Baaghi TV

Tag: بالی وڈ

  • انوشکا شرما نے بتا دیا کہ ویرات کوہلی کب زیادہ خوش ہوتے ہیں ؟

    انوشکا شرما نے بتا دیا کہ ویرات کوہلی کب زیادہ خوش ہوتے ہیں ؟

    بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی جوڑی بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہے. ھال ہی میں انوشکا شرما نے ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ویرات کے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ "میں اصل میں ویرات کی الماری سے بہت کچھ ادھار لیتی ہوں، زیادہ تر ٹی شرٹس، جینز لیتی ہوں کبھی کبھی تو جیکٹس بھی لے لیتی ہوں. کبھی کبھی تو میں ویرات کے کپڑے اسلئے بھی پہنتی ہوں کیونکہ وہ بہت خوش ہوتے ہیں. وہ جب دیکھتے ہیں کہ میں نے ان کے کپڑے پہنے ہیں تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور انہیں میں ان کے کپڑوں میں اچھی بھی لگتی ہوں. اداکارہ نے مزید کہا کہ اسی سال دسمبر میں ہماری شادی کو پانچ برس پورے ہو جائیں گے اور ہم ان پانچ برسوں

    کو منائیں گے. یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اس خوبصورت جوڑے نے انسٹاگرام پر خوبصورت پیغامات کا تبادلہ کیا۔ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے لئے لکھا کہ ”’آپ نے ان چار برسوں میں میرے احمقانہ لطیفوں اور میری کاہلی کو سنبھالا۔ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں نے ایک ایماندار، محبت کرنے والی، بہادر خاتون سے شادی کی آ پ نے مجھے صحیح چیز کے ساتھ کھڑا ہونے کی ترغیب دی.” انوشکا نے بھی جوابآ محبت کا اظہار کیا.یاد رہے کہ انوشکا شرما بے بی کی پیدائش کے بعد بالی وڈ میں واپسی کرکٹر جھولن گوسوامی پر بننے والی بائیوپک سے کررہی ہیں، فلم کا نام چکدا ‘ایکسپریس ہے.

  • شفالی شاہ بھی بائیکاٹ ٹرینڈ پر بول پڑیں

    شفالی شاہ بھی بائیکاٹ ٹرینڈ پر بول پڑیں

    شیفالی شاہ بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے مانسون ویڈنگ، وقت: دی ریس اگینسٹ ٹائم، دل دھڑکنے دو، اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ڈارلنگزجیسی فلموں‌میں یادگار پرفارمنس دی ہیں۔انہوں نے شائقین اور ناقدین دونوں سے داد سمیٹی. اب وہ اپنی انتہائی کامیاب سیریز دہلی کرائم کے دوسرے سیزن کی تیاری کر رہی ہین۔شفالی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے بالی ووڈ میں جاری بائیکاٹ کلچر پر سوال پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ بائیکاٹ کلچر زیادہ دیر نہیں چلے گا،یہ ایک رجحان ہے جو جلد ہی ختم ہوجائیگا،مجھے نہیں لگتا کہ یہ دیرپا ہے۔ جب ان

    سے اس تاثر کے بارے میں پوچھا گیا کہ بالی ووڈ اپنے خاتمے کے قریب ہے، تو انہوں نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ یہ ممکن ہے یا ایسا ہو سکتا ہے۔ جس طرح کرکٹ کے دیوانے ہیں لوگ اسی طرح سے فلموں کے بھی دیوانے ہیں فلموں کا کلچر ختم نہیں‌ہو سکتا.باقی لوگوں کا اپنا نقطہ نظر ہے، ان کی اپنی رائے ہے ہم اس رائے کو چیلنج نہیں کر سکتے لیکن زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے بات ضرور کر سکتے ہیں.ٹھیک ہے ایک طبقہ ایسی بات کررہا ہو گا لیکن دوسری طرف یہ بھی تو دیکھیں کہ ایک بہت بڑے طبقے کی طرف سے ہمیں پیار محبت اور پذیرائی مل رہی ہے لہذا اسی چیز پر فوکس کریں اور نفرت آمیز ٹرینڈز کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں.

