Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • سیالکوٹ :15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے

    سیالکوٹ :15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) 15سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 2 دوست قاتل نکلے، مقتول کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کے بعد اس کے نازک اعضاء بھی کاٹ دے گے تھے

    سیالکوٹ تھانہ اگوکی کے علاقہ شتاب گڑھا میں15سالہ لڑکے سمیر کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیاتھا، جس کا مقدمہ درج ہونے پر فوری طور پر ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اگوکی انسپکٹر اصغر علی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کئے۔

    ایس ایچ او تھانہ اگوکی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند دنوں میں دوران تحقیقات کرتے ہوئے دو افراد شاہ نور ولد اصغر علی سکنہ شتاب گڑھا اور خنان ولد عابد حسین سکنہ شتاب گڑھا کو حراست میں لیا ،جن سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ مقتول سمیر سے بدفعلی کرنے کے بعد اس کو قتل کیا اور اس کے نازک اعضاء کاٹ کر اس کی نعش کو ویرانے میں پھینک دیا۔

    ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی نعش کو برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کو مقدمہ قتل میں گرفتار کر کے مزید تحقیات کی جارہی ہے۔

  • ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قانون و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل کے ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ میں کرپشن کا بازار گرم قانون اور ضابطے کو پس پشت ڈال کر کروڑوں روپے کے ٹینڈر کی بندر بانٹ افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے من پسند افراد کو ٹھیکے الاٹ کر دئیے ، حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

    ضلع کونسل ننکانہ صاحب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کرپٹ افسران عوام کے پیسے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں گذشتہ دنوں ضلع کونسل ننکانہ میں ننکانہ صاحب تا واربرٹن روڈ کی مرمت اور ڈی سی ہاؤس اور چیف آفیسر دفتر کی مرمت کے لیے دو ٹینڈرز لگائے گئے جن کی مالیت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی ان ٹینڈرز کے لیے اخبار اشتہار سمیت تمام قانونی کارروائی فرضی طور پر مکمل تو کی گئی لیکن افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے پول کی مد میں وصول کر کے چند ٹھیکیداروں اور افسران کے درمیان بانٹ کر ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری نہ کیے اور من پسند افراد کو پورے ریٹس پر ٹھیکے الاٹ کر دئیے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے من پسند ٹھیکیداروں نے دونوں ٹھیکوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کر کے کام شروع کر دئیے ہیں

    باوثوق ذرائع کے مطابق ان ٹھیکوں کے بلز میں بوگس ادائیگی کے لیے بھی افسران اور ٹھیکیداروں کے درمیان بھاری رشوت کے عوض معاملات طے پا چکے ہیں اور ان ٹھیکوں میں ناقص اور کم کام کر کے زیادہ ادائیگی کیے جانے کا امکان ہے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا شہری اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوبارہ شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا مطالبہ کیا ہے

    اس بابت چیف آفیسر ضلع کونسل عامر بٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکے شفاف انداز میں الاٹ کیے گئے ہیں

  • نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (اللہ وسایاپالاری) انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق
    جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کھانوٹ کے قریب کوریجا موڑ پر کار، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ جامشورو پولیس کے مطابق مانجھند جانے والی کار مسافر وین اور ٹرک سے ٹکرائی، کار اور مسافر وین مکمل تباہ ہوگئی، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں خاتون کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی، ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے، جن میں نیاز علی اور اکرام شامل ہیں اور پولیس دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کی کوششں کررہی ہے۔

    زخمیوں میں سید کرم علی، منیر لغاری، نیاز جونیجو اور اللہ ڈنو کوریجو سمیت دیگر شامل ہیں، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کی اہم سب سے اہم خبر جس کی ساری دنیا میں بحث ہو رہی ہے کہ ایران نے کل شام پاکستان کی فضائی حدود کی‌ خلاف ورزی کی اور میزائل حملے کئے، ان حملوں‌کا مقصد، ٹارگٹ کیا تھا، پاکستان کا جواب کیا ہے؟ پاکستان کا مخصوص طبقہ کیوں اس پر خوش ہے؟ پاکستان کی قومی سلامتی انکو کیوں نظر نہیں آتی

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیراعظم ڈیوس میں ہیں، انکی مختلف رہنماؤں سے ملاقات ہوئی،امریکی خصوصی نمائندے جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی، رات کو ایک دھماکے دار خبر آئی کہ پاکستان پر ایران نے میزائل حملہ کیا اور جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جب تک ایران کے سرکاری میڈیا نے اس خبرکو کنفرم نہیں کیا تب تک پاکستان نے کوئی ردعمل نہیں دیا، کافی دیر بعد دفتر خارجہ کا ردعمل آیا،جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ادریس نامی شخص کی دو بچیاں شہید، تین زخمی ہوئیں ایسا کرنا تشویشناک ،غیر قانونی عمل ہے، پاکستان ایران کے مابین رابطے کے متعدد چینل ہونےکے باوجود یہ ہوا، پاکستان نے ایران کے ساتھ شدید احتجاج ریکارڈ کروایا،ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلایا گیا، اسکے نتائج کی ذمہ داری ایران پر ہو گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا سوال کہ جیش العدل ہے کیا، جیش العدل ایک مسلح عسکریت پسند گروہ ہے جو ایران کا مخالف ہے اور سنی تنظم کے طور پر متعارف کروایا گیا، یہ سیستان اور بلوچستان میں سنی حقوق کا پاسبان کہلاتا ہے، 2009 میں جنداللہ کے سربراہ کو گرفتارو پھانسی دینے کے چند دن بعد اس کا نام سامنے آیا،گزشتہ برسوں کے دوران اس گروہ نے ایران کی فوج کے ساتھ جھڑپیں کیں،کئی مسلح حملے کئے،ایران نے اسے جیش الظلم کا نام بھی دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایران پہلے بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے، پاک فضائیہ کے طیارے نےپہلے ایک ایرانی طیارے کو گرایا تھا، ایران کے جنوب مشرق میں ایک پولیس سٹیشن پر گزشتہ ماہ حملے کے بعد بھی پاکستان، ایران کے حالات کشیدہ ہوئے تھے،لیکن پھر معاملات ٹھیک ہو گئے، کل رات ہونے والا حملہ معمولی بات نہیں، رات گئے بغیر بتائے میزائیل داغے گئے اور کوئی اس پر خاموش نہیں رہ سکتا، پاکستان کا ایران پر حملہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں،پاکستان کو ایران پر حملے سے بین الاقوامی سپورٹ بھی ملے گی، ایران کے حمایتی حوثیوں نے امریکہ کی ناک میں دم کیا ہوا ہے، اگر پاکستان نے حملہ کیا تو شاباش امریکہ سے آئے گی، پاکستان ہمیشہ امت کے مفاد میں سوچتا ہے، ایران کے معاملے میں نرمی رکھتا ہے، اس وقت مشرق وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں ہے، اسرائیل سمیت تمام ممالک چاہتے ہیں کہ مسلمان ممالک آپس میں لڑ پڑیں، انڈیا کو بھی اس میں فائدہ ہے، اسوقت انڈیا سب سے زیادہ خوش ہے، ایک اور بھی ہے جو سب سے زیادہ خوش ہے اور وہ پاکستان میں ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی ،مقبول سیاسی جماعت سمجھتے ہیں، اقتدار میں آنے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں یہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ ہیں جو رات کو حملے پر جشن مناتے رہے، وہ ایسی باتیں کرتے رہے جو میں دہرانہیں سکتا یہ وہ نسل ہے جو عمران خان نے تیار کی، جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے.ٹویٹر پر فیک اکاؤنٹ بنایا گیا پھر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ صحافی بھی ٹویٹ کرتے رہے لوگ اپنے اندر کا زہر اگلتے رہے انکا لیڈر بھی ایسا ہے، جب ایران کے دورے پر گیا تو بھونڈا بیان دیا کہ پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرنی ہو گی، کبھی یہ لوگ عدلیہ پر چڑھ دوڑتے ہیں، قانون سے بالاتر یہ کیوں سمجھتے ہیں ؟

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

  • باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،12ویں سالگرہ

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،12ویں سالگرہ

    باغی ٹی وی نے اپنے کامیاب سفر کے ساتھ 12 برس مکمل کر لئے

    باغی ٹی وی کے 12 برس مکمل ہونے پر باغی ٹی وی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،باغی ٹی وی کے بارہ برس مکمل ہونے پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نےبھی مبارکباد کے پیغام بھجوائے ہیں، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،

    قصور ،باغی ٹی وی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا
    قصور (نامہ نگار طارق نوید سندھو ) باغی ٹی وی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا جس میں مسلم لیگ نون کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ، مسلم لیگ نون کے ضلعی جنرل سیکرٹری و امیدوار برائے ایم پی اے مہر یاسر سعید، مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما میاں جنید وسیم شیخ، سینئر صحافی سعید احمد بھٹی، سینئر صحافی عباس علی بھٹی، چوہدری عمران جٹ لاہور بیکری والے، صفدرعلی سبحانی، چوہدری سلیم ایڈووکیٹ، عابد علی بھٹی ، عمران علی بھٹی رانا عرفان باو، ناصر خان لودھی چوہدری علی حمزہ اور قصور کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر مثبت صحافت کو فروغ دینے پر باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی 12 ویں سالگرہ،سیالکوٹ میں کیک کاٹا گیا
    باغی ٹی وی کی 12 ویں سالگرہ پر سیالکوٹ کے بیورو چیف شاہد ریاض نے آفس باغی ٹی وی و پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے دفتر میں کیک کاٹا ، تقریب میں شہر سیالکوٹ کے سینیئر صحافی برادری نے شرکت کی ، اس موقع پر پروفیشنل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم میر ۔ بلال شیخ رپورٹر کے ٹی این نیوز۔ رانا جاوید ڈسٹرکٹ بیورو چیف قومی سفیر ۔ حواجہ ایمان بدر ڈسٹرکٹ رپورٹر قومی سفیر ۔ مدثر رتو سی ای او کیو این این نیوز پلس
    مرزا اسد بیگ 12 نیوز۔ حسنین راجہ ڈسٹرکٹ بیورو چیف ۔ ملک ساجد کیمرہ مین اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کیا اور کیک کاٹا اور پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا
    baaghi tv

    باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان نے 12برس قبل باغی ٹی وی کا آغاز کیا جس کا سفر اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے ،ڈیجیٹیل میڈیا کے سب سے بڑے ادارے باغی ٹی وی نے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 12 سال مکمل کرلیے ہیں‌،باغی ٹی وی کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی، باغی ٹی وی نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں-

    اردو ۔انگلش. پشتو.دری، چائنیز پانچ زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں ،باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔ تحریک لبیک کے احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومت کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود باغی ٹی وی نے کوریج جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی کوریج کی ویڈیوباغی ٹی وی کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ بھی کروائی گئی ہیں ۔تحریک لبیک کی کوریج کی وجہ سے باغی ٹی وی ٹویٹر کا بلیو ٹک بھی ختم کروایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے بھی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی بلکہ درجنوں بار مودی سرکار کے زیر اثر ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی-

    باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    باغی ٹی وی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے، سینیٹر طلحہ محمود،روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین وتاریخی بادشاہی مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر آزاد،مسلم لیگ ن کی رہنما،سابق رکن اسمبلی مہوش سلطانہ، سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد، دعوت اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ عثمان عطاری، اسلام آباد سے سینئر صحافی پروفیسر طاہر نعیم ملک،کراچی سے ملک ضمیر،ہیلپنگ ہینڈ کے میڈیا ہیڈ سید عابد بخاری،ڈرامہ رائیٹر، آل پاکستان رائیٹرز ویلفئر ایسوسی ایشن کی سینئر ناب صدر ریحانہ عثمانی،اپوا کی ممبر نرگس نور،سنی تحریک کے رہنما فہیم،المصطفیٰ ٹرسٹ کے رکن محمد نواز کھرل،حامد رضا،مرکزی مسلم لیگ کےخوشاب سے امیدوار سید جوادہاشمی،لاہور سے صحافی جان محمد رمضان،دارالسلام کے میڈیا ہیڈ ارشاد احمد ارشد، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ ضلع تلہ گنگ کے چیئرمین ملک امتیاز لاوہ، سمیت دیگر نے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی نے معاشرے میں حقیقی اور مثبت صحافت کو فروغ دیا جس کا سہرا مبشر لقمان کے سر جاتا ہے، امید کرتے ہیں کہ باغی ٹی وی کا سفر کامیابی سے جاری و ساری رہے گا.

  • 11 جنوری، مبشر لقمان کی سالگرہ

    11 جنوری، مبشر لقمان کی سالگرہ

    لاہور:پاکستان کے مایہ ناز اور سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے،

    سینئر صحافی واینکر پرسن 11 جنوری 1963ء کو لاہور میں پیدا ہوئے- مبشر لقمان نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔سینئر صحافی واینکر پرسن نے بطور میزبان چینل بزنس پلس سے صحافت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ٹیلی وژن اسکرین پر اپنے پہلے تجربے کے دوران ، سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان کے بہت سے معاشی و معاشی اور سیاسی مسائل کا احاطہ کیا تھا۔ ملک کے متعدد اہم امور کے بارے میں اپنے شاندار موقف کی وجہ سے صحافت کے میدان میں اپنی الگ شناخت بنائی، اس کے بعد وہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اور پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ ، ایکسپریس نیوز میں بطور میزبان پروگرام پوائنٹ بلینک میں شامل ہوئے ، اور پھر بعد میں دنیا نیوز میں منتقل ہوگئے اور پروگرام کھری بات ود لقمان کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے-اس کے بعد انہوں نے کھرا سچ کی میزبانی میں اے آر وائی نیوز میں شمولیت اختیار کی ، جس کے ذریعے انہوں نے متعدد سیاستدانوں کے کرپشن اور جھوٹ کو بے نقاب کیا، مبشر لقمان مختلف ٹی وی چینلز میں بطور اینکر کام کرتے رہے، اور کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے سرعام کھرا سچ بولتے رہے.
    ml

    مبشر لقمان 2007 اور 2008 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مواصلات پنجاب کےنگران وزیربھی رہے ہیں۔ان کا پروگرام کھرا سچ عوام میں مقبول ترین پروگراموں میں سے ہے ۔ مبشر لقمان کھرا سچ میں ہمیشہ کھرا سچ ہی بولتے ہیں حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب پر مبشر لقمان پر درجنوں مقدمات قائم کیے گئے تاہم رب العزت نے انہیں کامیابی دی اور مقدمے خارج ہوئے عدالتی فیصلے انکے حق میں آئے۔
    ml

    مبشر لقمان کو تحریک انصاف حکومت کے‌خاتمے کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کی جانب سے نہ صرف دھمکیاں ملیں سوشل میڈیا پر انکے خلاف مہم چلائی گئی تاہم مبشر لقمان ڈٹے رہے اور پی ٹی آئی دو ر کی کرپشن کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا،مبشر لقمان پاکستان کے واحد اینکر ہیں جو ہمیشہ کھرا سچ میں سچ بولتے آئے اور حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کو آئینہ دکھایا ۔ تحریک انصاف کے سابق چئیرمین عمر ان خان خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ مبشر لقمان ایک بہادر صحافی ہے جو طاقتوروں کی کرپشن کو بے نقاب کرتا یے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ مبشر لقمان نے ہر دور میں ہمیشہ سچ کا علم بلند کیا اور حکمران خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں انکی کرپشن کو عوام کے سامنے لائے حقیقی چہرہ عوام کو دکھایا ۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے مبشر لقمان انکے لئے ہیرو تھے اور جلسوں میں وہ مبشر لقمان کی مثالیں دیتے تا ہم جب عمران خان کی کرپشن ۔فرح گوگی کے ڈاکے۔ عثمان بزدار کے کارنامے۔ بشری بی بی کی رشوت خوریاں مبشر لقمان ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر لائے تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے مبشر لقمان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ۔

