Baaghi TV

Tag: بجلی

  • عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو نے کل احتجاج کی کال دے دی

    عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو نے کل احتجاج کی کال دے دی

    کراچی:عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو نے کل احتجاج کی کال دے دی،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی نرخوں میں اضافے کے خلاف اپنےردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں ۔ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے

    نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو رداری نے بجلی کی نرخوں میں اضافے پر اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکا مارا گیا ۔ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی، آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟

    بلاول کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی 10 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کے احتجاج کے تسلسل موجودہ حکومت کے خاتمے تک جائے گا۔

    دوسری طرف لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کارکن تعریف کے مستحق ہیں۔ ہر مقابلے میں انشا اللہ جیت کیلیے اتریں گے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں وارڈ کی سطح پر منظم کرینگے۔ مہنگائی مکاؤ مارچ کو خود مانیٹر کرونگا۔ ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں سے بھی ملونگا۔

  • میرے وزیراعظم صاحب بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لیں:شہباز شریف کا عمران خان سے مطالبہ

    میرے وزیراعظم صاحب بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لیں:شہباز شریف کا عمران خان سے مطالبہ

    لاہور:میرے وزیراعظم صاحب بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لیں:شہباز شریف کا عمران خان سے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے "سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے "سستے پاکستان” کی اصل حقیقت ،حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے، عوام کے سینوں میں کھولتا لاوا اور نفرت پاکستان کے لئے اچھی علامت نہیں ہے جبکہ ہر ماہ بجلی کے بل عوام کے گھروں پر مہنگائی کا کوڑا بن کر برستے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی ،آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیاگیا، عمران خان کہتے تھے بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے جبکہ نیپرا کا نوٹیفیکیشن عمران نیازی کو بھیجا جائے تاکہ انہیں "سستے پاکستان” میں غریبوں کی سچائی کا شایدکچھ احساس ہو ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں "سستی ترین” حکومت عوام کے لئے تاریخ کی مہنگی ترین، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ثابت ہوئی ہے ،حکومت نے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی پھر بھی گردشی قرض دگنا ہوگیا ،حکومت مہنگائی میں اضافے اور قومی آمدن میں کمی کی دہری تلوار سے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مہنگے ترین ایندھن سے بجلی بنا کر مافیاز کی جیبیں بھرنے والی حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے تازہ چارج شیٹ ہے ،مہنگی ترین ایل این جی سے پہلے ہی قوم کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ،یہ حکومت نہیں، اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، اس سے نجات میں ہی ملک اور قوم کی حیات ہے۔

  • بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی

    بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی

    اسلام آباد:بجلی فی یونٹ4روپے 74پیسے مہنگی:نیپرا اور وزارت توانائی صفائیاں دینے لگی،اطلاعات کےمطابق عوام کے لئے ایک اور مشکل آگئی اور حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 60 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ،کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا جبکہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہوئی ہے۔

    صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب وزارت توانائی نے کہا کہ22نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی، نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ فیول کی مد میں تھی، جس پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا ہے۔

    وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا، نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی عوامی سماعت کرتا ہے، نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلئے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے جوکہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے۔

    توانائی کی وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، آج کے نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت کا ایک اور وار، کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی-

    باغی ٹی وی : نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک کے مطابق بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ لاگو کیے گئے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے ۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، بجلی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کی گئی تھی-

    بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

  • کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا نے کراچی کے لئے بجلی29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی درخواست اکتوبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کی بجلی 29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظورہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر51 کروڑ60 لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

    بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    اس سےقبل اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی تھی چیئرمین نیپرا نے کہا تھا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہو گی اور ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے ایل این جی کی طلب و رسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت جاری ہے جبکہ فیول پرائس کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی اور کہا تھا فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مشیرخزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد بجلی کی قیمت بڑھانا پڑ سکتی ہے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، جومستقل بنیادوں پر200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں صرف ان کیلئے ٹیرف نہیں بڑھایا۔

  • بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہو گی اور ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے ایل این جی کی طلب و رسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت جاری ہے جبکہ فیول پرائس کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    اتھارٹی نے سوال اٹھایا کہ آئی پی پیز کو حالیہ دنوں میں کتنی ادائیگی ہوئی ہے ؟ جس پر سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو 134 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہماری جو پچھلی غلطیاں تھیں اب تو ان کو بھگتنا ہو گا اور ہم سستی بجلی کے بجائے درآمدی فیول پر چلے گئے ہیں ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے مہنگے پاور پلانٹس چلائے گئے وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ مہنگے پاور پلانٹس چلنے کا سارا بوجھ گھریلو صارفین پر پڑا۔

    نیپرا نے صنعتی پیکج کے تمام صارفین پر اثرات کا تجزیہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ایک فیصد گروتھ کی پیش گوئی کی تھی لیکن انڈسٹریل گروتھ کے باعث ہماری گروتھ 3.94 فیصد رہی۔

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ 76 سینٹ والے کوئلے کی قیمت 200 سینٹ پر پہنچ چکی ہے

    فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 4 روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے بجلی فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے مہنگی ہوگی یا نہیں؟ نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرآج سماعت کرے گی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

    آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں،شوکت ترین

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69فیصد رہی فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    جھٹکوں پر جھٹکے، بجلی ایک ماہ میں دوسری بار مہنگی ہونے کا امکان

    درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    واضح رہے کہ اسی ماہ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

    کراچی: کے الیکٹرک آفس کے سامنے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 نوجوان…

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا،تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔

    گزشتہ ہفتے مشیرخزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد بجلی کی قیمت بڑھانا پڑ سکتی ہے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، جومستقل بنیادوں پر200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں صرف ان کیلئے ٹیرف نہیں بڑھایا۔

    پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30 روپےتک لےکرجانا ہے شوکت ترین

  • تربت، گریڈ اسٹیشن عوام کے گھیراؤ میں اور دھرنا جاری!!

