینی کمپنی ویوو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جون کو شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔ اس کی بدولت پچاس فیصد بیٹری صرف پانچ منٹ میں چارج ہوجاٸے گی ۔
    اس ٹیکنالوجی کی بدولت ویوو کمپنی ، ون پلس، ہواوے اور اوپو کے مقابلے پر آگئی ہے۔ اس چارجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت 4000 ایم اے ایچ بیٹری صرف اور صرف 13 منٹ میں چارج ہوجائے گی ۔
    ویوو کمپنی اس سے بھی تیز ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات اگلے ہفتے ایونٹ میں سامنے آئیں گے جس میں یہ کمپنی اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون اپیکس 2019 بھی پیش کرے گی ۔

  • فیس بک کی اپنے صارفین کے لیے ایک اور آسانی

    فیس بک کی اپنے صارفین کے لیے ایک اور آسانی

    آن لائن بینکنگ کے بعد پیش خدمت ہے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن ۔
    آن لائن بینکنگ سے بات آگے بڑھانے کے لیے فیس بک انتظامیہ نے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کرنسی 2020 تک عام استمال میں آجائے گی ۔ اور اس کرنسی کو واٹس اپ اور مسینجر کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا ۔ جس سے وہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جو بینک اکاونٹ ہولڈر نہیں ہیں ۔بینک اکاونٹ نہ رکھنے والے لوگ اس کرنسی سے آن لائن خریداری بھی کر سکیں گے ۔ فیس بک انتظامیہ اس سہولت کے بدلے انتہائی معمولی معاوضہ وصول کرے گی ۔ فیس بک ذرائع کے مطابق 2020 میں یہ کرنسی عام لوگوں کے استعمال میں بھی آجاٸے گی اور اس سے اگلے مرحلے میں لبرا کرنسی آف لائن ادائیگی کے لیے بھی استعمال ہوگی اور لوگ اسے ٹراسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے ۔ لبرا کوائن کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ دیگر ادارے ادائیگی کے اس طریقے کو مستقبل میں قبول کریں گے ۔