    مبشر لقمان پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی کے سی ای او بھی ہیں ۔ باغی ٹی وی اردو انگریزی، چینی زبان، پشتو ، دری میں شائع ہو رہا ہے، مبشر لقمان کا یوٹیوب چینل مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بھی پاکستان کے مقبول ترین چینلز میں سے ہے۔بیباک تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ کھرا سچ اور پھر اس پر ڈٹ جانا مبشر لقمان کی پہچان ہے، انہوں نے مفاد کی خاطر کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ علی الاعلان کلمہ حق کہا یہی وجہ ہے کہ ان پر نہ صرف مقدمے بنائے گئے بلکہ متعدد بار انکے پروگرام کو بھی بند کروانے کی مذموم کوشش کی گئی.

    mubasher luqman

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، گزشتہ برس لاہور میں انہوں نے ایشیا اور مڈل ایسٹ کے برج فیڈریشن کے تحت مقابلہ جات کروائے جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی.پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر بھی ہیں. یہ نہ صرف مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے جبکہ ملک پاکستان کیلئے بھی اعزاز ہے کہ مبشر لقمان کو اس کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر انہیں اپنی خدمات پر سراہا جارہا ہے.
    pbf ml
    ml

    مبشر لقمان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر HBD_Mubasherlucman ٹرینڈ میں مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے-
    ml

    ml

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

  • نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے تجزیہ کارمزمل سہروردی سے سوال کیا کہ لوگ تیار بیٹھے ہیں بدلے اتارنے ہیں کہ کیسے کرناہے، جس کے جواب میں مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا نہیں لگ رہا،نہ یہ ترکی کی طرح ہے نہ امریکہ کی طرح، یہ پارلیمنٹری سسٹم ہے، ہمارے شہروں میں ،رورل میں ایک پارٹی کا ایک امیدوار جیتتا ہے تو دوسرے حلقے میں دوسری پارٹی کا جیت جاتا ہے، لاہور سے ہی دیکھ لیں گزشتہ الیکشن کہیں سے پی ٹی آئی، کہیں سے ن لیگ، کہیں سے آزاد جیتے، کراچی کو دیکھیں ایم کیو ایم جیتتی تھی لیکن پھر کیا ہوا، ہمارے ہاں الیکشن میں امیدوار میٹر کرتے ہیں

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ ووٹر ایڈ ہوئے ،سارے یوتھ ہیں جس پر مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ تیس لاکھ نوجوانوں میں گاؤں کے، چھوٹے شہروں کے نوجوان بھی ہیں،مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے لوگوں سے نفرت بڑھی ہے، مزمل سہروردی کاکہنا تھا کہ چند ہزار کے ووٹوں سے عمران خان کی سیٹیں نکالی تھیں، مردان والی سیٹیں دیکھ لیں، عابد شیر علی جو چار سال جلا وطن رہ کر آ گیا حلقے میں نام نہیں گیا تھا، دوسروں کے ڈبے خالی نہیں نکلے تھے، ان میں بھی ووٹ تھے،

    مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی معراج تھی جب چیف جسٹس اس کا تھا، ایکسٹینشن کے لئے ڈیل ہو چکی تھی، پرویز الہیٰ کے بیانات دیکھ لیں ، عمران خان کی گفتگو پر یقین کر لیں، یا چودھری کی گفتگو کی پر یقین کر لیں،ووٹوں کا مارجن دیکھا جائے تو اسوقت بھی کیا تھا، بہت کم ووٹوں سے سیٹیں جیتی گئی تھیں،

    تین تین کروڑ میں بکنے والا پی ٹی آئی کا ٹکٹ آج دس ہزار میں لینے کو کوئی تیار نہیں،مزمل سہروردی
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کے دن پتہ چل جائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے،امیدواروں کی لسٹ آ جائے تو پھر پتہ چلے گا کہ کون ضمانتیں ضبط کروائے گا ، ابھی پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بھی خطرے میں‌ہے، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ تین تین کروڑ میں بکنے والا پی ٹی آئی کا ٹکٹ آج دس ہزار میں لینے کو کوئی تیار نہیں ہے.شاہد خاقان عباسی کی باری نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر نامی نیشن کی ضرورت ہے تو ہم سے بات کریں، وہ شہباز شریف کی حکومت میں وزیر بنانے کو تیار نہیں تھے، پارٹی نے انکے خلاف کوئی بیان نہیں دیا جبکہ انہوں نے کئی بیان دیئے، اگر وہ پی ٹی آئی میں ہوتے تو انہوں نے ماں بہن ایک کر دینی تھی شاہد خاقان عباسی کی ، انکو شکر ادا کرنا چاہئے کہ وہ ن لیگ میں تھے اورچلے گئے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ شریف آدمی ہے، مریم اورنگزیب میرے شو میں نہیں آئیں گی.مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا پی پی کا ووٹر اینٹی نواز ہے،پنجاب میں ووٹر ن لیگ کا پی ٹی آئی نے چرایا ہے، پی ٹی آئی اس وقت عمران خان کے جیل میں ہونے کی وجہ سے کمزور ہے،آٹھ فروری کو پتہ چلے گا کہ پی ٹی آئی کا ووٹر ن لیگ کی مخالفت میں پی پی کو ووٹ دیتا ہے یا نہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ووٹر استحکام پاکستان پارٹی کو تو ہر گز ووٹ نہیں دے گا

