Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • نااہل قراردینا الیکشن کمیشن کا اختیار:عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا

    نااہل قراردینا الیکشن کمیشن کا اختیار:عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ، عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں اسپیکر کی جانب سے بھجوائےگئے ریفرنس پر 7 سوالات ترتیب دیے گئے۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نااہل قرار دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن 120 دن بعد بھی اثاثوں کےگوشواروں میں غلط معلومات دینے یا چھپانے اور جھوٹے ڈیکلریشن پر کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالے دے کر عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے عمران خان بنام نواز شریف کیس میں قرار دیا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینا صرف اور صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اختیار ہے۔

    الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ مالی سال کے دوران کتنے تحائف حاصل کیے؟ کتنے کسی اور کو منتقل کیے؟ یہ بتانا جواب گزار کی ذمہ داری ہے مگر عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن سے حقائق چھپائے، غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے اثاثوں سے متعلق فارم بی سے مطابقت نہیں رکھتیں، تحائف کتنے میں بیچے، کس کو بیچے، کب بیچے، عمران خان کی دی گئی تفصیلات اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کیےگئے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تحفے بیچے، رقم کیش میں لی،چالان بھی دیےکہ رقم بینک میں آئی، مگر جو رقم بینک میں آئی وہ اصل رقم کے نصف سے بھی کم ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف 2 کروڑ 15 ہزار روپے میں خریدے، اسٹیٹ بینک کی فراہم کردہ تفصیل کے مطابق عمران خان کے اس اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپےکے قریب رقم موجود تھی، عمران خان کے مطابق تحائف 8 کروڑ 66 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے، یہ رقم بینک میں موجود نہیں۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن کے مطابق عمران خان نے گھڑی، نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی، بالیاں اور کارپٹ کے تحائف بھی اپنے پاس رکھے مگر ان کی تفصیل الیکشن کمیشن کو نہیں دی گئی، عمران خان کرپٹ پریکٹسز پر آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نا اہل قرار پائے ہیں، وہ اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے، عمران خان کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی اور بد دیانتی پر قانونی کارروائی کے آغاز کا حکم دیا جاتا ہے۔

  • اسپین:غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی جوڑا گرفتار

    اسپین:غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی جوڑا گرفتار

    اسلام آباد:سپین میں ایک پاکستانی جوڑے کو اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔اسپین کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی جوڑے کو مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپین کی نیشنل پولیس نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی حکام نے بیٹی کے قتل کے ملزمان میاں بیوی کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کئے تھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لڑکی کو اپریل 2020ء میں پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا تھا، جس کے شوہر نے پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ جوڑے نے پاکستان میں اپنی بیٹی کو اغواء کے بعد قتل کیا کیونکہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنیوالی بیٹی کے شوہر کو پسند نہیں کرتے تھے۔

    اسپین کی پولیس ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کے مبینہ قاتل ماں باپ پاکستان سے اسپین بھاگ آئے تھے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے۔

    اسپین کے شہر لوگرونو سے مبینہ قاتل جوڑے کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن میں 67 سالہ مرد اور 51 سالہ خاتون شامل ہے، جہاں یہ فون اور انٹرنیٹ سروس کی دکان چلاتے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے ملزم میاں بیوی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے حکم دیا کہ انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے تک جیل میں رکھا جائے۔ہسپانوی قومی اعداد و شمار کے ادارے کے مطابق اسپین میں تقریباً ایک لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

  • شی جن کی تیسری مدت کیلئے چین کے صدر بننے کی راہ ہموار

    شی جن کی تیسری مدت کیلئے چین کے صدر بننے کی راہ ہموار

    بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ملک کے لیے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تیسری مدت کے لیے ان کے صدر بننے کی راہ ہموار کردی۔

    بیجنگ میں پارٹی اجلاس کے دوران چین کی حکمران جماعت نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منظوری دی جس کے بعد کئی اعلیٰ عہدیداران مستعفی ہوئے اور شی جن پنگ کو نئے اتحادیوں کے تقرر کا موقع ملا۔

    پارٹی اجلاس میں 2300 عہدیداران نے شرکت کی، ملک کے سابق صدر ہوجن تاؤ کو اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔ تمام عہدیداران نے مرکزی کمیٹی سمیت پوری پارٹی پر شی جن پنگ کی ناگزیر پوزیشن کو تسلیم کیا اور قرارداد منظور کرتے ہوئے چارٹر کو تبدیل کر دیا۔

    امریکہ منافقانہ طرزعمل سے کام لے رہا ہے،جوناقابل برداشت ہے:فرانسیسی صدر

    اتوار کو شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری بن جائیں گے، ان کے تیسری بار ملک کا صدر بننے کی راہ ہموار ہوچکی ہے، یہ اعلان مارچ میں حکومت کے سالانہ قانون ساز اجلاس میں کیا جائے گا۔

    ادھرکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سات روزہ 20 ویں قومی کانگریس ہفتہ کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔چینی میڈ یا کے مطا بق کانگریس میں سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی اور 20 ویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا انتخاب کیا گیا ہے ،

    اس دوران سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق قرارداد , انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی رپورٹ سے متعلق قرارداد اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمنشور میں ترامیم سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔

    ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قومی کانگریس اور اس کے ذریعے منتخب ہونے والی مرکزی کمیٹی سی پی سی کا اعلیٰ ترین رہنما ادارہ ہے۔سی پی سی کی قومی کانگریس ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    لاہور:ٹی 20 ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنائے ، ابراہیم زدران 32 اور عثمان غنی 30 سکور کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازائی 7، رحمان اللہ گُرباز 10، نجیب اللہ زدران 13، محمد نبی 3 ، عظمت اللہ عمرزئی 8 ، راشد خان 0، مجیب الرحمان 0، فضل حق فاروقی 0 پر آؤٹ ہوئے۔

    سام کرن نے 10 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔ مارک ووڈ اور بین سٹوکس کے حصے میں 2.2 وکٹیں آئیں۔

    انگلینڈ نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، لیام لونگسٹون 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جوز بٹلر 18، الیکس ہیلز 19، ڈیوڈ مالان 18، بین سٹوکس 2، ہیری بروک 7 سکور بنا سکے، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد، محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ادھر دوسرے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے ہرا دیا۔ٹی 20 ورلڈ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا لیکن یہ فیصلہ کینگروز کے لئے سود مند ثابت نہ ہوا۔

    کیوی بیٹرز کسی کینگرو بولر کو خاطر میں نہ لائے اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناڈالے۔فن ایلن نے 16 گیندوں پر 42، ڈیون کانوے نے 58 گیندوں پر 92 ، جیمز نیشم نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے بلے باز مکمل ناکام رہے۔68 رنز کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم میدان بدر ہوچکی تھی۔
    آسٹریلیا کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 11 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز گلین میکسویل نے بنائے ، انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے 3،3 ٹرینٹ بولٹ نے 2 جب کہ لوکی فرگوسن اور اس سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    ہفتہ وار کاروبارکےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں2.40روپےکااضافہ

    کراچی: ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.40روپے بڑھ کر 220.83 روپے پر بند ہوئی جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10روپے گھٹ کر 224.90روپے ہوگئی۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 219 اور 220روپے بھی سے تجاوز کرگیا جبکہ اسکے برعکس اوپن مارکیٹ ریٹ 226 اور 225روپے سے نیچے آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 29پیسے بڑھکر 247.05 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 6.25روپے گھٹ کر 249.75 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.04روپے بڑھکر 216.24روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 5.35روپے گھٹ کر 218.65روپے ہوگئی۔

    انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 63پیسے گھٹ کر 58.76روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 1.10روپے بڑھکر 59.70 روپے ہوگئی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ ہوا۔

    ماہرین کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ذرمبادلہ بحران انٹربینک میں روپیہ کی قدر پر اثر انداز رہنے سے ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو,ریال میں کمی پاؤنڈ کی اڑان جاری رہی تاہم اسکے برعکس ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر ریٹ کیپ کرنے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاؤنڈ یورو ریال کی قدر تنزلی سےدوچار رہی۔

    ذرمبادلہ ذخائر کی تشویشناک صورتحال روپیہ پر اثر انداز رہی لیکن ہفتے کے اختتام پر تبدیل ہونے والی صورتحال اور مثبت توقعات پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ کم بھی ہوئے جبکہ ہفتے کے ابتدائی 4روز انٹربینک میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

    ہفتے کے اختتامی دن ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کے لیے 1.5ارب ڈالر کی منظوری سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 68فیصد کم ہونے سے انٹربینک میں ابتدائی چار دن ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

    افغانستان میں ڈالر کی 240روپے قیمت سے سپلائی متاثر رہی اور ڈالر کی اسمگلنگ سے اوپن مارکیٹ میں سپلائی کم ہوئی۔ کمزور فنڈامینٹلز کے باعث مارکیٹ سینٹیمنٹس بھی متاثر ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کانام فیٹیف گرے لسٹ سے انخلا کے سبب فارن انفلوز کے امکانات پیدا ہوگئے، کیونکہ فیٹیف وہائیٹ لسٹ میں آنے سے ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم دوبارہ بڑھنے کے امکانات پیدا ہوجائیں گے جس سے ذرمبادلہ ذخائر بہتر ہوں گے اورذرمبادلہ بحران گھٹنے سے بے چینی کی فضاء بھی کم ہوجائے گی۔

  • امریکہ منافقانہ طرزعمل سے کام لے رہا ہے،جوناقابل برداشت ہے:فرانسیسی صدر

    امریکہ منافقانہ طرزعمل سے کام لے رہا ہے،جوناقابل برداشت ہے:فرانسیسی صدر

    برسلز :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ کے منافقانہ طرزعمل پر تنقیدکرتےہوئے کہا کہ وہ اپنی گیس یورپیوں کو اس قیمت پر فروخت کر رہا ہے جو کہ مقامی امریکی مارکیٹ میں گیس کی قیمت سے 2-4 گنا زیادہ ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فرانسیسی رہنما نے امریکہ کے اس طرز عمل کو "دوہرا معیار” قرار دیا۔

    میکرون نےاس موقع پر کہا کہ "امریکی گیس مقامی مارکیٹ میں اس قیمت سے 3-4 گنا سستی ہے جس قیمت پر وہ یورپیوں کو پیش کرتے ہیں۔ یہ دوہرے معیار ہیں،” ان کا کہنا تھا کہ یہ بحث کا مو

    عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

    ضوع بننا چاہیے، کیونکہ "اس کا تعلق بحر اوقیانوس کی تجارت میں اخلاص سے ہے”۔

    فرانسیسی رہنما نے کہا کہ میں دسمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران اس معاملے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔میکرون نے یورپی یونین کے ممالک سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ 2023-2024 کے موسم سرما کو روسی گیس کے بغیر گزارنے کی تیاری کریں اور توانائی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کام کریں۔

    میکرون کا کہنا تھا کہ”ہمارے پاس ایک دوہرا چیلنج ہے: آج کے مقابلے میں قیمتوں کو کم کرنا اور اگلی سردیوں کی تیاری کے لیے ایک طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے خود کو بااختیار بنانا۔ یہ اس سے زیادہ آسان نہیں ہوگا، اس کے برعکس – ہم اس بات کو مدنظر رکھتے ہیں کہ ہم روسی گیس کے بغیر بالکل بھی کرنا پڑے گا۔ لہٰذا، ہمیں جلد از جلد قیمتوں میں کمی لانی چاہیے اور ساتھ ہی ساتھ 2023-2024 کے موسم سرما سے گزرنے کے قابل ہونا چاہیے۔”

    اس سلسلے میں، میکرون کے مطابق، سربراہی اجلاس کے شرکاء نے گیس کے لیے ایک نیا یورپی قیمت انڈیکس قائم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔میکرون نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یورپ کے سب سے بڑے گیس ایکسچینج (ٹائٹل ٹرانسفر فیسیلٹی، TTF ورچوئل ہب) پر موجودہ انڈیکس "موجودہ گیس مارکیٹ کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا” اور تاجروں کے اقدامات کے لیے بہت حساس ہے۔انہوں نے کہا، "ہم نے یوروپی کمیشن کی جانب سے ایک نیا قیمت انڈیکس بنانے کی تجویز کی حمایت کی، جس سے ہمیں ایک حقیقی وقتی اشارے ملے گا جو TTF انڈیکس سے زیادہ ایماندار ہو۔”

    صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

    انہوں نے مزید کہا کہ "یہ پہلا نکتہ ہے۔ دوسرا نکتہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے قیمتوں کی راہداریوں کی ایک سیریز کی تخلیق ہے۔”

    اس سے قبل یورپی کمیشن نے یورپی یونین میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا نیا پیکج پیش کیا تھا۔ خاص طور پر، اس نے یورپی ٹی ٹی ایف ایکسچینج پر گیس کی متحرک قیمتوں کا تعین کرنے کی تجویز پیش کی۔ یہ اقدام اس وقت تک عارضی رہے گا جب تک کہ EC مارچ 2023 تک ایل این جی کی قیمت کا نیا بینچ مارک تیار نہیں کر لیتا۔

    ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    EC کا بھی منصوبہ ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف سے گیس کی لازمی مشترکہ خریداری کو کل طلب کے 15% کی سطح پر متعارف کرایا جائے، اس کے ساتھ ساتھ ماہانہ توانائی کی کھپت میں 15% کی کمی کی جائے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ملبرن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،اطلاعات ہیں کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شاندار شکست دی۔

     

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

     

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

    فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    ٹی ٹوئنٹی سپر 12 مرحلہ؛ پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول منظرعام پرآگیا

    آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

    فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

  • جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض عائد کیا ہے۔

    خط میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام دوبارہ آنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے نام دوبارہ آنے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کےنام تجویز کر دیئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کردیے گئے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی سپریم کورٹ کیلئے نامزد، جوڈیشل کمیشن تمام نامزد گیوں کا جائزہ لیکر تعیناتی کی سفارش کا فیصلہ کرے گا۔

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

  • قلات:بارودی مواد دھماکےمیں سیکیورٹی فورسزکے2 اہلکار شہید

    قلات:بارودی مواد دھماکےمیں سیکیورٹی فورسزکے2 اہلکار شہید

    قلات:بلوچستان کے ضلع قلات میں بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 2اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قلات کی سب تحصیل جوہان میں سڑک کے کنارہ نصب بم دھماکے میں سیکورٹی فورسزکے دو اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

    مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، ضیاءاللہ لانگو نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہے۔

    ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

    ادھرشمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔اس حوالے سے taترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق واقعے میں مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بھی سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