Baaghi TV

Tag: برآمدات

  • امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے  برآمدات میں خصوصی سہولتیں اور رعایت

    امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں خصوصی سہولتیں اور رعایت

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کو برآمدات کے لیے خصوصی سہولتوں اور رعایت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برآمدات کے لیے خصوصی سہولیات حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست (اے-5 کیٹیگری) میں شامل کر لیا ہے، اس اپ گریڈ کے تحت متحدہ عرب امارات کی جدید امریکی ٹیکنالوجی، بشمول طاقتور مصنوعی ذہانت (AI) چپس، دفاعی آلات اور تجارتی سیٹلائٹس تک رسائی بہت آسان ہو گئی ہے۔

    اماراتی حکومت اور وہاں کی منظور شدہ تجارتی کمپنیاں اب متعدد حساس امریکی اشیاء اور آلات انفرادی برآمدی لائسنس کے بغیر حاصل کر سکیں گی متحدہ عرب امارات اس خصوصی سہولیات کی درجہ بندی حاصل کرنے والا خلیجی خطے کا پہلا اور ترکیے کے بعد دوسرا اسلامی ملک بن گیا ہے-

    یہ سہولت ان شعبوں کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے جہاں جدید امریکی ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے جن میں تیل و گیس کی پیداوار، سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے، سول جوہری توانائی، مصنوعی ذہانت، جدید کمپیوٹنگ، نیم موصل اور خلائی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ درجہ بندی دونوں ممالک کے دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دی گئی ہے، تاہم، اس فیصلے پر کانگریس میں تنقید بھی کی جا رہی ہے اور اسے متنازع قرار دیا جا رہا ہے-

    دوسری جانب ایران نے امریکی فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو دی گئی یہ رعایت دراصل ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں میں تعاون کا صلہ ہے،امریکا نے برآمدی پابندیوں میں نرمی سیاسی اور عسکری حما یت کے بدلے کی ہے اور اس معاملے پر امارات کو جواب دہ ہونا چاہیے۔

    امریکی فیصلے پر بعض امریکی قانون سازوں اور ماہرین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی سے قومی سلامتی کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں تاہم امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مناسب حفاظتی اقدامات اور برآمدی نگرانی کے نظام کے باعث یہ خطرات قابو میں رہیں گے۔

  • چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی

    چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی

    چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی،یہاں تک کہ کسی تیسرے ملک کی کمپنیوں یا افراد کو بھی چین سے دوہر ے استعمال کی اشیاء ان پابندیوں کا شکار امریکی فرموں کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،تاہم، چینی کمپنیاں انتہائی ناگزیر اشیاء کے لیے خصوصی برآمدی منظوری کی درخوا ست دے سکیں گی۔

    چینی وزارتِ تجارت کے مطابق ان 10 امریکی کمپنیوں کو چین سے ‘دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے پر مکمل پابندی ہو گی ان اشیاء سے مراد وہ سامان ہے جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں فوجی ڈرون بنانے والے اور نایاب معدنیات کی مائننگ میں ملوث امریکی ادارے شامل ہیں یہ اقدام چین کی قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی حکومت کی جانب سے چینی فوجی کمپنیوں کی خود ساختہ فہرست کی غلط توسیع کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چین کی وزارتِ مالیات نے بھی ایک علیحدہ بیان میں سرکاری اداروں کو 46 امریکی کمپنیوں سے مصنوعات خریدنے سے روک دیا ہے، جن میں لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون اور جنرل ڈائنامکس کی متعدد ذیلی کمپنیاں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں امریکی محکمہ دفاع نے علی بابا اور بائیڈو جیسی معروف چینی ٹیک کمپنیوں کو مبینہ طور پر چینی فوج سے روابط کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا تھا، جس کے بعد وہ امریکی فوجی معاہدے حاصل کرنے کے اہل نہیں رہی تھیں بائیڈو نے اس امریکی الزام کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا تھا اس وقت چینی وزارتِ تجارت نے کہا تھا کہ امریکی پابندیاں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مئی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اتفاقِ رائے کے منافی ہیں۔

  • جام کمال کی زیر صدارت اجلاس، آلو کی زائد پیداوار اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال

    جام کمال کی زیر صدارت اجلاس، آلو کی زائد پیداوار اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال

    وفاقی حکومت نے کسانوں اور برآمد کنندگان کی عملی معاونت اور زرعی شعبے میں استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے-

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں آلو کی زائد پیداوار اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں وفاق اور پنجاب کے اعلیٰ حکام، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان اور سیکریٹری تجارت جواد پال نے شرکت کی۔

    وزیر تجارت نے ہدایت دی کہ کسانوں کو براہِ راست معاونت دی جائے اور مصنوعی قیمتوں میں مداخلت سے گریز کیا جائے اجلاس میں وسطی ایشیا سمیت نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے ہدفی اور محدود مدت فریٹ سہولت پر غور کیا گیا اور برآمد کنندگان کے بڑھتے لاجسٹکس اخراجات کے لیے حکمتِ عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مذاکرات ناکام ہونے پر امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے، سی این این

    بی ٹو بی روابط بڑھانے، برآمدی منڈیوں کے تنوع اور وفاق و پنجاب کے درمیان ڈیٹا پر مبنی مشترکہ حکمتِ عملی بنانے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ کسانوں اور برآمد کنندگان کی عملی معاونت اور زرعی شعبے میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

    سی ٹی ڈی، ایلیٹ اور ضلعی پولیس کاشانگلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن

  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    کراچی: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ملکی تجارت اور معیشت کو بڑا دھچکا پہنچا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 فیصد کمی ہوئی، جس کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالرز تک رہ گیا گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں غذائی اجناس کی برآمدات تقریباً 4 ارب ڈالرز تھیں اسی طرح چاول کی برآمدات میں 49.90 فیصد کمی، سبزیوں کی برآمدات میں 36.80 فیصد کمی، مقامی خشک میوہ جات کی برآمدات میں 63.78 فیصد کمی اور پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 28.67 فیصد کمی جبکہ ٹرانسپورٹ کے سامان کی برآمدات میں 36.51 فیصد کمی دیکھی گئی اس کے برعکس ٹیکسٹائل شعبہ اپنی برآمدات میں معمولی اضافہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اور اس دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گی تاہم مجموعی برآمدات میں کمی کے باعث معیشت پر دباؤ برقرار ہے۔

    ماہرین کے مطابق برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات عالمی طلب میں کمی، برآمدی لاگت میں اضافہ، لاجسٹک اور مارکیٹ رسائی کے مسائل، اور عالمی منڈیوں میں مسابقتی دباؤ ہیں،ماہرین نے اس رجحان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

  • برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ

    برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ

    رواں مالی سال کے چھ ماہ میں برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ،ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 14 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات تھیں، جولائی تا دسمبر درآمدات میں 6.11 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ چھ ماہ میں درآمدات کا حجم 27 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا جب کہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں 26 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں۔ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ چھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، 1 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

    سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کے سر قلم

  • رواں سال پاکستان کی بیشتر ممالک کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوا

    رواں سال پاکستان کی بیشتر ممالک کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوا

    رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ پاکستان کی بیشتر ممالک کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، سنگاپور کے لیے برآمدات میں سب سے زیادہ 585 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ امریکا کے لیے برآمدات کا حجم سب سے زیادہ 98 کروڑ ڈالر رہا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سنگاپور کے لیے برآمدات میں 585 فیصد، قازقستان کے لیے 528 فیصد جبکہ فلپائن کے لیے برآمدات میں 148 فیصد کا اضافہ ہوا۔جولائی اور اگست 2024 میں متحدہ عرب امارت کے لیے برآمدات 56 فیصد بڑھیں جبکہ اسی مدت میں سری لنکا کے لیے برآمدات میں 50 فیصد، افغانستان کے لیے 42 فیصد اور بنگلہ دیش کے لیے برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں اومان کے لیے برآمدات میں 35 فیصد جبکہ سعودی عرب کے لیے 24 فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جولائی، اگست 2024 میں امریکا کے لیے برآمدات میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی دوران اٹلی کے لیے برآمدات میں 12.6 فیصد، جرمنی کے لیے 12.3 فیصد اور برطانیہ کے لیے برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کینیا، بیلجیئم، اسپین، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے لیے بھی برآمدات میں اضافہ ہوا۔مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں امریکا کے لیے برآمدات کا حجم سب سے زیادہ 98 کروڑ ڈالر رہا جبکہ برطانیہ کے لیے برآمدات کا حجم 37 کروڑ ڈالر اور چین کے لیے 31 کروڑ ڈالرز رہا۔ذرائع کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں متحدہ عرب امارات کے لیے برآمدات کا حجم 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر اور جرمنی کے لیے 28کروڑ ڈالر رہا۔