  • ماں بننے کےبعد بھی والد کی طرح جوان نظر آرہی ہوں سونم کپور

    ماں بننے کےبعد بھی والد کی طرح جوان نظر آرہی ہوں سونم کپور

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جو حال ہی میں ایک بیٹے کی ماں بنی ہیں انہوں نے کہا ہےکہ میں 37 سال کی عمر میں ماں بنی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی بھی جوان ہوں اور جوان لگتی ہوں. انہوں نے اپنے والد کو اس کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ خوبی اپنے والد سے پائی ہے وہ عمر کے اس حصے میں بھی جوان نظر آتے ہیں. ووگ کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والدین دادا دادی بننے کے لئے شاید اس طرح سے تیار نہ تھے جس طرح سے ہونا چاہیے.سونم نے کہا کہ جب میں نے اپنی پریگنینسی کی خبر والدین کو سنائی تو میرے والد انیل کپور فلم جگ جگ جیو کی چندی گڑھ میں شوٹنگ کررہےتھے.وہ شاید اس وقت ریڈی نہ تھے نانا بننے کےلئے لیکن اس خبر کے بعد انہوں نے ایک نواسے کی دعا کی. سونم نے مزید کہا کہ ان

    کے والد نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے کیریئر پر توجہ دی انہوں نے دیکھا کہ ہم کیا کررہے ہیں اور کیا نہیں لیکن انہوں نے کبھی یہ چیز نہیں‌دیکھی کہ ہم کس کو ڈیٹ کررہے ہیں کس کو نہیں یا کب شادی کررہے ہیں وہ ہمیشہ یہی کہتے رہے ہیں تب شادی کریں جب آپ ذہنی طور پر تیار ہوں. یاد رہے کہ سونم کپور کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور پوری کپور فیملی بیٹے کی آمد پہ کافی بہتر ہیں.

  • بگ باس 16  کی میزبانی، سلمان خان کی جگہ کون لے گا؟

    بگ باس 16 کی میزبانی، سلمان خان کی جگہ کون لے گا؟

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان جو ایک لمبے عرصے سے بگ باس کی میزبانی کررہے ہیں، ان کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں معاوضے کے معاملے میں بگ باس کی انتظامیہ سے شکایات ہیں اور انہوں نے بگ باس کی انتظامیہ سے معاوضہ بڑھانے کا بھی کہا ہے. تازہ اطلاعات ہیں کہ سلمان خان کے ساتھ بگ باس انتظامیہ کی معاوضے کے ھوالے سے بات نہیں بن رہی کیونکہ اداکار نے ایک ارب روپے مانگے ہیں. سلمان خان کی طرف سے اتنی بڑی رقم کے مطالبے کے بعد بگ باس نے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اس سیزن کی میزبانی کریں. دوسری طرف اس حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ بگ باس کی انتظامیہ نے روہت

    شیٹی کے ساتھ رابطہ کرنے کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی کو بگ باس 16 کی میزبانی کی پیشکش کرنے کی خبریں بالکل غلط ہیں. یاد رہے کہ سلمان خان بگ باس کے ابھی تک کے سب سے مقبول میزبان ہیں ان سے پہلے اس شو کی میزبانی اداکارہ شلپا شیٹی اور امیتابھ بچن کر چکے ہیں لیکن شائقین ان کی میزبانی سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کو انکی جگہ میزبانی کی آفر کی گئی. سلمان خان کی پہلے سیزن کی میزبانی نے ہی دیکھنے والوں کے دل جیت لئے یوں گزشتہ 13 برس سے سلمان خان بگ باس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ان کے علاوہ شائقین کسی اور کو بگ باس کا شاید میزبان دیکھنا نہیں‌چاہتی .