    تربت، گریڈ اسٹیشن عوام کے گھیراؤ میں اور دھرنا جاری!!

    تربت۔ بجلی بندش کے خلاف مند سراپا احتجاج، گریڈ اسٹیشن کا گھراؤ کرکے مکران بھر میں بجلی کی سپلائی معطل کرادی۔
    مند میں واپڈا کی من مانیوں کے خلاف مند سول سوسائٹی کی اپیل پر مند بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے اور مند میں گریڈ اسٹیشن اس وقت عوام کے گھیراؤ میں ہے اور وہاں پر دھرنا جاری ہے۔
    عوام نے مند گریڈ اسٹیشن سے مکران کو سپلائی کی جانے والی بجلی ذبردستی بند کرادی جس کے سبب پورے مکران میں بلیک آؤٹ ہے۔

  • مہنگی بجلی کی وجہ حکومت کی نالائقی ہے، شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں

    مہنگی بجلی کی وجہ حکومت کی نالائقی ہے، شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ پر شیری رحمان کا بیان سامنے آگیا-

    شیری رحمان  نے بجلی کی اضافی قیمتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 53 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے- تباہی سرکار کے پاس عوام کو مہنگائی کے علاوہ دینے کو کچھ نہیں- مہنگی بجلی کی وجہ ماضی کے منصوبے نہیں حکومت کی نالائقی ہے- 

    توانائی کا گردشی قرضہ 2300 ارب روپے سے زیادہ ہو چکا ہے- تباہی سرکار ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال رہی- حکومت ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھا سکتی تو قیمتیں کیسے بٹھائی جا رہی؟ ملازمین تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کریں تو ان پر لاٹھی چارج کی جاتی- لیکن آئے روز بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا- نیپرا عوام دشمن نوٹیفکیشن واپس لے-

  • پی اے ٹی اجلاس: پیٹرول،بجلی قیمتوں اور  گیس کی بحران کی شدید مذمت، صدر مشتاق صدیقی

    پی اے ٹی اجلاس: پیٹرول،بجلی قیمتوں اور گیس کی بحران کی شدید مذمت، صدر مشتاق صدیقی

    پاکستان عوامی تحریک کے تحت کشمیر کانفرنس 3فروری گلشن اقبال میں ہو گی. کشمیرکانفرنس کی صدارت قاضی زاہد حسین کریں گے جبکہ تمام کشمیری جماعتیں شرکت کریں گی. پی اے ٹی اجلاس میں پیٹرول،بجلی،اشیائے خورودونوش کی قیمتوں میں اضافے اور گیس کی بحران کی شدید مذمت۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے۔ کراچی میں گیس اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ارباب اقتدار غفلت میں ہیں۔ ارباب اقتدار عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ہو اقتدار چھوڑ دیں۔مشتاق صدیقی
    پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے راؤ کامران محمود و دیگر کا اظہار خیال۔
    کراچی (یکم فروری)۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس صوبائی صدر مشتاق صدیقی کی صدارت میں گلشن اقبال میں ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی اے ٹی ہیومن رائٹس ونگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں جاری مسلمانوں پر مظالم اور قبضے کے خلاف یکجہتی کشمیر کانفرنس 3فروری بروز بدھ شام 6بجے صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان عوامی تحریک گلشن اقبال میں ہو گی۔کانفرنس کی صدارت قاضی زاہد حسین مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کریں گے جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی سماجی،انسانی حقوق کی جماعتوں اور شخصیات کو اس کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے پہنچا دئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین مشتاق احمد صدیقی،صاحبزادہ ثاقب نوشاہی،ڈاکٹر شہزاد قریشی،راؤ کامران محمود،اطہر جاوید صدیقی نے کہا پیٹرول،بجلی،دودھ،گیس سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے کراچی میں گیس اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے حکمران غفلت کی نیند میں ہیں اگر حکمران ملک سے لاقانونیت،مافیا کا راج ختم نہیں کر سکتی تو اقتدار چھوڑ دے۔ایک طرف قوم کرونا کا شکار ہے دوسری طرف مہنگائی اور گیس کے بحران نے مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے۔

  • بادلوں کیساتھ دھند کا سلسلہ جاری

    بادلوں کیساتھ دھند کا سلسلہ جاری

    قصور
    شدید دھند و بادلوں کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ،واپڈا کی طرف سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور میں شدید دھند کیساتھ بادلوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہو گیا ہے دھند کے باعث گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے
    ساتھ ہی گیس صارفین بھی پریشر کم ہونے کے باعث پریشان ہیں اور مجبورا ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں