Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنسی زیادتی کیس میں گرفتار

    نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنسی زیادتی کیس میں گرفتار

    کھٹمنڈو: کھٹمنڈو پولیس نے نیپالی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچھانے کو نابالغ کے ساتھ جنسی کرنے کے الزام گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سندیپ کو جمعرات کے روز کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے گرفتار کر کیا۔

     

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر نے جمعرات کی علی الصبح ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ "اپنے آپ کو نیپال اتھارٹی کے حوالے کرنے کے عہد کے مطابق وہ صبح 10:00 بجے قطر ایئرویز کے ذرئعے کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر رہے ہیں۔”25 سالہ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے استغاثہ اور الزامات کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے کرنے کا اعلان کیا۔

    پچھلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوا اوراگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے:خبرآگئی

    انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ انصاف ملے گا اور اپنے پیارے ملک کا نام اور شہرت بنانے کے لیے جلد کرکٹ گراؤنڈ میں واپسی کریں گے اور میں جلد ٹرائل کے لیے دعا گو ہوں۔ وہ تحقیقات کے تمام مراحل میں مکمل تعاون کرنے اور قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے عدلت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کی اپیل کردی

    قابل ذکر ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ 21 اگست کو لامیچھانے اسے کھٹمنڈو اور بھکتا پور کے مختلف مقامات لے گئے اور کھٹمنڈو کے سینامنگل کے ایک ہوٹل میں اسی رات ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ نے نیپال کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایک 17 سالہ نابالغ کی جنسی زیادتی کے معاملے میں اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا ہے۔ گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد پولیس نے پہلے ہی سندیپ لامیچھا کی گرفتاری مہم شروع کردی۔

    بھارتی پولیس اہلکاروں کا مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد

  • انجیلینا جولی کا سابق شوہربریڈ پٹ پر تشدد کا الزام:بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، انجیلینا جولی

    انجیلینا جولی کا سابق شوہربریڈ پٹ پر تشدد کا الزام:بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، انجیلینا جولی

    نیویارک :ہالی ووڈؑ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ پر اپنے اور بچوں پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلینا جولی اور ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ کے درمیان فرانس میں ان کی مشترکہ جائیداد کی ملکیت پر عدالتی جنگ جاری ہے۔

    انجیلینا جولی نے عدالت میں ایسی دستاوزیات جمع کرائی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ بریڈ پٹ نے انہیں اور ان کے بچوں کو اس تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کیخلاف میں مقدمہ درج:ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

    ہالی ووڈ اداکارہ نےعدالت کے روبرو دعویٰ کیا ہےکہ 2016 میں ایک فضائی سفرکے دوران بریڈ پٹ خاصے جارحانہ تھے،ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے وہ اپنے ایک بچےکو برا بھلا کہہ رہے تھے۔ پرواز کےدوران انجیلینا جولی نے بریڈ پٹ سے استفسار کیا تو بریڈ پٹ نے جولی پر بچوں کی بے جا حمایت کا الزام لگایا۔

    بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا ، بریڈ پٹ جولی کو زبردستی باتھ روم تک لے گئے اور ان پر چلانا شروع کر دیا۔ انہوں نے جولی کو سر اور کندھوں سے پکڑ کر جھنجھوڑا اور پھر باتھ روم کی دیوار کی جانب دھکا دے دیا۔

     

    اسی دوران انجیلینا جولی کے بیٹے نے اپنی ماں کی حمایت کی تو بریڈ پٹ اس پر بھی آگ بگولہ ہوگئے۔ بریڈ پٹ بچے پر جھپٹے تو انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو روکنے کے لئے پکڑنے کی کوشش کی۔ اسی دوران انجیلینا جولی کی کمر اور کہنی پر زخم آئے۔ جھگڑے کے دوران بریڈ پٹ نے ایک بچے کا گلا دبایا جب کہ دوسرے کو تھپڑ رسید کئے۔

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں

    اس واقعے کے اگلے روز انجیلینا جولی نے ایف بی آئی کو بھی بتایا تھا لیکن دونوں فریقوں نے قانونی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 10 سال ساتھ رہنے کے بعد 2014 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی۔ 2016 میں انجیلینا جولی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • پنجاب میں 12 ہزارگندے انڈے:فوڈ اتھارٹی نے اپنا کام کردکھایا

    پنجاب میں 12 ہزارگندے انڈے:فوڈ اتھارٹی نے اپنا کام کردکھایا

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب گوشت کے بعد گندے انڈوں کو شکنجے میں لینا شروع کردیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 13 ہزار انڈے برآمد کرلیے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 12 ہزار گندے انڈے و دیگر ناقص اشیاء تلف کردیں

    ذرائع کے مطابق پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے گندے انڈوں اور خراب اشیاء کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کولڈ اسٹوریج سے 12 ہزار 960 گندے انڈے، 900 کلو غیر میعاری دودھ اور 600 کلو خراب پھل برآمد کرکے مؤقع پر تلف کردئیے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیکری مصنوعات میں استعمال ہونے والے ایگ پاؤڈر کی تیاری کے لیے گندے انڈوں کو اسٹور کیا جاتا ہے، گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پر ہیچریوں اور پولڑی فارمز سے خرید کر اسٹور کیے گئے تھے۔
    مدثر ریاض ملک نے کہا کہ نجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے اور ان انڈوں کو جہاں اسٹور کیا گیا تھا اس کولڈ اسٹور میں حشرات کی بھرمار، غیر معیاری اسٹوریج اور بدبو دار ماحول پایا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی کیوں کہ زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں صحت دشمن عناصر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام کولڈ اسٹورز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے، ناقص اور غیر معیاری اشیاء رکھنے والے اسٹورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایئں گے۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • اسلام آباد میں پولیس نے سات بڑے نامی گرامی ملزمان پکڑلیے

    اسلام آباد میں پولیس نے سات بڑے نامی گرامی ملزمان پکڑلیے

    اسلام آباد:گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث سات ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    پچھلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوا اوراگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے:خبرآگئی

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیا ت فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث سات ملزمان گرفتارکر لیے گئے،

    ملزمان کے قبضہ سے چرس اور اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ آبپا رہ پولیس نے ملزم فلک نا ز کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، لو ہی بھیر پولیس نے ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1120گر ام چرس برآمد کرلی،،

    میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

    گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے پانچ مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ” پکار – 15 ” پر فوراً اطلا ع دیں۔

    ’عمران خان کوسخت جواب دینےپرباتھ روم میں بندکیا گیا:بشیرمیمن نےتصدیق کردی

  • بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    پشاور:علی امین نے کہا ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور اغوا کار گروہ بچوں کے اعضاء فروخت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گروہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں، اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں، بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے مزید کہا کہ شہری اپنے گلی محلوں میں بچوں پر اور اغوا کاروں پر نظر رکھیں، گلی محلوں میں غیر متعلقہ اور مشکو ک افراد کو معلومات کے بعد پولیس کے حوالے کریں

    جبکہ دوسری طرف پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 732 وارداتیں ہوئیں اور 678 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 57 بچے ابھی تک بازیاب نہیں کرائے جاسکے۔

    پولیس میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 101 مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرمیں اغوا 96بچوں میں سے75بازیاب کرائے گئے اور 23 کی تلاش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے مطابق اغواکیے گئے متعدد بچے مل گئے ہیں، سوشل میڈیا پربچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

  • لاہور: اشتہاری ڈاکو گرفتار،لاکھوں روپےنقدی برآمد

    لاہور: اشتہاری ڈاکو گرفتار،لاکھوں روپےنقدی برآمد

    لاہور:انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نےAکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو گرفتارکر لیے، لاکھوں روپے نقدی برآمداطلاعات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو گرفتارکر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیںاشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 03 اشتہاری ڈاکو عمار ، بلال ریحان اور احمد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان سے 10لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی 25 مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں

    ملزمان اپنے طریقہ واردات میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر شیرا کوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

    پچھلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوا اوراگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے:خبرآگئی

  • ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہوگئی:آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز    ایسوسی ایشن کاملک بھرمیں فیکڑیاں بندکرنےکافیصلہ

    ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہوگئی:آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کاملک بھرمیں فیکڑیاں بندکرنےکافیصلہ

    اسلام آباد:آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں فیکڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو بند کر دیا جائے گا، 1600 ٹیکسٹائل انڈسٹریز پہلے ہی بند ہو چکی ہیں۔اپٹما نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی بندش سے 50 لاکھ ملازمین فارغ جبکہ 3 کروڑ افراد متاثر ہوں گے۔

    عمران خان کوسخت جواب دینےپرباتھ روم میں بندکیا گیا:بشیرمیمن نےتصدیق کردی

    ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے توانائی کے مسابقتی نرخ واپس لے لئے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، ملکی معیشت کے لیے برآمدات کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے، ملکی معیشت کو گرداب سے نکالنے کا واحد حل برآمدات کو بڑھانا ہے۔

    اپٹما نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس فراہم کرے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وفد کل اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا۔

    صدر عارف علوی نے ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

    ایپٹما کے وفد کی قیادت سینئر رہنما گوہر اعجاز کریں گے، ملاقات میں بجلی کے ٹیرف کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافے کی تفصیلات پر بات چیت ہو گی۔

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں

    سینئر رہنما ایپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت نے صنعت کاروں کی بات نہ سنی تو ہڑتال مجبوری ہو گی اور بجلی کی موجودہ قیمتوں کے ساتھ برآمدی شعبہ بری طرح متاثر ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی موجودہ قیمت سے پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے برآمدی آرڈر پورے کرنا مشکل ہیں۔

    شہر کی تمام ٹیکسٹائل تنظیموں نے بجلی گیس و دیگر مسائل کو ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے کرونا سے بڑا خطرہ قرار دیا یہ بات محمد امجد خواجہ سینئر وائس چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن (نارتھ زون) نے آج ایسو سی ایشن کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جس میں ڈاکٹر خرم طارق صد ر چیمبر FCCI، عارف احسان ملک APBUMA،وحید خالق رامے پاور لومزاونرز ایسوسی ایشن، رانا عبد الغفور ایمبرائیڈری ایسو سی ایشن، چوہدری محمد نواز پاور لُو م ایسو سی ایشن، شیخ قیصر شمس گچھا چیئرمینPYMA، شکیل انصاری سائزنگ ایسو سی ایشن، حافظ محمد اصغرAPTPMA، ِِ ِِِِِ ِِِاعجازکھوکھرسابق چیئرمینPRGMEA ، مبشر نصیر بٹ سنٹرل چیئرمینPRGMEA ، وسیم احمد خان زونل چیئرمینPRGMEA ، چوہدری سلامت علی گروپ لیڈر پی ایچ ایم اے، سید ضیاء علمدار سابق صدر چیمبر، میاں فرخ اقبال سابق سینئر وائس چیئرمین پی ایچ ایم اے، حاضر خان، رانا الطاف احمد، شاہین تبسم، فرخ زمان، ادریس پنسوتا، و دیگر صنعتکاروں نے بھی شرکت کی۔

    محمد امجد خواجہ سینئر وائس چیئرمین نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مسابقتی ممالک جیسی مساوی سہو لتیں دینا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی نرخوں پر بجلی اور گیس کی پالیسی اقدام کو جاری رکھنا ضروری ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو نہ صرف انڈسٹری بند ہوجائے گی بلکہ لاکھوں مزدور بھی بے روزگار ہوجائینگے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہوسکتی ہے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بارش اور سیلاب سے ہماری کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے ہمسایہ ممالک سے یارن کی نہ صرف امپورٹ کی اجازت دی جائے بلکہ اس پر تمام ڈیوٹی ٹیکسt Exempکئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے تاکہ IMFکے Dictationسے بچا جاسکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے رُکے ہوئے تمام ریفنڈز فوری طور پر ادا کئے جائیں۔

    ڈاکٹر خرم طارق صدر FCCIنے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی Subsidyنہیں مانگ رہے بلکہ ہمیں بجلی اصل قیمت پر مہیا کی جائے تاکہ ہم Regionمیں مقابلے کی سکت رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ Line Lossesاور ریکوری نہ ہونے کا سارا بوجھ ہماری انڈسٹری پر ڈال دیا جاتا ہے۔ جس سے انڈسٹری کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور سارا بوجھ ہماری انڈسٹری برداشت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا پرانا ٹیرف بحال نہ کیا تو 15اکتوبر سے ہم احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔

    عارف احسان ملک سابق چیئرمین APBUMAنے کہا کہ حکومت کو ہمارے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام مسائل جلد حل کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ ہم ملکی ایکسپورٹ کو بڑھا کر ڈوبتی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر زکو اعتماد میں لیا جائے۔

    وحید خالق رامے چیئرمین پاور لومزاونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہماری انڈسٹری بھی بندش کے قریب ہے اگر موجودہ حکومت نے بجلی کے نرخوں کو کم نہ کیا تو نہ صرف مزدور بلکہ مالکان بھی سڑکوں پر ہونگے۔
    چوہدری سلامت علی گروپ لیڈرپی ایچ ایم اے نے کہا کہ حکومت کو ان تمام مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گااور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتما د میں لے کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نہ صرف ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے کا ذریعہ ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بروقت فیصلے نہ کئے تو ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی اور واپسی کا راستہ مشکل ہوجائے گا۔

  • ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں:قائمہ کمیٹی

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں:قائمہ کمیٹی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کمیٹی میں مسلسل عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی کمیٹی میں مسلسل عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب سے سعد رفیق وزیر بنے ہیں کمیٹی میں نہیں آئے ہیں جب بھی ان سے کمیٹی کے لیے وقت لیتے ہیں وہ کمیٹی موخر کرنے کا کہتے ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا چیئرمین معین وٹو کی زیرصدارت وزارت ریلوے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا، سی ای او ریلوے فرخ تیمور و دیگر حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی میں ریلوے ٹرین ٹریک پانی میں بہہ جانے کا معاملہ زیر غور آیا۔ ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سیلاب کے باعث سندھ میں بے تحاشہ نقصان ہوا، بلوچستان کا بہت سا پانی سندھ میں داخل ہوتا ہے۔

    کمیٹی ممبر پیر افضل شاہ نے کہا کہ سیلابوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام تباہ ہوا، ہماری تیاری نہیں تھی جس سے ہمارے ریلوے ٹریک برباد ہوئے، ہمیں اگلے سال اور آئندہ سو سال کی تیاری کرنی چاہیے۔چیئرمین کمیٹی معین وٹو نے کہا کہ بارش کے باعث ریلوے ٹریکس ڈوبنے کی بہت شکایت ملی ہیں لوگوں کو آنے جانے میں بہت سے مسائل تھے، ریلوے پہلے سے خسارہ میں ہے۔

    ممبر کمیٹی پیر فضل علی شاہ نے کہا کہ آفات مستقبل میں بھی آسکتی ہیں، اس پر حکمت عملی بنانی ہوگی، موئن جودڑو والی حکمت عملی اپنانی ہوگی، شہر ڈوبا ہوا ہے موئن جودڑو خالی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تین سال قبل صوبوں کے سیکرٹری اور آرمی کے لوگ چین گئے تھے، چین میں ہرتین سو کلومیٹر کے بعد ڈان اسٹریم پر جھیلیں بنائی ہوئی ہیں، سیلاب کا پانی ان جھیلوں میں جمع ہوتا ہے اور سیلاب کا زور ٹوٹ جاتا ہے، چین نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو فیصلہ ایک بار ہوجائے تو واپس نہیں ہوتے ہیں۔

    ممبر کمیٹی علی پرویز ملک نے کہا کہ سیلابی آفت پر ہم نے مدد کا وہ جزبہ نہیں دیکھا جو پہلے ہوتا تھا۔ اوکاڑہ حبیب آباد میں ریلوے اسٹیشن پر جھیل موجود ہے، اس جھیل میں مقامی آبادی کے سیوریج کا پانی آتا ہے، اس سے ریلوے کی سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے، حبیب آباد کا پونڈ ایریا کیا ریلوے کے پاس موجود ہے؟ شہروں کا اپنا کوئی سیوریج نظام نہیں۔

    ریلوے حکام نے بتایا کہ حبیب آباد والے اپنا پانی الگ کر رہے ہیں، ریلوے پانڈ خالی ہوجائے گا، جس پر علی پرویز ملک نے کہا کہ ریلوے اس پر خط لکھیں ہم معاونت کریں گے۔ممبر کمیٹی رمیش لال نے کہا کہ منسٹر صاحب کو بھی ریلوے کمیٹی میں آنا چاہیے، وزیر اعظم تک پیغام پہنچائیں۔ ممبر کمیٹی علی ملک نے کہا کہ منسٹر صاحب کی بطور ممبر بھی کمیٹی میں حاضری اچھی نہیں تھی۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس کی جو تاریخ دیتے ہیں وزیر ریلوے وہ مانتے نہیں ہیں، گذشتہ میٹنگز بھی منسٹر ریلوے کے سندھ ہونے کی بنا پر ملتوی کی تھی، وزیر ریلوے آخری بار کس کمیٹی میٹنگ میں آئے تھے یاد نہیں۔

    چیئرمین ریلوے ظفرزمان نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں سیلاب سے ایسے نقصانات نہیں دیکھے تھے، محکمہ ریلوے کو روزانہ 16 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے، بارش سے متاثرہ ٹریک کو 4 انچ اوپر اٹھا کر بحال کیا ہے ترکی نے وعدہ کیا ہے کہ ٹریک بحالی پر ٹرین بھیج رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ہمیں 20 ستمبر تک دالبندین والا ٹریک بحال کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ بلوچستان میں متاثرہ پل کے لیے این ایل سی کی مدد لی ہے۔ جیکب آباد سے ڈیرہ الہ یار تک پانی ہی پانی تھا، اس پر کام جاری ہے۔

    ممبر کمیٹی حامد حمید نے کہا کہ منسٹر صاحب سے کہیں وہ آجایا کریں ہم کچھ بھی نہیں کہیں گے، سیلاب سے پہلے بھی ایسا ہی تھا اور اب بھی یہی صورت حال ہے، خواجہ سعد رفیق نے ڈیڑھ سال تو ہم نے چار سال جیل کاٹی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سعد رفیق جب وزیر نہیں تھے تب بھی یہی تاثر تھا کہ ریلوے کے لیے سعد رفیق نے ہی کام کیا ہے۔

  • میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

    میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

    اسلام آباد: ملک بھر میں نجی اور سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

    پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوگا، ایم ڈی کیٹ کا امتحان چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہوگا۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سےصورت حال بگڑ رہی ہے،کچھ کیا جائے:پاکستان 

    اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بلوچستان ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سروسز پنجاب، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوا، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سندھ اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی ہوگا۔

    پی ایم سی کا کہنا ہےکہ ایم بی بی ایس میں داخلےکے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنے کی شرح 55 اور بی ڈی ایس کے لیے 45فیصد ہے۔

    ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، وزیراعظم

    صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہےکہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیےکراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں ٹیسٹ مراکز بنائے جائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ دبئی یا سعودی عرب میں داخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم طلبہ پاکستان کے کسی بھی سینٹر پر بھی ٹیسٹ دینے کے بھی اہل ہوں گے۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط

    ڈاکٹر نوشاد کے مطابق رجسٹریشن کے لیے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہےگا، ملک بھر میں 20 ہزار نشستوں کے لیے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

  • صدر عارف علوی نے ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

    صدر عارف علوی نے ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

    السلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دےدی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےیہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کے سلسلے میں دی

    سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سےصورت حال بگڑ رہی ہے،کچھ کیا جائے:پاکستان

    ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اس سے قبل وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اس سال مارچ میں ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط

    وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو اپنے اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپتہ

    ان میں سے پہلا سوال یہ تھا کہ کیا سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ مولوی عبدالحق بلوچ بنام فیڈریشن آف پاکستان ملکی آئین، قوانین یا عوامی پالیسی وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کو ریکوڈک معاہدوں میں داخل ہونے سے روکتی ہے یا ان کی صداقت پر اثر انداز ہوتی ہے۔اور دوسرا یہ کہ اگر مجوزہ غیر ملکی سرمایہ کاری (تحفظ اور فروغ) بل 2022 نافذ کیا جاتا ہے، تو کیا وہ درست اور آئینی ہوگا؟