  • کنگنا رناوت کے دماغ کی پھرکی ایک بار پھر گھوم گئی

    کنگنا رناوت کے دماغ کی پھرکی ایک بار پھر گھوم گئی

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہر وقت کسی نہ کسی پر چڑھائی کرتی رہتی ہیں اب ان کے دماغ کی ایک بار پھر پھرکی گھوم گئی ہے. انہوں نے فیصلہ کیا ہے فلم فئیر کے خلاف مقدمہ کرنے کا. وہ شدید ناراض ہیں اس ناراضگی کا اظہار انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرا پوسٹ کے زریعے کیا انہوں نے لکھا کہ 2014 میں مجھے فلم فئیر نے کئی بار اپنے ایوارڈز تقریبات میں بلایا اور میں جاتی بھی رہی حالانکہ مجھے کہتے رہے کہ آپکو ایوارڈ دیا جائیگا لیکن ایوارڈ نہ دیتے میں نے ان کی تقریبات میں جانا چھوڑ دیا تھا اس کے بعد انہوں نے اس سال مجھے اپنی تقریب میں بلایا اور کہا کہ ہم آپ کو فلم تھلایوی پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہ ہوا جو ان کی کمٹمنٹ کی

    کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، انہوں نے مجھے صرف نامزد کیا تھا ایوارڈ نہیں دیا جبکہ تقریب میں یہ کہہ کر بلایا کہ مجھے ایوارڈ دے رہے ہیں اس قسم کی ناانصافی کا مجھے بہت دکھ ہے اور مجھے دھچکا لگا ہے. اس لئے میں اب قانونی کاروائی کروں گی. یاد رہے کہ کنگنا رناوت ہر دوسرے دن ایسی کنٹرورسی بناتی ہیں کہ سرخیوں کی زینت بن جاتی ہیں. کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے خلاف بھی بھرپور مہم چلائی جس کے نتیجے میں کنگنا کا ہی بہت سارے فلمسازوں نے بائیکاٹ کر دیا. کنگنا جب سے بالی وڈ انڈسٹری میں آئی ہیں انہوں نے کام پر کم اور کنٹرورسی پر زیادہ توجہ دی ہے.

  • عمران عباس کو پہلے کمرشل کے کتنے پیسے ملے؟

    عمران عباس کو پہلے کمرشل کے کتنے پیسے ملے؟

    اداکارعمران عباس جنہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے فلموں میں کام کرنا ہوا تو پاکستانی فلموں میں کام کروں گا۔ بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنا میری ترجیحات میں نہیں ہے۔ گو کہ میں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا ہے لیکن اپنے ملک کی فلموں میں کام کرنا میری اولین ترجیح رہے گی۔عمرا ن عباس نے مزید کہا کہ جب میں نے پہلا کمرشل کیا تھا اس وقت مجھے اس کے 75 ہزار روپے ملے تھے اور میں بہت خوش ہوا تھا اور مجھے اُس وقت لگا تھا کہ میرے لئے یہ شعبہ بہتر رہے گا تب سے اب تک اسی شعبے میں‌ کام کر رہا ہوں

    عمران عباس جنہوں نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے پہلے سیزن میں‌کام کیا تھا اس سیزن کو بہت پذیرائی ملی تھی عمران عباس نے اس حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج کے دور کے خدا اور محبت میں‌کام کروں، اس خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلئے آج کے خدا اور محبت میں‌کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں آج اس کردار کو بہتر انداز میں ادا کر سکتا ہوں. عمران عباس نے مزید کہا کہ میں کرداروں‌کا انتخاب کہانی میں اسکی اہمیت کے مطابق کرتا ہوں.یاد رہے کہ عمران عباس نے بالی وڈ میں بی پاشا باسو کے مقابلے میں کام کیا تھا ان کی فلم وہاں‌کچھ زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک سین بھی کیا تھا.

  • شلپا شیٹی نے ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

    شلپا شیٹی نے ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی جو پہلے اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے جانتی جاتی تھیں اب وہ اپنی سمارٹنس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں . شلپا شیٹی نے خود کو یوگا کے زریعے بہت زیادہ فٹ رکھا ہوا ہے. وہ نہ صرف خود یوگا کرتی ہیں بلکہ سکھاتی بھی ہیں. چند دن قبل اداکارہ شلپا شیٹی نے اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ” انڈین پولیس فورس ” کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سٹنٹ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ تڑوا لی تھی۔ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، شلپا شیٹی آج کل وہیل چئیر پر ہیں. شلپاگزشتہ روز وہ وہیل چئیر پر یوگا کرتی ہوئی دکھائی دیں.ان کے حوصلے اور ہمت کو دیکھتے ہوئے کافی سراہا گیا.شلپا شیٹی نے وہیل چئیر پر یوگا کرتے ہوئے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی. اس وڈیو میں شلپا شیٹی کو اپنے

    جسم کو سٹریچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.شلپا شیٹی نے اس وڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”دس دن آرام کرنے کے بعد میں نے محسوس کہا کہ باڈی کو سٹریچ کیا جا سکتا ہے. گو کہ میری تکلیف ڈیمانڈ کررہی ہے کہ میں مزید آرام کروں لیکن یہ چیز مجھے سست کر سکتی ہے. انہوں نے ایسے لوگوں کے لئے جو وہیل چئیر پر بیٹھے ہوتے ہیں یا زمین پر ٹھیک طرح سے نہیں بیٹھ سکتے ان کو باڈی کو سٹریچ کرنا بتایا. شلپا شیٹی کے مداحوں نے ان کی ہمت اور ان کے حوصلے کو کافی سراہا.

  • ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا کینڈل لائٹ ڈنر کس طرح ہوا برباد؟

    ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا کینڈل لائٹ ڈنر کس طرح ہوا برباد؟

    ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن بی ٹائون کا سب سے زیادہ خوبصورت جوڑا ہے. دونوں کا ایک انٹرویوہوا س میں ان سے ایک سوال ہوا جس کے جواب میں ابھیشیک بچن نے کہا کہ میں تو اس بات پر یقین نہیں‌ کرتا کہ ساحل سمندر پر کینڈل لائٹ ڈنر سب سے زیادہ رومانوی چیز ہو سکتی ہے کیونکہ ان کا اس حوالے سے تجربہ کافی برا رہا ہے. ابھیشیک بچن نے کہا کہ 2009 کی بات ہے کہ ہماری شادی کی سالگرہ تھی اسکو منانے کے لئے ہم دونوں مالدیپ کے ساحل پر کینڈل لائٹ ڈنر کرنے کے لئے گئے، لیکن وہاں ساحل پر ہوا اتنی تیز تھی کہ موم بتیاں بار بار بجھ رہیں تھیں، کھانے میں ریت اڑ کر آرہی تھی ہمارا کینڈل لائٹ ڈنر اس طرح سے برباد ہوگیا. لہذا میں یہ کہوں گا کہ کینڈل لائٹ کے آئیڈیا

    سے اتنا متاثر نہ ہوں. ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کے بارے میں کہا کہ میں اپبی بیوی کی کمپنی کو بہت انجوائے کرتا ہوں اس کے ساتھ گھنٹوں باتیں کرسکتا ہوں اور حقیقت میں ایسا بھی ہوا ہے کہ ہم نے ساری رات باتیں‌ کیں. یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی دونوں کی ملاقات امرائو جان کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ایک ساتھ کام کرتے نزدیکیاں اتنی بڑھیں کہ دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا. اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے.

