Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • اب کینسر فری ہوچکا ہوں جلد بھارت لوٹوں گا،رشی کپور

    اب کینسر فری ہوچکا ہوں جلد بھارت لوٹوں گا،رشی کپور

    جب کینسر کا پتہ چلا تو میرا بیٹا رنبیر کپوردہلی آیا مجھے زبردستی جہاز پر بٹھایا اور نیویارک لے آیا میری بیماری کے دوران والدہ کا انتقال ہوا جس کا افسوس ہے،9 ماہ بعد واپسی کیلئے پرجوش ہوں-
    رشی کپور نے ایک انٹر ویومیں بتایا کہ وہ 9 ماہ بعد اتنا طویل سفر کر کے گھر آنے کیلئے بے حدپرجوش ہیں رشی کپور کا کہنا تھا کہ 45 سالہ کیریئر میں‌،میں نے کبھی اتنا لمبا بریک نہیں لیا،جب یہ سوچتا ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے فیصلے خدا کرتاہے،میں نے 9 ماہ تک کوئی فضائی سفر نہیں‌کیا،نیویارک سے باہر تک نہیں نکلا.مجھے خوشی ہے کہ میرے بچے،دوست اور خاندان والے میرے ساتھ ہیں-
    خیال رہے کہ رشی کپور کے علاج کی غرض سے امریکا جانے کے بعد ان کی والدہ کرشنہ کپور کا انتقال ہوگیا تھا جن کی آخری رسومات میں رشی اور رنبیر دونوں ہی شریک نہ ہوپائےتھے-
    اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت افسوس کی بات تھی میں 29 ستمبر کو بھارت سے امریکا روانہ ہوا اور میری والدہ کا انتقال یکم اکتوبر کو ہوگیا،ان کا کہنا تھا کہ میں آنا چاہتا تھا لیکن نہ تو مجھ میں ہمت تھی اور نہ میرے بھائی نے مجھے بتایاتھا کہ جب تک میں واپس آؤں گا کافی دیر ہوچکی ہوگی-

  • ہالی ووڈ فلم میں سپر ہیرواور بالی ووڈ فلم میں ایک بہادر پولیس افسر بننا چاہتی ہوں،تاپسی پنو

    ہالی ووڈ فلم میں سپر ہیرواور بالی ووڈ فلم میں ایک بہادر پولیس افسر بننا چاہتی ہوں،تاپسی پنو

    تاپسی پنوان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ”مشن منگل ”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.لیکن جلد ریلیز ہونے والی فلم”سانڈکی آنکھ”میں ایکشن میں دکھائی دیں گی-

    تاپسی پنونے جگرن فلم فیسٹیول میں فلموں میں کردار کے حوالے سے اپنی خواشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن سیریز”اوینجرز”کی کسی فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں –
    فیسٹیول کے ابتدائی سیشنزمیں بات کرتے ہوئے تاپسی پنو نے بتایا کہ وہ ”اوینجزز”میں کسی سپر ہیرو کا کرداراداکرنے والے کسی اداکار کی جگہ لینا نہیں چاہتیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ اس سیریز میں ایک بھارتی سپر ہیروکا کردار بھی رکھا جائے جسے وہ نبھائیں –
    تاپسی پنوکے مطابق اب تک ان کے کیریئر میں سپر ہیروکا ہی وہ کردار رہ گیا ہے جو انہوں نے ابھی تک نہیں نبھایا.ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ فلموں میں ایک بہادراور ایماندار پولیس افسر کا کرارنبھانا چاہتی ہیں-

  • پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پاکستانی اداکار وگلوکارمحسن عباس حیدرکی بیوی فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے-

    گزشتہ روز پولیس نے تشدد کے الزام میں اداکارہ محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفس سی میں محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،تاہم تفتیشی ٹیم نے ملزم محسن عباس کو تاحال گرفتار نہیں کیا اور محسن نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں کروائی-

    محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل اور برسٹر احتشام کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنا چاہیےتھا –

  • عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان نے بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پرفلم ”لعل سنگھ چڈھا”بنانے کا اعلان کر دیا-

    عامر خان نے اپنی سالگرہ پر اپنی نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم ”لعل سنگھ چڈھا”ہے جو کہ امریکن فلم”فار سٹ گمپ”سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے،اسے میری اور ویا کوم18 کی پروڈکشن میں بنایا جا رہا ہےفلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے-

    ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک تاریخی حوالہ ثابت ہو گی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار میں‌ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے دنیا دیکھے گی گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا-

    تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویژول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملے گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں‌گے-

    فلم”لعل سنگھ چڈھا”عامر خان کے مدمقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی.فلم 2020 کے دسمبر ریلیز کی جائے گی-

  • ماہرہ خان مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کر نے پر مداحوں کی شکر گزار

    ماہرہ خان مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کر نے پر مداحوں کی شکر گزار

    پاکستان کی سپراسٹار ماہرہ خان نے بالی ووڈ کی سپر اسٹارما دھوری ڈکشٹ سے موازنہ کیے جانے پرمداحوں کا شکر گزار ہوتے ہوئے کہا کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی مقابلہ نہیں –

    اداکارہ ماہرہ خان فلم”سپراسٹار کے گانے ”نوری”پربہترین رقص کر کے ہر جانب سے داد وصول کر رہی ہیں اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک4 لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے.گانے میں ماہرہ خان خبصورت تو لگ رہی ہیں‌لیکن ان کا ڈانس دیکھنےلائق ہے-

