Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • توقع ہےآج الیکشن کےبعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے:شیخ رشید

    توقع ہےآج الیکشن کےبعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے:شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ توقعی ہے آج الیکشن کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ توقع ہےآج الیکشن کےبعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے،عمران خان سےدرخواست ہےعوام توقع رکھتی ہے آر یا پارکرو، پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلا سکتی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو مرضی ویڈیو اور آڈیو لے آئیں عمران کوکچھ نہیں ہوگا، عمر کے اس حصے میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اوراللہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے، ہم عمران خان کے ساتھ اس کی سلامتی کے لیے کھڑے ہیں۔

    سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے کی عالمی سازش ہورہی ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ قومی سلامتی پر آپ کے کسی غیر ذمہ دارانہ اقدام پر قوم آپ کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب سے اسحاق ڈار آیا ہے ایک ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، محکموں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں، اور شہبازشریف فضل الرحمان سے دم کرا رہے ہیں جو دم پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ گینگ آف فائیو کی حکومت ہے، چوروں کی بارات کو عوام کی آنکھوں کے خون کا اندازہ نہیں، عوام آپ کے چونچلے دیکھ رہے ہیں، ان کو آج شام کو معلوم ہو جائے کہ ان کی سیاست آج ختم ہو گئی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ اتھارٹی وزیر اعظم کے پاس ہے لیکن ہلکی پھلکی موسیقی سے کام نہیں چلنا، اس ملک میں قانوں بک رہا ہے، جیل کا دروازہ کھولیں اور ان چوروں کو اندر کریں، مجھے پوری امید ہے سپریم کورٹ 22 کروڑ لوگوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

  • سات دن میں لال حویلی خالی کریں ورنہ بیدخل کردیا جائیگاشیخ رشید کو نوٹس جاری

    سات دن میں لال حویلی خالی کریں ورنہ بیدخل کردیا جائیگاشیخ رشید کو نوٹس جاری

    راولپنڈی:سات دن میں لال حویلی خالی کریں ورنہ بیدخل کردیاجائیگا، شیخ رشیدکو نوٹس جاری.یہ نوٹس متروکہ وقف املاک راولپنڈی کےڈپٹی ایڈمنسٹریٹرآصف خان کی طرف سےجاری کیاگیاہے،بیدخلی کےاس نوٹس میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کیجانب سےشیخ رشید اور ان کےبھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

     

     

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔خط میں 7 اراضی یونٹس خالی کرانےکے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔

     

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

     

     

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان کو ہٹا دیا گیا۔

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی آصف خان کو ہیڈ آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی تنویر خان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کو چند روز میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس کیس کا فیصلہ سنانا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور آفتاب درانی کے شیخ رشید سے قریبی تعلقات ہیں۔اس حوالے سے آفتاب درانی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی آصف خان کے تبادلے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم عدالت نے ان کی درخواست خارج کر دی تھی۔

    متروکہ وقف املاک میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کے کیس کی متعدد سماعتیں ہوئی ہیں۔شیخ رشید کے مستند دستاویزات پیش نہ کیے جانے پر زیرِ قبضہ اراضی پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق نے گزشتہ روز عدالت سے ایک بار پھر رجوع کیا تھا۔

  • برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

    لندن:برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ ملک میں متعدد ٹیکسوں اضافہ ہوگا اور اخراجات کے حوالے سے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، جس کے باعث وزیراعظم لزٹرس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیرخزانہ نے اس بات کا اظہار وزیر اعظم لز ٹرس کی طرف سے مزید ردو بدل کا اشارہ دیتے ہوئے کی ہے جہاں صرف ایک ماہ کی مدت کے دوران ان کو اپنی عہدے کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل درپیش ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے ملک کو درپیش صورت حال کا فوری اندازہ لگانے کے لیے ٹی وی اور ریڈیو اسٹوڈیوز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چند مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جبکہ اسی دوران انہوں نے قومی خزانے کے سابق چانسلر کواسی کوارٹینگ اور موجودہ وزیر اعظم لز ٹرس کے فیصلوں پر تنقید کرتے کہا کہ انہوں نے چند غلطیاں کی ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ اور لوگ جو چیز چاہتے ہیں اور ملک کو جس کی ضرورت ہے وہ استحکام ہے اور کوئی بھی چانسلر مارکیٹوں پر کنٹرول نہیں کر سکتا مگر میں جو کر سکتا ہوں اس سے یہ ظاہر ہے کہ ہم اپنے ٹیکس اور اخراجات کے منصوبوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے اخراجات اور ٹیکس دونوں پر کچھ مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملک کو درپیش معاشی مسائل کے پیش نظر وزیر اعظم لز ٹرس نے اب زیادہ منافع کمانے والوں کے لیے ٹیکس کم کرنے جیسے منصوبے ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار پر محصول بڑھے گا لہٰذا محصول کو موجودہ سطح پر رکھنے کی تجویز ترک کر دی گئی ہے۔

  • کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں

    کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں

    کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کورنگی کی رہائشی خاتون انتقال کرگئی، جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی سے ایک ہلاکت اور 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری سے انتقال کرنے والی خاتون کا تعلق ضلع کورنگی سے ہے ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع کورنگی میں سب سے زیادہ 71 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں 44، ضلع وسطی میں 48، ضلع جنوبی میں 11، ضلع ملیر میں 29، ضلع غربی میں 10 اور ضلع کیماڑی میں 9 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

    کراچی میں رواں ماہ اب تک 3683 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے جبکہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار 163 تک پہنچ گئی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 55، جامشورو میں ایک، مٹیاری میں ایک، ٹھٹھہ میں 2، سجاول میں 2، تھرپارکر سے 3، میرپورخاص میں 16، عمر کوٹ میں 14، قمبر شہداد کوٹ 2، لاڑکانہ ایک، سکھر سے 3، نوشہرو فیروز سے 2 اور شہید بے نظیر آباد میں ڈینگی وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک 4 ہزار 918 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال 15 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔

  • حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتار

    حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتار

    حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی:معصوم شہریوں سےفراڈ کرنےوالا بین الصوبائی گروپ کے3کارندے گرفتارکرلیے گئےہیں،اس حوالےسے یس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے SHO سٹی انسپیکٹر عمران رشید شیخ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی گئی ہے،

    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے حیدرآباد پولیس کو شہریوں کی جانب سے موبائل اییپلیکیشن JAZZ CASH کے ذریعے دھوکہ دہی کی متعدد شکایات موصول ہورہی تھی جس میں نامعلوم ملزمان معصوم شہریوں کو اپنی جعلسازی کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے با آسانی لوٹ لیتے ہیں چند روز قبل ایسی ہی ایک شکایت تھانہ سٹی پولیس کو ایک شہری کی جانب سے موصول ہوئی جس نے بتایا کہ اسے نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس نے اپنا تعارف سب انسپیکٹر امجد تھانہ سٹی سے ظاہر کیا اور بتایا کہ اس کا بھتیجا ریپ کیس میں انکی زیر حراست ہے لہٰذا آپ کی بہت بدنامی ہونے والی ہے اور میڈیا کو بھی اس کی خبر ہوچکی ہے تو آپ 20 لاکھ روپے کا انتظام کریں تاکہ کسی بھی قانونی کاروائی کے بغیر آپکی عزت بچائی جاسکے جو فریادی نے اپنی عزت بچانے کی خاطر کہیں نہ کہیں سے رقم کا انتظام کرلیا اور پھر سب انسپکٹر امجد سے رابطہ کیا جس نے انہیں یہ رقم JAZZ CASH کے ذریعے ٹرانسفر کرنے کا کہا جو مختلف حصوں میں فریادی نے رقوم فراڈیے کو ٹرانسفر کردی

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    بعدازاں بھتیجے کے گھر آنے اور ایسے وقوعہ سے لاعلمی ظاہر کرنے پر فریادی کو معلوم ہوا کہ میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے جس کے بعد فریادی نے SHO تھانہ سٹی انسپیکٹر عمران رشید شیخ سے رابطہ کیا اور سارا احوال بتایا تو ظاہر ہوا کہ سب انسپکٹر امجد نامی کوئی شخص تھانہ سٹی پر تعینات ہی نہیں ہے جسکے بعد SHO تھانہ سٹی نے ایسا کیس فریادی کی فریاد پر تھانہ سٹی میں داخل کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ فراڈ کے اس کیس کی تفتیش شروع کردی

    اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر صاحبہ نے پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد پولیس نے انتہائی کامیابی کے ساتھ تمام تر ذرائع، ٹیکنیکل سہولیات کی مدد سے بین الصوبائی فراڈیے گروپ کو ٹریس کرلیا جس کے دو سرگرم کارندوں بنام وسیم بھٹی اور اصغر کو گرفتار کیا جبکہ اس گروپ کے اہم اور مرکزی ملزم منظور احمد جوکہ صوبہ پنجاب لاہور کا رہائشی اور سرکاری ملازم ہے اسکو لیاقت آباد لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    بین الصوبائی گرفتار فراڈیے گروپ کے کارندوں نے اپنے ابتدائی بیان میں معصوم شہریوں کو مختلف طریقوں سے اپنی جعلسازی میں لاکر رقوم بٹورنے کا اعتراف کیا ہے

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ مزکورہ گینگ بہت بڑا ہے اس گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے جبکہ فریادی سے فراڈ کرکے لوٹی ہوئی رقم جلد ریکور کی جائیگی

  • سندھ پولیس کی کارکردگی بہترکرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے:آئی جی سندھ

    سندھ پولیس کی کارکردگی بہترکرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے:آئی جی سندھ

    کراچی :سندھ پولیس کی کارکردگی بہترکرنے کےلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے: اطلاعات کے مطابق کراچی میں ٹریفک چالان کرنے والے پولیس افسران، موبائل افسران کیلئے800 کیمرے آگئے

    اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہناتھا کہ سندھ پولیس کو جدید وسائل سے لیس کرنے کا منصوبہ تیار کای ، ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ پرویز چانڈیو کی نگرانی میں بین الاقوامی طرز کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت ڈیٹا سمز کے ساتھ جدید کیمرے ہر وقت کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے۔

    ڈی آئی جی پرویز چانڈیو کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کےچالان کرنے والےافسران کو 456 کیمرے دیئےجا رہے ہیں، کیمرے دوران ڈیوٹی ٹریفک اورپولیس افسرکی یونیفارم کےساتھ شولڈرزپرہوں گے ،پولیس آفیسرکی دوران ڈیوٹی تمام مصروفیات کنٹرول رومزمیں براہ راست ہونگی

    ان کا کہنا تھا کہ باڈی وارن کیمروں کامین کنٹرول روم سینٹرل پولیس آفس کےکمانڈاینڈکنٹرول سینٹرمیں قائم کیے گئے ہیں جہاں ہرافسراپنی 8 گھنٹےکی ڈیوٹی میں باڈی وارن کیمرہ یونیفارم کےساتھ منسلک رکھےگا،

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی افسر کیمرہ بند نہیں کر سکے گا،کوئی پولیس افسر کیمرے میں ریکارڈ ویڈیوز اور آڈیوز ڈیلیٹ نہیں کرسکے گا ،ڈیوٹی ختم ہونےپرپولیس آفیسر کیمرہ ڈاکنگ اسٹیشن کے خانے میں لاک کرسکے گا،کیمرہ جمع ہوتےہی تمام ویڈیوزخودکارنظام کےتحت ڈاکنگ اسٹیشن میں ڈاؤن لوڈہوجائیں گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ڈاکنگ اسٹیشن سے تمام میموری خودکار نظام کے تحت کنٹرول روم میں منتقل ہو جائے

    ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھوکا کہنا ہےکہ ضمنی الیکشن کی سکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    کراچی میں ضمنی الیکشن سے متعلق میڈیا بریفنگ میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ رینجرز، اسپیشل برانچ اور دیگر ادارے بھی ساتھ ہوں گے، 513 پولنگ اسٹیشنز 333 بلڈنگز میں بنائے جائیں گے۔

    کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ پولیس کی نفری کی کل تعداد7 ہزار 595 ہے، افسر سمیت دس جوان ایک پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گے، ہر پولنگ اسٹیشن کو حساس اور انتہائی حساس سمجھ کر پلان بنایا ہے، کیو آر ایف اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھی ایک افسر کے ماتحت کام کریں گے، عام انتخابات سے ہٹ کر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد ہوگی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    انہوں نے بتایا کہ ضلع ملیر میں تین پولنگ اسٹیشنز پر ایک کیو آر ایف ٹیم ہوگی، مجموعی طور پر 170 موبائلیں اور 85 ٹیمیں کیو آر ایف کی تعینات ہوں گی، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں، تمام نفری کو انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق تفصیلی بریف کیا ہے، امید ہےکہ انتخابی عمل خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچےگا۔

  • اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    دوحہ:پاکستان کو شکست دے کر مصر اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کا چیمپئن بن گیا۔اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوا، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا۔

    میچ کا فیصلہ پنالٹ ککس پر ہوا، جس میں مصر نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اس سے قبل دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے برازیل کو شکست دے دی تھی ۔پاکستان اور برازیل کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہ کرسکیں جس پر مقابلہ پنالٹی ککس تک پہنچا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 1-3 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان کا فائنل میں مصر سے مقابلہ ہوگا اور کچھ دیر میں یہ میچ کھیلا جائے گا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تنزانیہ کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6سے شکست دی تھی ۔ ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تاہم پاکستان ٹیم کو ازبکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کو 2-0 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 ءسے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ 2014 ءمیں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    سہلٹ:بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    سری لنکا کی بیٹنگ لائن اہم ترین میچ میں مکمل ناکام ہوگئی اور ابتدائی چھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔سری لنکن ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 65 رنزبناسکی اور بھارت کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔

    سری لنکا کی طرف سے انوکا رانا ویرا سب سے زیادہ 18 اور اوشادی 13 رنز بناکر نمایاں رہیں، بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 3، راجیشوری اور سنہا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارت نے 8.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا نے 25 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے 6 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    لاہور:ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ھوا. صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید محمد ظاہر شاہ، نائب صدور پی ایچ ایف محمد سعید خان، میجر جنرل طارق حلیم سوری، امجد پرویز ستی سمیت صوبائی سیکرٹریز پی ایچ ایف لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر (پنجاب)، ہدائت اللہ (کے پی کے)، اکبر علی قائم خانی (سندھ)، سید امین مروت (بلوچستان)، ڈیپارٹمنٹل نمائندہ رانا نزاکت علی (پاکستان ایئر فورس) اور نامزد ٹیکنو کریٹ ممبران اولمپین حنیف خان ، اولمپین ناصر علی، پی ایچ ایف لیگل ونگ کے سربراہ بیرسٹر میاں علی اشفاق و سپیشل آڈیٹر سید محمد راشد شاہ نے شرکت کی.

     

    اجلاس میں سابقہ اجلاس کی توثیق سمیت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے منصوبہ جات ، انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹس، اخراجات اور آئیندہ ایونٹس میں قومی ٹیموں کی شرکت جیسے معاملات کو زیر بحث لایا گیا. نیز موجودہ و سابق انکوائریز، ڈسپلن کے معاملات اور سابق کوچز مینجرز کی کارکردگی، ٹیموں کی سابقہ پرفارمنس سے متعلقہ امور زیربحث لائے گئے.جبکہ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں. لیگل ایڈ ونگ کی سربراہی بیرسٹر میاں علی اشفاق کریں گے.

    سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ ممبران کو مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی اور ماضی میں بڑے ایونٹ میں رسائی نہ ہونے کی وجوہات اور سابقہ ٹیم منیجمنٹ کی پرفارمنس پر بھی تفصیلی بات ہوئی.اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی. سابقہ ادوار کے فنانشنل و دیگر امور پر لیگل ونگ قانونی کاروائی کرے گا. پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹیو ممبران نے پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.

  • ذیابطیس کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے’’ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان‘‘ قائم

    ذیابطیس کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے’’ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان‘‘ قائم

    اسلام آباد:قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد ذیابطیس کے مریضوں کا قومی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور مرض کی روک تھام کیلئے ’’ڈائبٹیز رجسٹری آف پاکستان‘‘ کا انتظام باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔اس بات کا انکشاف انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈیریشن مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقا کے صدر پروفیسر عبدالباسط نے ہفتہ کے روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل ڈائبٹیز فٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے مینا ریجن پریذیڈنٹ پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے وفاقی وزارت صحت کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ذیابطیس رجسٹری آف پاکستان کا انتظام باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے تاکہ ٹائپ ون اور ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں کا ملک بھر سے ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل عامر اکرام کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ NIH نے باضابطہ طور پر بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈو کرائنولوجی سے ذیابطیس رجسٹری آف پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

    نیشنل ایسوسی ایشن آف ذیابطیس ایجوکیٹرز آف پاکستان نے بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈو کرائنالوجی، انٹرنیشنل ڈائیبیٹس فیڈریشن، ڈائبیٹک فٹ انٹرنیشنل اور دیگر کے اشتراک سے ’NADEP Footcon 2022 کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر شہروں کے ماہرین صحت بھی شرکت کر رہے ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط نے مزید کہا کہ ذیابطیس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال تقریباً 4 لاکھ افراد کی ٹانگیں کاٹ دی جاتی ہیں کیونکہ اس مرض میں پاؤں کا زخم ہونا ایک بنیادی پیچیدگی ہے، پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ ذیابطیس کے مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر لوگ پاؤں یا ٹانگیں کٹنے کے 5 سال کے اندر ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 75 سے 80 فیصد لوگوں کے پاؤں اور ٹانگیں کٹنے سے بچانے کیلئے پورے ملک میں ڈائبیٹک فٹ کلینک قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ ذیابطیس ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور ابھی سے حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو اگلے 10 سالوں میں پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہوکر 6 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بقائی انسٹیٹیوٹ نے ملک بھر میں 118 فٹ کلینکس قائم کئے ہیں، جہاں ذیابطیس کے مرض سے پیدا ہونے پیچیدگیوں کو روکنے کیلئے مدد مل رہی ہے اور ان کلینکس کے نتیجے میں ذیابطیس کے مریضوں کے پاؤں کٹنے کی شرح میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی اور پاکستان میڈیکل کمیشن صدر پروفیسر نوشاد شیخ نے خطاب میں ذیابطیس کو پاکستان کیلئے آنے والے وقتوں میں صحت کا سب بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ فوری تدارک کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو 2032ء تک ملک میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں آگہی اور حفاظتی انتظامات ہی وہ بنیادی طریقہ کار ہیں جن کے ذریعے اس وبائی مرض سے ملک کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے میڈیکل انسٹیٹیوٹس خاص طور پر میڈیکل یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ طبی تحقیق کو فروغ دیں۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد میاں نے کہا کہ ملک میں ذیابطیس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ فٹ مینجمنٹ پر کام کیا جائے اور فٹ کیئر کلینکس بنائے جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت ملک بھر میں 118 کلینکس قائم کرچکے ہیں، اگلے سال ان کلینکس کی تعداد کو بڑھاکر 300 تک لے جائیں گے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ملک بھر میں 3 ہزار فٹ کیئر کلینکس قائم ہوں تاکہ لوگوں کے پاؤں کٹنے سے بچا سکیں، بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی محفوظ کیا جا سکے۔

    نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبیٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر سیف الحق نے کہا کہ پرائمری سطح پر جب تک ڈائبٹیز کیلئے کام نہیں ہوگا تب تک اسے روک نہیں سکتے۔