Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پنجاب سمیت ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان:الرٹ جاری کردیا گیا

    پنجاب سمیت ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان:الرٹ جاری کردیا گیا

    لاہور:ڈائریکٹرجنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئےکہا کہ محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج شام ملک میں داخل ہوگاجوکہ07 نومبرتک موجود رہےگا۔انہوں نےکہا کہ 05 سے07 نومبرکےدوران لاہور،روالپنڈی، مری،اٹک،چکوال،جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد جھنگ اور فیصل آباد میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مری، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 05 اور 06 نومبر کو موسلادھار بارش متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ 06 نومبر شام سے 07 نومبر تک ملتان، ڈی جی خان، بھکر اور لیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کی توقع ہے اور پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 05 سے 07 جبکہ جنوبی علاقوں میں 02 سے 04 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

    انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے چاول کی کٹائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ گندم کی بوائی میں فائدہ مند ثابت ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں

  • پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریزکے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

    قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں قومی ویمنزٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا، اوپنرمنیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئےحریف ٹیم کےخلاف پاکستان کی جانب سے221 رنزکی سب سےبڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

    اوپنرمنیبہ علی نے107رنزکی اننگزکھیلی جس میں 10چوکےاور2 چھکےشامل تھےجبکہ سدرہ امین ناقابل شکست 176 رنز اسکورکیے جس میں 20 چوکےاور ایک چھکا شامل تھا۔

    قومی ٹیم نےآئرلینڈ کو مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر335 رنز اسکور کیے،آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو جبکہ ایمیر رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    ہدف کے تعاقب میں آئرش ویمنز ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ تھا، اوپنر لیہ پال 2، گیبی لیوس 15، ایمی ہنٹر 8، اورلا پرینڈرگاسٹ 29، ایمیر رچرڈسن 9، میری والڈرون 19، آرلین کیلی 12، کارا مرے 9، جین میگوئیر صفر پر آؤٹ وکٹ گنوابیٹھی تھیں۔ کپتان لورا ڈیلانی نے 69 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3 جبکہ ناشرہ سندھو اور فاطمہ ثنا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • امریکا جلد ایف-16 طیارے فراہم کرے گا:ترکیہ

    امریکا جلد ایف-16 طیارے فراہم کرے گا:ترکیہ

    انقرہ: ترک صدر طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم قالن نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا جلد ایف 16 لڑاکا طیاروں کے فروخت کی منظوری دیدے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا عمل دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ اب تک تمام معاملات درست طریقے سے چل رہے ہیں۔

    ترجمان ابراہیم قالن نےمزید کہا کہ صدرجوبائیڈن کی انتظامیہ کی مخلصانہ کوششیں ثمرلےآئیں گی۔ترکیہ نے 40 عدد ’’ایف 16‘‘ لڑاکا طیارے اور اپنے موجودہ 80 جنگی طیاروں کے ماڈرنائزیشن کٹس کی خریداری کے لیے گزشتہ برس امریکا سے درخواست کی تھی۔

    بھارتی دارالحکومت میں خطرناک اسموگ کے باعث اسکول بند

    خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے دفاعی میزائل سسٹم نظام خریدنے پر ترکیہ کے ساتھ طے پانے والے ایف-16 طیاروں کی فراہمی، تربیت اور جدت کے معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کردیا تھا۔

    تاہم امریکا کی نئی حکومت نے دوبارہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکیہ سے گفت و شنید شروع کی اور دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر بات بنتی نظر آرہی ہے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی گئی

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی ترکی نےامریکہ سےایف سولہ طیارے خریدے تھے،بعد ازاں ان طیاروں کے پرزوں کی فراہمی پرامریکہ سے معاملات میں بگاڑآگیا تھا، امریکہ نے سعودی عرب اور پاکستان کو بھی ایف سولہ طیارے دیئے تھے اور ایسے ہی امریکہ دنیا میں اکثرممالک کو اپنی یہ جدید جنگی ٹیکنالوجی فراہم کرچکا