    مزمل سہروردی نے انکشاف کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جونیئر ججز جو پروموٹ ہو کر آئے ہیں انکو واپس بھیجیں گے، چار سیٹیں خالی ہوں گے، پھر میرٹ پر ججز آئیں گے، اعجازالاحسن ایسے چیف جسٹس ہوں‌گے جن کے ساتھ ججز نہیں ہوں گے، عمر عطا بندیال اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فرق آپ نے دیکھ لیا، نو مئی کے ملزمان کو جس طرح ضمانتیں ملی ہیں اس طرح تو عام ملزم کو بھی ضمانت نہیں ملتی،نو مئی کے مقدمات کافی تھی جیل میں رکھنے کے لئے لیکن پشاور اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے ایسے ضمانتیں دیں جیسے نو مئی کو کوئی جرم ہی نہیں ہوا، عدلیہ نے نومئی کے ملزمان کی سہولت کاری کی انکو ریاست کیسے قبول کرے گی؟

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

  • سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کا ڈھونگ ،پاکستانی عوام کا ہجوم، جعلی وکلا نظر کیوں نہ آئے

    سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کا ڈھونگ ،پاکستانی عوام کا ہجوم، جعلی وکلا نظر کیوں نہ آئے

    ممتاز قانوندان،مصنف،اینکر پرسن یاسمین آفتاب علی نے کہا ہے کہ آج میرے ساتھ جو شخصیت موجود ہیں وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں، مبشر لقمان صاحب،مبشر لقمان کو میں برسوں سے جانتی ہیں جیسے ہر ایک کی لائف کا اپنا اپنا ٹریک ہوتا ہے کبھی کبھار مل لئے،کبھی کبھار بات ہوئی،لیکن میں سوا سال پہلے جب میں انکے پاس سوا سال پہلے کام کرنے آئی،آپ کے علاوہ کبھی انہوں نے بات نہیں کی، ہمیشہ عزت و احترام دی، میں نے چینل کھولا تو انہوں نے بھر پور سپورٹ کی،سب سے بڑی بات جو میں ایک عورت ہونے کے ناطے کہہ رہی ہوں اس سے بڑی بات کسی اور مرد کے بارے نہیں کہہ سکتی، مجھے اپنے باپ،سسر،شوہر اور دیوروں کے بعد اگر کسی مرد کے ساتھ بیٹھ کر مکمل تحفظ کا احساس حاصل ہوا ہے تو وہ مبشر لقمان ہے،آپ کے لئے مبشر لقمان ہیں لیکن میرے لئےبوس ہیں،میرے دل میں ان کے لئے عزت ہے،

    یاسمین آفتاب علی کے یوٹیوب چینل پر یاسمین آفتاب علی کے سوال کے جواب میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک صحافی جان محمد مہر کے قتل کے کیس کا تعلق ہے اسکا مجھے زیادہ نہیں پتہ، کچے میں مسائل ہیں، کسی ایک مجرم کو پکڑنے کے لئے کئی کئی سال کی محنت ،تگ و دو درکار ہے، اللہ کرے انکے قاتل پکڑے جائیں جن کی نشاندہی ہوئی وہی قاتل ہوں ،سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر اس کیس کو چلائیں تو وہ زیادہ بڑی خدمت ہے،میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نور مقدم کا کیس زندہ رہا، اسکو سب نے چھوڑ دیا تھا، ہم نے اسکو زندہ رکھا پولیس پر پریشر رہا اور وہ چھوٹ نہیں سکا، اسی طرح ایاز امیر کے بیٹے کا کیس تھا، میڈیا پر جب کسی چیز کو اٹھاتے ہیں تو یقین ہوتا ہے کہ قاتل بچے نہ اور مظلوم کو انصاف ملے.

    ایک سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات دونوں‌پارٹیاں کرنا چاہیں گی لیکن پی ٹی آئی ابھی نہیں کرنا چاہے گی،کیونکہ عمران خان کا وہ سارا محاذ دھڑام سے گر جائے گا،اگر وہ ن لیگ یا پی پی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو، جو بھی الائنسز ہونے ہیں وہ الیکشن کے بعد ہونے ہیں، ن لیگ سے اس لئے کرنا چاہیں گےکیونکہ وہ حکومت بنانے جا رہی ہے، حکومت سے ہاتھ ملا تو مشکلیں کم ہو جاتی ہیں، پیپلز پارٹی اگر پچاس ساٹھ سیٹیں لیتی ہے قومی اسمبلی کی اور پی ٹی آئی کی تیس سے چالیس، آزاد ساٹھ ستر یا اس سے زیادہ، تو زرداری سے زیادہ آزاد امیدواروں کو کوئی نہیں گھیر سکتا، اس صورت میں چانس ہے کہ پی ٹی آئی پی پی کے ساتھ ملکر حکومت میں آ جائے اگر نہیں آتے تو مضبوط اپوزیشن ہو گی، سسٹم کا حصہ ہوتے ہوئے پی ٹی آئی اپنے کیسز میں کافی آسانیاں کروا سکتی ہے، یہ سب الیکشن کے بعد ہو گا، پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملاتے ہوئے یہ کہیں گے کہ ہم تو بلاول سے ہاتھ ملا رہے ہیں

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جو المیہ ہے وہ یہ ہے کہ ہماری عدلیہ بینکرپٹ ہے، مجھے پتہ ہے میرے ایک اور کیس کا فیصلہ آ رہا ہے ہو سکتا ہے یہ سزا ہی دے دیں، یہ سننے کے بعد، پہلے بھی دو سال کی سزا دے چکے،ہم باتیں کر لیتے ہیں پھر بھگتنا پڑتا ہے، پاکستان میں عدلیہ ٹھیک ہوتی تو سارا نظام ٹھیک ہوتا، ہر ایک کو عدالت میں کھڑا ہونا ہے اور جوابدہی کرنی ہے، اگر عدالت کا ،ججز کا معیار صحیح ہو تو سب ٹھیک ہو سکتا مسائل اتنے نہ ہوتے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، جسٹس اعجازالاحسن ون سائیڈڈ رہے ہیں،قاضی فائز عیسیٰ صاحب اپنی زبان بول رہے ہیں بڑی اچھی بات ہے، میں پاکستان میں ججز کا اس دن احترام کروں گا جب وہ آئین کی قانون کی زبان بولیں گے،میں ایک کیس میں تھا اپیل کی ، میرے وکیل عرفان قادر تھے، وہ کیس جنگ گروپ کے ساتھ تھا، اب سارے ختم ہو گئے ہیں، جواد خواجہ کے بارے پتہ چلا کہ دوسری پارٹی کے ساتھ انکی عزیز داری ہے، میں نے تحریری درخواست دی کہ کوئی اور جج کیس سنے، بیس منٹ جواد خواجہ نے مجھے عدالت میں لیکچر دیا،کہ ہم ضمیر کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، میں نے کہا آپ ضمیر کے مطابق کیوں فیصلہ کرتے ہیں آئین کے مطابق فیصلہ کریں، اسکے بعد میرے اوپر گیارہ سال وہ کیس چلے، اٹھائیس پولیس والے معطل ہوئے جنہوں نے مجھے گرفتار نہیں کیا، ہفتے میں دو دو بار کئی دفعہ لاہور سے اسلام آباد جانا پڑتا تھا، میرے ایگزیکٹو پروڈیوسر، پروڈیوسر، سب پر کیس ہوا، سوال یہ ہے کہ آئین کہان گیا، جس طرح حمزہ کی حکومت چلی گئی تھی اور پرویز الہیٰ کو انہوں نے سپورٹ کیا،کہ ووٹ بھی نہیں ڈالنا، وہ کاؤنٹ بھی ہونا ہے، یہ کس قسم کا قانون ری رائیٹ کر رہے ہیں کیا کہہ رہے ہیں‌لوگوں کو، جس کی لاٹھی اس کی بھینس،اور سب سے بڑی دونمبری بتاتا ہوں ،میرا بیٹا بھی وکیل ہے، یہ دیکھیں مجھے مسئلہ ہو وکیل کہتا ہے کہ عدالت میں آئیں، جب ججز کو مسئلہ ہو تو وہ سڑکوں‌پر آ جاتے ہیں، انکو اپنے ہی ججز پر ہی اعتماد نہیں، یہ تو قانون اور آئین کی بات نہیں کرتے ،رشے داریوں کی بات ہوتی،اس طرح عدلیہ چلتی ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے حق میں ہوں، پاکستان کے لئے بات کر رہا ہوں، اگر میرا باپ بھی کرپشن کر رہا ہے تو میں اسکے حق میں نہیں، میں ن لیگ یا پی ٹی آئی سے کوئی پیسے لے رہا ہوں، میں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا تو عمران خان بتائے مجھے پیسے دیئے کیا؟ کوئی مراعات لی، ایم این اے بنا؟ میں نے جے یو آئی کے خلاف بھی پروگرام کیا، ایم کیو ایم کے خلاف بھی کیا، میں پاکستان کے لئے کر رہا ہوں، جو بھی آئے گا حکومت میں ہو گا اور وہ صحیح نہیں کرتا تو کبھی خاموش نہیں رہوں گا،

