Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ڈالرنے ترکی کی کرنسی کا ستیاناس کرکے رکھ دیا:”لیرا”لیراں لیراں ہوگیا:

    ڈالرنے ترکی کی کرنسی کا ستیاناس کرکے رکھ دیا:”لیرا”لیراں لیراں ہوگیا:

    انقرہ :ڈالرنے ترکی کی کرنسی کا ستیاناس کرکے رکھ دیا:”لیرا”لیراں لیراں ہوگیا:،اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا دعویٰ کرنے والا مسلم ملک اب پھرآئی ایم ایف کی گود میں جاگرا ، ادھرتازہ ترین اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ ترکی میں بھی ڈالر کی اڑان بے لگام ہوگیا ہے اور لیرا مزید سات فیصد گرگیا کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی ترکی کی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں سات فیصد سے زائد گرگئی جس کے بعد لیرا کی قدر چودہ اعشاریہ تینتیس تک ریکارڈ کی گئی۔

    ادھر انقرہ سے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی ترکی کی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں سات فیصد سے زائد گرگئی جس کے بعد لیرا کی قدر چودہ اعشاریہ تینتیس تک ریکارڈ کی گئی۔ لیرا کی بے قدری کو روکنے کیلئے ترکی کے مرکزی بینک کو مداخلت کرنا پڑگئی جس کے بعد دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں لیرا کو مزید گرنے سے بچالیا گیا۔

    دن بھر کاروبار کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر چودہ کے بعد ایک نئی نچلی سطح پر گر گئی۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق پہلے دن میں 14.99 کی ریکارڈ کم ترین سطح سے تھوڑی ریکوری ہوئی اور کرنسی 14 کو عبور کرکے گرین بیک تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ لیرا کی گراوٹ کے باعث ترکی کے مرکزی بینک نے اعلان کیا تھا کہ وہ غیرملکی کرنسی کی مارکیٹ میں براہ راست مداخلت کو روکنے اور لیرا کو بڑھانے کیلئے ڈالر فروخت کرے گا۔

  • بھارتی فوج کےہاتھوں کشمیریوں کاقتل عام:عالمی برادری   کی خاموشی:ایٹمی جنگ کا سبب بنےگی:حریت کانفرنس

    بھارتی فوج کےہاتھوں کشمیریوں کاقتل عام:عالمی برادری کی خاموشی:ایٹمی جنگ کا سبب بنےگی:حریت کانفرنس

    سرینگر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام:عالمی برادری کی خاموشی:ایٹمی جنگ کا سبب بنےگی:،اطلاعات کے مطابق کشمیرعوام کی نمائندہ اور ترجمان تحریک آزادی کشمیر کی روح روں‌ جماعت حریت کانفرنس نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم افواج کی طرف سے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہےاور دوسری طرف عالمی برادری کو پرواہ تک نہیں ، حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ اگریہ بے حسی رہی تو پریہ یقینی نظرآرہا ہے کہ بہت جلد جنوبی ایشیا میں جوہری تصادم ہوگا پھرکوئی بھی بچ نہیں سکے گا ،

    اس حوالے سے مزید حریت کانفرنس قیادت کا کہنا تھا کہ اپنا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مانگنے پرآزادی پسند کشمیری عوام کے خلاف سفاک بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری وحشیانہ فوجی کارروائیاں کسی بڑے تصادم کے طرف جارہےہیں جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے توپھراس کا خاتمہ بھی اسی زورسے ہوتا ہے ، ۔ کشمیریوں کو ان کے اس حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے فراہم کر رکھی ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے جاری کشمیریوں کے قتل عام نے پورے جنوبی ایشیا کو جوہری تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

    انہوں نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کرنے پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیان اور سرینگر کے علاقوں لاوے پورہ، بمنہ، حیدر پورہ، رام باغ اور رنگریٹ میں کشمیریوںکے حالیہ دن دیہاڑے دوران حراست قتل سے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی منظم ریاستی دہشت گردی کاپتہ چلتا ہے ۔

    حریت ترجمان نے تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گھنائونے جنگی جرائم کے باوجود نڈر کشمیری عوام کبھی بھی بھارتی فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد آزادی بھارت کی اجازت سے نہیں شروع کی ہے اور نہ ہی ہم نے اس سے کسی رعایت کی درخواست کی ہے ۔

    حریت ترجمان نے شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنااہم کردار ادا کریں ۔

    ادھربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔
    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے پیرا ملٹری اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ ضلع میں سرنکوٹ کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں شروع کیں۔ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوزیں بھی سنی گئی ہیں۔

