Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • یوکرین نے پاور گرڈ پر روسی حملے کے بعد حالات کی سنگینی سے خبردار کردیا

    یوکرین نے پاور گرڈ پر روسی حملے کے بعد حالات کی سنگینی سے خبردار کردیا

    کیف:یوکرین نے پاور گرڈ پر روس کے حملے کے بعد سنگین صورت حال سے خبردار کردیا ہے اور صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ موسم سرما شروع ہونے والا ہے اور مسلسل روسی بمباری نے ملک کے ایک تہائی بجلی گھر تباہ کردیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق یوکرین کی طرف سے ایسا انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب روسی فوج نے یوکرینی سے مشرقی خارکیف کا علاقہ دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں گزشتہ ماہ علاقے سے تقریباً مکمل طور پر بے دخل کیے جانے کے بعد ماسکو نے وہاں کے ایک گاؤں کا قبضے حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    رپورٹ کے مطابق روسی فوج کی طرف سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بھی ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کو مایوس کن حملہ قرار دیا گیا ہے۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی طرف سے توانائی کا نظام کو بار بار نشانہ بنانے کو ’روسی دہشت گردی‘ کی ایک اور قسم قرار دیا ہے۔

    یوکرین کے سرہراہ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ 10 اکتوبر سے یوکرین کے 30 فیصد بجلی گھر تباہ ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں بلیک آؤٹ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا مطلب یہ ہے کہ اب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین کے کئی علاقوں بشمول دارالحکومت کیف میں بجلی نہیں ہے۔

  • روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف

    روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف

    جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف آرنے شوئن بوہم کو روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جرمن وزیر داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی انفارمیشن سیکیورٹی ایجنسی (بی ایس آئی) کے صدر آرنے شوئن بوہم کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعدد میڈیا اداروں نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ سائبر سیکیورٹی چیف نے جرمنی کی سائبر سیکیورٹی کونسل کے ذریعے روس کی سیکیورٹی سروسز سے وابستہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔آرنے شوئن بوہم ایسوسی ایشن کے بانی تھے، جنہیں جرمنی کی کمپنی کے رکن کے طور پر شمار کیا جاتا ہے، اس کمپنی کو کے جی بی کے سابق ملازم نے قائم کیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسوسی ایشن نے ایسے کسی بھی مضحکہ خیز تعلق کو مسترد کر دیا ہے۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    جرمنی کی سائبر سیکیورٹی کونسل 2012 میں قائم کی گئی تھی، جو کمپنیوں، سیاست دانوں اور حکام کو سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر مشورے دیتی ہے اور خود کو سیاسی طور پر غیرجانب دار قرار دیتی ہے۔آرنے شوئن بوہم کی برطرفی کو سب سے پہلے ڈیر اسپیگل نے رپورٹ کیا تھا، انہوں نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر ردعمل نہیں دیا۔

    وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا پس منظر صرف الزامات نہیں ہیں، جن کا ہم جانتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر میڈیا میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے، اس سے مستقل بنیادوں پر جرمنی کے سب سے اہم سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے صدر کی غیرجانب داری اور دفتر کے ضابطے کے حوالے سے عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

  • معاشی استحکام خطرے میں ڈالنے پر برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے معافی مانگ لی

    معاشی استحکام خطرے میں ڈالنے پر برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے معافی مانگ لی

    لندن:برطانیہ کی وزیراعظم لزٹرس نے معاشی استحکام کو خطرے میں ڈالنے پر معافی مانگ لی، انہیں ٹیکسوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے فیصلے کو مجبوراً ختم کرنا پڑا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی بانڈز اور پاؤنڈ ڈمپنگ کے لیے منڈیوں اور عالمی عناصر کو ذمہ دار ٹھہرانے کے کئی ہفتوں بعد لزٹرس نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کئی برسوں سے جاری جمود کو ختم کرکے معاشی بحالی کے لیے یہ ’بہت دور اور بہت تیزقدم‘ تھا۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    23 ستمبر کو ’منی بجٹ‘ کے بعد مارکیٹ میں افراتفری پھیل گئی تھی، لزٹرس کے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ کی جانب سے وہ منصوبہ ختم کرنے کے باوجود منڈیاں دباؤ کا شکار ہیں جبکہ لزٹرس وزیراعظم بننے کے صرف 6 ہفتے بعد کرسی بچانے کی جدوجہد کررہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہے کہ لزٹرس کی معافی کے بعد ان کی جماعت کنزرویٹو پارٹی میں ان کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت ختم ہو جائے گی یا نہیں، متعدد ممبران اسمبلی انہیں عہدہ چھوڑنے کے لیے زور دے رہے ہیں، سیکڑوں لوگوں کو خدشات ہیں کہ وہ اگلے عام انتخابات تک اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

    ان کی ایک وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی وزیراعظم مزید کوئی غلطی کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں، یہ بہت مشکل کام ہے اگر ان کی حکومت زیادہ بچتوں کی طرف جاتی ہے تو متوقع کساد بازاری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔جبکہ وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ پہلے ہی صحت اور دفاع جیسے محکموں کو بجٹ دینے کی گارنٹی کو مسترد کرچکے ہیں۔

    نئے ’یوگوو‘ پول کے مطابق حتیٰ کہ کنزرویٹو پارٹی کے وہ اراکین جنہوں نے لزٹرس کی بطور وزیراعظم حمایت کی تھی، اب وہ بھی مختلف سوچ رہے ہیں۔اس میں بتایا گیا کہ ایسے نصف سے زائد اراکین کہتے ہیں کہ انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے جبکہ ایک تہائی لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ بورس جانسن کو آنا چاہیے۔

    لزٹرس کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرتی ہوں، اور جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر معافی مانگتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی توانائی کے بلوں اور بُلند ٹیکسوں کے مسئلے میں مدد کرنا چاہتی تھی لیکن ہم بہت دور اور بہت جلدی چلے گئے۔

  • پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سےراہیں الگ کرنےکا فیصلہ کرلیا

    پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سےراہیں الگ کرنےکا فیصلہ کرلیا

    لاہور:پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پی سی بی حکام کا مؤقف ہے کہ اگر اے سی سی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بی سی سی آئی کے فیصلے کے جواب میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں شرکت نہ کرنے پر بھی غور کرے گا۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر ہوگا، پاکستان جاکرکھیلنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت 2023 میں ہونیوالے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

     

    بھارت نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005-06 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔2012-13 کے بعد سے پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے مابین کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

     

  • فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا

    فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا

    اسلام آباد:فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پیمرا نے آج پچھلے دنوں پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کے خلاف فیک نیوز چلانے پرپیمرا نے شوکازنوٹس دیا تھا

    ایکسپریس نیوز نے ایک خبر دی تھی جس کا عنوان تھا "اعلیٰ فوجی افسران کیلیے ریٹائرمنٹ پر 6 ہزار سی سی بلٹ پروف گاڑی پر ٹیکس کی چھوٹ” تاہم بعدازاں اس خبر کو ادارے نے اپنی ویٹ سائیٹس سے ڈیلیٹ کردیا تھا.واضح ریے کہ اس خبر میں ایکسپریس نیوز نے دعوی کیا تھا کہ: "وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرلز اور اس سے اوپر کے افسران کو ریٹائرمنٹ پر 6000 سی سی تک کی بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ٹیکسوں اورکسٹمز ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

    ایکسپریس نیوز نے ایف بی آر سے منسوب ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق دعوی کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرلز، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 6000 سی سی تک کی گاڑیاں منگوانے پر کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ودو ہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام ٹیکسوں کی چھوٹ ہوگی۔ تاہم بعد ازاں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ایف بی آر نے ایسے نوٹیفیکیشن کی تردید کردی جس کے تحت یہ دعوی کیا جارہا تھا.

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”556822″ /]

    ادھر پیمرا نے اس جھوٹی خبر پر نجی وی چینل کو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ ارشاد انصاری کے نام سے جو خبر ایکسپریس پر شائع ہوئی وہ فیک نیوز ہے کیونکہ اب اس حوالے سے ایف بی آر نے تردید کردی ہے کہ ایسا کسی قسم کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے. لہذا ایکسپریس نیوز نے قانون کے سیکشن 20 آف پیمرا آرڈیننس ایکٹ 2002 جیسے پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007، پیمرا رول 15، اور پیمرا رول 2019 وغیرہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی تصدیق کے یہ خبر چلائی ہے. پیمرا نے کمپنی کے سی ای او کو 4 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ وہ اپنا لکھا ہوا جواب بھی ساتھ لائے.

    پیمرا کی طرف سے کہاگیا ہے کہ ایکسرپیس کی ٹیم پیمرا کے سامنے پیش ہوئی اور ان الزامات کو مسترد کردیا ، لیکن پیمرا ان کے ان جوابات سے مطمئن نہیں تھا اس لیے ایکسرپیس نیوز چینل کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کرکے آئندہ ایسی فیک نیوز سے بچنے کی نصیحت کی

    یاد رہے کہ اس واقعہ پرنے فیک نیوز کے وائرل ہوتے ہی ایف بی آر نے ڈیوٹی اینڈ ٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد سے متعلق کسی بھی ایس آر او کے اجرا کی تردید کردی تھی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ میڈیا کے مختلف حصوں میں ایس آر او کے اجراء سے متعلق شائع خبریں حقائق پر مبنی نہیں، وفاقی کابینہ نے 2019ء میں اس طرح کی سہولت کی اجازت دینے کے فیصلے کی منظوری دی تھی، لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جب دہشت گردی اپنے عروج پر تھی، دہشت گرد فوج اور فوج کی قیادت اور لیفٹیننٹ جنرل مشتاق شہید جیسے سینئر افسروں اور فوج کے سینئر لوگوں کے اہل خانہ کو نشانہ بنا رہے تھے اس وقت سروس چیفس اور تھری اسٹارز جنرل کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر غور کیا گیا جو دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں براہ راست شریک رہے جیسا کہ کور کمانڈر پشاور وغیرہ۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ 6000 سی سی گاڑیاں بہت بھاری ہوتی ہیں اور انہیں اوسط سے کہیں زیادہ ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے، ریکارڈ کے مطابق آج تک کسی ایک ریٹائرڈ فرد نے ایسی گاڑی درآمد نہیں کی، ایک بار پھر خبر کو عسکری قیادت کو بدنام کرنے اور ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

  • تحریک لبیک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش کی گئی:سعد رضوی

    تحریک لبیک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش کی گئی:سعد رضوی

    لاہور:تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک علامہ سعد رضوی نے مرکز تحریک لبیک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک ایک بڑے سانحہ سے گزری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہری پوری میں سانحہ حکومتی دہشگردی کا نتیجہ ہے، بارہ ربیع الاول کا جلوس حویلیاں کی طرف جا رہا تھا جس کو روکا گیا اور منزل سے تین کلومیٹر پہلے ہی اس جلوس کو ختم کر دیا گیا۔

    سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکاحکم

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ حویلیاں میں عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس روکنا تحریک لبیک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش تھی،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے،پاکستان میں حقوق سب کے ہے مگر مذہبی لوگوں کے نہیں ہیں،حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی سے وابستہ کسی فرد کے حقوق نہیں،ہمارے شہیدوں کے پوسٹ مارٹم نہیں ہو رہے وکلاء عدالت میں چکر لگا رہے ہیں،ملک کے تمام اداروں کے سربراہان سے سوال ہے جلوس کے اختتام پر کس نے گولیاں برسائی کس نے لائیٹس بند کیں؟ تین گھنٹے تک ہمارے کارکنوں کو روکا گیا،دیسی پستول سے ٹارگٹ کر کے ہمارے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں،

    ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ حویلیاں سے پہلے ہم جلوس ختم کر کے واپس آ رہے تھے تو فائرنگ کی گئی۔ہری پوری میں سانحہ حکومتی دہشتگردی کا نتیجہ ہے،12 ربیع الاول کا جلوس حویلیاں کی طرف جا رہا تھا جس کو روکا گیا،اتوار کے روز ہزارہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس حویلیاں کی طرف جا رہا تھا،منزل سے تین کلومیٹر پہلے ہی اس جلوس کو ختم کر دیا گیا،دفعہ 144 کے مقام سے قبل ہی حملہ کیا گیا،جلوس واپس جا رہا تھا کہ پیچھے سے پولیس نے فائرنگ شروع کردی،کارکنوں کو گولیوں کے ذریعے شہید اور زخمی کیا گیا،

    صدرمملکت نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا

    حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ عالم کفر سے حالیہ دورے میں معاہدہ کیا کہ تحریک لبیک کواب اس طرح معطل کرنا ہے کہ پہلے خوب لاشیں گرانی ہیں پھر ان کو اشتعال دلانا ہے تاکہ معطل کرنے کا بہانا مل سکے۔ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاکستان میں حقوق لبرل کے ہیں اقلیتوں کے ہیں بھیڑ بکریوں اور جانوروں کے ہیں اگر کوئی حق نہیں ہے تو مذہبی و دینی لوگوں کا نہیں ہے۔حافظ قرآن کا کوئی حق نہیں ہے قا ل اللہ اور قا ل رسو ل کہنے والوں کا کوئی حق نہیں ہے داڑھی اور بگڑی والوں کو مذہبی لبادے اور حلیے والوں کا کائی حق نہیں۔جہاں دل چاہا گولیوں سے بھون دیا جہاں چاہا شیلوں کی بھر مارکر دی جب چاہا دہشت گرد کہ کر جیلو ں میں ڈال دیا مذہبی ذہن وسوچ اور مذہبی لبادہ رکھنے والواگر اسی طرح ہم خاموش رہے تو سوچ لو یہ یہود نصاریٰ کے ایجنٹ کیا حال کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کا ئنات کی بد ترین مثال میلادشریف جلوس واپسی پر فائرنگ حافظ قرآن محمد اعظم شہید شہادت سے ایک گھنٹہ قبل چہرے کا نور اور ولولہ دیکھیں۔شہادت کے بعد مسکراتا ہوا چہرہ دیکھیں۔کفر کو اورانکے یاروں کو نہ یہ مشن پسند ہے نہ یہ چہرہ مبارک پسند ہے۔یہ پڑھے لکھے تھے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقوق سب کے ہیں مگر مزہبی لوگوں کے نہیں ہیں بلکہ حکومت کے نزدیک لبیک سے وابستہ کسی فرد کے حقوق نہیں ہیں۔

  • پولیوکےخاتمےکےقریب ہیں،دنیا پاکستان کا ساتھ دے:جرمنی میں وفاقی وزیر صحت کا پیغام

    پولیوکےخاتمےکےقریب ہیں،دنیا پاکستان کا ساتھ دے:جرمنی میں وفاقی وزیر صحت کا پیغام

    برلن:وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے قریب ہیں، دنیا پاکستان کا ساتھ دے، ہمارے درجنوں ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

    برلن میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ورلڈ ہلیتھ سمٹ میں پولیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومت نے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے، 27 سے زیادہ پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

    سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

    انہوں نے کہا کہ جامعہ الاظہر یونیورسٹی کے شیخ العرب مفتی پروفیسر ڈاکٹر طیب کا فتویٰ پاکستان اور مسلم دنیا کیلئے پیغام ہے کہ بچوں سے صحت کا حق چھنینا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، ہم پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں، دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہو۔عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر ترین اقدامات کو یقینی بنارہا ہے۔

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

    دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے جرمنی نے دو کروڑ 30 لاکھ یورو، سعودی عرب نے ایک کروڑ ڈالر اور بل گیٹس نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر، آسٹریلیا نے 4 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار ڈالر، فرانس نے 5 کروڑ یورو اور کوریا نے 32 لاکھ ڈالرز کا اعلان کیا۔

    سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکاحکم

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس،بڑے فیصلے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس،بڑے فیصلے

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کو اپنے قازقستان کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز بشمول شنگھائی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور حال ہی میں CICA کے سربراہی اجلاس میں اُن کی وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہانِ مملکت سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں زرعی اجناس، گیس، ریل، روڈ، انفراسٹرکچر و روابط اور توانائی راہداریوں پر گفتگو کے بعد یہ طے پایا کہ پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا جس میں گوادر اور کراچی بندرگاہوں سے وسط ایشیائی ریاستوں سے ریل، روڈ اور توانائی راہداریاں قائم کرنے کے حوالے سے اصولی فیصلے لیے جائیں گے۔

    مزید برآں وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں ان روابط کا ایک جامع لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کو پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی کی چوری، لائن لاسسز اور اِن نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گی۔ کابینہ کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)میں بجلی کی چوری، لائن لاسسز، بلزاور ریکوری کے حوالے سے اعدادو شمار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ خسارہ کرنے والے فیڈرز اور ان سے ریکوری کی راہ میں رکاوٹوں پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ ان مسائل کے سدّباب کے طریقہ کار و تجاویز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

    وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ڈسکوز میں انتہائی ضروری اسٹاف کی خالی آسامیوں کی جامع رپورٹ کابینہ کو پیش کرے اور اس بات پر زور دیا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف اور بین الاقوامی سطح پر رائج بیسٹ پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان کمپنیوں میں کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کی جائے اور ساتھ ساتھ اچھی شہرت کے حامل افسران کو اہم عہدوں پر لگایا جائے تاکہ ان کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہوسکے، خسارہ کم ہو اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ ایسے افسران کی نہ صرف پذیرائی کی جائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اِن کو اچھی کارکردگی پر انعامات سے بھی نوازا جائے۔

    صدرمملکت نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا

    وفاقی کابینہ نے لائن لاسسز کو کم کرنے کے لیے اسلام آباد میں جاری ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کے منصوبے کو ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دینے اور ساتھ ہی ٹرانسفارمرز پر ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم نے 7 فیصدلائن لاسسز کی اوسط کو غیر تسّلی بخش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر رائج لائن لاسسز کی شرح کے مطابق ان میں مرحلہ وار کمی کے جامع پلان اور بجلی کی تقسیمِ کار کمپنیوں میں اصلاحاتی اقدامات کی سفارشات مرتب کرنے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت و پیداوار سید نوید قمر، وزیر بجلی انجنئیر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، وزیر برائے ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام اور سیکرٹری پاور شامل ہوں گے۔ کمیٹی دو ہفتوں کے دوران مشاورت سے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے کابینہ کو پیش کرے گی۔

    ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،آرمی چیف

    وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر ملک بھر میں کم لاگت شمسی توانائی کو مہنگے درآمدی ایندھن کے متبادل کے طور پر استعمال کے فروغ کے اقدامات کی منظوری دی۔ ان اقدامات میں موجودہ بجلی گھروں کو مہنگے درآمدی ایندھن کی بجائے دن کے اوقاتِ کار میں شمسی توانائی سے چلانے،دیہی علاقوں میں 11 KV فیڈرز پر چھوٹے پیمانے کے مقامی نجی سرمایہ کاروں کو چھوٹے شمسی بجلی گھر لگانے کی اجازت اور حکومتی عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا شامل ہے۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 17 اکتوبر 2022 میں کیے گئے مندرجہ ذیل فیصلوں کی توثیق کی:

    1۔ مالی سال 2022-23 کے لیے Sustainable Development Goals Achievement Progamme کے لیے 17 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری۔

    2۔ حالیہ تباہ کن سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مقامی بیج کی ممکنہ قلت کے پیشِ نظر وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر کسانوں کو آئندہ گندم کی فصل کے لیے بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس کے لیے صوبے اور وفاقی حکومت 50 فیصد کی شراکت سے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے ECC نے NDMA کے لیے 3.2 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ، گندم کے بیج کی خریداری اور صوبوں کی طرف سے نشاندہی کیے گئے اضلاع میں تقسیم کی مَد میں، منظور کی، جس کی کابینہ نے توثیق کردی۔

    سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

    وفاقی حکومت نے آئندہ گندم کی فصل کی بوائی کے لیے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بیج کی خریداری NDMA کو سونپ دی جو آئندہ فصل کی بوائی سے پہلے اِس عمل کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

    3۔ وفاقی کابینہ نے حالیہ مردم شماری کے عمل کو کسی بھی صورت روکے بغیر جاری رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی قانون کا ترمیمی مسودہ منظور کرلیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی قانون کا ترمیمی مسودہ منظور کرلیا

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی ترمیمی مسودہ منظور کر لیا ہے۔ترامیم بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ ہوں گی۔ بل کی ترامیم فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے آرڈیننس بھیجنے کا فیصلہ کر ليا گيا ہے۔

    مجوزہ ترمیم کے مطابق کراچی کا میئر شہر کی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین ہو گا۔ اسی طرح حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے میئر ان شہروں کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمین ہوں گے۔ بل میں مزید ترامیم کر کے مسودہ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیے۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست منظور کرلی، کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

    سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جب کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز سیکرٹری وزارت داخلہ سے میٹنگ کی گئی، وزارت داخلہ سے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا تھا، وزارت داخلہ نے مطلع کیا کہ پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے۔

    ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،آرمی چیف

    الیکشن کمیشن کے مطابق تحریری طور پر بتایا گیا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک ریسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ کراچی کے اکثر پولنگ سٹیشنز یا تو حساس یا اننتہائی حساس ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فل الحال انتخابات ملتوی کردئیےجائیں۔

    قبل ازیں سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو 3 مراسلے بھی بھجوا چکی ہے جبکہ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے۔

  • کارساز کمپنیوں کے پاس صارفین کے217 ارب روپے ایڈوانس موجود ہونے کا انکشاف

    کارساز کمپنیوں کے پاس صارفین کے217 ارب روپے ایڈوانس موجود ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: کار ساز کمپنیوں کے پاس صارفین کے 217.6 ارب روپے ایڈوانس موجود ہونے اور جان بوجھ کر پروڈکشن کم کرکے لوگوں کو آٹھ آٹھ ماہ گاڑیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان سلیم مانڈوی والا، برجیس طاہر، وجیہہ قمر، سید غلام مصطفیٰ شاہ، نثار احمد چیمہ سمیت سیکرٹری انڈسٹریز امداداللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور دیگرنے شرکت کی۔

    چئیرمین پی اے سی نے استفسار کیا بتایا جائے کار ساز کمپنیوں کے پاس لوگوں کے کتنے پیسے ہیں۔
    ہنڈا کمپنی کے پاس 23 ارب روپے موجود ہیں

    سیکریٹری انڈسٹریز نے بریفنگ میں کہا کہ کار ساز کمپنیوں کے پاس 217.6 ارب سے زائد ایڈوانس کی رقم موجود ہے، ہنڈا کمپنی کے پاس 23 ارب روپے موجود ہیں، گاڑی کی خریداری کے وقت 20 فیصد ایڈوانس لیا جاتا ہے، ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے مینوفیکچررز کم کیپسٹی پر ہیں، ہماری تجویز ہے کہ کار مینوفیکچررز تین ماہ سے زائد کی بکنگ نہ کریں۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ ٹویوٹا کے پاس 111 ارب روپے گاڑیوں کے ایڈوانس کی مد میں موجود ہیں، باقی کمپنیوں نے تفصیلات شیئر نہیں کیں، اگر یہ 50 فیصد پر پلانٹ چلا رہے ہیں تو 50 فیصد تک امپورٹ کی اجازت دی جائے تو بہتری ہوسکتی ہے۔چئیرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا جب ہم نے کارساز کمپنیوں کو تفصیلات آڈیٹر جنرل کو دینے کی ہدایت کی تھی تو کیوں نہیں تفصیلات دی گئیں۔

    نور عالم خان کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے ایک خاتون نے مجھے کہا ہے کہ 13 ماہ سے پے منٹ کی ہوئی ہے مگر گاڑی نہیں دی گئی، کار مینوفیکچررز اپنے اکاؤنٹ بھر رہے ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، ہماری گزشتہ میٹنگ کے بعد کار مینوفیکچررز نے قیمتیں مزید بڑھا دی۔انہوں نے مزید کہا کہ کون سے قانون کے تحت مکمل پے منٹ کے باوجود آپ صارفین سے مزید پیسے مانگتے ہیں؟ مینوفیکچررز بیس فیصد کی بجائے سو فیصد پر بھی بکنگ کرتے رہے ہیں، ہر ایک کے لیے کیا چیئرمین پی اے سی کال کرے یا کوئی منسٹر کال کرے؟ اگرمینوفیکچررز ایسا کر رہے ہیں تو متعلقہ وزارتوں کو چاہیے گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت دی جائے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ کمپنیاں 100 فیصد کیپسٹی پر گاڑیاں نہیں بناتیں کیا یہ جان بوجھ کر عوام کو ذلیل کر رہی ہیں۔ رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ لوگ خوار ہوتے ہیں انہیں گاڑی نہیں ملتی، کار کمپنیوں نے کتنے صارفین کو ریفنڈ کیا ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ایڈوانس لے کر لوگوں کو آٹھ آٹھ ماہ بعد گاڑیاں مل رہی ہیں۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کار ساز کمپنیوں کو ہدایت دی کہ جس گاڑی کی مکمل ادائیگی ہو جائے اسے اوور چارج نہیں کیا جائے۔