    مبشر لقمان کاایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اگر ختم کرنی ہے تو اسکا کاؤنٹر نیریٹو دینا پڑے گا، لوگوں کو ہوپ دینی پڑے گی، بلے کا نشان بھی لے لیں، عمران خان کو نین کر دیں، تحریک انصاف کا نام بدل کر گجومتہ پارٹی رکھ لیں، لوگوں نے ووٹ اسی کو دینا ہے جس کو عمران خان کہے گا، اس طرح کی حرکتوں سے کچھ نہیں ہو گا الیکشن کمیشن جب لوگوں کے لئے مشکل پیدا کرتا ہے تو ہمارے لوگ ،عوام کے حق پر ناجائز بات کر رہا ہے، جس طرح انٹرا پارٹیوں کے باقی پارٹیوں کے الیکشن ہوتے ہیں ان کے بھی اسی طرح ہو گئے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے انٹرا پارٹی الیکشن صحیح ہوتے ہیں، اگر نواز شریف کھڑے ہو رہے ہیں تو انکے سامنے کوئی کھڑا ہی نہیں ہو سکتا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھٹو صاحب پانچ چھ چیزوں سے لڑے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا، نواز شریف بھی کئی سیٹوں سے الیکشن لڑتے ہیں،میں اور آپ قانون نہیں بدل سکتے، ہم رائے دے سکتے ہیں، ایک آدمی سو سیٹوں سے کھڑا ہونا چاہتا ہے ہونے دیں ، ایک سیٹ رہے گی، باقی سیٹوں پر پھر الیکشن ہوں گے،جنرل الیکشن پر سارے فوکسڈ ہوتے ہیں وہ پانچ سال بعد ہوتے ہیں ، اگر لوکل باڈی الیکشن ہوتے تو چار سال تک سارے ٹرینڈ ہو جائیں گے، ہم لوگ الیکشن کرواتے ہی نہیں، اصل جمہوریت تو لوکل باڈی ہے وہ تو کسی سیاسی جماعت نے نہیں کروائے، جمہوریت ڈھکوسلا ہے ملک میں ، پاکستانی عوام کا ایسا ہجوم بن گیا ہے جس میں سانپ پھینکے ہوئے ہیں اور وہ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں ،کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی میں آ رہا تھا تو چیف جسٹس کی ایک سٹیٹمنٹ پڑھی، کہتے ہیں کہ صحافت اعلیٰ پروفیشنل ہے،لیکن آج ہر آدمی مائیک پکڑ کر یوٹیوب چینل بنا کر صحافی بن جاتا ہے،تو چیف جسٹس صاحب آپکو جعلی صحافی تو نظر آ گئے کم از کم 25 ہزار جعلی وکیل نظر نہیں آئے جو آ پ کی بار میں ووٹ بھی دیتے ہیں ،پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہمیں ہر ایک کا کام نظر آتا ہے اپنا نظر نہیں آتا،25 ہزار جعلی لائسنس ہیں وکیلوں کے، اس سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کا غلط انخلا ہو رہا انکے گھروں میں ان کو منتقل کرنا چاہئے، تا کہ انکو بھی پتہ چلے،

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

    تین استعفے،پی ٹی آئی آؤٹ،الیکشن رکوانے کی اصل کہانی،نواز عمران ہکا بکا

  • تین استعفے،پی ٹی آئی آؤٹ،الیکشن رکوانے کی اصل کہانی،نواز عمران ہکا بکا

    تین استعفے،پی ٹی آئی آؤٹ،الیکشن رکوانے کی اصل کہانی،نواز عمران ہکا بکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں اہم سیاسی ڈیولپمنٹ ہوئی ہیں، رات گئے سپریم کورٹ کے دروازے کھلے، الیکشن کیس کی ہنگامی سماعت ہوئی، ایک سماعت نے پاکستان کا سیاسی منظرنامہ بدل دیا، اچانک نگران وزرا کے استعفے بھی آنا شروع ہو گئے

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا رات کا تاریخی فیصلہ تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آٹھ فروری کی جو الیکشن کی تاریخ دی تھی اسکا پاس رکھا،پی ٹی آئی کے عمیر نیازی نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی، عمران نے عمیر نیاز ی کو کہا کہ درخواست دیں، لاہور ہائیکورٹ میں درخؤاست ہوئی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوا، الیکشن کمیشن نے پھر ٹریننگ روک دی، تحریک انصاف کا اعتراض یہ ہے کہ آر اوز عدلیہ سے لئے جائیں، الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے آراوز مانگے تھے تا ہم سب نے انکار کر دیا، 2013 کے الیکشن میں عدلیہ سے آر اوز لئے گئے تھے اور عمران خان الیکشن ہار گئے تھے ،اور اسلام آباد دھرنا دینے پہنچ گئے تھے،یہی وہ دن تھے آج کا ہی دن تھا جب سانحہ اے پی ایس ہوا،بہت ہی خوفناک، دردناک سانحہ تھا، آج تک ان بچوں‌کی تصویریں میرے سامنے گھومتی ہیں، جب وہ سانحہ ہوا تو دھرنا بھی ختم ہوا، عمران خان نے الزامات لگائے، 2018 کے الیکشن ہوئے تو بیوروکریسی سے سارے آر اوز تھے،عمران خان جیت گئے تب تو کوئی اعتراض نہیں کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کافی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ الیکشن کے بارے تاخیر ہو،جج کے بارے کہا گیا کہ ایک ہی فیصلے سے جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی، چیف جسٹس کا حکم واضح تھا، عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے،جیسے ہی عدالت کا فیصلہ آیا نگران حکومت کے پتے بکھرنے لگ گئے، سرفراز بگٹی کا استعفیٰ آیا، جو منظور ہو گیا وجہ یہ بتائی گئی کہ سرفراز بگٹی علاقائی سیاست کرتے ہیں وہ الیکشن لڑیں گے، ممکنہ طور پر وہ ن لیگ میں شامل ہو سکتے ہیں، بلوچستان کے دو نگران وزرا نے بھی وزارت سے استعفیٰ دے دیا،اچانک استعفے آنا شروع ہو جائیں تو سمجھ لیں کہ الیکشن میں تاخیر کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں، جب سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا تو صورتحال واضح ہو گئی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ جس جماعت کو مشکل درپیش ہے وہ تحریک انصاف ہے، اسکی وجہ عمران خان جیل میں، پرویز الہی جیل میں، قیاد ت مفرور، ہزاروں لوگ پارٹی چھوڑ چکے، سوائے وکلا کے کوئی ٹکٹ لینے والا سامنے نہیں آ رہا ابھی تک پارٹی نشان بھی نہیں ملا، قانونی طور پر کاغذوں میں پی ٹی آئی موجود ہی نہیں نہ ہی وہ ٹکٹ جاری کر سکتی، پی ٹی آئی مسائل کی دلدل میں گھر چکی ہے، دوسری طرف ن لیگ ہے،انکے لئے اس سے بھی بڑا چیلنج ہے، وہ حجرے سے باہر نہیں نکلے، دفتر تو آتے ہیں، انٹرویو کرنے پھر واپس چلے جاتے ہیں، اب نواز شریف کو باہر نکلنا ہو گا، حلقوں میں‌جانا ہو گا، بیانیہ دوبارہ سے بنانا ہو گا،