    ادھر بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے زیون پنتھہ چوک میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔

  • پہلےاسرائیلی وزیراعظم کا دورہ متحدہ امارات:سخت سیکورٹی میں استقبال کی تیاریاں:دنیا کی نظریں لگ گئیں

    پہلےاسرائیلی وزیراعظم کا دورہ متحدہ امارات:سخت سیکورٹی میں استقبال کی تیاریاں:دنیا کی نظریں لگ گئیں

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی وقت وہ متحدہ عرب امارات اترسکتے ہیں‌، اس طرح یو اے ای کا دورہ کرنے والے وہ تاریخ کے پہلے اسرائیلی وزیراعظم بن جائیں گے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کے دورے پر آج ابوظہبی پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کریں گے۔

    اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہمراہ ہوگا۔ سرکاری دورے میں تجارتی او سفارتی معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دورے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ تاریخی دورے میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدہ ابراہیمی پر بات چیت کی جائے گی۔

    اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امریکا کی ثالثی میں امن معاہدہ ایک سال قبل طے پایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات بحال ہوچکے ہیں بلکہ کئی تجارتی معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ثالثی میں بحرین، متحدہ عرب امارات، سوڈان اور مراکش اسرائیل کو تسلیم کرکے اور سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں۔

  • وزیراعظم کے حکم پربیرون ملک پھنسے ہوئے 23 پاکستانی طلباکوبحفاظت منگوا لیا گیا

    وزیراعظم کے حکم پربیرون ملک پھنسے ہوئے 23 پاکستانی طلباکوبحفاظت منگوا لیا گیا

    اسلام آباد :سنٹرل رشین اسٹیٹ بشکک سے ایک خصوصی طیارہ 29 افراد کولیکر لاہور پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق روسی سنٹرل اسٹیٹ بشکک میں حالات کی خرابی کی وجہ سے پریشان حال اورپھسنے ہوئے پاکستانی طالب علموں کو بحفاظت وہاں سےنکالنے اور پاکستان پہنچانے کےلیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی حکم دیا تھا

    ادھر ذرائع کے مطابق سنٹرل رشین اسٹیٹ بشکک سے پاکستان پہنچنے والے خصوصی طیارے میں چھ کریو ممبر ز بھی موجود تھے،،ائر پورٹ زرائع کے مطابق طیارے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 23 طالبعلم ہیں جو بشکک میں پھنس گئے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ پاکستانی طالبعلم بشکک کے اندرونی خلفشار کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تھے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ان طالبعلموں کو بحفاظت پاکستان پہنچانے کے لئے کہا گیا تھا

    ائر پورٹ زرائع پاکستانی طالبعلم بشکک کے اندرونی خلفشار کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تھےطیارہ پاکستانی مسافروں کو چھوڑ کر کل واپس روانہ ہوجائے گا۔۔

  • امریکی سینیٹرز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات:پاک فوج واقعی زندہ باد:امریکی سینیٹرزمان گئے

    امریکی سینیٹرز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات:پاک فوج واقعی زندہ باد:امریکی سینیٹرزمان گئے

    راولپنڈی:امریکی سینیٹرز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات:پاک فوج واقعی زندہ باد:امریکی سینیٹرزمان گئے،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران امریکی سینیٹرز نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ہر سطح پر سفارتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ہے۔ 4 رکنی وفد میں امریکی سینیٹرز انگس کنگ، رچرڈ بر، جان کارنائن اور بینجمن سیسی شامل تھے جبکہ پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔

    یاد رہے کہ چاروں سینیٹرز کی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین ہیں جبکہ سینیٹر انگس کنگ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کے رکن بھی ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آنے والے چیلنجوں کے پیش نظر جیو پولیٹیکل اور سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کے لیے سینیٹرز کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

     

     

    میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق معزز مہمانوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    ملاقات کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کیساتھ نتیجہ خیز دوطرفہ روابط برقرار رکھنے اور پرامن، پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں بحران اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کے 4 رکنی وفد کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکا کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ہے ۔ چار کنی وفد میں امریکی سینیٹرز انگس کنگ ، رچرڈ بر، جان کارنائن اور بینجمن سیسی شامل تھے ۔

    امریکی سینیٹرز کے وفد کا استقبال کیا کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ پاکستان طویل تعلقات رکھتا ہے اور اقتصادی شعبہ سمیت دیگر تمام شعبوں میں پاک امریکا باہمی تعلقات میں مزید اضافہ کیلئے پرعزم ہے ۔

    انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکی قانون سازوں کے وفد کے دورہ سے باہمی اعتماد کے استحکام میں مدد حاصل ہوگی اور سے عوامی رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔عمران خان نے عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کی گہری اور مضبوط شراکتداری باہمی، خطے کے امن ، سلامتی اور استحکام کے مفاد میں ہے۔

    افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو امن ، سلامتی اور معاشی ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے باہمی رابطوں میں اضافہ ضروری ہے ۔

     

     

    انہوں نے افغان عوام کی فوری مدد کی ضرورت پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کسی انسانی اور معاشی بحران سے بچا جا سکے۔

    وزیر اعظم نے قریبی اشتراک کار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشتگردی سمیت سکیورٹی کے خدشات کے حوالہ سے قریبی تعاون ضروری ہے ۔ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وریوں کے حوالہ سے انہوں نے آرایس ایس کی انتہا پسندانہ اور انسانی حقوق کی مانع سوچ پرمبنی بی جے پی کے اقدامات سے خطے کے امن اور ستحکام کو سنگین خدشات درپیش ہیں۔انہوں نے پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات میں استحکام اور وسعت کے حوالہ سے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    پاکستان کی آبادی اور جیو سٹرٹیجیک جغرافیہ کے تناظر میں امریکی سینیٹرز نے کہا کہ امریکا اورپاکستان کو تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ کیلئے کاوشوں کو وسعت دینی چاہئے۔

  • الیکشن کمیشن نے 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں:ن لیگ کوخصوصی اعزازحاصل

    الیکشن کمیشن نے 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں:ن لیگ کوخصوصی اعزازحاصل

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں:تعداد 135 ہوگئی،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے آٹھ نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں ہیں۔رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق ای سی پی میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن نے تازہ ترین جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے،

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی سیاسی جماعتوں میں عوامی تحریک، پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل)، قومی عوامی تحریک پاکستان، پاکستان تحریک اتحاد، فرسٹ ڈیموکریٹ فرنٹ، پاکستان پیپلز الائنس، پاکستان عام آدمی موومنٹ اور کسان اتحاد بھی بھی نئی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 135 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 سیاسی جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت ن لیگ کویہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ووٹوں میں دیگردرجنوں مذہبی اور علاقائی جماعتوں کا بھی ووٹ بینک شامل ہے اور اگر اس ساری صورت حال کو دیکھا جائے تو یہ بات غلط نہ ہوگی کہ ن لیگ کا بحیثیت پارٹی رکن ووٹ بہت ہی کم ہے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے کل ووٹ میں سے اہلحدیث مکتبہ فکر کا 50 فیصد سے زائد ہے، اس میں اگرصورت حال کا جائزہ لیا جائے تویہ بات سامنے آتی ہے کہ پنجاب کے اکثراضلاع میں‌ اس مکتبہ فکر کے ووٹوں کی تعداد وہاں کے کل ووٹ کا 70 فیصد سے زائد ہے ، مگردوسری طرف یہ بات بھی بڑی قابل غورہے کہ اس قدر بڑا ووٹ رکھنے والے مکتبہ فکرمیں اتحاد واتفاق دور دور سے بھی نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے اس مکتبہ فکر کے ووٹرز ہمیشہ سے پہلے پی پی اور اب پی ٹی ٹی اور پی پی کی مخالفت میں بے لوث اپنا ووٹ ن لیگ کو ڈال کراسے اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں

    دلچسپی کی بات ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں‌ اسی مکتبہ فکر کی ایک بڑی جماعت جسے کالعدم جماعت الدعوہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے نے ان انتخابات میں حصہ لیا ، بڑی منظم جماعت ہونے کے باوجود ن لیگ سے فطری محبت کی وجہ سے اس جماعت کے اپنے 65 فیصد سے زائد ووٹرز نے جماعت کی طرف سے ان انتخابات میں اللہ اکبر تحریک کے نام پر حصہ لینے والی جماعت کوووٹ نہیں دیا تھا

    اس جماعت کے کارکنان کا اپنی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کی دوسری بنیادی وجہ یہ تھی کہ جماعت نے 31 سال سے زائد عرصہ کے دوران جمہوریت کو کفر اور ووٹ کوغیراسلامی قرار دے کر اپنے کارکنوں کی ذہن سازی کی تھی ، جس کی وجہ سے 2018 کے عام انتخابات میں جہادی نظریات کے حامل کارکنان اپنی جماعت کے الیکشن میں حصہ لینے کو غیرشرعی اور منہج کے خلاف سمجھتے رہے

     

     

    اس طرح پنجاب میں دیگر مذہبی جماعتوں کا ووٹ بھی 20 سے زائد ہے ، اگر یہ جماعتیں ن لیگ کو ووٹ نہ دیں تو ن لیگ کو اپنا وجود بھی برقرار رکھنا مشکل ہوجائے

     

     

    اس حساب سے دیکھا جائے تو ن لیگ ایک کثیرتعدادی سیاسی جماعت کا مجموعہ ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پی ٹی آئی ،پی پی ،پاکستان مسلم لیگ اور ایم کیو ایم کودیگرجماعتوں کی اس طرح حمایت حاصل نہیں ہے جون لیگ کو حاصل ہے

  • افغانستان میں خطرناک انسانی بحران :عالمی ڈونرز کا افغانستان کے منجمد 28 کروڑ ڈالر جاری کرنے کافیصلہ

    افغانستان میں خطرناک انسانی بحران :عالمی ڈونرز کا افغانستان کے منجمد 28 کروڑ ڈالر جاری کرنے کافیصلہ

    کابل:عالمی ڈورنرز نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد فنڈز سے اٹھائیس کروڑ ڈالر جاری کرنے کافیصلہ کرلیا۔

    عالمی بینک کے مطابق یہ رقم صحت اور خوراک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسف کو منتقل کی جائے گی۔ دونوں اداروں کے پاس افغانستان میں عام شہریوں تک براہ راست امداد پہنچانے کی سہولت موجود ہے۔

    فنڈز میں سے یونیسیف کو 100 ملین ڈالر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کو 180 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو بدترین بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تقریبا دو کروڑ 30 لاکھ افراد کو شدید سردی میں فوری امداد کی ضرورت ہے۔

     

    یاد رہےکہ انہیں حالات کے پیش نظر ہندوستان نے افغانستان میں   انسانی صورتحال کے پیش نظرطبی سامان کی ایک کھیپ ہفتے کو کابل کام ایئر طیارے سے بھیجی ہے۔

    طبی سامان کی کھیپ کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجی گئی ہے، جس سے جمعہ کو 10 ہندوستان اور 94 افغان نئی دہلی آئے تھی ۔

    ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ادویات کابل میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) کے نمائندوں کو سونپی جائے گی اور اس شہر کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال میں تقسیم کی جائیں گی۔

     

     

     

     

     

    دوسری جانب دہلی میں افغانستان کے نمائندے فریدماموندزئی نے ایک ٹویٹ کرکے جانکاری دی کہ ہندوستان سے طبی امداد کی پہلی کھیپ آج صبح کابل پہنچی۔ 1.6 میٹرک ٹن جان بچانے والی دوائیں اس مشکل وقت میں بہت سے خاندانوں کی مدد کریں گی۔ "انھوں نے اس کے لئے ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

     

     

    ادھر افغآنستان اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارت اور انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی بھی پاکستان کے راستے جلد شروع ہونے کا امکان ہے ، جس کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکومت کواپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے

  • اسلام سے لبرل ازم اورپھرلبرل ازم سے ہندوازم:بھارتی فلم ساز نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا

    اسلام سے لبرل ازم اورپھرلبرل ازم سے ہندوازم:بھارتی فلم ساز نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا

    نئی دہلی :اسلام سے لبرل ازم اورپھرلبرل ازم سے ہندوازم:بھارتی فلم ساز نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے معروف فلم ساز علی اکبر نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر نے سوشل میڈیا پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ دیکھ کر اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز علی اکبر نے مذہب تبدیل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

    علی اکبر نے بتایا کہ مذہب تبدیل کرنے کے بعد اس کا نیا نام ’راماسمہن‘ ہوگا کیوں کہ راما سمہن ایک ایسا شخص تھا جو اپنی ثقافت کے حق میں کھڑا ہوا تھا اور مار دیا گیا تھا۔

    راما سمہن (سابق نام علی اکبر) نے مذہب بدلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اُس کا مذہب سے اعتماد اُٹھ گیا ہے اسی لیے وہ اپنی اہلیہ لوسیما سمیت ہندو ہوگیا۔

    فلم ساز کے مطابق وہ اپنی بیٹیوں پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے کسی قسم کی زبردستی نہیں کرے گا، اس کی بیٹیاں خود فیصلہ کرسکتی ہیں کہ وہ کس مذہب کے تحت اپنی زندگی گزاریں گی۔