  • کیا سونم کپور کی ترجیحات بدل گئی ہیں ؟

    کیا سونم کپور کی ترجیحات بدل گئی ہیں ؟

    جیسے ہی کسی اداکارہ کی شادی ہوتی ہے تو ہر کسی کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ کیا تم شادی کے بعد کام کرو گی؟اگر شادی کے بعد بھی کام جاری رکھے اور حاملہ ہوجائے تو پھر یہ سوال کیا جانے لگتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد کام کرو گی؟۔ تو ایساہی کچھ ہو رہا ہے سونم کپور کے ساتھ۔ ان سے بھی اسی قسم کے سوالات ہو رہے ہیں۔ ان سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا صحافی نے پوچھا کہ سونم کیا آپ اب کام کرنا چھوڑ دیں گی یا آپ کا کیرئیر کس طرف جاتا دیکھ رہی ہیں تو اس پر سونم کپور نے کہا کہ میرا بچہ میری پہلی ترجیح ہے۔ اداکاری کی طرف زرا توجہ کم رہے گی لیکن کام کرنا مکمل طور پر نہیں چھوڑوں گی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں مکمل طور پر کبھی کام کرنا چھوڑ سکتی ہوں میں شروع سے شوخ اور چنچل تھی اپنی مرضی کے مطابق کام کیا اب بھی کروں گی لیکن بچہ پہلی ترجیح رہے گا۔ سونم نے مزید کہا کہ کوئی بھی بچہ اپنی مرضی سے اس دنیا میں نہیں آتا بلکہ ہم خود لاتے ہیں لہذا ہمیں خود غرض نہیں

    بننا چاہیے میں اپنے بچے پر بھرپور توجہ دوں گی بطور ماں جو کر سکتی ہوی کروں گی۔ یاد رہے کہ سونم کپور کے گھر حال ہی میں بیٹے کی ولاد ت ہوئی ہے سونم کافی خوش ہیں اور انہوں نے تو مستقبل کے پلانز بھی شروع کر دئیے ہیں کہ وہ اپنے کیرئیر اور بچے کو لیکر کس طرح چلیں گی۔

  • فلم شہزاد ہ کا کلائیمکس شوٹ،  کارتک آریان دس گھنٹے سوئے

    فلم شہزاد ہ کا کلائیمکس شوٹ، کارتک آریان دس گھنٹے سوئے

    کارتک آریان جن کو ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے نمبر ون ہیروز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے،وہ آج کل فلم شہزادے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کارتک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ایک بورڈ کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے اس تصویر میں اپنی شکل نہیں دکھائی۔ ہم اس بورڈ پر صرف ایک چیز دیکھ سکتے ہیں اور وہ ہے بورڈ پر لکھا ہوا ”شہزادہ“ ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، کارتک نے لکھا، ” فلم کا زبردست کلائمیکس شوٹ کروا کے دس گھنٹے سویا، کلائیکمس ایکشن سے بھرپورتھا اور اس قسم کا ایکشن میں نے پہلی بار کیا ہے ۔کارتک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ میں اپنے

    گیارہ سالہ سفر کو یاد کیا انہوں نے کہا کہ مجھے اس سفر میں کچھ ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا حالانکہ وہ مجھے پہلے سے نہیں جانتے تھے نہ انہوں نے میرا کام دیکھ رکھا تھا نہ ان کو انداہ تھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں کیا نہیں لیکن انہوں نے میرا ساتھ دیا اور میں نے اپنی صلاحیتوں کو آزمایا اور جو کام ملا کیا۔مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کسی مدد نہیں لی کام نہیں مانگا میں آج جس بھی مقام پہ ہو ں اپنی محنت سے ہوں۔مجھے فخر ہے ان لوگوں پر بھی جنہوں نے میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔
    فلم شہزادہ سے ہٹ کر ہم دیکھیں تو کارتک آریان فلم ستیا پریم کی کتھا میں کائرہ ایڈوانی کے ساتھ نظر آئیں گے اس فلم کو سمیر وڈوانس ڈائریکٹ کررہے ہیں۔