Baaghi TV

Tag: برطانیہ

  • عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

  • کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟

    کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟

    کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟ برطانوی وزیرخارجہ جیرمی ہنٹ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مشتر کہ پر یس کانفرنس میں ملزمان کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے۔جیری ہنٹ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ حوالگی ملزمان سے متعلق ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جسے سیاسی طور پر استعمال کیا جاسکے۔

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان حوالگی ملزمان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان کے سزائے موت قانون پر اعتراض ہے اور اسلام آباد حکومت تعزیرات پاکستان میں ترامیم کے لیے سنجیدہ ہے لیکن حوالگی ملزمان کا معاملہ طے ہونا بھی ضروری ہے۔