    معاشرے سے منیشات کےخاتمے کے لئے ہر کسی کو تعاون کرنا ہوگا، شرجیل انعام میمن

    صدر مملکت سے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی ملاقات

    کراچی:ہسپتال کی دیوار گرنے سے ڈاکٹر، سابق پولیس افسر جاں بحق، متعدد زخمی

    بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا

  • ٹیکسٹائل سیکٹر ،دو برس بعد برآمدات میں اضافہ

    ٹیکسٹائل سیکٹر ،دو برس بعد برآمدات میں اضافہ

    پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں دو برس بعد اضافے دیکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات جون 2022 کے بعد کی بلند سطح پر آ گئی ہے، جولائی کے مقابلے اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 29.4 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست 24 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 5.3 فی صد اضافے سے 2 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 2 ارب 77 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

    بجلی کی قیمتوں میں معمولی ریلیف کی توقع: سی پی پی اے کی نیپرا میں درخواست

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات فروری میں مسلسل تیسرے مہینے بڑھی تھیں، جس سے عالمی خریداروں کی جانب سے آرڈر ملنے کی بحالی کا عندیہ ملتا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا گیا کہ فروری میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 19.20 فیصد بڑھ کر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

  • وزیراعظم کی  ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات دو گُنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم نے وزارت تجارت کو کامیاب آنٹرپرونور اور اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیرِ اعظم نے ای کامرس شعبے میں برآمد کنددگان، جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بنا کر دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں، کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی-

    وزیرِ اعظم نے وزارت تجارت کو Made in Pakistan برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی، گھریو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ایسی برآمدات جو عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہوں، ان کی صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں.

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدی شعبے کی ترقی پر اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، رانا تنویر حسین، ای-کامرس شعبے کے نامور برآمد کنندہ آنٹرپرونورز بشمول یوٹوپیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جبران نیاز، ذیشان شاہ، سلمان احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    اجلاس کو پاکستان میں برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم کو برآمدی شعبے کی سہولت کیلئے سفارشات اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی.

    وزیرِ اعظم نے وزارت تجارت کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور آنٹرپرنیورز سے مشاورت کے بعد ملکی برآمدات کو آئندہ پانچ برس میں دوگُنا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کے ہدایت کر دی.

  • عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے سفید غیر باسمتی اور ٹوٹا چاول کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہےچاول کی برآمدات پر پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    مصر کا ڈبلیو ایس ایف سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر …

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ”وام“ کے مطابق اس پابندی کی زد میں بھارتی چاول بھی آئیں گے متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ پابندی چاولوں کی تمام اقسام بشمول براؤن چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول، اور ٹوٹا چاول پر عائد کی گئی ہے چاول کی برآمد اور دوبارہ برآمد کی خواہش مند کمپنیوں کو ملک سے باہر برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی لیے وزارتِ معاشیات کو درخواست دینی ہوگی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے …

    بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ہے دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جہاں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہوگئے امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے اور ٹرالیاں چاول کے تھیلوں سے بھر لیں اور چاول کے شیلفس خالی کر دیئے گئے۔

    بھارت دنیا بھر میں چاول کی برآمدات میں 40 فیصد حصہ ڈالتا ہے جہاں جمعہ 28 جولائی ک تیل کے بغیر چاول چوکر کی برآمدات بھی 30 نومبر تک کے لیے محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دبئی : نومنتخب صدر پی وائی او، یو اے ای فاروق بانیاں کے اعزاز میں …

  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات  سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی،گورنر پنجاب

    ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے کاٹن جننگ(Ginning) ایسوسی ایشن کے وفد نےگورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی ہے،وفد میں چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سہیل احمد ہرل، سینئر وائس چیئرمین مکیش کمار اور دیگر شامل تھے.

    کاٹن جننگ(Ginning) ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر پنجاب کو کاٹن جنرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ کپاس کے بیج (بنولہ)، کھل، تیل اور را کاٹن (Raw Cotton) پرسابقہ حکومت نے 17 فیصد ٹیکس عائد کیا. عائد ٹیکس سے کپاس کی فصل کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے.

    کاٹن جننگ(Ginning) ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں. گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے کاٹن جنرز کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات متعلقہ حلقوں تک پہنچاوں گا.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل سے بہت سے لوگوں کا روزگار منسلک ہے. ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی.ٹیکسٹائل کے شعبے کا ملکی برآمدات اور معیشت میں ایک اہم کردار ہے.ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے کپاس کے معیاری بیج پہ کام کرنے کی ضرورت ہے.

    گورنر پنجاب پلیغ الرحمان نے کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی سفارشات اور سیلز ٹیکس میں کمی کی درخواست وزیراعظم تک پہنچاوں گا جس پرچیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سہیل ہرل نے کہا کہ کپاس کی پیداوار اچھی ہو گی تو کاٹن جننگ فیکٹریاں چلیں گی اور ملک کی معیشت بہتر ہو گی.