  • ٹی20ورلڈ کپ؛نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنےوالی پہلی ٹیم بن گئی

    ٹی20ورلڈ کپ؛نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنےوالی پہلی ٹیم بن گئی

    ایڈلیڈ اوول:نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔جمعہ کو ایڈلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دی اور گروپ 1 میں 7 پوائنٹس کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آئرش ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بناسکی۔

     

     

    ادھری ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

    آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا، افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ راشد خان نے آخر میں ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ راشد خان نے 23 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلین ٹیم کے بلے بازوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، گلین میکسویل 32 گیندوں پر 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میکسویل کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

  • آسٹریلیا نےافغانستان کوسنسنی خیزمقابلےکےبعد 4 رنزسےشکست دے دی

    آسٹریلیا نےافغانستان کوسنسنی خیزمقابلےکےبعد 4 رنزسےشکست دے دی

    پرتھ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

     

    آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا، افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ راشد خان نے آخر میں ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ راشد خان نے 23 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

    پاکستان نےجنوبی افریقا کو33 رنزسےہرادیا،مگرسیمی فائنل سے ابھی بہت دور

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلین ٹیم کے بلے بازوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، گلین میکسویل 32 گیندوں پر 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میکسویل کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔آج کے میچ کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ میں 3 جبکہ افغانستان کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

    بھارتی دارالحکومت میں خطرناک اسموگ کے باعث اسکول بند

    آسٹریلیا کی ٹیم کے سپر 12 میں تمام 5 میچز مکمل ہوگئے ہیں اور وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ بھی 7 پوائنٹس کے ساتھ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر ہے۔ اگر انگلینڈ نے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو اچھے مارجن سے شکست دے دی تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے جبکہ آسٹریلیا باہر ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی گئی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی گئی

    اسلام آباد:چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی مارچ اور امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے بلڈنگ انڈسٹریل ایریا کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نقص امن میں گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکیورٹی آئی جی پولیس کے سپرد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کے لیے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جیل خانہ جات قانون کے تحت اسلام آباد میں سب جیل قائم کر دی گئی ہے۔ انڈسٹریل ایریا سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

    صورتحال خراب ہونے پر گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔ اسلام آباد سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکورٹی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہوگی۔

    چیف کمشنر کی جانب سے سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہو گا۔نوٹفیکشن کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

  • کل ہی کہہ دیا تھاوزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوگا۔اعجازچودھری کوکس نےبتایا؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    کل ہی کہہ دیا تھاوزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوگا۔اعجازچودھری کوکس نےبتایا؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    لاہور:تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ میں نے کل ہی احمد چٹھہ کو بتا دیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا اس کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے احمد چٹھہ نے ڈی پی او کو بتایا لیکن کوئی سیکورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا ۔ یہ بات سینیٹر اعجاز چودھری نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی ویڈیو بھی موجود ہے

    اعجاز چودھری تحریک انصاف کے رہنما ہیں سوال یہ ہے کہ انکو ایک روز قبل کیسے علم ہو گیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا؟ عمران خان پر حملہ ہو گیا وہ بھی وزیر آباد میں۔ تحقیقاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ اعجاز چودھری کو شامل تفتیش کریں اور ان سے پوچھیں کہ اس حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی ؟ انکو ایک روز قبل کیسے حملے کے مقام کا پتہ چل گیا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہے انکی حکومت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیوں نہ کیے گیے؟ اعجاز چوھدری سے تحقیقات ہونی چاہئے اور سچ سامنے آنا چاہئے کہ وہ کیسے باخبر تھے؟ کیا عمران خان پر ہونے والے حملے میں پی ٹی آئی کے اندرونی لوگ تو شامل نہیں اگر ایسا نہیں تو اعجاز چودھری کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ کل ہی کہا تھا وزیرآباد میں حملہ ہو گا

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت اور لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے پنجاب کی پولیس لگائی گئی تھی پولیس کے لیے 50 ملین کا فنڈ ہنگامی طور پر گزشتہ روز منظور کیا گیا مسلح شخص کینیٹینر کے قریب کیسے پہنچا؟ اسکے سہولت کار اس لانگ مارچ میں شامل تو نہیں تھے؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالے حملے کے بعد عمران خان کو شوکت خانم منتقل کر دیا گیا ہے حملے کی وزیراعظم نے بھئ مذمت کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ہے ۔پولیس نے ایک ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا ہے جس نے اقبال جرم کر لیا ہے۔

  • فیصل جاوید کو گولی نہیں لگی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل

    فیصل جاوید کو گولی نہیں لگی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

    گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور سیکورٹی اداروں نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 گولیوں کے خول ملے ہیں ،9خول پستول کی گولیوں اور دو بڑے اسلحے کی گولی کے خول ہیں۔

    پولیس کے مطابق پستول کی گولیاں نیچے سے اوپر کنٹینر کی طرف چلائی گئیں جبکہ بڑے اسلحے والی گولیاں کنٹینر سے نیچے کی طرف چلائی گئیں، جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معظم کے سر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا، واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ،4 افراد گولیاں لگنے سے زخمی،باقی افراد کے زخموں کی نوعیت الگ ہے۔

    پولیس کے مطابق فیصل جاوید گولیاں لگنے سے زخمی افراد میں شامل نہیں،ان کے چہرے پر معمولی زخم آیا ہے۔

  • کینٹینرپرحملہ:مختلف شہروں میں ہونیوالےاحتجاج ختم ہونا شروع،راستےبحال

    کینٹینرپرحملہ:مختلف شہروں میں ہونیوالےاحتجاج ختم ہونا شروع،راستےبحال

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والا احتجاج ختم ہوچکا ہے اور لوگ اب اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں، ،

     

    گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

     

    لاہور میں ہونے والا احتجاج بھی ختم ہوچکا ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکےہیں، اس طرح ملتان، اسلام آباد ، کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج ختم ہوچکے ہیں

    اس واقعے کے خلاف کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےشہر کے مختلف مقامات پر دھرنا اور احتجاج شروع کردیا گیا تھا تام اب  ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کلفٹن میں تین تلوار چورنگی، جناب برج کیماڑی، ماڑی پور روڈ کے مقامات پر احتجاج ختم کر کے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شارع فیصل کے صدر سے ائیرپورٹ کی طرف جانے والے ٹریک پر بھی احتجاج ختم کردیا گیا ہے اور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم  شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر صدر کی طرف جانے والے ٹریک پر اب بھی احتجاج جاری ہے۔

    اس کے علاوہ مواچھ موڑ حب ریور روڈ بند کرنے والوں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد روڈ کھل گیا جبکہ ملیر میں نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ کے قریب بھی احتجاج ختم ہوگیا۔قائد آباد میں بھی مرکزی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آئی جی پنجاب کو عمران خان کے لانگ مارچ پر حملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شوکت خانم اسپتال سے اپنے ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے، اس ٹیم میں سی ٹی ڈی کو بھی شامل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حملہ کرنیوالے ایک نہیں 2 بندے تھے، جاننا چاہتے ہیں واقعہ کے پیچھے کون ہیں؟، کن لوگوں نے ملزم کو ٹرینڈ کیا، وہ کیا سوچ ہے جس کے تحت اس لڑکے کو تیار کیا گیا، تفتیش آگے بڑھے گی تو میڈیا کے سامنے لائیں گے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میڈیا کو بیان لیک کرنیوالے پولیس عملے کو معطل کرکے موبائل ضبط کرلئے گئے ہیں، فارنزک رپورٹ سے جاننا چاہتے ہیں کہ پولیس والوں کا کس سے رابطہ تھا، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