Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پی ٹی آئی کے مستعفیٰ ایم این اے صالح محمدخان کی ضمانت منظور

    پی ٹی آئی کے مستعفیٰ ایم این اے صالح محمدخان کی ضمانت منظور

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے مستعفیٰ ایم این اے صالح محمد خان کی ضمانت منظور کرلی۔

    انسداددہشت گردی عدالت صالح محمدخان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیئے، اے ٹی سی کے جج راجہ جوادعباس حسن نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کرلی۔

    وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ، امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم

    عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

    خیال رہے کہ چند روزقبل عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر ایم این اے صالح محمد کےگن مینوں نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد پولیس نے صالح محمد اور ان کے دو گن مینوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

    پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد خان کے گلے میں تختی ڈال کر تصویر بنائی گئی ہے۔

    ایم این اے صالح محمد خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ عوامی نمائندے کے گلے میں دہشتگردوں کی طرح تختی ڈالی گئی۔

  • کراچی:اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے، شہلا رضا

    کراچی:اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے، شہلا رضا

    کراچی ::شہلا رضا کا کہنا ہے کہ اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انھوں نےگزشتہ روز کلفٹن کے علاقے سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نو عمر لڑکی کی ع

    ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    یادت کی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر نے نوعمر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز کو بچی کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے متاثرہ بچی کی والدہ کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے اور مجرموں کوجلد ازجلد کیفرکردارتک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

    ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:

    صوبائی وزیرشہلا رضا نے واضح کیا کہ بچی کے والد انتقال کرچکے ہیں اور اسکی والدہ غربت سے تنگ آکر پانچ بچوں کے ہمراہ کراچی آئی ہے۔ موجودہ دور میں بچے اور بچیوں کے ساتھ ذیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات مجرموں کو سخت ترین سزائے دینے کا تقاضا کررہے ہیں۔

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    انھوں نے مذید کہا کہ پولیس کو چاہیے کہ ذیادتی کے واقعات کے مقدمات کے اندراج میں سخت قانونی دفعات شامل کرے اورعدالتوں کو بھی چاہئے کہ جرم ثابت ہوجانے پرمجرمان کو سخت سزائیں دیں۔شہلا رضا نے والدین کو پیغام دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو ایسے درندوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں ان کا خیال رکھیں۔

  • بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

    بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

    لندن:برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔اطلاعات کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقررکردیا ہے۔

    وزیراعظم مقرر کیے جانے کے بعد ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے پہلے خطاب میں رشی سونک نے سابقہ وزیراعظم لزٹرس کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں وزیراعظم کے دفتر کے لیے چنا گیا ہے تاکہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔

    نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں۔

     

    رشی سونک نے کہا کہ وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لیے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، اب ان کی حکومت ہر سطح پر دیانتداری، پروفیشنلزام اور احتساب نظر آئے گا۔

    برطانیہ کے متوقع وزیراعظم کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟اس حوالے سے تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں
    رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے جن کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا، ان کے دادا رام داس سونک 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی ہجرت کرگئے تھے جب کہ دادی سہاگ رانی کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے تھا۔

    رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے آئے جہاں رشی سونک پیدا ہوئے۔اس کے علاوہ رشی سونک کی اہلیہ اک شتا مورتی بھارتی شہری ہیں اور ان کا شمار امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے۔

    رشی سونک نے آکسفورڈ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کی اور انہوں نے انویسٹمنٹ بینک میں اپنے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

  • وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ، امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم

    وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ، امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم

    ہائی کورٹ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے امریکہ میں پوسٹ مارٹم کرنے والے امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال راولپنڈی ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم میں وجہ قتل نہیں بتائی تھی۔

    عدالت نے کہا کہ امریکی ڈاکٹرنے نعش کی امریکی فرانزک لیب میں پوسٹ مارٹم میں وجہ موت بھی تحریر کی۔ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کو امریکی ڈاکٹر کا امریکہ سے وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دیا۔

    شبنم نواز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ امریکی ڈاکٹرانتھونی ولسن وڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے پر تیار ہیں۔فیصلہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج چودہری عبدالعزیز نے سنایا۔ عدالت نے ملزمان کی امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ نا کرانے کی استدعا مسترد کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، ان کے پہلے شوہر کے قتل کے کیس کی فائل 7 برس بعد دوبارہ کھول دی گئی تھی

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق وجہیہ سواتی کے 7 سال قبل قتل ہونے والے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی، ڈاکٹر مہدی علی کو چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔

    چنیوٹ پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار ان کے دوسرے شوہر رضوان حبیب سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں چنیوٹ پولیس نے راولپنڈی پولیس سے رابطے کے بعد مقامی عدالت میں ملزم حوالگی و سفری ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ…

    چنیوٹ پولیس نے قانونی تقاضوں کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ سے ملزم رضوان حبیب، جو وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے، کو اپنی تحویل میں لے لیا، اب اس سے ڈاکٹر مہدی علی کے قتل سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم رضوان حبیب کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:

    پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی تھی۔

  • ڈریپ اور فارمسوٹیکل کمپنیوں میں ڈیڈ لاک برقرار،ملک بھر میں دواؤں کا بحران

    ڈریپ اور فارمسوٹیکل کمپنیوں میں ڈیڈ لاک برقرار،ملک بھر میں دواؤں کا بحران

    اسلام آباد:ڈریپ اور فارمسوٹیکل کمپنیوں میں ڈیڈ لاک برقرار، ملک بھر میں دواؤں کا بحران جاری ہے ، مریض سخت پریشان ہیں لیکن حکمرانوں کومریضوں کی پریشانی سے کیا تعلق، حکمران توادویات کی قیمتیں بڑھانے کے چکروں میں ہیں

    ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر ڈریپ اور فارمسوٹیکل کمپنیوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں دواؤں کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے متعدد ادویات کی سپلائی روک دی ہے جبکہ دواؤں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں دواوں کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کی وباء جاری ہے مگر دوائیاں ناپید ہوگئی ہیں۔

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اسکے علاوہ ملیریا کی کلوروکوئن، ڈاکسی سائلن ، میفلوکوئن، اور انجکشن ہماپرز مارکیٹ سے غائب ہوگئیں ہیں جبکہ بلڈ پریشر، شوگر، سر درد سمیت ذہنی سکون کی دوائیں مہنگی ہوگئیں ہیں۔امراض نسواں کی دوا پرمیلیوٹ این ، ڈیوفاسٹون نایاب ہوگئی ہیں جبکہ پیراسٹامول اور ایسپرین 40 تا 50 روپے کی ملنے لگی ہیں۔

    دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،عمران خان کی 30سےزائد مفتیان اورجید…

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہشوگر کی دوا گلیکو فیج اور ایمرل ، انوسٹا پلس کی قیمت میں بھی 30 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ معدے کی تزابیت کی دوا اومی پرازول 170 سے 300 تک فروخت ہونے لگی اور سانس و دمہ کے لیے استعمال ہونے والے ان ہیلر کی قیمت میں بھی 40 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔اسکے علاوہ کیموتھراپی کی دوائیں بھی مارکیٹ میں دگنی قیمتوں میں ملنے لگی ہیں۔

     

     

  • کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد ا،طلاعات کے مطابق کراچی پولیس کا مجرموں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے اور تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ درخشاں پولیس نے بین الصوبائی ملزمان گرفتارکرلیے ہیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ2 مسلح ملزمان سی ویو پر واقع ڈالمن مال کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے،اسی دوران قریب موجود درخشاں پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے نہایت دانشمندی سے ملزمان کا گھیرآؤ کیا اور بغیر کسی مزاحمت کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

    گرفتارملزمان کے قبضے سے 1 عدد غیرقانونی پستول اور شہری سے چھینے ہوا پرس اور ATM کارڈ برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے جو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لئے کراچی آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں

    ملزمان اس سے قبل بھی بہاولپور تھانہ صدر بغداد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں ،گرفتارملزمان شہر بھر بالخصوص ڈیفنس کلفٹن میں اسی نوعیت کی متعدد کارروائیاں کر چکے ہیںملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    ادھر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر صاحبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر اعجاز علی لاکھو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی

    دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے قریب سے ملزم بنام محمد الطاف بھٹی کو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلی ،ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے خود کو منشیات فروش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شراب کی بوتلیں فروخت کرنے کیلئے لیکر کھڑا تھاگرفتار ملزم متعلق مزید معلومات اور مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے

    کینٹ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 6 عدد شراب کی بوتلیں پولیس تحویل میں لیکر حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

    ایسے ہی انوسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا

    ملزمان نے جائداد کے تنازعہ پر مورخہ 2022-10-06 کو تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں فائرنگ کرکے وقاص نامی شخص کو قتل کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 255/2022 بجرم دفعہ 302/34 ت پ درج کیا گیا تھاواقعہ کے بعد ملزمان رفاقت اور عمر خطاب نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی جبکہ ملزم لیاقت علی ضلع مانسہرہ KPK فرار ہوگیا تھا

    ملزمان رفاقت اور عمر کی عدالت سے ضمانت منسوخی کے بعد ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ تشکیل کردہ ٹیم نے ضلع مانسہرہ سے ملزم لیاقت علی کو بھی گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میں مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم یونس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 446/2022 بجرم دفعہ 6/9C درج تھا،گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے

  • ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:

    ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:

    حیدرآباد:ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:،اطلاعات کے مطابق حسب سابق اس مرتبہ بھی پولیس ملازمین میں دیوالی کے موقع پر مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے،پاکستان بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ مناتی ہے

    ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے تمام ملازمین بھی اپنا مذہبی تہوار دیوالی روایتی طور طریقے سے مناتے ہیں

    ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے تمام ملازمین کے مذہبی تہوار دیوالی کی خوشیوں کو مزید بڑھانے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدرآباد منہاس صاحب اور تمام پولیس افسران نے ہندو برادری سے منسلک تمام ملازمین کو انکے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں مٹھائیاں، تحفے و تحائف بھی دیے گئے

    اس سب کا مقصد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام پولیس ملازمین کو یہ احساس دلانا کہ ہم سب مسلمان اور ہندو یا دیگر تمام مذاہبِ سے تعلق رکھنے والے سب یکساں، متحد اور پاکستانی ہیں اور اہم ایک دوسرے کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں

    ادھروزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے۔

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے نے ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دی جبکہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    اس موقع پر وزیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے، ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، اقلیتی طلباء کیلئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد، جنوبی پنجاب شمالی پنجاب کے طلباء کو 15 فیصد دیئے جا رہے ہیں، میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے ا قلیتی طلباء کو 50 ہزار روپے تک سکالر شپ دے رہے ہیں۔

    فیض آباد:پولیس تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پرمقدمہ درج نہ ہوسکا:رکاوٹ…

    ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

  • دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،عمران خان کی 30سےزائد مفتیان اورجید علمائےکرام سےگفتگو

    دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،عمران خان کی 30سےزائد مفتیان اورجید علمائےکرام سےگفتگو

    اسلام آباد:دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،عمران خان کی 30سےزائد مفتیان اورجید علمائےکرام سےگفتگو ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، انہوں نے نااہلی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کا کیا کریں گے؟ آخر میں تحائف بیچنے ہی پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اس بار ہم بہت تیاری کے ساتھ لانگ مارچ کیلیے آرہے ہیں، حکومت کچھ بھی کرلے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں چوری اور کرپشن کو روکنا عمران خان کے علاوہ کسی کی ذمہ داری نہیں؟ توشہ خانہ کا کیا کریں گے؟ آخر میں بیچنے ہی پڑیں گے نہ‘۔ میں چیلنج کرتا ہوں نااہلی کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھرے گا کیونکہ اس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ ثابت کرسکیں گے، ، الیکشن کمیشن بزد ل اور ڈرپوک ہے فیصلے نہیں کرسکتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا کیونکہ اُس نے زندگی میں ایک دن بھی کام نہیں کیا، بھارت کے وزیر خارجہ کے مقابلے میں بلاول بچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں بنائیں، یہ توشہ خانہ کیس میں عدالت کو ایک چیز نہیں بتاسکے اور نہ ہی اپنی بے گناہی ثابت کرسکے۔

    عمران خان نے کہا کہ جو بائیڈن نے پاکستان کو دنیا کا خطرناک ملک قرار دیا، کہاں ہے سفارتکاری، مجھے دو تہائی اکژیت نہ ملی کو حکومت نہیں لوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر میں صاف لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شہباز شریف کو وزیر اعظم لے کر آؤ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ 6 تاریخ کو مراسلہ آتا ہے کہ 7 تاریخ کو عدم اعتماد آ جاتی ہے، نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے میں ہماری ٹیم نے بہت محنت کی، مسلم لیگ ن اور پی پی کو کرپشن کی وجہ سے ہٹایا گیا، اب مافیا نے ملک کو کنٹرول کرلیا۔

    قبل ازیں سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 30 سے زائد جید مفتیانِ کرام کے وفد نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملکی صورتحال، لانگ مارچ اور انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کوششوں کو بھی سراہا۔

    سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے 30 مفتیان کرام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آکر ملک میں نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ کرے۔’علما کرام نوجوان نسل میں امن پسندی بیدار کرنے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں‘

    عمران خان نے مفتیانِ کرام کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام علیہ السلام کے ناموس کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، مستحکم پاکستان عالم اسلام کی ضرورت ہے، علماء نوجوان نسل میں امن پسندی بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشقِ رسول سے خائف ہیں۔

    مفتیان کرام کے وفد نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے متعلق عمران خان کی تاریخی قرارداد کی او آئی سی کے اجلاس سے منظوری اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا عالمی دن قرار دینا عظیم کارنامہ ہے، تعلیمی نصاب میں قرآن و سنت، ناظرہ، ترجمہ قرآن لازمی، رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کا قیام اور دنیا بھر میں اسلام کا درست تشخیص اجاگر کرنے اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑنا قابل ستائش اقدامات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آکر ملک میں نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ کرے کیونکہ تمام مسائلِ کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں مضمر ہے۔علاوہ ازیں صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں لانگ مارچ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی گئی۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو یقین دلایا کہ ہم اہل وفا لوگ ہیں اور تحریک انصاف اور عمران خان کے سیاسی اتحادی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔حامد رضا نے مزید کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے، سنی اتحاد کونسل نے اپنی تنظیمات اور کارکنانِ کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں، ہر محاذ پر سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    لاہور:سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کے حق میں نہیں تھا۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے مستعفیٰ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ عمران خان کو سرور فاؤنڈیشن کا نام لیکرمس لیڈ کرتے تھے، گورنر کے دفتر کو فاؤنڈیشن کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے کا الزام لگتا رہا۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں…

    سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین سے پچھلے ہفتےایک شادی میں ملاقات ہوئی، جہانگیرترین سے کہا باتیں چل رہی ہیں میں اور آپ کوئی جماعت بنارہے، مزید کہا کہ سیاسی طور پر کہہ چکاہوں دسمبرتک فوکس سیلاب متاثرین پر ہے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ خوابوں میں بھی نہیں تھاکہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنیں گے، پارٹی کا کوئی رکن عثمان بزدار سے خوش نہیں تھا۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیراعظم کے دفتر سے ملا تھا، استعفیٰ پہلے میرے سیکرٹری کے پاس آنا چاہیے تھا، عثمان بزدار کو بلا کر ان سے استعفے کی تصدیق کی تھی، عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم ہاؤس سے حکم ہے استعفیٰ قبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر سے متعلق مجھے علم نہیں تھا، تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، پی ٹی آئی کیلئے پنجاب کے صدر کا امیدوار تھا مگر پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کرادیے گئے۔ اب پی ٹی آئی کاحصہ نہیں،آزادپنچھی ہوں۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ گورنر کے عہدے سے ہٹانے پر حیرت ضرور ہوئی تھی، عمران خان کوکہاتھاکارکرگی سےمطمئن نہیں ہیں تواستعفیٰ لےلیں۔ نہیں معلوم کس وجہ سے گورنر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

  • اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے: چودھری پرویز الٰہی

    اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے: چودھری پرویز الٰہی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے۔

    دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے نے ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دی جبکہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں…

    اس موقع پر وزیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے، ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، اقلیتی طلباء کیلئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد، جنوبی پنجاب شمالی پنجاب کے طلباء کو 15 فیصد دیئے جا رہے ہیں، میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے ا قلیتی طلباء کو 50 ہزار روپے تک سکالر شپ دے رہے ہیں۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