Baaghi TV

Tag: بجٹ

  • بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے،اپٹما

    بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے،اپٹما

    اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( اپٹما) نے کہا ہے کہ ظالمانہ بجٹ سے ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو جائےگا۔

    باغی ٹی وی : اپٹما کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے، بجٹ میں ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنےکا کوئی پلان نہیں دیا گیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کا ٹیرف 16.4 سینٹ فی یونٹ تک پہنچ چکا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کی قیمت 18.4 سینٹ فی یونٹ تک پہنچ جائے گی۔

    اپٹما کا کہنا ہےکہ انڈسٹری پر کراس سبسڈی کا بوجھ 240 ارب سے بڑھ کر 380 ارب روپے تک پہنچنےکا اندیشہ ہے، برآمدات پر 2 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے، ایڈوانس ٹیکس لگنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سرمائے کی قلت کا سامنا کرنا پڑےگا ٹیکسٹائل سیکٹر پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا، ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ سے صنعتی پہیہ رک جائےگا، ملک میں 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوچکی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری 50 فیصد لیبر فورس کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

    جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر پر فائرنگ

  • وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف متحرک ہو گئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی ہے

    مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا،وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کی .وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی

    وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیوں کی؟
    جمیعت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبد الواسع نے وزیراعظم ، مولانا فضل الرحمان ملاقات پر گفتگو کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے استفسار کے لئے آئے تھے، اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور ہمارے اختلافات موجود ہیں، لیکن ہم اپنی روایات کو بھول نہیں سکتے،

    وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

    وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کرے گی

    وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، وفاقی کابینہ بجٹ کی حتمی منظوری دے گی جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سالانہ وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، اپوزیشن کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا امکان ہے.

    مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں موجودہ اتحادی حکومت کا یہ پہلا وفاقی بجٹ ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آج اپنا پہلا بجٹ پیش کریں گے،بجٹ میں‌نئے مالی سال کیلئے ایف بی آر کے محصولات کا ہدف 12 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے اور وفاق اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 3.792 ٹریلین روپے رکھنے کا امکان ہے جس سے مجموعی قومی پیداوار کی شرح میں اضافہ ممکن ہو سکے گا جو جاری مالی سال کے دوران 2.4 فیصد رہا،نئے مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کا ہدف 3.6 فیصد سے زائد جبکہ وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 1221 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ قرض اور سود ادائیگیوں پر 9 ہزار 700 ارب روپے تک خرچ کئے جانے کا تخمینہ ہے،وفاقی بجٹ کا خسارہ ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ ہے، بجٹ میں وفاق کی آمدن کا تخمینہ 15 ہزار 424 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے،وفاقی بجٹ میں ٹیکس آمدن کا تخمینہ 13 ہزار 320 ارب روپےلگایاگیاہے، براہ راست ٹیکسوں کا حجم 5 ہزار 291 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 2103 ارب روپے لگایا گیا ہے ، آئندہ مالی سال مرکزی بینک کے منافع کی مد میں 11 سو ارب ‏روپے اکٹھے ہونےکا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ برس مجموعی اخراجات کا تخمینہ 24 ہزار 710 ارب روپے لگایا گیا ہے اور جاری اخراجات کے لئے 22 ہزار 37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں دفاع کے لئے 1252 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ صوبائی و وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 3 ہزار595 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

    آئندہ بجٹ میں سبسڈی کا حجم ایک ہزار 509 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 7 ہزار ارب روپے جاری کیے جائیں گے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن بل کا تخمینہ 960 ارب تک ہونے کا امکان ہے جبکہ بی آئی ایس پی کو 593 ارب روپے کا بجٹ فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    حکومت کاغیر منقولہ جائیداد اور شیئرز پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ
    آئندہ بجٹ میں جائیداد کے خریدنے پر ایڈوانس ٹیکس 3 سلیب میں لینے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ فائلر کو 5 کروڑ کی جائیداد خریدنے پر 3 فیصد ٹیکس لگانے کا امکان ہے،مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس 3 سلیب میں ٹیکس لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے،بجٹ میں پانچ سے 10کروڑ کی جائیداد پر 4 فیصد ٹیکس جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان ہے، 10کروڑ سے زائد کی جائیداد پر 5 فیصد ٹیکس جبکہ نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح 15فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔حکومت نےغیر منقولہ جائیداد اور شیئرز پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے،غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر 15 فیصد کیپٹل گین ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز ،شیئرز کی فروخت پر نان فائلر 35 اور فائلرکےلیے 15 فیصد تک ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے.