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

  • قاضی کا کھڑاک،الیکشن 8 فروری کو،عدت میں بدعت،جنرل فیض حاضر ہو

    قاضی کا کھڑاک،الیکشن 8 فروری کو،عدت میں بدعت،جنرل فیض حاضر ہو

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر سمینہ رانا نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے دروازے رات کو کھلے ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا، الیکشن شیڈول جاری ہوجائے گا، قاضی فائز عیسیٰ بہت سیریس لے رہے ہیں، باقی لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں جو الیکشن وقت پر نہیں چاہتے، ہائیکورٹ کے ججز کی بھی بڑی باز پرس ہو رہی ہے، کہ یہ اپنی عدالت کے خلاف فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں،

    سمینہ رانا نے سوال کیا کہ وہ لوگ جو الیکشن نہیں چاہتے انکو سمجھ آ گئی ہو گی، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو سب کو سمجھ آ گئی ہے، سیکورٹی، لااینڈ آرڈر کی صورتحال نظر آ رہی ہے، دو صوبوں میں الیکشن کروانا بہت ہی مشکل ہے،

    ایک سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب یہ خبر رات کو آئی تھی کہ فیض حمید کو بھی عدالت نے نوٹس دے دیئے، میرے ذہن میں آیا اب اللہ خیر کرے، عدالت نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے سنگین الزام لگائے، عدالت سمجھتی ہے جن پر الزام ہے انکو موقع دیا جائے، نوٹس جاری ہوا، عرفان رامے کو بھی نوٹس جاری ہوا، اس کیس میں عمران خان کا نام بھی آیا ، چیف جسٹس کا کہناتھا کہ فیض حمید یہ فیصلہ کیوں چاہتے تھے، اب یہ بات رکنی نہیں ہے،اس ملک میں کرپشن ہو رہی ہے، مجھے پتہ ہے کہ اعلیٰ حضرات نے کرپشن کی،لیکن اسکو ثابت کیسے کیا جائے، شوکت صدیقی کی بات میں وزن ہے لیکن وہ اس کو پروف کیسے کریں گے؟

    ایک سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دوران عدت نکاح کیس میں میری ذاتی رائے ہے کہ دنیا چاند پر پہنچ چکی اور ہم ابھی تک نکاح، عدت میں پھنسے ہوئے، اس سے باہر نہیں نکل رہے، پتہ نہیں کب تک گول چکر کھاتے رہیں گے، اگر عدت کی وائلیشن کی تو کوڑے کرو، سنگسار کرو، جو کرنا ہے کرو، لیکن یہ سرکس ختم ہونا چاہئے، آج جسٹس قدرت اللہ نے کہا کہ عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی نہیں ہو سکتی، آئندہ حاضری یقینی بنائیں، خاور مانیکا درخواست گزار ہیں، عون، مفتی سعید گواہ ہیں، سو لتر تو کم از کم خاور مانیکا کو بھی پڑنے چاہئے، گھر میں ہوتے ہوئے نوکر کو اس نے بھیجا کہ کمرے سے باہر نکالو، ہم پاکستانی بھی اسی کو ڈسکس کر رہے ہیں.دنیا کو پتہ ہے کہ نکاح سے پہلے آنا جانا تھا، دو نکاح پڑھائے گئے، اس سے بھی یہی واضح ہوتا ہے، عینی گواہ ہیں، اتنے اوپن کیسز میں بھی وقت لینا ہے اور خبریں چلنی ہیں، ہم لوگ کس لیول پر گر چکے ہیں، سزا دیں اور آگے نکلیں،

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،