    تاہم اس سے قبل بپن راوت کی موت کے بعد راما سمہن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جنرل کی موت کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے جس ردعمل کا اظہار کیا وہ توہین آمیز تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں متنازع شخصیت وسیم رضوی جسے توہین مذہب اور گستاخی کا مرتکب ہونے پر دائرہ اسلام سے خارج کردیا گیا تھا، اب ہندو مذہب اپنا ۔

     

     

    اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے غازی آباد کے ایک مندر میں اپنے ہندو دوست نار سنگھ آنند سروسوتی کے ہاتھوں ہندو مذہب اختیار کیا اور اس کا نیا نام جتندر نارائن سنگھ تیاگی ہوگا۔

  • مارگلہ نیشنل پارک:8 ہزارایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار

    مارگلہ نیشنل پارک:8 ہزارایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار

    اسلام آباد ؟:مارگلہ نیشنل پارک:8 ہزارایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار،اطلاعات کے مطابق آج ایک اہم کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک پر ساڑھے 8 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،

    اسلام آباد سے میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے حکم نامے میں ریمانٹ ویٹرنری اینڈ فارمز ڈائریکٹوریٹ کو 8 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ بادی النظر میں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تحریر کیا کہ مارگلہ نیشنل پر 8603 ایکڑ زمین کی مبینہ الاٹمنٹ بادی النظر میں آئین کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مارگلہ نیشنل پارک میں 8603 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کی قانونی حیثیت سے مطمئن نہ کر سکے، یہ الاٹمنٹس بظاہر سی ڈی اے آرڈی نینس اور اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈی نینس کی بھی خلاف ورزی ہیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے معاون خصوصی کی سربراہی میں عدالتی حکم پر تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرائی، ملک امین اسلم کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کی ابتر حالت کی عکاسی کرتی ہے۔

    ادھر میڈیا ذرائع کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مارگلہ نیشنل پارک کے تحفظ میں ناکامی کے ماحولیاتی اثرات آنے والی نسلوں پر پڑیں گے، رپورٹ کے ساتھ منسلک مارگلہ نیشنل پارک پت تجاوزات والے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، تجاوزات کی گئی جگہوں میں بحریہ ہیڈ کوارٹر اور نیول گالف کلب بھی شامل ہے، تسلیم شدہ تجاوزات اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی غیر فعالیت نے مفاد عامہ کے اہم سوالات جنم دئیے، یہ پاکستان کے دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کی شرمناک غیر معمولی عکاسی ہے۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل، چیئرمین سی ڈی اے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہوں، وہ ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت کریں کہ پاکستان کے دارالحکومت میں قوانین کا نفاذ کیوں نہیں کیا جا رہا؟ یہ بھی وضاحت کریں ایگزیکٹو اتھارٹیز کیوں مارگلہ نیشنل پارک پر ناجائز تجاوزات کرنے والے حکام کے خلاف کارروائی میں ناکام رہیں۔ حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 11جنوری 2022 کو ہوگی۔

  • عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    بغداد :عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے،اطلاعات کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ایک سو کلسٹر بم پر مشمتل کنٹینر چوری ہوگیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ بصرہ شہر میں پیش آیا جہاں متعلقہ ادارے نے کلسٹر بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کنٹینر میں جمع کئے تھے۔

     

     

    سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک میں ناکارہ لوہے کی خرید وفروخت کرنے والے آزاد تاجر سرگرم ہیں جو سکریپ کے طور پر اس کا کاروبار کر رہے ہیں‘۔ ’سیکیورٹی ادارے وقفے وقفے جنگ کے دوران بچ جانے والے حربی سامان کو کنٹینر میں جمع کر کے ناکارہ بناتے ہیں اور پھر اسے سکریپ کے طور پر فروخت کرتے ہیں‘۔

     

     

     

    گزشتہ دنوں ناکارہ حربی سامان کم وبیش 10 کنٹینر میں جمع کیا گیا تھا جن میں سے ایک کنٹیٹر میں ایک سو سے زیادہ کلسٹر بم رکھے گئے تھے‘۔ ’متعلقہ ادارے کلسٹر بم کو صحرا میں لے جا کر ناکارہ کرنے والا تھا مگر سکریپ خریدنے والے ناکارہ سکریپ کے ساتھ وہ کنٹیٹر بھی لے گئے جس میں بم رکھے ہوئے تھے‘۔

     

     

    سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پورے بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکے جانے والے گولوں کی ایک ایسی قسم ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے مزید گولے موجود ہوتے ہیں۔ یہ گولہ جب پھینکا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے مزید چھوٹے گولے وسیع علاقے میں جانی نقصان یا گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک کلسٹر بم کے اندر 2000 تک چھوٹے بم موجود ہوتے ہیں۔