    تنخواہ دار طبقے کے لیے5ٹیکس سلیب متعارف
    حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے5ٹیکس سلیب متعارف کروا دیئے،6لاکھ تک سالانہ انکم والوں کے لیے چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے،6سے 12 لاکھ روپے والوں کے لیے ٹیکس بڑھا کر 2500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے،12لاکھ سے 22 لاکھ سالانہ تنخواہ دار کے لیے ٹیکس ریٹ 15 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے،22سے 32 لاکھ تنخواہ لینے والوں کے لیے 35 ہزار 8 سو 34 روپے ماہانہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے،32سے 41 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کے لیے ماہانہ 58 ہزار سے زائد ٹیکس مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے،14لا کھ سے اُوپر تنخواہ لینے والوں پر 35 فیصد ٹیکس مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے

    نکوٹین پاؤچ اور ای سگریٹ پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے،ای سگریٹ پر ایف ای ڈی ریٹ در آمدی ڈیوٹی کے مطابق لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے،نکوٹین پاؤچ پر ایف ای ڈی 2 ہزار روپے فی کلو گرام کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نشہ آوور ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے،

    موبائل فون کے ایس کے ڈی اور کٹس پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے،850سی سی گاڑی پر 25 ہزار روپےود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے،850سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے،1000سی سی 1300 سی سی تک گاڑیوں پر 67500 روپے ٹیکس، 1300سے 1800 سی سی گاڑیوں پر ایک لاکھ 20ہزار روپےٹیکس،18000سے 2000سی سی گاڑیوں پر4 لاکھ 50 ہزار ٹیکس،2000سے 2500 سی سی گاڑیوں پر 8 لاکھ 75 ہزار روپے ٹیکس،2500سے 3000 سی سی گاڑیوں پر 13 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے.

    آئندہ مالی سال کیلئے پاور سیکٹر کے 19 منصوبے مکمل ہونے کا تخمینہ
    مکمل ہونے والے منصوبوں سے ایک ہزار 962 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی. بجٹ دستاویزات کے مطابق 660میگاواٹ صلاحیت کاجامشورو پاور پراجیکٹ جولائی میں مکمل ہوگا،221میگاواٹ کا سکی کناری پاور پروجیکٹ یونٹ ون جولائی میں مکمل ہوگا ،221میگاواٹ کا سکی کناری یونٹ ٹو بھی اگست 24 میں مکمل ہوگا،221میگاواٹ کا سکی کناری یونٹ 3 ستمبر 2024 میں مکمل ہوگا ،221میگاواٹ یونٹ 4 سکی کناری منصوبہ اکتوبر 24 میں مکمل ہوگا،بہاولپور میں 110 میگاواٹ سولر پراجیکٹ اکتوبر 24 میں مکمل ہوگا،بجٹ دستاویز
    لوئرچترال میں 69 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ جنوری 2025 میں مکمل ہوگا،جون 2025 تک بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار 962 میگاواٹ اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جون 2025 تک بجلی کی پیداواری صلاحیت کو 43 ہزار 310 میگاواٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے،جون 2025 تک سولر سے بجلی کی پیداوار 782 میگاواٹ ہو جائے گی،آئندہ سال ہوا سے بجلی کی پیداوار 1 ہزار 845 میگاواٹ ہو جائے گی، آئندہ سال پانی سے بجلی کی پیداوار 11 ہزار 820 میگاواٹ ہو جائے گی، آئندہ سال ایل این جی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 8 ہزار 125 میگاواٹ ہو جائے گی