    ٹوئٹرپرحسن چوہدری نامی صارف نے ماہرہ خان کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ کون ہیں ؟ماہرہ خان اس گانے میں غیرمعمولی نظرآئی ہیں.اس ٹوئٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا دیوی جی(مادھوری ڈکشٹ)کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں پھر بھی آپ کا شکریہ-

  • سابقہ شوہر سے علیحدگی پر افسوس ہے،جویریہ عباسی

    سابقہ شوہر سے علیحدگی پر افسوس ہے،جویریہ عباسی

    پاکستان کی ٹی وی اداکارہ جویر یہ عباسی نے کہا ہے کہ انہیں اپنا گھر نہ بسنے کا افسوس ہے-

    اپنی زندگی کے بارے میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے سابق شوہر شمعون عباسی سے علیحدگی پر بے حد فسوس ہے اور یہ بات ہمیشہ ان کیلئے تکلیف کا باعث رہے گی-

    جب شمعون عباسی کی شخصیت کے بارے میں پوچھا گیا تو اس سوال کے جواب میں جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور سب سے بڑی با ت یہ ہے کہ وہ میری بیٹی انزیلہ کے والد ہیں. علیحدگی کی وجوہات کے سوال پر جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی زندگی کے مقاصد الگ الگ تھے جس وجہ سے ان دونوں نے علیحدگی مناسب سمجھی-

  • شہرت کا قا ئل نہیں ہوں،علی ظفر

    شہرت کا قا ئل نہیں ہوں،علی ظفر

    شہرت کا قائل نہیں ہوں دنیا میں ایک مہمان کی طرح رہا ہوں –

    ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ16 سال کی عمر سے کام شروع کر دیا تھا والدین نے ہمیشہ مجھے مثبت رہنے کی تلقین کی.انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو یہی سوچتا تھا کہ مجھے اپنی فیملی کیلئے کچھ کرنا ہے اور پہلی نو کری کا معاوضہ 1500روپےملا-

    علی ظفر کا مزید کہنا تھاکہ وہ ایک فائیوسٹار ہوٹل میں لوگوں کی تصاوہر بنایا کرتے تھے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا وہ شہرت کے قائل نہیں ہیں وہ اس دنیا میں ہمیشہ ایک مہمان کی طرح رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والدین ہمیشہ ان کو مثبت رہنے کی تلقین کرتے تھے-

  • اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے

    اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے

    یروشلم : اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے گھر گرانا شروع کر دیئے ، مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز نے ایک بڑے سکیل کے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، مشرقی یروشلم میں فلسطینی گاؤں سُربحرسے اس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،
    اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
    اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق بارڈر کے قریب بنائی گئیں تمام بستیاں غیر قانونی طور پر آباد کی گئی ہیں جو کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کیلئے بڑے خطرے کا سبب بن سکتیں ہیں اور ان بستیوں کو ہٹانے کا مقصد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے
    تصویر کے دوسرے رخ کے مطابق اسرائیل یہ آپریشن اس لیے کر رہا ہے یہ مشرقی یروشلم جو کہ قانونی طور پرفلسطین کا حصہ ہے پر اپنا کنٹرول مزید بڑھانا چاہتا ہے،

  • بھارتی کامیڈین اسٹیج پر”لائیوپرفارمنس کے دوران ہلاک

    بھارتی کامیڈین اسٹیج پر”لائیوپرفارمنس کے دوران ہلاک

    دبئی :36 سالہ بھارتی مزاحیہ اداکارمنجوناتھ نا ئیڈوبراہ راست پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے جبکہ شائقین اداکار کے دم نکلنے کو اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے-

    عرب میڈیا کے مطابق بھارتی مزاحیہ اداکار منجوناتھ نائیڈو کئی برس سے دبئی میں مقیم تھے اور مزاحیہ کردار باعث کافی شہرت رکھتے تھے براہ راست پروگرام کے دوران حرکت قلب بند ہونے باعث اسٹیج پر گر کردم توڑ گئے-

    منجو ناتھ نائیڈوکی پرفارمنس آخری حصے میں تھی اپنی پرفارمنس کے دوران اچانک اسٹیج پر رکھی بینچ پر بیٹھ گئے اور پھر فوراََ اسٹیج پر اوندھے منہ گر گئے،سانسیس اکھڑرہی تھیں اور پھر جسم بے حرکت ہوگیا،اس سارے عمل کو شا ئقین اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے اور تالیاں بجا کر اداکاری کی داد دیتے رہے-

  • اندسٹری میں ”ناں ”کہنے کیلئے مشہورہوں ،ماہرہ خان

    اندسٹری میں ”ناں ”کہنے کیلئے مشہورہوں ،ماہرہ خان

    بہت سے پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی لیکن منفرد اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں –

    ایک انٹرویومیں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں ”نہ” کہنے کیلئے مشہورہیں‌ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان سے نارض ہیں -ان کا مزید کہنا تھا کہان کو بہت سے پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی لیکن وہ منفرد اور معیاری کا م کو ترجیح دیتی ہیں جس کے باعث وہ کافی لوگوں کو انکار بھی کر دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ انڈسٹری میں ”نہ”کہنے کیلئے مشہورہیں جس پر بہت سے لوگ ان سے ناراض ہیں –

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک کھلی کتاب نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اپنی نجی زندگی پربات کرنا پسند ہے لہزاوہ صرف اپنی تک ہی محدود رہتی ہیں-