    ایوی ایشن ڈویژن کیلئے7ارب 25 کروڑروپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ
    دفاعی ترقیاتی بجٹ میں66 فیصد کااضافہ کیاگیا ،دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال دفاعی پیداوارکے ترقیاتی بجٹ میں89 فیصدکا اضافہ کیا گیا،آئندہ مالی سال دفاع کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب63کروڑ60لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں،رواں مالی سال دفاع کا ترقیاتی بجٹ 3ارب 40 کروڑ روپے رکھا گیا تھادفاعی پیداوارکا ترقیاتی بجٹ 3ارب77 کروڑ60 لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے،رواں مالی سال کیلئے دفاعی پیداوارکاترقیاتی بجٹ 2ارب روپے مختص کیا گیاتھا،ایوی ایشن ڈویژن کیلئے7ارب 25 کروڑروپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ ،ایوی ایشن ڈویژن کے11جاری منصوبوں کیلئے 4 ارب روپےسے زائد،ایوی ایشن ڈویژن کے2 نئے منصوبوں کیلئے3ارب روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے.نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 3 ارب روپے سے زائد کا بجٹ تجویزکیا گیا ہے،آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70کروڑڈالرمقررکیا گیا ہے،تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑڈالرمقرر کیا گیا ہے،آئندہ مالی سال ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ ڈالرمقررکیا گیا ہے،درآمدات کا ہدف 57 ارب 27 کروڑ ڈالر مقررکیا گیا ہے،ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 27 کروڑ ڈالر مقررکیا گیا ہے.

    تنخواہوں میں 25 فیصد، پنشن میں 15 فیصد اضافہ کی وزیراعظم نے دی منظوری
    وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی،گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی،گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی،گریڈ 21 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی

    بجٹ اجلاس، سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی طے کر لی
    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے بجٹ25-2024 کے اجلاس کیلئے حکمت عملی طےکر لی ہے،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کی گئی،باخبر ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ اجلاس کے دوران شورشرابا کیا جائے گا، عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جائے گی.بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بجٹ جب پیش ہو گا تو یقینی طور پر ہم اس پر بات کریں گے، بظاہر یہی لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کو الزام دے گی اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن پر الزام عائد کرے گی، آج پیش ہونے والا بجٹ ایک بلیم گیم ہے، اس بجٹ میں عوام کے لیےکچھ نہیں ہو گا،

    حکومت نے شعبہ زراعت اورکاشتکار کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک روا رکھا ہواہے.سردارظفرحسین خاں
    کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران گندم پیداوار 3کروڑ14 لاکھ ٹن رہی جبکہ19سال میں پہلی مرتبہ کپاس کی پیداوار میں 108فیصد کا اضافہ ہوا، ایک کروڑ دو لاکھ گانٹھ روئی پیدا ہوئی۔ چاول کی پیداوار34 فیصد بڑھی، چاول کی پیداوار95 لاکھ70 ہزار ٹن رہی،اس کے باوجود حکومت نے شعبہ زراعت اورکاشتکار کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک روا رکھا ہواہے۔حکومت کے گندم نہ خریدنے کے فیصلہ سے کسان کو30 ہزارروپے سے زائد فی ایکڑ نقصان اٹھانا پڑا جس سے اگلی فصلوں کی کاشت پر منفی اثر پڑے گا اور آئندہ زراعت کا شعبہ بھی ترقی نہیں کر سکے گا۔۔انہوں نے کہاکہ ملک کی70 فیصد آبادی براہِ راست یا بالواسطہ زراعت سے وابستہ ہونے کے باوجود حکومت زراعت کی ترقی کے لیے کسانوں کو سہولیات دینے کی بجائے انہیں زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ افسر شاہی کی غلط پالیسیوں اور کمیشن مافیا کی ملی بھگت کے باعث آج کسان در بدر ہے۔ حکومت نے اپنے ملک کے کسانوں سے گندم خریدنے کی بجائے ایک ارب ڈالر کی گندم باہر سے امپورٹ کر لی اور اپنے کسانوں کو900 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے جدید اور معیاری پیچ ستے نرخوں پرفراہم کئے جائیں، ملاوٹی کھادوں، جعلی ادویات اور جعلی بیچ فروخت کرنے والے ڈیلروں کو عمر قیدکی سزائیں دی جائیں،ملک میں زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے زراعت کیلئے کسانوں کے نمائندوں کی مشاورت سے زرعی پالیسی کا اعلان کیا جائے، زرعی اور زرخیز زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی عائد کی جائے،زرعی اجناس کی پیدواری لاگت کم کرنے کے لیے زرعی ان پٹس جن میں کھاد اور زرعی ادویات شامل ہیں پر سبسڈی دی جائے،بجلی، گیس اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے۔

  • قومی اقتصادی کونسل نے  آئندہ مالی سال کیلئے  1500 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

    قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 1500 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال بجٹ 2024-25ء کیلئے 1500 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام نے 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی،اگلے مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کی گئی ۔

    قومی اقتصادی کونسل دستاویز ات کے مطابق 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ میں سے 100 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے خرچ کرےگی ،قومی اقتصادی کونسل نے5 سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دیدی،5سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 تک شرح نمو 6 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی۔

    غزہ جنگ : اختلافات پر نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اپنے عہدے …

    قومی اقتصادی کونسل کی جانب سےآئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنےجب کہ صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔

    غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج شدید پریشانی کا شکار

    آئندہ بجٹ میں خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد رکھنے، برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالر رکھنے جب کہ درآمدات کا ہد ف 68.1 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ہدف 30.2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    پاکستانی وزیراعظم کی مودی کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد

  • نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

    نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد: نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری پر قائم مقام صدر کو بریفنگ دی، قائم مقام صدر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

    قبل ازیں کہا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کی 7 تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 7 جون کو بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے پیش نظر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے متبادل آپشن کے طور پر بجٹ 8 یا 9 جون کو پیش کرنے کی تجویز بھی ہے، قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس:9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا …

    پنجاب حکومت کا کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان ہم منصب سے ملاقات

  • خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو  پیش  کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابرسلیم سواتی کی زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2022-23 کے لیے 306 ارب 52 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار 505 روپے کا ضمنی بجٹ پاس کرتے ہوئے سرکاری محکموں سے متعلق تمام 53 مطالبات زر کی منظوری دی،اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے اپنا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    حکومت کی استدعا پراپوزیشن اراکین نے اپنی تمام کٹوتی کی تحاریکیں واپس لینے کے بعد وزیر خزانہ آفتاب عالم نے سرکاری محکموں کے حوالے سے 53 مطالبات زر ایک ایک کرکے پیش کیے،اس دوران اسپیکر بابر سلیم نے ایوان کی رائے سے تمام مطالبات زر کی منظوری دیتے ہوئے ضمنی بجٹ پاس کرلیا۔

    وزیر خزانہ سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

    خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2025-2024 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے 24 مئی کو دوپہر تین بجے اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے اس سے قبل بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہو گا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا جا ئے،کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

  • پنجاب کی صوبائی کابینہ نے  2023-24کے بجٹ   کی منظوری دے دی

    پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 2023-24کے بجٹ کی منظوری دے دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا
    صوبائی کابینہ نے تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میں بہتری کی وجہ سے اشیاء کے بے مثال حد تک نرخ نیچے آرہے ہیں۔چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم، ضلعی انتظامیہ ر مضان میں بہتر اقدامات پر شاباش کی مستحق ہے۔پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کے لیے توقع سے بڑھ کر کام کیا۔ اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔ صوبے بھر میں 35لاکھ سے زائد گھرانوں کورمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے۔رمضان پیکیج کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    صوبائی کابینہ نے 2023-24کے بجٹ مالیتی 4480.7ارب روپے کی منظوری دے دی،مالی سال 2023-24 کے لئے ترقیاتی بجٹ 655ارب روپے مختص کیا گیا ہے،سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ20ارب روپے بھی منظور کیا گیا ہے،صحت کے لئے 473.6،تعلیم کے لئے 596ارب، تعمیرات 382ارب اور لوکل گورنمنٹ127.7 ارب روپے کا بجٹ ،رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے،مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11ارب روپے کا تخمینہ ،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئے12.5ارب روپے مختص،پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب روپے مختص،حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لئے 11.4ارب روپے مختص،گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264ارب روپے مختص، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ مختص،بجٹ میں زراعت پر 25.6ارب روپے سبسڈی کے لئے مختص کئے گئے ہیں.

    صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی،صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی،کابینہ نے جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی،کابینہ نے آئی ایم ایف کو تسلی بخش بریفنگ دینے پر سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل کو سراہا،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،

  • کے پی  کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

    کے پی کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

    پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ خزانہ احمد رسول بنگش کے مطابق بجٹ یکم مارچ سے 30 جون 2024 تک کیلئے تیار کیا گیا ہے جس میں4 ماہ کے بجٹ کا تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا ہےابتدائی طور پر ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی کیونکہ موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرنا غیرقانونی ہو گا-

    احمد رسول بنگش کے مطابق روزمزہ کے امور چلانےکیلئے کم ازکم ایک ماہ بجٹ کی منظوری لازمی ہے، نگران حکومت نے 2 بار 4، 4 مہینوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی، بجٹ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے، یہ کابینہ کا اختیار ہے کہ 4 یا 1 مہینے کے لیے بجٹ کی منظوری دے، مستقل حکومت آئے گی تو پھر وہ بجٹ منظور کرے گی، فی الحال معمول کے امور چلانے کے لیے بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔

    مریم نواز سے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر کی ملاقات

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے …

  • غزہ جنگ:اسرائیل کی 2023 کے لیےمزید ضمنی بجٹ کی منظوری

    غزہ جنگ:اسرائیل کی 2023 کے لیےمزید ضمنی بجٹ کی منظوری

    اسرائیل کی پارلیمنٹ نے قومی بجٹ میں مزید 25.9 بلین شیکل (7 بلین ڈالر) کا اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے قومی بجٹ میں 7 بلین ڈالر کی منظوری دی تاکہ غزہ جنگ کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے جیسا کہ فوجی ارکانِ محفوظہ کے لیے معاوضہ اور اندرونی طور پر بے گھر ہونے والوں کے لیے ہنگامی رہائش –

    کنیسیٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ 2023 کے بجٹ کو بڑھا کر 510 بلین شیکل ($ 139 بلین) کر دینے والی اس ترمیم کی توثیق 59 قانون سازوں نے حق میں ووٹ دے کر کی جبکہ 45 نے مخالفت کی اسرائیل نے مئی میں 2024 کے بجٹ کے ساتھ 2023 کا اصل بجٹ پاس کیا۔

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی مسجد کی بے حرمتی

    دوسری جانب غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے سات اکتوبرکے بعد اسرائیلی فوج کوایک دن میں دوسرا بڑا جانی نقصان پہنچایا ہےاسرائیلی عسکری، سیاسی اورعوامی حلقوں میں اس حملے پر بحث جاری ہے جس میں ایک درجن کے قریب اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج میں گولانی بریگیڈ کو "تکلیف دہ دھچکے” کا نشانہ بنایا گیا جب وہ منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں "القسام” بریگیڈ کی گوریلا کارروائی کا شکار ہو ابتدائی طور پر اس حملے میں نو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ جھڑپ اڑھائی گھنٹے تک جاری ہی۔

    بغیر اجازت انٹرویو شہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    اخباری نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کرنل یائر بلے نے اس واقعے کے بعد اپنے سپاہیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ "حملہ تکلیف دہ تھا ہم نے اچھے دوستوں، جنگجوؤں اور لیڈروں کو کھو دیا‘‘۔

  • پنجاب کابینہ اجلاس،چارماہ کا عبوری بجٹ منظور

    پنجاب کابینہ اجلاس،چارماہ کا عبوری بجٹ منظور

    نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،

    پنجاب کابینہ کا ورکرز کی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا.‏پنجاب کی نگران کابینہ نے 4 ماہ (نومبر 2023 تا فروری 2024) کے لیے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی ،4 ماہ کےلئے بجٹ کا تخمینہ 2076.2 ارب روپے لگایا گیا،زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 10 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب ٹیکسٹ بکس کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی،غیرملکیوں کو بھجوانے کے لیے 40 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے،موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے 7 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی،ترقیاتی سکیموں کیلئے 351 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 1718 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ،صحت کے شعبہ کے لیے 208 ارب روپے اور تعلیم کے لئے 222 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 170 روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،پنشن کی مد میں 130 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے،

    ،پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلا کیلئے تیاریاں فیصلہ کُن مراحل میں داخل ہو گئیں ،مختلف آبادیوں میں لوگوں کی سکیننگ اور غیر ملکی افراد کے میپنگ کا عمل تقریبا مکمل ہو گیا،یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے،غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کر دیئے گئے،ان کیمپوں میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں.

    نگران کابینہ کے اجلاس کے بعد نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 351ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں.غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے کریک ڈاؤن ہوگا، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے.

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم